قلیل الاجزاء تراکیبِ طعام

محمداحمد نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 7, 2018

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    قلیل الاجزاء تراکیبِ طعام
    Recipes of Minimum Ingredients

    آج ہم نے ایک سبزی والا دیکھا کہ جس کے پاس کل تین چار چیزیں تھیں۔ یعنی آلو، پیاز ، ٹماٹر اور ہری مرچیں۔

    ہم نے سوچا کہ محض ان چار چیزوں سے ہی ایک مزیدار ڈش بن سکتی ہے ۔ بس نمک اور مل جائے تو مزید کسی شے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ یہ مزیدار ہو گی اگر کوئی اسے بنانے پر راضی ہو جائے۔ :) ہمارا گھر کے کچن میں جانا بھی کم کم ہی ہوتا ہے اور یہاں کچن کارنر میں تو اور بھی کم کم آتے ہیں۔ بلکہ غالباً یہ پہلی لڑی ہوگی جو ہم نے یہاں کھولی ہے۔ :)

    بہر کیف اس خیال کے ساتھ ہمیں یہ خیال آیا کہ محفلین سے ایسے کھانوں کی تراکیب پوچھی جائیں جن میں کم سے کم اجزاء صرف ہوں اور وہ کھانے میں بھی خوش ذائقہ ہوں۔ (ورنہ عموماً معروف کھانا پکانے والے لوگ اتنے اجزاء بتاتے ہیں کہ بندہ سوچ سوچ کر پاگل ہو جائے کہ تمام تر اجزاء کیونکر اکھٹے کیے جائیں۔ ) ہمیں یقین ہے کہ محفل میں ایسے سُگھڑ مرد و خواتین موجود ہیں کہ جو یہاں کچھ نہ کچھ اضافہ ضرور فرمائیں گے۔

    کھانے پکانے کی شوقین خواتین سے درخواست ہے کہ ہمارے تجویز کردہ اجزاء کے لئے بھی ایک ریسیپی تجویز کریں تاکہ سندر ہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔

    ویسے مجھے ایسے تمام کھانے اچھے لگتے ہیں کہ جو فوراً تیار ہو جائیں اور اُنہیں کھانے میں بھی لطف آئے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    احمد بھائی!
    بہت شکریہ۔
    ان شاءاللہ جلد۔۔۔۔۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    منتظر ترین :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,197
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھیا آسان اور جلدی بنے والی ڈش تو انڈہ فرائی ہے جس میں چند اشیاء کی ہی ضرورت ہوتی ہے ۔انڈہ نمک گھی ۔چند منٹ میں کھانا تیار ۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    مشکل ترین!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    واہ کیا آسان ترکیب بتائی ہے۔۔۔
    اس پر ہمیں اس سے بھی زیادہ آسان ترکیب یاد آئی۔۔۔
    انڈہ ابال لیں اور مزے لے لے کر کھائیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لیجے دو ڈشیں آگئیں۔ :eek:

    اب کوئی یہ نہ کہے کہ دودھ لائیں اور گرم کرکے پی لیں۔ بلکہ وہ بھی نہ کریں بلکہ بازار سے پاکولا ملک خرید کر پی لیں۔ :at-wits-end::D:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,197
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھیا نمک اور کالی مرچیں تو ڈال لیں کیا ایسے ہی کھائیں گے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  9. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    ناں ناں کرتے کرتے بھی مزید دو ڈشیں خود بخود ایڈ ہوگئیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    قلیل الاجزاء ڈشوں کا کمال یہی ہے کہ جتنی کم اشیاء ہوں گی اتنی اچھی ریٹنگ ملے گی!!!
    :D:D:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    چلیے ٹھیک ہے۔ :)

    لیکن تبصرہ نگارانِ آئندگا ں انہیں قاطع بُرہان و زبان سمجھیں تو بہتر ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  12. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    6,942
    پیاز کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔ آلو، ٹماٹر اور ہری مرچوں کو کٹ کٹا کر ان پر ڈال دیں اور نمک بھی شامل کر دیں۔ اک ذرا سی سرخ مرچ پڑوسیوں سے ادھار مانگ لیں اور وہ بھی شامل کر دیں۔ آنچ تیز کریں اور پھر دو تین منٹ تک چمچ ہلائیں۔ اب اسے دَم پر لگا دیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد ڈھکن اٹھائیے، اگر رکھا تھا تو! لیجیے، مزیدار ڈش تیار ہے! تندور والے کے ساتھ تو آپ کا یوں بھی اُدھار چلتا ہو گا۔۔۔! :)
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 7, 2018
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    خبردار!!!
    برہان کو قطع کرنے سے پرہیز کریں۔۔۔
    ہمارا پڑوسی ہے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,197
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ان اشیاء سے بھی ہم ایک ڈش تیار کیے دیتے ہیں آلو کو پانی میں ابال کر اس کے چھلکے اتار لیں اور ٹماٹر مرچ کو پیس کر چٹنی بنا لیں اور پیاز کو باریک کاٹ لیں ،اب آلو کے چار پیس کر کے چٹنی اور پیاز کے ساتھ تناول فرمائیں ۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خیالی پلاؤ بنانے پر نہ تُل جائیں احباب ! :p:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  16. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    9,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    بغیر نمک کی ڈش!!!
    :eek::eek::eek:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,197
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھیا ہم کیا کریں احمد بھیا نے ان اشیاء میں نمک کا نام شامل ہی نہیں کیا ورنہ ہم ہر گز نمک حرامی نہیں کرتے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  18. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ! :rockon:

    عدنان بھائی! اولین سُگھڑ محفلین کا اعزاز آپ لے اُڑے ہیں :applause::applause::applause:اور اور اور ۔۔۔۔!

    'دنیا' دیکھتی رہ گئی۔ ! :hypnotized::idontknow:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,373
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    پھر سے پڑھیے:

    پہلی پوسٹ میں ہم نے ان اجزاء کے ساتھ نمک استعمال کرنے کی اجازت بلکہ تحریک دی ہے۔ :)
     
    • متفق متفق × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,197
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :thumbsup: :thumbsup: :thumbsup:
    :wave: :wave: :wave:
    :party: :party: :party:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر