قرآن مجید مع تفسیر سوفٹوئر

الف عین

لائبریرین
کاشف، کل اس کو ونڈوز سیون والے لیپ ٹاپ پر انسٹال کیا، اس میں آئ ای 8 ہے، وہاں کام کر رہا ہے، لیکن تفسیر عتیق کی جگہ کوئی تفسیر مکمل نہیں آ رہی۔ وہاں ایررس تو نہیں ہیں، لیکن معلوم نہیں کہ تفسیر عتیق کو کلک کرنے پر دوسری تفسیروں کے آپشنس بھی ہیں یا وہاں صرف عتیق ہے؟؟؟
ایک ایک آیت کا ویور اب کام کر رہا ہے، اور اس میں تفسیروں کا آپشن دینے پر ایک ایک آیت کی ہی تفسیر آتی ہے، مجھے کم از کم عتیق کی طرح کچھ حصوں میں سہی، لیکن فائلوں کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ آج ہی تفسیر عتیق کی پروف ریڈنگ کر دی ہے۔ تم کو ای میل کر رہا ہوں وہ تصحیح شدہ فائل۔
ہاں، جو لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہوں انٹر نیٹ کے لئے، اس میں آئ ای 6 ہی ہے، اس کو اپ گریڈ آج تک نہیں کیا کہ استعمال ہی نہیں کرتا۔ ونڈوز کی اپ گریڈ کرتا رہتا ہوں لیکن آئی آی کا ہمیشہ ٹک مارک نکال دیتا ہوں کہ اسے کیوں اپ گریڈ کروں۔
(بہر حال اس سے یہ بات سیکھی جا سکتی ہے کہ میرے جیسے لوگ بھی دنیا میں ہیں، اس لئے انٹر نیٹ اکسپلورر کا انجن ہی استعمال کرنا کچھ اچھی بات نہیں!!!)
 
شکریہ اعجاز صاحب، اس سوفٹوئر میں تین تفاسیر ، تفسیر عثمانی، تفسیر ابن کثیر، تفسیر صلاح الدین آیتوں کے حساب سے ہیں اور تفسیر عتیق پاروں کے حساب سے ہے-اس لیئے تین تفاسیر کو وویور میں رکھا ہے اور وہ آیتوں کے حساب سے ظاہر ہو رہی ہیں اور تفسیر عتیق کو الگ ٹیب میں پاروں کی لسٹ کے ساتھ رکھا ہے اور وہ پاروں کے حساب سے ظاہر ہو رہی ہے - اب اگر آپ تفسیر عتیق والے ٹیب پر پاروں کو کلک کریں گے تو وہاں اور تفاسیر نہیں ملیں گی وہاں صرف تفسیر عتیق ہی ہے-
بہت شکریہ مجھے آپ کی میل مل گئی ہے جیسے ہی وقت ملے گاانشااللہ سوفٹوئر میں ابڈیٹ کردوں گا-
اس سوفٹوئر کو میں نے آئ ای 6 اور 7 دونوں پر ٹیسٹ کیا ہے چلتا تو ہے لیکن ڈیٹا کی پریزینٹیشن صحیح نہیں ہوتی اور اسکے علاوہ کچھ فیچرز بھی نہیں ہیں اس لئے ورژن 8 انسٹال کرنے کو کہا ہے- انٹر نیٹ اکسپلورر کا انجن استعمال کرنا ضروری ہے کیوں کہ سوفٹوئر میں سارے آپشنز اسکے بغیر ممکن نہیں جیسا کہ آپ نے میرا اس سے پہلے والا سوفٹوئر دیکھا ہوگا-
 

عاصم مٹھو

محفلین
ماشاء اللہ! خوبصورت شیئرنگ ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!ً
 

راج

محفلین
ماشااللہ بہت شاندار کام کیا ہے اس سے پہلے میں نے ایزی قرآن و حدیث ڈاونلوڈ کیا تھا وہ بھی بہت زبردست ہے مگر آپ کے اس سافٹ وئیر کی کئی خصوصیات ہیں جس میں پہلی کہ یہ سافٹوئیر بہت چھوٹا ہے سائز میں - دوسری بات یہ کہ ترجمہ اور تفصیر کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے-
جزاک اللہ
 

ishtiaq1865

محفلین
ماشاء اللہ! خوبصورت شیئرنگ ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!ً
 

iqbalkuwait

محفلین
1,,.jpg

5099436495_d7f69f4dce.jpg
 

الف عین

لائبریرین
محمد محمود، آپ کو محفل میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ غالباً یہی نام لکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن صوتی کی بورڈ میں مکمل انگریزی ہجے استعمال نہیں کئے جاتے۔ اردو کے حروف کے انگریزی متبادل استعمال ہوتے ہیں، آپ کا نام انگریزی میں اس طرح لکھا جائے گا
mHmD mHmwD
یعنی ان کنجیوں کو دبانے سے محمد محمود بنتا ہے۔
 

sahj

محفلین
السلام علیکم

میرے لیپٹاپ میں ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرلیا ہے
لیکن ایرر دے رہا ھے
اسکرین شاٹ لگارہا ہوں
سسٹم میں ونڈو سیون
ہے
شکریہ

error27042011.png
 

وقار

محفلین
یہ بہت اچھا سافٹ وئیر ھے۔اللہ تعالٰی جزائے خیر دے ۔ویب سائٹ اور سافٹ وئیر کے خالق کو سلام !
 

sahj

محفلین
السلام علیکم

میرے لیپٹاپ میں ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرلیا ہے
لیکن ایرر دے رہا ھے
اسکرین شاٹ لگارہا ہوں
سسٹم میں ونڈو سیون
ہے
شکریہ

error27042011.png

السلام علیکم

کوءی حل نہیں بتایا گیا ۔
امید ھے کہ اب کوئی بھائی یا بہن کچھ رہنمائی کر دیں گے

شکریہ
 

Raheel Anjum

محفلین
ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت کاوش ہے۔ لیکن یہ 64 بٹ ونڈوز پر صحیح نہیں چلتا۔ سافٹ ویر کے خالق یا کوئی اور بھائی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔
 

دوست

محفلین
حیرت کی بات ہے اسے 64 بٹ پر چلنا چاہیے۔ ڈاٹ نیٹ اور جاوا کے سافٹویر تو پلیٹ فارم اور آرکیٹچکر سے ماورا ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی نہیں چلا ونڈوز سیون 64 بٹ میں۔
 

طمیم

محفلین
ماشاء اللہ ۔ خوبصورت اور کارآمد سافٹ ویئر ہے کیا اس میں مزید تراجم اور عربی متن شامل کرنے کی سہولت ہے ۔ اگر ہے تو کیا طریقہ کار ہے۔
 
Top