نبیل

تکنیکی معاون
جو لوگ حالتِ کفر میں مر گئے وہ اگر نجات حاصل کرنی چاہیں اور بدلے میں زمین بھر سونا دیں تو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟

سورۃ آل عمران 3 آیت 91

یقین رکھو، جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دی اُن میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے روئے زمین بھر کر بھی سونا فدیہ میں دے تو اُسے قبول نہ کیا جائے گا ایسے لوگوں کے لیے دردناک سزا تیار ہے اور و ہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور یہ ایام زمانہ ہیں کہ ہم ان کو لوگوں میں بدلتے رہتے ہیں۔
کن آیات میں بتایا گیا؟

سورۃ آل عمران 3 آیت 141

ا ِس وقت اگر تمھیں چوٹ لگی ہے تو اس سے پہلے ایسی ہی چوٹ تمہارے مخالف فریق کو بھی لگ چکی ہے یہ تو زمانہ کے نشیب و فراز ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان گردش دیتے رہتے ہیں تم پر یہ وقت ا س لیے لایا گیا کہ اللہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم میں سچے مومن کون ہیں، اور ان لوگوں کو چھانٹ لینا چاہتا تھا جو واقعی (راستی کے) گواہ ہوں کیونکہ ظالم لوگ اللہ کو پسند نہیں ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
قیامت کے دن ہر شخص آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس کی برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی۔

کس سورت کی کون سی آیت میں انسان کی اس آرزو کا ذکر ہے ؟
سورہ فاطر آیت37 کا مفہوم : ’’ وہ اس میں چلّائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لے (اب) ہم نیک عمل کیا کریں گے نہ وہ جو (پہلے) کرتے تھے، کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا تو اب مزے چکھو، ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
اور یہ ایام زمانہ ہیں کہ ہم ان کو لوگوں میں بدلتے رہتے ہیں۔
کن آیات میں بتایا گیا؟

سورہ آلِ عمران
دن۔
ہم پھیرتے رہتے ہیں ان کو
درمیان
لوگوں کے
اور تاکہ جان لے
ان لوگوں کو جو ایمان لائے
مولانا
ابوالاعلی مودودی
تفسیر


جنہیں ہم لوگوں کے درمیان گردش دیتے رہتے ہیں تم پر یہ وقت ا س لیے لایا گیا کہ اللہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم میں سچے مومن کون ہیں،
 

ام اویس

محفلین
الله کے نزدیک عیسی علیہ السلام کی پیدائش بھی آدم علیہ السلام جیسی ہے۔
کن آیات میں بتایا گیا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بری بات کے بدلے بھی اچھی بات کہنے کا حکم دیا گیا۔
کن آیات ہیں؟

سورۃ فصلت 41 آیت 34

اور اے نبیؐ، نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں تم بدی کو اُس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
الله کے نزدیک عیسی علیہ السلام کی پیدائش بھی آدم علیہ السلام جیسی ہے۔
کن آیات میں بتایا گیا؟

سورۃ آل عمران 3 آیت 59

اللہ کے نزدیک عیسیٰؑ کی مثال آدمؑ کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہو جا اور وہ ہو گیا
 

الف نظامی

لائبریرین
وہ آیت لکھیں جس میں اللہ تعالی کے دو اسمائے صفاتی ایک دوسرے کے ساتھ آئے ہوں اور قرآن پاک یہ دو اسمائے صفائی ایک آیت میں اکٹھے ایک دوسرے کے ساتھ ایک سے زیادہ بار نہ آئے ہوں

دو اسمائے صفاتی (السمیع ، العلیم) اکٹھے آنے کی چند مثالیں درج ذیل ہیں
لیکن آپ نے دو آیت لکھنی ہے جس میں اسمائے صفائی اکٹھے آئیں اور قرآن پاک میں ان اسمائے صفاتی کے اکٹھے ایک دوسرے کے ساتھ آنے کی صرف ایک ہی مثال موجود ہو۔

إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ﴿۱۲:۳۴

إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ﴿۲۶:۲۲۰

إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ﴿۴۱:۳۶

 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ

اردو:

اس دن اللہ انکو ان کے اعمال کا پورا پورا اور ٹھیک ٹھیک بدلہ دے گا اور انکو معلوم ہو جائے گا کہ اللہ برحق اور حق کو ظاہر کرنے والا ہے۔
النور:25
 

ام اویس

محفلین
فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ

اردو:

یعنی سچی بیٹھک میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں۔

القمر:55
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کون سی سورة کی کس آیت میں اُمُّھا کا لفظ کسی بڑے شہر یا اس کے دارالحکومت کے لیے استعمال ہوا ہے؟
 
ٹھکانے کے لیے اُمّہ کا لفظ کس سورۃ میں بیان کیا گیا؟
وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠(۵۰)
اور ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو نشانی کیا اور انہیں ٹھکانا دیا ایک بلند زمین جہاں بسنے کا مقام اور نگاہ کے سامنے بہتا پانی
 

ام اویس

محفلین
وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠(۵۰)
اور ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو نشانی کیا اور انہیں ٹھکانا دیا ایک بلند زمین جہاں بسنے کا مقام اور نگاہ کے سامنے بہتا پانی

یہاں اوینٰھم کا مطلب ٹھکانہ ہے اور امہ کا مطلب ابن مریم کی ماں یعنی حضرت مریم علیھا السلام ہیں۔
سوال پر غور فرمائیں۔ سوال کچھ اور ہے۔
 
فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ(۹)
وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے ۔ ترجمہ دعوت اسلامی۔۔ یعنی اس کا مسکن آتشِ دوزخ ہے ۔
تو اس کا ٹھکانا گڑھا ہے۔ترجمہ محمود الحسن۔ نورہدایت
 

ام اویس

محفلین
جو اعمال خیر بھی تم اپنے لئے آگے بھیج دو گے تو ان کا ثواب اللہ کے ہاں محفوظ پاؤ گے۔
کن آیات میں بتایا گیا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھکانے کے لیے اُمّہ کا لفظ کس سورۃ میں بیان کیا گیا؟

سورۃ قصص 28 آیت 59

اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسُول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سُناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہو جاتے
 
Top