قرآن شریف کے معانی کا اردو ترجمہ

پاکستانی

محفلین
لو بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور اصل مسلہ بیچ میں ہی رہ گیا۔
رضا بھائی تھوڑا ہتھ ہولا رکھو

راسخ بھائی اب آپ اللہ کا نام لیکر اس کام کی ابتدا کر ہی دیجیئے۔
 
دوست

محفلین
جناب من بات پھر وہیں ہے ہر کسی کا اپنا نکتہ نظر ہے مجھے اس میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی جو قابل گرفت ہو۔ اس کا ترجمہ سب پر واضح ہے اس کی نیت سب پر واضح ہے تو کوئی بات ہی نہیں بنتی۔ ٹھیک ہے جو علماء یہ کہتے ہیں ان کا موقف بھی درست ہوگا لیکن میں اس سے متفق نہیں۔
واللہ اعلم۔
بہرحال بات قرآن کریم کے ترجمے کی ہورہی تھی اسے آگے بڑھایا جائے۔۔
وسلام
 
رضا
اچھے کام میں اگر بول دیں بسم اللہ تو کوئی حرج نہیں۔ نیز یہ محاورتا استعمال ہوتا ہے لفظ
کوئی حرج نہیں
آپ نے واجب ادا کردیا

ترجمہ کے بارے میں عرض ہے
میں خود اپنا ترجمہ ہی پیش کروں گا
سورہ فاتحہ کا میں نے کل ۷ گھنٹے لگا کر سات آیتیں ترجمہ کی ہیں۔ مختلف تفاسیر دیکھ کر
اور تب تک میں شروع نہیں کروں گا جب تک مجھے اپنے کئے پر اطمینان نہ ہوگا۔
اس سلسلے میں www.qurancomplex.com جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں کے چند علماء کو پہلے چند ورقے ترجمہ کرکے دکھاؤں گا اگر تو انہوں نے پسند کیا اور ہاں کردی تو تب ہی آن لائن کرنے کی جرٲت کروں گا۔ کیونکہ اتنا آسان کام نہیں۔ ترجمہ کرنے کے اصول ہیں سوچ سمجھ کر لفظ کا اختیار کرنا پڑتا ہے۔ عام کلام کا ترجمہ نہیں کہ جو جی میں آیا اضافہ کردیا اللہ کا کلام ہے۔ چھوٹی سی غلطی وبالِ جان نہ بن جائے اس لئے احتیاط کرتا ہوں۔
نیز ارادہ تو یہی ہے کہ ساتھ ضروری ضروی تشریح بھی کرتا جاؤں۔ یعنی طویل شرح نہیں بس مختصر مختصر اور مستند باتیں۔
آپ احباب کو انتظار کرنا ہوگا۔ اپنے آپکو میں نے امتحان میں ڈال لیا ہے۔ کامیاب ہوگیا تو ترجمہ کی صورت دیکھ سکوگے۔ دعا کردیں اللہ آسانی فرمادے۔ شوق تو ہے کہ چلو دنیا میں کوئی نیک کام کرجائیں ۔۔۔۔ باقی اللہ مالک۔
اردو تراجم موجود ہیں بڑے بڑے علما کے پر شوق ہے اور جوش بھی ہے پر ہوشمندی سے کام لوں گا عجلت پسندی شیطانی کام ہے۔

اللہ حافظ۔
 
شمشاد

لائبریرین
راسخ بھائی اور رضا بھائی اللہ تعالٰی آپ کو جزاء خیر دے۔ کارِ خیر میں مجھے اگر کسی خدمت کا موقع دیں گے تو اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ہاں بہت سارے الفاظ ایسے رچ بس گئے ہیں کہ اب ان کو متروک کرنا تقریباّ ناممکن ہے۔ مثلاّ بہت سے لوگ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ 786 لکھ دیتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ لیکن ان کو سمجھانا اور باور کرانا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔

رضا صاحب نے “ پانی سے علاج “ کی جو تصویر لگائی ہے اسمیں بھی اوپر 786 لکھا ہوا ہے۔
 
ظفر احمد

محفلین
شمشاد نے کہا:

شمشاد بھائی میں بھی آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں 786 سے بہتر ہے کہ پوری بسم اللہ لکھی جائے۔
 
