دیگر قرآن مجید (سرچ كے ساتھ)

قرآن مجید اردو سرچ بنانے كے بعد بہت سے دوستوں نے مختلف رائے كا اظہار كیا میں نے ان آرا پر مزید كام كیا ،الحمدللہ سافٹوئر مكمل ہوگیا ہے،برائے مہربانی كوئی ایرر نظر آئے تو ضرور بتائیں-
قرآن مجید (سرچ كے ساتھ) سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی سورہ یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فونٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں
Splash.jpg

سورتوں كی فہرست
سورتوں كی فہرست كے ٹیب میں ایك سو چودہ سورتیں ہیں ہر سورہ كی نوڈ كے اندر اپنی آیتیں ہیں مثلا سورہ فاتحہ میں سات آیتیں ہیں اور سورہ بقرہ میں دوسوچھیاسی آیتیں ہیں- آپ كسی بھی سورہ كے نام پر كلك كر كے پوری سورہ پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی آیت نمبر پر كلك كركے اس آیت كو پڑھ سكتے ہیں-
پاروں كی فہرست
پاروں كی فہرست كے ٹیب میں تیس پارے ہیں ہر پارے كی نوڈ كے اندر اپنی سورتیں ہیں مثلا پارہ ١٠ میں دو سورتیں ہیں سورہ انفال اور سورہ توبہ- آپ كسی بھی پارہ كے نام پر كلك كر كے پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی سورہ پر كلك كركے اس سورہ كو پڑھ سكتے ہیں-
ویوموڈ
قرآن مجید كو پڑھنے كے تین طریقے ہیں-
١- سورہ موڈ- اس موڈ میں آپ پوری سورہ كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلی پچھلی سورہ پر نیكسٹ-پریوس سورہ بٹن سے جاسكتے ہیں-
٢- پارہ موڈ- اس موڈ میں آپ پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلے پچھلے پارے پر نیكسٹ-پریوس پارہ بٹن سے جاسكتے ہیں-
٣- فكسڈ آیت موڈ- اس موڈ میں جتنی آیتیں آپكو ایك صفحہ پردیكھنی ہیں اسكی تعداد كا اندراج كریں اور اگلے پچھلے صفحہ پر نیكسٹ-پریوس پیج بٹن سے جاسكتے ہیں-


View1.jpg

سورہ كی خصوصیات
جب آپ كسی سورہ كو منتخب كرتے ہیں تو نیچے اسٹیٹس بار میں آپكو اس سورہ كی تفصیلات ظاہر ہوں گی- سورہ كا نمبر، سورہ كا نام، سورہ كی ٹوٹل آیتیں، ترتیب نزولی، جگہ نزول،پارہ نمبر جن میںوہ سورہ ہے-
پارہ كی خصوصیات
جب آپ كسی پارہ كو منتخب كرتے ہیں تو نیچے اسٹیٹس بار میں آپكو اس پارے كی تفصیلات ظاہر ہوں گی- پارہ كا نمبر، پارہ كا نام، پارہ كی ٹوٹل آیتیں-
سجدہ
نیكسٹ-پریوس سجدہ بٹن كی مدد سے آپ براہ راست كسی بھی سجدے والی آیت پر جاسكتے ہیں-


View2.jpg
سرچ
آپ قرآن مجید كے اردو اور انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں- سرچ ٹیب میں لینگوئیج كو سلیكٹ كریں اور كوئی لفظ ٹائپ كریں اور سرچ بٹن كو پریس كریں، آپكو تلاش كی ہوئی آیتیں ظاہر ہوں گی جس میں تلاش كیا ہوا لفظ پیلے رنگ میں نمایاں ہوگا،آیت كے آخر میں نیلے رنگ میں بریكٹ میں سورہ اور آیت ہوگی
اردو ٹائپنگ كیلئے كی بورڈ كا بٹن پریس كریں،آن اسكرین كی بورڈ اوپن ہوگا، لینگوئیج بار سے اردو سیلیكٹ كریں


