نویں سالگرہ قلت الفاظ ۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لفظوں کی قلت کے باوجود آج بغاوت کی ٹھانی ہے ،لفظ مجھ سے دور بھاگتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ وہ میرے پاس کبھی تھے بھی نہیں اور نا ہی میں نے انہیں تلاش کرنے کی کوئی کوشش کی ، میں عام لفظوں میں عام سی بات کہہ سکتی ہوں ۔ مگر حرف ، لفظ اور فقرے سے ہمارا بہت گہرا تعلق ہے ایسا ہی گہرا تعلق جو اپنے آپ سے ہوتا ہے جو اپنے پیاروں سے ہوتا ہے ، جو اپنے قریب رہنے والوں سے ہوتا ہے ۔ یہ لفظ اور فقرے ہمارا سہارا بنتے ہیں ہمارے ساتھ رہتے ہیں ہم جہاں بھی چاہیں جو چاہیں یہ ہماری نمائندگی کرتے ہیں ہمارے کردار ، اخلاق ، شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں ، ہمارے جذبات ، احساسات کے سنگی ساتھی ان لفظوں کا ہم سے جنم جنم کا ایسا اٹوٹ رشتہ ہے جسے ہم چاہ کر بھی خود سے الگ نہیں کر سکتے !
جب بھی کسی چیز کی شدت ہمارے اندر زیادہ ہوتی ہے ہم اسے باہر نکالنا چاہتے ہیں ، جیسے سمندرمیں طوفان آئے تو اس کا پانی کناروں کی حد سے پار نکل جاتا ہے ۔ اگر ہم اپنے جذبات احساسات اور درد کا اظہار نہیں کرتے تو ڈپریشن اور فرسٹریشن جیسے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے کئی اور امراض کے جنم لینے کاخدشہ بھی درپیش ہوتا ہے ! لوگ مختلف طریقوں سے اپنے خیالات کا اظہار ، درد، خوشی ، غم کو بیان کرتے ہیں ۔ شاعر ، ناول نگار ، نثر نگار ، کالم نگار، مصور، موسیقار ، سائنسدان غرض آرٹ اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے سب لوگ ہی اپنے اپنے طریقے سے ان باتوں کو کہتے ہیں جنہیں وہ کہنا چاہتے ہیں یا جن کی شدت انہیں زیادہ لگتی ہے !

مگر لفظوں کا تعلق بہت خوبصورت ہے ، لکھنے کا فن شاید ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا جیسے میرے پاس نہیں ہے ، پچھلے کئی دنوں میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ مجھے کچھ نہیں آتا ، بات یہ نہیں کہ میں اپنے آپ کو ڈی گریڈ کرتی ہوں کبھی کبھار انسان پر ایسا وقت آتا ہے شاید کہ اسےلگتا ہے کہ اس کے پاس کچھ بھی نہیں، ذہن کسی کورے کاغذ کی مانند سفید ہو چکا ہے ، ویسے تو میرے پاس لفظوں کا خزانہ کبھی بھی نہیں رہا مگر ابھی اپنے عام لفظوں اپنی عام سی باتوں کے چھن جانے کا صدمہ بھی ہو رہا ہے اور ان عام لفظوں کی کمی کا احساس بھی شاید اس لئے ہو رہا ہے کہ میں محفل کی سالگرہ کے موقع پر کچھ بھی نہیں لکھ پائی !