پاکستانی

محفلین
راسخ نے کہا:
رضا
اچھے کام میں اگر بول دیں بسم اللہ تو کوئی حرج نہیں۔ نیز یہ محاورتا استعمال ہوتا ہے لفظ
کوئی حرج نہیں
آپ نے واجب ادا کردیا

ترجمہ کے بارے میں عرض ہے
میں خود اپنا ترجمہ ہی پیش کروں گا
سورہ فاتحہ کا میں نے کل ۷ گھنٹے لگا کر سات آیتیں ترجمہ کی ہیں۔ مختلف تفاسیر دیکھ کر
اور تب تک میں شروع نہیں کروں گا جب تک مجھے اپنے کئے پر اطمینان نہ ہوگا۔
اس سلسلے میں www.qurancomplex.com جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں کے چند علماء کو پہلے چند ورقے ترجمہ کرکے دکھاؤں گا اگر تو انہوں نے پسند کیا اور ہاں کردی تو تب ہی آن لائن کرنے کی جرٲت کروں گا۔ کیونکہ اتنا آسان کام نہیں۔ ترجمہ کرنے کے اصول ہیں سوچ سمجھ کر لفظ کا اختیار کرنا پڑتا ہے۔ عام کلام کا ترجمہ نہیں کہ جو جی میں آیا اضافہ کردیا اللہ کا کلام ہے۔ چھوٹی سی غلطی وبالِ جان نہ بن جائے اس لئے احتیاط کرتا ہوں۔
نیز ارادہ تو یہی ہے کہ ساتھ ضروری ضروی تشریح بھی کرتا جاؤں۔ یعنی طویل شرح نہیں بس مختصر مختصر اور مستند باتیں۔
آپ احباب کو انتظار کرنا ہوگا۔ اپنے آپکو میں نے امتحان میں ڈال لیا ہے۔ کامیاب ہوگیا تو ترجمہ کی صورت دیکھ سکوگے۔ دعا کردیں اللہ آسانی فرمادے۔ شوق تو ہے کہ چلو دنیا میں کوئی نیک کام کرجائیں ۔۔۔۔ باقی اللہ مالک۔
اردو تراجم موجود ہیں بڑے بڑے علما کے پر شوق ہے اور جوش بھی ہے پر ہوشمندی سے کام لوں گا عجلت پسندی شیطانی کام ہے۔

اللہ حافظ۔

اللہ ایسا ہی کیونکہ یہ کوئی عام کام نہیں انتہائی ذمہ داری کا کام ہے اللہ آپ کو سرخرو کرے ۔۔۔آمین

میرے لائق کوئی خدمت ہو تو بندہ حاضر ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:
شاید یہ ہماری عادت بن چکی ہے کہ خصوصًا وہ حضرات جو بحث مباحثہ اور علم الکلام میں دسترس رکھتے ہیں وہ دوسرے کے الفاظ پر خصوصًا دھیان دیتے ہیں تاکہ ان پر گرفت کی جاسکے۔
میں نے تو روزمرہ میں استعمال کیا تھا وہ جملہ اور میری قطعًا کوئی ایسی نیت نہیں تھی۔
بس اتنا جانتا ہوں کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔۔۔۔

گفتگو فن زباں درازی کا
لفظ پر ظلم نطق غازی کا
تھی نبی کو پسند کم گوئی
اور ہمیں شغل جملہ بازی کا​
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

راسخ (طلحہ بٹ)، آپ کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟ نیک کام میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ آپ یہاں ہلکے پھلکے ترجمے کی بجائے بے شک درس قراٰن پیش کریں۔ میں اسے اپنے لیے باعث سعادت سمجھوں گا۔ بلکہ میں تو چاہوں گا کہ اس کام کو باقاعدہ آرگنائز کیا جائے اور اس میں سوال جواب کا سلسلہ بھی چلنا چاہیے۔ باقی دوست بھی اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کریں۔
 
