قرآن مجید مع تفسیر سوفٹوئر

محمد کاشف صدیقی نے 'اسلامک کمپیوٹنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 14, 2010

  1. sharfi

    sharfi محفلین

    مراسلے:
    131
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اردو محفل میں عمار سلاوٹ صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں، عمار صاحب آپ اپنا مختصر سا تعارف دیجیے۔
     
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,863
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    کاشف، کل اس کو ونڈوز سیون والے لیپ ٹاپ پر انسٹال کیا، اس میں آئ ای 8 ہے، وہاں کام کر رہا ہے، لیکن تفسیر عتیق کی جگہ کوئی تفسیر مکمل نہیں آ رہی۔ وہاں ایررس تو نہیں ہیں، لیکن معلوم نہیں کہ تفسیر عتیق کو کلک کرنے پر دوسری تفسیروں کے آپشنس بھی ہیں یا وہاں صرف عتیق ہے؟؟؟
    ایک ایک آیت کا ویور اب کام کر رہا ہے، اور اس میں تفسیروں کا آپشن دینے پر ایک ایک آیت کی ہی تفسیر آتی ہے، مجھے کم از کم عتیق کی طرح کچھ حصوں میں سہی، لیکن فائلوں کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ آج ہی تفسیر عتیق کی پروف ریڈنگ کر دی ہے۔ تم کو ای میل کر رہا ہوں وہ تصحیح شدہ فائل۔
    ہاں، جو لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہوں انٹر نیٹ کے لئے، اس میں آئ ای 6 ہی ہے، اس کو اپ گریڈ آج تک نہیں کیا کہ استعمال ہی نہیں کرتا۔ ونڈوز کی اپ گریڈ کرتا رہتا ہوں لیکن آئی آی کا ہمیشہ ٹک مارک نکال دیتا ہوں کہ اسے کیوں اپ گریڈ کروں۔
    (بہر حال اس سے یہ بات سیکھی جا سکتی ہے کہ میرے جیسے لوگ بھی دنیا میں ہیں، اس لئے انٹر نیٹ اکسپلورر کا انجن ہی استعمال کرنا کچھ اچھی بات نہیں!!!)
     
  3. محمد کاشف صدیقی

    محمد کاشف صدیقی محفلین

    مراسلے:
    47
    شکریہ اعجاز صاحب، اس سوفٹوئر میں تین تفاسیر ، تفسیر عثمانی، تفسیر ابن کثیر، تفسیر صلاح الدین آیتوں کے حساب سے ہیں اور تفسیر عتیق پاروں کے حساب سے ہے-اس لیئے تین تفاسیر کو وویور میں رکھا ہے اور وہ آیتوں کے حساب سے ظاہر ہو رہی ہیں اور تفسیر عتیق کو الگ ٹیب میں پاروں کی لسٹ کے ساتھ رکھا ہے اور وہ پاروں کے حساب سے ظاہر ہو رہی ہے - اب اگر آپ تفسیر عتیق والے ٹیب پر پاروں کو کلک کریں گے تو وہاں اور تفاسیر نہیں ملیں گی وہاں صرف تفسیر عتیق ہی ہے-
    بہت شکریہ مجھے آپ کی میل مل گئی ہے جیسے ہی وقت ملے گاانشااللہ سوفٹوئر میں ابڈیٹ کردوں گا-
    اس سوفٹوئر کو میں نے آئ ای 6 اور 7 دونوں پر ٹیسٹ کیا ہے چلتا تو ہے لیکن ڈیٹا کی پریزینٹیشن صحیح نہیں ہوتی اور اسکے علاوہ کچھ فیچرز بھی نہیں ہیں اس لئے ورژن 8 انسٹال کرنے کو کہا ہے- انٹر نیٹ اکسپلورر کا انجن استعمال کرنا ضروری ہے کیوں کہ سوفٹوئر میں سارے آپشنز اسکے بغیر ممکن نہیں جیسا کہ آپ نے میرا اس سے پہلے والا سوفٹوئر دیکھا ہوگا-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. عاصم مٹھو