سب لوگوں کی طرح مجھے بھی محفل سے بہت اُنس ہے براوزر کھولتے ہی پہلے ٹیب میں اردو محفل کھلتی ہے ، محفل سے تعلق پرانا ہی نہیں پہلا بھی ہے جیسے دنیامیں آتے بچہ سب سے پہلے ماں کا چہرہ دیکھتا اور اسی سے مانوس ہوتا ہے ! بالکل اسی طرح سے انٹرنیٹ کی دنیامیں ہمارا پہلاقدم اردو محفل پر تھا ۔ اردو محفل ہی انٹر نیٹ کی دنیا میں ہماری پہلی درسگاہ ہے اور اس پہلی درسگاہ رو ز کچھ نا کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، میں جو آج تھوڑا سا بول لیتی ہوں لکھ لیتی ہوں یہ اردو محفل سے ہی سیکھا ہے اور قوی امید ہے کہ جب تک ہم سلامت ہیں اردو محفل کو آباد دیکھیں گے اور ہمارے بعد بھی اس کی رونقیں یونہی بڑھتی رہیں گی ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ناعمہ :) جو آپ لکھتی ہیں وہ بے شک سادہ ہو مگر پُر اثر ہوتا ہے ۔ میرا خیال ہے جب ہم لکھتے ہیں تو ہم میں سے زیادہ تر اپنی تسکین کے لئیے لکھتے ہیں، نہ کہ کسی اور کے لئیے، پیسوں کے لئیے، شہرت کے لئیے۔۔۔نہیں، ہم صر ف اپنے لئیے لکھ رہے ہوتے ہیں، اور اپنے لیے تو وہی چیز بہتر لگتی ہے جو دل کو سکون دے :)
الفاظ عام ہوتے ہی نہیں ہیں، الفاظ تو ہمیشہ خاص ہوتے ہیں اور ان کو ایک مالا کی صورت پرونے والے بھی :)
ہمیشہ خوش رہئیے اور اچھا اچھا پیارا پیارا لکھتی رہئیے :)
 
نایاب

لائبریرین
لفظوں کی قلت ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
سچے جذبے کب لفظوں کی بہتات کے محتاج ہوتے ہیں ؟ بٹیا رانی ۔
ان شاءاللہ سدا سجی رہے گی یہ محفل اردو
اور یونہی جاری و ساری رہے گا علم کا سفر
مجھ ایسے تشنگی کے مارے آتے رہیں گے
پیاس اپنی بجھاتے رہیں گے ۔۔۔
لفظوں کے روشن چراغوں سے
راہ پاتے رہیں گے ۔۔
ان شاءاللہ
بہت دعائیں بہت خوب اظہار پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
روزے میں جھوٹ۔۔۔۔:mad:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
حد ہے سوہنا بیٹا !! ۔۔۔۔ انکساری اچھا گُن ہے مگر گُڑیا رانی اس میں خود کو کیوں اذیت دیں ؟ ایک تحریر کو بہت سی ترکیبوں سے رچایا جا سکتا ہے لیکن تراکیب سے آراستہ کرنا س کی خوبصورتی کی شرط نہیں۔ اب ایک مثال دیتا ہوں۔ ہمارے پاس مسالہ جات کا ڈھیر ہے۔ تمکین ، کھٹے ، میٹھے ، مرچی والے ، خشک ، نم ، گرم ، سرد وغیرہ وغیرہ کم از کم ایک سینکڑے کی حد سے تو زائد ہی ہوں گے نا۔ اب اگر وہ سب اٹھا کر ایک ہی ہنڈیا میں ڈال دیں تو کسی بھی مسالے کی پہچان نہیں ہو گی نہ ہی اس کا کوئی ذائقہ ہو گا ! ۔۔۔ اب اگر میں چند اجزاء لے کر اسے چائنیز ، انڈیان ، پاکستانی ، فرینچ ، رشیئن وغیرہ کا نام دوں تو رنگ اور ذائقہ دونوں سمجھ آ جائے گا اور یہی تو مہارت ہے نا گُڑیا رانی !! ۔۔۔ اب اسی تحریر کو لو ، آپ نے کوئی مشکل ترکیب نہیں چنی مگر کیا ہی پرویا نا لفظوں کو۔ حرف حرف مہک اٹھا! اخلاص اور پیار ہی پیار ہے ہر طرف ۔۔ :) :) اور یہ مسئلہ شاعری میں بھی ہوتا ہے۔ اگر کبھی خیال کی آمد نہ ہو تو اس کو اپنی خطا یا کمی نہیں گنتے بچے، یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ بس خیال نہیں باندھنے ہو رہا۔ یہ الفاظ کی کمی نہیں بھولی صورت :) :) ۔ بلا شبہ یہ محفل ہم سب کے لیئے وہ ماں کی گود ہے جس میں بہت سے بچے کھیلتے اور مستیاں کرتے ہیں۔ :) :)
اللہ تعلیٰ اپنی امان میں رکھے گُڑیا کو بھی اور ہماری دُلاری محفل کو بھی ( آمین! )
:) ، :) ، :)
 