نبیل بھائی

طلحہ بٹ آپکو ابھی بھی یاد ہے (خوشی ہوئی)۔

خیر جتنا شوق مجھے ہے ترجمہ کرنے کا وہ میں بتا نہیں سکتا۔ کیونکہ یہ صدقہ جاریہ شمار ہوگا پر میں احتیاط سے کام کر رہا ہوں۔
میں ایک دو سورتوں کا ترجمہ کروں گا ان پر جو حواشی لکھنے ہوں گے لکھ کر قرآن کمپلیکس میں جو علماء ہیں ان میں سے چند کو دکھاؤں گا ان کی جو رائے ہوگے اسکے مطابق چلوں گا۔
اور بالفرض اگر میں اس قابل نہ ہوا کہ ترجمہ کروں تو ایک دھاگہ ضرور کھولوں گا جس میں قرآن وغیرہ کے متعلق سوالات ہوا کریں گے۔ کسی آیت کی تفسیر اور ترجمہ اگر کسی کو معلوم کرنا ہو تو میں بخوشی جواب دوں گا۔
سورہ فاتحہ کا میں نے ترجمہ ۷ آیتوں کا ۷ گھنٹے لگاکر کیا تھا۔ کیونکہ مختلف تفاسیر دیکھنی پڑتی ہیں۔ سرسری ترجمہ تو ۲ منٹ کا کام بھی نہیں۔
لیکن احتیاط نہ کی تو (گڑبڑیشن : P ) ہوجائے گی۔
اوپر سے حج کا موسم ہے آجکل۔
حاجیوں کی آمد آمد ہے۔ مصروفیت کچھ زیادہ ہے
جیسے ہی فرصت ملتی ہے یہ کام ضرور کروں گا
یہ میری تمنا ہے میرا ہدف ہے

دوست بھائی!
دعا بھی کردیں
 
الف عین

لائبریرین
بہت نیک ارادہ ہے طلحہ اس سے قطعِ نظر کہ بے شمار تراجم موجود ہیں۔ اگرچہ اکثر لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہ علماء کا کام ہے، لیکن میرا رویہ یہی ہے کہ قرآن کریم نازل ہوا ہے کہ اس پر عمل کیا جائے ور اس پر غور کیا جائے۔ اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب اسے لوگ سمجھ سکیں گے۔ اور اگر آپ کی سمجھ میں کوئی بات آ گئی ہے تو واجب ہے کہ اسے دوسرے کو بتا یا جائے۔ میں تو عربی کا عالم بھی نہیں، لیکن ہندی میں کسی بھی تفسیر کی غیر موجودگی میں یہ کام لے رکھا ہے میں نے۔ عرصے سے کام بند سہی، لیکن میں خود مطمئن ہوں اور اپنی تفسیر کو ایک طرح کی Loud Thinking سمجھتا ہوں۔ اس لئے کوئی اگر ڈس کریج کرے بھی تو مایوس نہ ہوں۔
 
دوست
پاکستانی
شکریہ

محترم المقام اعجاز اختر صاحب
آپکے نیک پروجیکٹ کی تکمیل اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

حوصلہ افزائی کا شکریہ
گوکہ کہ اردو کے تراجم کثرت سے موجود ہیں او اگر میں اپنی زندگی کسی نئے ترجمہ لکھنے میں گزار دوں پھر بھی ان تراجم جیسا ترجمہ نہیں کر پاؤں گا۔
کہاں وہ علماء اور کہاں یہ ناچیز ۔ میں تو ان علماء کے اقدام کی خاک بھی نہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر میرے میں کچھ کرنے کی استطاعت ہے تو مجھے ضرور وہ کام کرنا چاہئے۔ صدقہ جاریہ ہوگا تو محشر میں منہ دکھانے کے قابل تو ہوں گے!
ویسے آجکل میرے ہاتھ میں جو کام ہے وہ قرآنی تراجم کا ہی ہے۔ قرآن کمپلیکس چونکہ مرکز ہے تراجم کا اس لئے دنیا بھر کے تراجم پر یہاں کام ہوتا ہے۔ آجکل یہ بحوث میرے زیر عمل ہیں انکو کتابی شکل میں لانا ہے۔ اردو تراجم کے بارے میں چند بحوث پڑھنے کو ملے کچھ غلطیاں ظاہر ہوئیں افکار کو نئی وسعتیں ملیں۔ سوچا بندہ بھی کچھ کرلیں۔ بسم اللہ کردی ہے۔ بے بضاعتی آڑھے نہ آئی تو ان شاء اللہ یہ کام پورا ہوجائے گا۔ دعا کی خصوصی درخواست ہے۔
والسلام