Search.jpg


Keyb.jpg
فونٹ سیلیكشن
آپ عربی،اردو اور انگریزی زبان اور سورہ/پارہ فہرست كے فونٹ كو تبدیل كرسكتے ہیں اور ڈیفالٹ فونٹ كو ریسٹور بھی كرسكتے ہیں- برائوز بٹن كو كلك كریں تو فونٹ كی لسٹ آجائے گی جس میں مختلف سائز اور اسٹائل ہوں گے- فونٹ كو سیلكٹ كریں اور اوكے بٹن پریس كریں- ویور میں سیلیكٹ كیئے ہوئے فونٹ كا ٹیكسٹ ظاہر ہوگا-
Fonts.jpg
بك مارك
بك مارك كی مدد سےآپ قرآن مجید كی كسی بھی آیت كو محفوظ كرسكتے ہیں اور اسكو بعد میں پڑھ سكتے ہیں-
ایڈ كرنے كیلئے سورہ اور آیت كو منتخب كریں اور ایڈ بك مارك كا بٹن پریس كریں-
ڈیلیٹ كرنے كیلئے لسٹ میں سے آیت كو منتخب كریں اور ڈیلیٹ بك مارك كا بٹن پریس كریں-
بك مارك دیكھنے كیلئے لسٹ میں سے آیت كو منتخب كریں اور اوكے كا بٹن پریس كریں

Bookmark.jpg

كاپی ٹیكسٹ
اس سافٹ وئر كے ذریعے آپ عربی، اردو اور انگریزی ٹیكسٹ كو كسی دوسری جگہ كاپی كرسكتے ہیں-ویور میں ٹیكسٹ كو منتخب كریں اور كنٹرول+سی پریس كریں اور پھر كسی دوسرے ڈاكومنٹ میں پیسٹ كردیں-
لینگوئیج سیلیكشن
آپ قرآن مجید كو عربی، اردو اور انگریزی زبان كے مختلف كمبینیشن میں پڑھ سكتے ہیں-
* عربی
* اردو
* انگریزی
* عربی + انگریزی
* عربی+ اردو
*عربی+ اردو +انگریزی
سسٹم ریكوائرمنٹس
ونڈوز2000/ ایكس پی یا زیادہ
اسكرین سائز 600*800 یا زیادہ
ڈاٹ نیٹ فریم ورك 0۔2
 
سورہ کے فہرست میں جب آپ کسی سورہ کو منتخب کرتے ہیں تو میں ونڈو میں صرف اس کا نام نظر آتا ہے۔ جب آپ کسی آئیت کو منتخب کرتے ہیں تب جا کر آپ کو متن نظر آتا ہے۔ پہلا پارہ بھی اسی طرح سے دکھنے کو ملتا ہے ۔

دوسرے پارے کو منتخب کرنے پر اس کا پورا متن نظر آتا ہے ۔

سرچ کا سلسلہ بہت عمدہ ہے ۔ ۔ ۔

خوش رہو
 

ساقی۔

محفلین
ماشااللہ .
بہت ہی عمدہ . اللہ تعاٰلی جزائے خیر عطا فرمائے . اور مزید علم بھی ،
 

arifkarim

معطل
بہت خوب۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔ اب ہمارے پاس بہت سے قرآن سافٹوئیر بن گئے ہیں!
 
سورہ کے فہرست میں جب آپ کسی سورہ کو منتخب کرتے ہیں تو میں ونڈو میں صرف اس کا نام نظر آتا ہے۔ جب آپ کسی آئیت کو منتخب کرتے ہیں تب جا کر آپ کو متن نظر آتا ہے۔ پہلا پارہ بھی اسی طرح سے دکھنے کو ملتا ہے ۔

دوسرے پارے کو منتخب کرنے پر اس کا پورا متن نظر آتا ہے ۔

اس سافٹ وئر كو اپلوڈ كرنے سے پہلے میں نے ونڈوز ایكس پی اور 2000 كی ورچیئول مشینز پر چیك كیا ہے میرے پاس ونڈوز وسٹا ہے لیكن كہیں پر یہ مسئلہ نہیں آیا ہے- ہو سكتا ہے آپریٹنگ سسٹم كے ورزن یا ڈاٹ نیٹ فریم ورك كے ورزن كا مسئلہ ہو-
میں نے اس مسئلہ كو حل كرنے كیلئے قرآن مجید سافٹوئر میں كچھ تبدیلیاں كی ہیں آپ اس لنك سے فائل ڈائون لوڈ كرلیں اور ان زپ كركے ایپلیكیشن فولڈر میں كوپی كر كے چیك كریں اور بتائیں كہ مسئلہ حل ہوا-
شكریہ-
 