نور وجدان

جذبات کو لباس کی ضرورت ہوتی ہے واحد لباس لفظ ہیں ۔۔ یہاں اتنا اثر انگیز لکھاا ندر احساس تھا۔ احساس آپ کے دل کو اس وٖقت چھو رہا ہے اس پر لکھ ڈالیں ۔۔یقین مانے جبب آپ خود کو بھول کر لکھتے تب ایک ہی نشست میں لکھ لیتے۔اور وہ تحریر جاندار ہوتی اس میں روح پھونکنی ہوتی۔۔اچھا لکھارہ روح کا جلوہ دیتا ہے لفظوں کو جیسا کہ آپ نے اب دیا÷ آپ نے یہ جو لکھا اس کو کم وقت لگا۔۔اس میں آپ ہیں یہ تحریر جاندار ہے:) سو ڈی گریڈ تو کیا ہے آپ نے:)))
 
ہمم متفق ہوں آپ کی بات سے ، میں تو خود کہتی ہوں کہ میں دل کی بھڑاس نکالنے کو لکھتی ہوں ۔
باقی حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لفظوں کی قلت ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
سچے جذبے کب لفظوں کی بہتات کے محتاج ہوتے ہیں ؟ بٹیا رانی ۔
ان شاءاللہ سدا سجی رہے گی یہ محفل اردو
اور یونہی جاری و ساری رہے گا علم کا سفر
مجھ ایسے تشنگی کے مارے آتے رہیں گے
پیاس اپنی بجھاتے رہیں گے ۔۔۔
لفظوں کے روشن چراغوں سے
راہ پاتے رہیں گے ۔۔
ان شاءاللہ
بہت دعائیں بہت خوب اظہار پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نایاب لالہ آپ کے تبصروں سے دل کو تسلی سی مل جاتی ہے اور دعاؤں سے آگے بڑھنے کا حوصلہ :)
امید ہے یہ دعائیں یونہی میرے ساتھ رہیں گی ۔ خوش رہیں :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔۔!

بہت خوب تحریر ۔۔۔ جسے سراہنے کے لئے ہمیں بھی "قلتِ الفاظ" کا سامنا ہے۔

شاد آباد رہیے۔ :)

یہ کہہ کر تو کچھ کہنے کا ہی نہیں چھوڑا آپ نے !
ابھی زمین پر قدم رہنے دیجیے احمد بھائی اتنا اچھا تو نہیں لکھتا ہوں میں :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین

