لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دیں

نبیل نے 'لائبریری کے بارے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 24, 2009

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,749
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،
    میں نے لائبریری ٹیم کے ارکان کو لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ انہیں لائبریری سائٹ پر کام کرنے کے بارے میں کچھ آگاہی ہوجائے۔ یہ کام نہایت آسان ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، لائبریری سائٹ میں اپنے یوزر نیم اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ ان ہو جائیں:

    [​IMG]

    اس کے بعد صفحے کے اوپر اپنے نام کے ربط پر کلک کریں، اس کے بعد ایک پیغام ظاہر ہوگا جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ اس ربط پر کوئی مواد موجود نہیں ہے اور یہ کہ آپ اس صفحے میں معلومات شامل کرنے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس صفحے پر دیے گئے ربط پر کلک کرکے اس صفحے کی تدوین کا آغاز کر دیں۔ اس کام کے لیے آپ کو ایک وزی وگ ایڈیٹر فراہم کر دیا جائے گا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

    [​IMG]

    اس ایڈیٹر کے ذریعے آپ اس صفحے پر اپنے متعلق معلومات مدون کر سکتے ہیں۔ میرے نزدیک زیادہ اہم لائبریری پراجیکٹ میں آپ کا رول اور آپ کی شراکت ہے۔ تدوین کے دوران مواد کی فارمیٹ سادہ ہی رکھیں۔ اس طرح کام آسان رہے گا۔ اپنے تعارفی صفحے کے آخر میں ذیل کا کوڈ ضرور شامل کریں:

    اس طرح تمام تعارفی صفحات ایک زمرہ میں شامل ہو جائیں گے۔ صفحے کو مدون کرنے کے بعد اسے محفوظ کرلیں۔ اس طرح ذیل کی تصویر کے مطابق آپ کا تعارفی صفحہ تیار ہو جائے گا۔

    [​IMG]

    لائبریری سائٹ پر میرے تعارفی صفحے کا ربط
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    السلام علیکم

    آپ تمام لائبریری اراکین جن کا لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ موجود ہے وہاں اپنا تعارفی صفحہ بنا کر دیکھیں اور یہاں فیڈ بیک ضرور دیں ۔

    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. شکاری

    شکاری محفلین

    مراسلے:
    529
    میں لائبریری سائٹ پر رجسٹر نہیں ہوں پلیز مجھے شکاری کے نام سے رجسٹر کردیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    زاہد بھائی ، لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ کے لیے نبیل بھائی سے رابطہ کر لیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    میں ابھی ایک صفحہ بنایا ہے ، آسانی سے بن گیا کوئی مشکل نہیں ہوئی ۔ صرف وزی وگ ایڈیٹر پہلی بار میں نہیں ملا بلکہ صفحہ ریفریش کرنے پر ظاہر ہوا ۔

    ربط

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    السلام علیکم

    کیا کسی نے کوشش کی لائبریری سائٹ پر تعارفی صفحہ بنانے کی ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    السلام علیکم
    آج کوشش کروں گا ۔
    ذرا نیٹ سپیڈ تھیک ہو جائے ۔
    انشااللہ
    نایاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

    اور جس کا اکاؤنٹ موجود نا ہو وہ کیا کریے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    نبیل بھائی سے رابطہ ۔

    لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ نبیل بھائی بنا سکتے ہیں ۔ نبیل بھائی سے کہنا ہو گا ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    11,024
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused

اس صفحے کی تشہیر