اس سافٹ وئر كو اپلوڈ كرنے سے پہلے میں نے ونڈوز ایكس پی اور 2000 كی ورچیئول مشینز پر چیك كیا ہے میرے پاس ونڈوز وسٹا ہے لیكن كہیں پر یہ مسئلہ نہیں آیا ہے- ہو سكتا ہے آپریٹنگ سسٹم كے ورزن یا ڈاٹ نیٹ فریم ورك كے ورزن كا مسئلہ ہو-
میں نے اس مسئلہ كو حل كرنے كیلئے قرآن مجید سافٹوئر میں كچھ تبدیلیاں كی ہیں آپ اس لنك سے فائل ڈائون لوڈ كرلیں اور ان زپ كركے ایپلیكیشن فولڈر میں كوپی كر كے چیك كریں اور بتائیں كہ مسئلہ حل ہوا-
شكریہ-

شکریہ برادرم ۔ ۔ ۔ ترمیم شدہ فائل نے مسئلہ حل کر دیا ہے۔ ۔
 

دوست

محفلین
بہت عمدہ کوشش ہے۔ اس میں فونٹس کو بھی ایمبیڈ کردیا جائے تو بہترین رہے گا۔ مطلب کہ قرآن عربی اور ترجمہ دکھانے والے جو فونٹ ہیں انھیں ڈی ایل ایل میں ایمبیڈ کردیا جائے۔ سی شارپ اس کی سہولت دیتی ہے شاید۔
 

راج

محفلین
شکریہ

جزاک اللہ بہت شاندار
بہت بہت شکریہ اتنا حسین تحفہ عنایت کیا آپ نے-
:):):):):):):)
 

بشیر احمد

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے اللہ تعالی آپ کو مزید توفیق دے لیکن بھیا بہت غلطیاں موجود ہیں پبلشنگ سے پہلے باقاعدہ پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے
 
بشیر احمد صاحب مجھے بہت خوشی ہوئی كہ آپ نے باریك بینی سے جائزہ لیا لیكن یہ تو بتائیے كہ آپ كو كیا غلطیاں نظر آئیں تا كہ انہیں ختم كیا جاسكے۔
شكریہ
 
بشیر احمد صاحب یہ عثمانی رسم الخط ہےجس میں كچھ اظافی علامات ہوتی ہیں جیسا كہ میں نے سوفٹ وئر میں ظاہر كیا ہے كہ عربی متن میں نے www.tanzil.info سے لیا ہے اور اسكو بغیر كسی تبدیلی كے استعمال كیا ہےعربی متن انہوں نے كیسے مرتب كیا هے آپ انکی سائٹ پردیكھ سكتے ہیں
اسكو بہت سے سوفٹ وئر اور ویب سائٹس استعمال كر رہے ہیں http://tanzil.info/wiki/Who_is_using_Tanzil?

تنزیل كے پروجیكٹ پر حامد زرابی زادے صاحب، جو كہ پی ایچ ڈی ہیں نے كام كیا ہے -میں نے اس سلسلے میں انہیں ای میل كی جسكا انہوں نے یہ جواب دیا

Salaam Alaikum Kashif
Tanzil text is exactly matching the text of Medina Mushaf. So, the best way for verifying such issues is simply comparing the text with a printed copy of Madina Mushaf (usually known as Uthman-Taha Quran). For example, for the issue you mentioned, you can easily compare our text against page 24 of Medina Mushaf, a copy of which is attached.

Please rest assured that our copy of quran is the most precise quran text available (with respect to Madina Mushaf), and it has been passed through several careful automatic and manual verification phases.

Regards
--Hamid​
Hamid.png


مدینہ مصحف كا متن آپ شاہ فہد قرآن كریم پرنٹنگ كمپلیكس كی ویب سائٹ پر بھی دیكھ سكتے ہیں-
http://www.qurancomplex.org
مزید یہ كہ میں سادہ عربی متن پر بھی كام كر رہا ہوں انشااللہ جلد آپ كی خدمت میں پیش كروں گا-
شكریہ
محمد كاشف
 
Top