تاسف قرض سے نجات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
قرض سے نجات کے لیے دو قرآنی آیات

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قرض سے نجات کے لیے یہ دو آیات پڑھنے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ جو مصیبت زدہ مسلمان ان آیات کو پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کا قرض اور مصیبت دور کر دے گا:
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَ۔نْ۔زِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ: تُو کہہ دے اے میرے اللہ! سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے فرماں روائی عطا کرتا ہے اور جس سے چاہے فرماں روائی چھین لیتا ہے۔ اور تُو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔ خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقیناً تُو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
تُو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔ اور تُو جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق عطا کرتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
قرض اور پریشانی سے نجات اور فراخیِ رزق کے لیے دو ادعیۃ النبی (صلی اللہ تعالیٰ)

اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَ اَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ۔ (صحیح ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ! تُو میرے لیے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے اور مجھے غنی کر دے اپنے فضل کے ساتھ اپنے سوا سب سے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الھَمِّ وَ الحُزنِ وَ العِجزِ وَ الکَسَلِ وَ الجُبنِ وَ البُخلِ وَ ضَلَعِ الدَّینِ وَ غَلبَۃِ الرِّجَالِ۔ (صحیح بخاری)
ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر سے اور غم سے اور عاجزی سے اور سستی سے اور بزدلی سے اور بخل سے اور قرض چڑھ جانے سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔
 
dxbgraphics

محفلین
تہجد کے وقت میں دو رکعت صلوٰۃ حاجت بھی پڑھ لیں تو سونے پہ سہاگا ہوگا۔ ہاں یاد رہے کسی دربار پر پیسے مزید نہ گنوا بیٹھیں
 
نایاب

لائبریرین
دعا کریں کہ اللہ مجھے قرض اتارنے کی ہمت دے اور اللہ میری روزی میں برکت عطا فرمائے
آمین

السلام علیکم
محترم علی اوڈ جی
فرض نماز کی پابندی کرتے ہوئےاگر
سات بار
" اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم "
کے ورد کے ساتھ درج ذیل دعا
" یا اللہ یا رحمان یا رحیم یا کریم یا رزاق یا ذوالجلال و الاکرام انی مغلوبً فا انتصر "
کا چلتے پھرتے متواتر ورد کیا جائے تو یقین کامل ہے کہ
اللہ آپ کے اور آپ کی حاجات ضروریہ کے لیے کافی ہو جائے گا ۔
انشااللہ
نایاب
 
arifkarim

معطل
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قرض سے نجات کے لیے یہ دو آیات پڑھنے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ جو مصیبت زدہ مسلمان ان آیات کو پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کا قرض اور مصیبت دور کر دے گا:
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَ۔نْ۔زِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ: تُو کہہ دے اے میرے اللہ! سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے فرماں روائی عطا کرتا ہے اور جس سے چاہے فرماں روائی چھین لیتا ہے۔ اور تُو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔ خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقیناً تُو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
تُو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔ اور تُو جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق عطا کرتا ہے۔

شکریہ- یہ دعا سب مسلمانوں کو جو مغربی ممالک میں مقیم ہیں ،کثرت سے پڑھنی چاہئے!
 
شاکر

محفلین
اللہ آپ کو اور ہم سب کو قرض کے بوجھ سے نجات دلائے اور اس سے بچا کر رکھے۔ آمین یا رب العالمین
 
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ جلد از جلد اس مصیبت سے چھٹکارہ پا جائیں۔ اوپر جو دعائیں لکھی گئی ہیں ان پر مستقل مزاجی سے عمل کریں۔ اللہ بہتر کرے گا انشااللہ
 
تعبیر

محفلین
آمین

اللہ آپکی مشکلات جلد آسان کرے اور آپکو ہمت دے اور آپکے لیے آسانیاں پیدا کرے ۔
 
تانیا

محفلین
نقد بڑے شوق سے ادھار اگلے چوک سے یہ تو آپ نے پڑھا ہو گا ۔ اس لیے قرضہ لیتے ہوئے ضرور سوچنا چاہے ۔ اللہ پاک آپ کی مشکل اسان کرئے۔آمین
 
ابو کاشان

محفلین
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَ۔نْ۔زِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ: تُو کہہ دے اے میرے اللہ! سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے فرماں روائی عطا کرتا ہے اور جس سے چاہے فرماں روائی چھین لیتا ہے۔ اور تُو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔ خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقیناً تُو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
تُو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔ اور تُو جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق عطا کرتا ہے۔

پارہ 3، سورۃ 3، سورۃ اٰل عمران، آیات 26-27
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top