تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 51: غروبِ آفتاب

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل​
کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی​
پرانی اقساط​
بھی دیکھ سکتے ہیں۔​

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔​

ہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔​

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔​

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔​

تو آغاز کرتے ہیں۔​

موضوع: غروبِ آفتاب​
تاریخ: 15 تا 29 فروری 2016​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
nfpm53.jpg
 

زیک

مسافر
یہ کافی پرانی تصویر ہے۔ خیال تو یہی ہے کہ غروب کی ہے مگر آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ غروب کی ہے یا طلوع کی؟
DSC_3074.jpg

بحری جہاز میں فلوریڈا سے باہاماز جاتے ہوئے بحر اوقیانوس پر
 
یہ کافی پرانی تصویر ہے۔ خیال تو یہی ہے کہ غروب کی ہے مگر آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ غروب کی ہے یا طلوع کی؟
DSC_3074.jpg

بحری جہاز میں فلوریڈا سے باہاماز جاتے ہوئے بحر اوقیانوس پر
آپ نے تصویر کھینچی، آپ کو معلوم ہونا چاہیے.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ کافی پرانی تصویر ہے۔ خیال تو یہی ہے کہ غروب کی ہے مگر آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ غروب کی ہے یا طلوع کی؟
DSC_3074.jpg

بحری جہاز میں فلوریڈا سے باہاماز جاتے ہوئے بحر اوقیانوس پر
ویسے تصویر کچھ واضح نہیں ۔ سورج افق سے کچھ پہلے ہی غائب ہو رہا ہے سو مغرب ہی ہوگا۔اگر اوقیا نوس میں مشرق کی طرف کا منظر ہو تا تو سورج عین بحری افق سے ملتا ہوا ،یا کم از کم مکمل نظر آتا ۔ ۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ویسے تصویر کچھ واضح نہیں ۔ سورج افق سے کچھ پہلے ہی غائب ہو رہا ہے سو مغرب ہی ہوگا۔اگر اوقیا نوس میں مشرق کی طرف کا منظر ہو تا تو سورج عین بحری افق ملتا ہوا یا کم از کم مکمل نظر آتا ۔ ۔
ویسے تو کافی حد تک یقین ہے کہ غروب ہی کی تصویر ہے مگر پھر بھی یہ رہی ایک اور:

روالک جھیل پر غروبِ آفتاب
 
ایک اور پرانی تصویر.
یہ غروبِ آفتاب کی تو نہیں مگر غروبِ آفتاب کے وقت کی تصویر ہے. بالواسطہ کہہ لیں.
قبول ہو یا نہ ہو، میں نے پوسٹ کر دی ہے. :)
FB_IMG_1455802173984_zps2tn2tzug.jpg
 

زیک

مسافر
یہاں تو بارش سے فرصت نہیں مل رہی لہذا ایک پرانی تصویر
M_XW-9KAThJZDZHZxV-xO9MtIJPvVDz-IqzddxHmpwNG793ttkovlq75h4Z66wGkVXlOYkPVPeHVddCenUlrvypaeDrpcJaCOWUlV9TrSnjNhSXryc2plHBg_bhg4QYUgvF_XchXbeOWHL35UnpqRIITTwcgvMOhQOjrzmWYhvSkjeVO7s5bRfLKaxG4iMFc-A074uoI4La4zBAr2I-yHQQ3F3JUTUUldLb0dgxM6-FgN_tJtiUXYq-Rg7GGNghKMunWPRjRQAM1oLEUjLeVLD3IFk3raOw_OaNJv9WlW--686DSUuClhAPEGUkrKMzfL9ZLbz0JtAUjJlZ_vSjDB0basRYHP0zD0J-25cuMyF6IOxdgypq4wVJPdClb3wiSQlB7hjRPtJfns1-ZObGslI3-Zau6gJA_RA6wpJHDNs7iFxoaVSGl8n3v8Bb2UsJKUpl9sH7wBZsMbKM5EhUfmw8LCJwBJQXppPcozQSqGjR1ieLr_3SAhnqrnJp53S2ljtB7VECQIpvZL77gFwO3aWwo3Jkwrm8J35dZg4LtrQX9OcPuGCQ3wuqTO82RCaIk1Xhi7g=w1334-h893-no

اچ حصار، کاپادوکیا، ترکی
 

زیک

مسافر
ممکن ہے اس ویک اینڈ پر آپ کے ہاں سورج غروب ہو جائے۔ اگر ایسا ہوا تو تصویر کھینچ کر شیئر کریں۔
 
Top