انیس بھیا آپ کا دیا لقب یاد آیا
"محفل کی ممتاز ادیبہ"
تو بے اختیار ہنسی آ گئی کہ یہ دن بھی دیکھنا تھے ہی ہی ہی
ویسے روزے میں جھوٹ نہیں بولتے کیا ؟ ابھی پتا لگا مجھے اس لئے معافی کے خواستگار ہیں آئندہ نہیں بولیں گے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
حد ہے سوہنا بیٹا !! ۔۔۔۔ انکساری اچھا گُن ہے مگر گُڑیا رانی اس میں خود کو کیوں اذیت دیں ؟ ایک تحریر کو بہت سی ترکیبوں سے رچایا جا سکتا ہے لیکن تراکیب سے آراستہ کرنا س کی خوبصورتی کی شرط نہیں۔ اب ایک مثال دیتا ہوں۔ ہمارے پاس مسالہ جات کا ڈھیر ہے۔ تمکین ، کھٹے ، میٹھے ، مرچی والے ، خشک ، نم ، گرم ، سرد وغیرہ وغیرہ کم از کم ایک سینکڑے کی حد سے تو زائد ہی ہوں گے نا۔ اب اگر وہ سب اٹھا کر ایک ہی ہنڈیا میں ڈال دیں تو کسی بھی مسالے کی پہچان نہیں ہو گی نہ ہی اس کا کوئی ذائقہ ہو گا ! ۔۔۔ اب اگر میں چند اجزاء لے کر اسے چائنیز ، انڈیان ، پاکستانی ، فرینچ ، رشیئن وغیرہ کا نام دوں تو رنگ اور ذائقہ دونوں سمجھ آ جائے گا اور یہی تو مہارت ہے نا گُڑیا رانی !! ۔۔۔ اب اسی تحریر کو لو ، آپ نے کوئی مشکل ترکیب نہیں چنی مگر کیا ہی پرویا نا لفظوں کو۔ حرف حرف مہک اٹھا! اخلاص اور پیار ہی پیار ہے ہر طرف ۔۔ :) :) اور یہ مسئلہ شاعری میں بھی ہوتا ہے۔ اگر کبھی خیال کی آمد نہ ہو تو اس کو اپنی خطا یا کمی نہیں گنتے بچے، یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ بس خیال نہیں باندھنے ہو رہا۔ یہ الفاظ کی کمی نہیں بھولی صورت :) :) ۔ بلا شبہ یہ محفل ہم سب کے لیئے وہ ماں کی گود ہے جس میں بہت سے بچے کھیلتے اور مستیاں کرتے ہیں۔ :) :)
اللہ تعلیٰ اپنی امان میں رکھے گُڑیا کو بھی اور ہماری دُلاری محفل کو بھی ( آمین! )
:) ، :) ، :)

آپ نے تو رہی سہی کثر بھی پوری کر دی بھیا :)
یہ آپ سب کی اعلیٰ ظرفی ہے کہ میرے لکھا پڑھ لیتے ہیں برداشت کر لیتے ہیں ۔
حوصلہ افزائی اور پُرخلوص دعاؤں کے لئے ممنون ہوں :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
جذبات کو لباس کی ضرورت ہوتی ہے واحد لباس لفظ ہیں ۔۔ یہاں اتنا اثر انگیز لکھاا ندر احساس تھا۔ احساس آپ کے دل کو اس وٖقت چھو رہا ہے اس پر لکھ ڈالیں ۔۔یقین مانے جبب آپ خود کو بھول کر لکھتے تب ایک ہی نشست میں لکھ لیتے۔اور وہ تحریر جاندار ہوتی اس میں روح پھونکنی ہوتی۔۔اچھا لکھارہ روح کا جلوہ دیتا ہے لفظوں کو جیسا کہ آپ نے اب دیا÷ آپ نے یہ جو لکھا اس کو کم وقت لگا۔۔اس میں آپ ہیں یہ تحریر جاندار ہے:) سو ڈی گریڈ تو کیا ہے آپ نے:)))

بالکل ٹھیک کہا آپ نے سعدیہ ، آپ خود بہت اچھا لکھتی ہیں اور آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے کسی تحفے سے کم نہیں :)
 
نور وجدان

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا آپ نے سعدیہ ، آپ خود بہت اچھا لکھتی ہیں اور آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے کسی تحفے سے کم نہیں :)
ارے ارے اپ نے لگے ہاتھوں میری خبر لے لی:) :) مجھے یا خوش فہم بنا ڈالا۔:) دیکھنا آپ مقابلہ نثر میں اول آنا:) :) :) ۔۔اپ اتنا اچھا لکھ کر میری حوصلہ اٍزائی کر رہی ہیں ۔۔ میں کہہاں میری مجال کہاں
 
میں نثر میں شاید حصہ نا لوں اور اس کی وجہ میں نے یہاں ہی بتا دی :)
 
Top