راسخ
 
باذوق

محفلین
قرآن کمپلکس

راسخ نے کہا:
۔۔۔
اس سلسلے میں www.qurancomplex.com جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں کے چند علماء کو پہلے چند ورقے ترجمہ کرکے دکھاؤں گا
۔۔۔
السلام علیکم
برادرم راسخ ، یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ قرآن کمپلکس میں کام کرتے ہیں ۔

قرآن کمپلکس کا جو اُردو ترجمہ آن لائن دستیاب ہے ، اس کی سافٹ کاپی کے حصول کے لیے میں نے دو چکر لگائے تھے مدینہ منورہ کے ۔
حتیٰ کہ میں نے اپنے آفس کے مالک (جن کے وسیع تعلقات ہیں) کا سفارشی خط بھی لے گیا تھا ۔ قرآن کمپلکس کے ڈائرکٹر محترم سے ایک گھنٹے تک مفصل بات ہوئی ۔ انہوں نے اردو سیکشن کے انچارج ایک پاکستانی صاحب سے بھی بات کروائی ۔۔۔ مگر افسوس کہ اتنی طویل ملاقات کا کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا ۔
پھر ابھی حال میں میرے ایک دوست نے اسی ترجمے کی اِن پیج فائلیں بھیج دیں جو تصحیح شدہ ہیں اور پاکستان کے ایک مخیر صاحبِ محترم کی کمپوز کی ہوئی ہیں ۔
میں ان دنوں اسی ترجمے (مع مختصر تفسیر) کو یونی کوڈائز کرنے کی محنت میں لگا ہوا ہوں ۔

باقی جو آپ نے خود سے ترجمہ کی بات کی ہے ۔۔۔ معذرت کہ میں آپ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ۔۔۔ اور میں ذاتی طور پر ترجمہ یا تفسیر کے کام کو دنیا کا سب سے مشکل ترین اور بےانتہا حساس و نازک کام سمجھتا ہوں ۔
پھر بھی آپ کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات اور بیشمار دعائیں ۔۔۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالی آپکو ہمیشہ خوش وخرم رکھے۔ آمین

محترم!
قرآن کمپلکیس کی ویب سائٹ پر جو ترجمہ اور تفسیر موجود ہے کیا اس کو حاصل کرنے میں کوئی دقت محسوس ہو رہی ہے؟
میرا مقصد اگر آپ ویب سائٹ ہی سے کاپی پیسٹ کرکے حاصل کرلیں کیا یہ ممکن نہیں؟

قرآن کمپلیکس والوں نے یونیکوڈ میں مواد اسی لئے رکھا ہوا ہے تاکہ سب مستفید ہوں۔ تصویری اردو ویب سائٹ بنانے کے حق میں نہیں ہیں وہ!

آپکی ملاقات کا نتیجہ نہیں نکلا سچ پوچھئے تو میرے پاس اسکا معقول جواب نہیں!

الہ تعالی آپکی محنت کو قبول کرے۔
باقی آپ کی بات ترجمہ وتفسیر کے بارے میں درست ہے۔ یہ تو اپنے اوپر تیر اور نیزے تان لینے کا کام ہے۔
لیکن میری کوشش ہے۔ اور علماء سے مشورے ہی سے آگے چلوں گا۔
جہاں تک آپ نے تفسیر کی بات کی ہے تو میں کون سا مفسر ٹھرا۔
صحیح ومعتمد تفاسیر سے نقل کرنی ہے بات۔ اپنی آراء شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بلکہ ایک مختصر اور تمام مسالک کے لئے مقبول مواد تیار کرنے کا ہدف ہے۔
میں نے اوپر اسی دھاگے میں کہیں ذکر کیا ہوا ہے کہ اگر علماء حضرات کو پیش کرنے کے بعد انہوں نے اجازت دی تو میں یہ کام مکمل کروں گا۔
ورنہ! نہیں! ویسے بھی فی الحال جزء عم کا ارادہ ہے۔ ارادہ ہی ہے ابھی تک شروع نہیں کیا کچھ۔

باقی میرے بارے میں یہ ہے کہ ادنی سا مسلمان مسلمانوں کو کچھ مفید کام دینے کے لئے کوشاں ہے۔ خدا توفیق دے

آپکی نیک خواہشات اور دعاؤں پر :
جزاک اللہ خیر الجزاء وٲحسن ٳلیک، وٲثابک الحسنی وزیادہ آمین۔
 
Top