سیما علی

لائبریرین
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اسے خود ہی گھڑ لیا ہے کہدو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لاؤ!
یہ بات کس سورت کی کون سی آیت میں کہی گئی؟
سورة یونس - آیت 38
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تو پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت لاؤ اور جن جن غیر اللہ کو بلا سکو ، بلا لو اگر تم سچے ہو ۔​

 

سیما علی

لائبریرین
اگر سچے ہو تو تم بھی ایسی دس سورتیں بنا لاؤ!
یہ چیلنج کون سی سورت کی کس آیت میں دیا گیا؟

ہود آية ۱۳​

اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَ۔رٰٮهُ ۗ قُلْ فَأْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَيٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے یہ کتاب خود گھڑ لی ہے؟ کہو، "اچھا یہ بات ہے تو اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بنا لاؤ اور اللہ کے سوا اور جو جو (تمہارے معبود) ہیں اُن کو مدد کے لیے بلا سکتے ہو تو بلا لو اگر تم (انہیں معبود سمجھنے میں) سچے ہو
 

سیما علی

لائبریرین
کسی چیز کو حلال اور حرام قرار دینا صرف الله کا حق ہے
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟

﴿ قل أرأيتم ما أن۔زل الله لكم من رزق فجعلتم منه حراما وحلالا قل آلله أذن لكم أم على الله تفترون ﴾ [ يونس: 59]​


کہو کہ : ’’ بھلا بتاؤ، اﷲ نے تمہارے لئے جو رزق نازل کیا تھا، تم نے اپنی طرف سے اُس میں سے کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ! ‘‘ ان سے پوچھو کہ : ’’ کیا اﷲ نے تمہیں اس کی اجازت دی تھی یا تم اﷲپر جھوٹا بہتان باندھتے ہو ؟‘‘
امام شافعی ” نے ’’کتاب الام‘‘ میں قاضی ابو یوسف سے روایت نقل کی ہے،
فرماتے ہیں:
میں نے بہت سے اہل علم مشائخ کو دیکھا کہ وہ فتوی دینا پسند نہیں کرتے اور کسی چیز کو حلال یا حرام کہنے کے بجائے کتاب اللہ میں جو کچھ ہے اسے بلا تفسیر بیان کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ ابن سائب جوممتاز تابعی ہیں، کہتے ہیں کہ اس بات سے بچو کہ تمھارا حال اس شخص کا سا ہو جائے جو کہتا ہے کہ اللہ نے فلاں چیز حلال کی ہے یا اسے پسند ہے لیکن قیامت کے دن اللہ تعالی فرمائے گا کہ نہ میں نے اس کو حلال کیا تھا اور نہ مجھے پسندتھی ۔ اسی طرح تمھارا حال اس شخص کا سا بھی نہ ہو جائے جو کہتا ہے کہ فلاں چیز اللہ نے حرام کر دی ہے لیکن قیامت کے دن اللہ تعالی فرمائے گا کہ تو جھوٹا ہے ۔ میں نے اسے حرام کیا تھا اور نہ اس سے روکا تھا۔
 

ام اویس

محفلین
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
الله تعالی جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے۔
کس سورت کی کون سی آیت میں بتایا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
قیامت کے دن تمام زمین اسکی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اسکے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔
کون سی سورت کی کس آیت میں دعوٰی کیا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
فرعون نے اپنے وزیر ہامان سے کہا کہ میرے لئے ایک بلند عمارت یا مینار بناؤ تاکہ میں اس پر چڑھ کر آسمان کے دروازوں یا رستوں پر پہنچ جاؤں اور موسی کے معبود کو جھانک کر دیکھوں۔
کون سی سورت میں اس واقعے کا بیان ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
الله تعالی جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے۔
کس سورت کی کون سی آیت میں بتایا گیا ہے؟

سورة الرعد 26​

اَللّٰہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یَقۡدِرُ ؕ وَ فَرِحُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا مَتَاعٌ ﴿٪۲۶﴾​

اللہ تعالٰی جس کی روزی چاہتا ہے بڑھاتا ہے اور گھٹاتا ہے یہ تو دنیا کی زندگی میں مست ہوگئے حالانکہ دنیا آخرت کے مقابلے میں نہایت ( حقیر ) پونجی ہے ۔​

 

سیما علی

لائبریرین
قیامت کے دن تمام زمین اسکی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اسکے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔
کون سی سورت کی کس آیت میں دعوٰی کیا گیا ہے؟
سورة الزمر - آیت 67
وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ :
اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے۔ قیامت کے دن پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ اللہ اس شرک سے پاک اور بالا تر ہے جو لوگ کرتے ہیں۔۔۔
 

ام اویس

محفلین
اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا ہے اسکی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اسکو اپنی طرف سے کوئی نعمت دے دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اسکو پکارتا تھا اسے بھول جاتا ہے اور اللہ کا شریک بنانے لگتا ہے۔
کون سی آیت میں انسان کی اس کمزوری کا ذکر کیا گیا ہے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا ہے اسکی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اسکو اپنی طرف سے کوئی نعمت دے دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اسکو پکارتا تھا اسے بھول جاتا ہے اور اللہ کا شریک بنانے لگتا ہے۔
کون سی آیت میں انسان کی اس کمزوری کا ذکر کیا گیا ہے؟
زمر ۔
وَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِيْبًا اِلَيْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدْعُوْۤا اِلَيْهِ مِنْ قَبْلُ وَجَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا
 

ام اویس

محفلین
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟
لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
غافر:57
 

ام اویس

محفلین
فرعون نے اپنے وزیر ہامان سے کہا کہ میرے لئے ایک بلند عمارت یا مینار بناؤ تاکہ میں اس پر چڑھ کر آسمان کے دروازوں یا رستوں پر پہنچ جاؤں اور موسی کے معبود کو جھانک کر دیکھوں۔
کون سی سورت میں اس واقعے کا بیان ہے؟
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ

اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لئے ایک محل بناؤ تاکہ میں اس پر چڑھ کر رستوں پر پہنچ جاؤں۔

أَسْبَابَ السَّمَاوَاتِ فَأَطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا وَكَذَلِكَ زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيلِ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابٍ


یعنی آسمان کے رستوں پر پھر موسٰی کے معبود کو جھانک کر دیکھ لوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اسکے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر تو بیکار تھی۔
غافر: ،37،36
 

ام اویس

محفلین
جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تمکو تمہارے گھروں سے نکالا انکے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے اللہ تمکو منع نہیں کرتا۔
کون سی سورت کی، کس آیت میں بتایا گیا ہے ؟
 

ام اویس

محفلین
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو مؤمن عورتوں سے کن باتوں پر بیعت لینے کا حکم دیا گیا؟
مؤمن عورتوں سے بیعت کا یہ حکم کس سورت کی کون سی آیات میں ہے ؟
 
Top