ققلشت، مستوج اور مالم جبہ

یاز

محفلین

ققلشت، مستوج اور مالم جبہ​

عنوان پڑھ کر گمان گزرا کہ اس لڑی میں آپ نے کچھ قلیل الاستعمال بحروں پر عروضی گفتگو فرمائی ہے لیکن وائے یہ تو علاقوں کے نام نکلے۔
دیتے ہیں دھوکا یہ ۔۔۔۔۔۔
ابھی تو غنیمت جانیں کہ بونی، کوغذی، کوراغ، دروش، اروندو وغیرہ کو عنوان میں نہیں ڈالا، کہ وہ بھی راستے میں آتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اس کو مِنی دیوسائی سمجھ لیں۔
IMG-2409.jpg
بہت خوبصورت جگہ ہے
 
یاز

محفلین
ققلشٹ میلہ یا فیسٹیول چند روز قبل ہی ختم ہوا تھا۔ اس کے لئے عارضی کھوکھے اور دکانیں خیموں میں بنائی گئی تھیں۔
IMG-2439.jpg
 
یاز

محفلین
چترال سے کتنی دور ہے؟ چترال تک فلائٹ سے شاید آسان رہے
چترال سے اندازاً چار گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ سڑک کچھ بہتر حالت میں ہو تو تین گھنٹوں میں بھی پہنچا جا سکتا ہو شاید۔
چترال تک فلائٹ بھی آسان آپشن ہے، لیکن مجھے اندازہ نہیں کہ چترال کی فلائٹس کتنی ریگولر ہیں، یعنی کینسلیشن ریشو کیا ہے۔
اہم بات یہاں جانے کا ٹائم فریم ہے۔ دیوسائی کے برعکس یہاں پانی کا مستقل ذریعہ کوئی نہیں ہے، نہ ہی زیادہ بارش ہوتی ہے۔ لہذٰا یہاں پانی صرف اسی موسم میں دستیاب ہوتا ہے جب برف پگھلتی ہے، یعنی مارچ اپریل۔ اسی وجہ سے یہاں سبزہ اپریل سے اوائل مئی تک اپنے جوبن پہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد سب کچھ سوکھنے لگتا ہے ۔ اسی وجہ سے وسط اپریل میں ہی یہاں ققلشٹ میلہ لگتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی تو غنیمت جانیں کہ بونی، کوغذی، کوراغ، دروش، اروندو وغیرہ کو عنوان میں نہیں ڈالا، کہ وہ بھی راستے میں آتے ہیں۔
میں سمجھا کہ ان پہاڑوں میں موجود غاروں میں کوئی ایک سو بیس سالہ نباض حکیم بستا ہو گا جس کا چرچا سن کے آپ پہنچے ہوں گے کسی روغن حیات وغیرہ وغیرہ کی تلاش میں اور یہ اسماء اسی روغن کے اجزائے ترکیبی ہوں گے۔
 
😂😂
آپ کا گمان زیادہ غلط بھی نہیں کہ۔۔ اپنی دوا بھی یہی، دارو بھی یہی، حکیم بھی یہی، نباض بھی یہی۔
نوٹ: دارو سے مراد وہ دارو نہ سمجھا جائے کہ جس بابت شاعر کہہ گیا ہے کہ۔۔۔اس رات اپن دو بجے تک پیا، وغیرہ
 
سیما علی

کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن
 
سید عاطف علی

لائبریرین
😂😂
آپ کا گمان زیادہ غلط بھی نہیں کہ۔۔ اپنی دوا بھی یہی، دارو بھی یہی، حکیم بھی یہی، نباض بھی یہی۔
نوٹ: دارو سے مراد وہ دارو نہ سمجھا جائے کہ جس بابت شاعر کہہ گیا ہے کہ۔۔۔اس رات اپن دو بجے تک پیا، وغیرہ
بس فرق یہ ہے کہ یہ حکیم صاحب تھوڑا سا عمر میں زیادہ ہیں۔یعنی
سوا سو سالہ نہیں بلکہ سوا چار ارب سالہ ۔وغیرہ وغیرہ۔
 
Top