    عاصم مٹھو محفلین

    مراسلے:
    40
    ماشاء اللہ! خوبصورت شیئرنگ ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!ً
     
  5. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    ماشااللہ بہت شاندار کام کیا ہے اس سے پہلے میں نے ایزی قرآن و حدیث ڈاونلوڈ کیا تھا وہ بھی بہت زبردست ہے مگر آپ کے اس سافٹ وئیر کی کئی خصوصیات ہیں جس میں پہلی کہ یہ سافٹوئیر بہت چھوٹا ہے سائز میں - دوسری بات یہ کہ ترجمہ اور تفصیر کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے-
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ishtiaq1865

    ishtiaq1865 محفلین

    مراسلے:
    12
    ماشاء اللہ! خوبصورت شیئرنگ ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!ً
     
  7. سمیر

    سمیر محفلین

    مراسلے:
    13
    بہت شکریہ۔
     
  8. iqbalkuwait

    iqbalkuwait محفلین

    مراسلے:
    49
  9. iqbalkuwait

    iqbalkuwait محفلین

    مراسلے:
    49
  10. مہھاممعدماھمہہد

    مہھاممعدماھمہہد محفلین

    مراسلے:
    4
    ماشاءاللہ اللہ آپ کو جزائےخیر دے
     
  11. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,863
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    محمد محمود، آپ کو محفل میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ غالباً یہی نام لکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن صوتی کی بورڈ میں مکمل انگریزی ہجے استعمال نہیں کئے جاتے۔ اردو کے حروف کے انگریزی متبادل استعمال ہوتے ہیں، آپ کا نام انگریزی میں اس طرح لکھا جائے گا
    mHmD mHmwD
    یعنی ان کنجیوں کو دبانے سے محمد محمود بنتا ہے۔
     
  12. sahj

    sahj محفلین

    مراسلے:
    17
    السلام علیکم

    میرے لیپٹاپ میں ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرلیا ہے
    لیکن ایرر دے رہا ھے
    اسکرین شاٹ لگارہا ہوں
    سسٹم میں ونڈو سیون
    ہے
    شکریہ

    [​IMG]
     
  13. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    میرے پاس بھی یہی پیغام آرہا ہے جبکہ نیٹ فریم 4 بھی انسٹال کرچکا ہوں
    اب کیا کروں ؟
     
  14. وقار

    وقار محفلین

    مراسلے:
    2
    یہ بہت اچھا سافٹ وئیر ھے۔اللہ تعالٰی جزائے خیر دے ۔ویب سائٹ اور سافٹ وئیر کے خالق کو سلام !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. sahj

    sahj محفلین

    مراسلے:
    17
    السلام علیکم

    کوءی حل نہیں بتایا گیا ۔
    امید ھے کہ اب کوئی بھائی یا بہن کچھ رہنمائی کر دیں گے

    شکریہ
     
  16. Raheel Anjum

    Raheel Anjum محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت کاوش ہے۔ لیکن یہ 64 بٹ ونڈوز پر صحیح نہیں چلتا۔ سافٹ ویر کے خالق یا کوئی اور بھائی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔
     
  17. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    حیرت کی بات ہے اسے 64 بٹ پر چلنا چاہیے۔ ڈاٹ نیٹ اور جاوا کے سافٹویر تو پلیٹ فارم اور آرکیٹچکر سے ماورا ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی نہیں چلا ونڈوز سیون 64 بٹ میں۔
     
  18. محمد کاشف صدیقی

    محمد کاشف صدیقی محفلین

    مراسلے:
    47
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  19. طمیم

    طمیم محفلین

    مراسلے:
    570
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Brooding
    ماشاء اللہ ۔ خوبصورت اور کارآمد سافٹ ویئر ہے کیا اس میں مزید تراجم اور عربی متن شامل کرنے کی سہولت ہے ۔ اگر ہے تو کیا طریقہ کار ہے۔
     
  20. وقار عباسی

    وقار عباسی محفلین

    مراسلے:
    7
    بنانے والے اور شئیر کرنے والے کو اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آمین
     

اس صفحے کی تشہیر