لائبریری میں تقریب !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اوکے جناب صاحبان و صاحباتِ (لائبریری) توجہ توجہ ۔۔۔ !! لائبریری میں ایک تقریب (تخریب :) ) منعقد کرنا ہے آپ تمام اراکین سے درخواست ہے کہ آپ آئندہ پندرہ سے تیس دنوں میں جس دن یا جن دنوں میں فرصت سے ہوں اور سہولت سے آنلائن آ سکیں، وہ مجھے ذپ کر دیں تا کہ پروگرام تمام (بصورتِ دیگر زیادہ سے زیادہ) اراکین کی مشترکہ فرصت اور سہولت کے لحاظ سے ترتیب دیا جا سکے۔

شکریہ
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

شگفتہ، پندرہ سے تیس دن تو بہت زیادہ ہیں۔ یہاں تو ایک لمحے کا معلوم نہیں ہوتا۔ کسی وقت کوئی بھی کام نکل سکتا ہے۔ کیوں نہ ایک دن خود ہی فکس کر لیں؟ محفل کی روایت کے مطابق تقریب ہفتہ بھر منائی جا سکتی ہے۔
یہ تقریب کس لیے ارینج کی جا رہی ہے۔ یہ بھی تو بتاتیں نہ۔:(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء ، جس مشترکہ دن تمام یا زیادہ تر اراکینِ لائبریری آنلائن آسکیں گے وہ دن آغاز یا اختتام کا رکھنا ہے اور اسی کے مطابق ایک ہفتہ کی روایت آگے یا پیچھے ترتیب دینا ہے ۔
 

فاتح

لائبریرین
تمام اراکین نے 22 اکتوبر چنا ہے۔ لیکن اتفاق سے میں اس روز میسر نہیں۔ کیا تخریب کاری کے مقررہ دن میں رد و بدل ممکن ہے؟
 

ماوراء

محفلین
فاتح، یہ تو شگفتہ ہی بتائیں گی۔

شگفتہ، اگلے دس دن تک آپ مجھے دن، رات کسی بھی وقت موجود پائیں گی۔ اس لیے میں نے آپ کو ذی پی، یا یہاں ٹائم نہیں لکھا۔ اگر ان دس دنوں میں ہی ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔ 22 تاریخ میں بھی صرف 4 دن باقی ہیں۔ ویسے کرنا کیا کیا ہے؟ کیا تیاری مکمل ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فاتح، یہ تو شگفتہ ہی بتائیں گی۔

شگفتہ، اگلے دس دن تک آپ مجھے دن، رات کسی بھی وقت موجود پائیں گی۔ اس لیے میں نے آپ کو ذی پی، یا یہاں ٹائم نہیں لکھا۔ اگر ان دس دنوں میں ہی ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔ 22 تاریخ میں بھی صرف 4 دن باقی ہیں۔ ویسے کرنا کیا کیا ہے؟ کیا تیاری مکمل ہے؟

ماوراء کیا جاگتے رہنا ہے سب دنوں میں : )

ایک تو چند ایک چیزیں جو کافی وقت سے ملتوی ہوتی رہی ہیں۔ جو نکات پچھلی بار م س ن پر ڈسکس کئے تھے ان میں سے استقبالیہ ، علی پور کا ایلی ، باغ و بہار اور دیگر کچھ متون کے حوالے سے ۔۔۔ مزید فہرست م س ن یا ذپ میں ۔

لیکن اس سب سے پہلے لائبریری میں کچھ کام بھی نبٹانا ہیں ۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، یہی ہو رہا ہے، بیچ میں ایک، دو گھنٹہ سو لیا۔ اور بس۔

اچھا، تو اگر بائیس کو ہو تو کیا سب کچھ مکمل ہے؟ میرا مطلب ہے خطبے وغیرہ؟:p
اچھا، اس میں کیٹلاگ کو بھی شامل کر لیتے ہیں۔ میں نے ایک چھوٹا سا ٹیبل بنایا ہے جو کہ مجھ سے بہت دیر میں بنا۔ ایک بار بن گیا ہے امید ہے اگلا جلدی بن جائے گا۔ یہ ٹیبل بھی میں سوچ رہی تھی کہ مختلف ارکان میں مختلف کیٹگریز کا بانٹ دیا جائے۔ اس طرح یہ کام جلدی ہو جائے گا۔

۔ علی پور کا ایلی کا تو آپ کا آخری خطبہ رہ گیا تھا۔ باغ و بہار کا میں لکھ لوں یا۔۔۔؟ (اس کا تو مختصر سا ہی لکھنا ہو گا)
۔ لائبریری کے اراکین کی لسٹ تو پہلے بنی ہوئی تھی۔ اس میں چند نئے نام بھی شامل کر لیتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
مجھے 25 تاریخ بھی منظور ہے۔ وقت کوئی سا بھی رکھ لیں۔




واؤ مبارک ہو ۔ ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif


بلآخر آپ مان ہی گئے ۔ تو پھر شام سات بجے کا ٹائم دے دوں انکو ،۔۔ ؟
 

تیشہ

محفلین
:( تو مان جائیے ناں یہ بھی تو تقریب ہی ہوگی ۔ ۔
آپ خود کہہ رہے ہیں منظور ہے ۔
01dance2.gif
تو لگے ہاتھوں پیچیس اکتوبر کو دونوں کام بھگتُ جائے گے ۔ :rolleyes: ،۔۔ وقت کی بھی بچت ہوجائے گی اور ایک ہی تقریب میں دو، دو کام بھگت لئجیے گا ، ۔۔ ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
زیک نے بہت غصے ہونے ہے۔

اور شگفتہ نے بھی کہ ان کے دھاگے پر کس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اور ویسے بھی وہ تاریخ تو لڑکی والے دیا کرتے ہیں ناکہ لڑکے والے۔ ;)
 
Top