قرآن شریف کے معانی کا اردو ترجمہ

السلام علیکم

حضرات!

اگر میں یہاں قرآن شریف کے معانی کا اردو ترجمہ اور ہلکی پھلکی تفسیر شروع کروں تو کن کن حضرات کو دلچسپی ہوگی؟؟؟

اپنی حاضری لگاتے جائیں اور بتاتے جائیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

راسخ بھیا، اچھاخیال ہے جزاک اللہ خیر،اللہ جزا دے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

رضا

معطل
دوست نے کہا:
بھائی جی آپ بسم اللہ کریں۔
پڑھنے والے یہاں سب ہی ہیں۔۔۔
سلام
دوست بھائی معذرت کے ساتھ ۔۔یہ جملہ(بھائی جی آپ بسم اللہ کریں۔ ) ٹھیک نہیں ہے۔
کھانے کے وقت اگر کوئی دعوت دے تو عموما کہا جاتا ہے شکریہ آپ بسم اللہ کریں۔وغیرہ
بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ آپ بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع فرمائیں۔
اس کی تفصیل میں نے فیضان سنّت میں پڑھی تھی۔ابھی مجھے صفحہ نمبر نہیں ملا ورنہ وہ متن آپ کیلئے یہاں لکھ دیتا۔
 

پاکستانی

محفلین
بھائی جی کوئی بھی اچھا اور نیک کام کیا جائے تو وہ بسم اللہ سے ہی شروع کیا جاتا ہے لازمی نہیں کہ صرف کھانے کے وقت ہی بسم اللہ پڑھی جائے۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
رضا صاحب
کیا آپ بسم اللہ کا ترجمہ جانتے ہیں؟
بسم اللہ کا لفظی ترجمہ ہے
شروع کرنا اللہ کے نام سے
اور ہاں ہم اس موضوع میں ‌قرآن پڑھنے آئے ہیں
 
رضا بھائی
السلام علیکم

بسم اللہ محاورتاً استعمال کرتے ہیں۔ کہ شروع کریں۔
اسمیں کوئی قباحت نہیں۔ بلکہ نیک کام اگر بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر شروع نہ کیا جائے تو وہ بیکار ہوتا ہے۔

آپکی پوسٹ کا شکریہ
کوئی بھی سوال ذہن میں ہو تو کرسکتے ہیں :)
 

رضا

معطل
وعلیکم السلام!

شاید مجھے سمجھنے میں غلطی لگ گئی ہو۔
بہرحال میں کوشش کروں گا کہ کتاب سے متن یہاں لکھ دوں تاکہ آپ اسے دیکھ کر صحیح نتیجہ اخذ کر سکیں۔
 

دوست

محفلین
شاید یہ ہماری عادت بن چکی ہے کہ خصوصًا وہ حضرات جو بحث مباحثہ اور علم الکلام میں دسترس رکھتے ہیں وہ دوسرے کے الفاظ پر خصوصًا دھیان دیتے ہیں تاکہ ان پر گرفت کی جاسکے۔
میں نے تو روزمرہ میں استعمال کیا تھا وہ جملہ اور میری قطعًا کوئی ایسی نیت نہیں تھی۔
بس اتنا جانتا ہوں کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔۔۔۔
 

رضا

معطل
دوست نے کہا:
شاید یہ ہماری عادت بن چکی ہے کہ خصوصًا وہ حضرات جو بحث مباحثہ اور علم الکلام میں دسترس رکھتے ہیں وہ دوسرے کے الفاظ پر خصوصًا دھیان دیتے ہیں تاکہ ان پر گرفت کی جاسکے۔
میں نے تو روزمرہ میں استعمال کیا تھا وہ جملہ اور میری قطعًا کوئی ایسی نیت نہیں تھی۔
بس اتنا جانتا ہوں کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔۔۔۔
السلام علیکم!
شاکر‏عزیز(دوست)بھائی میری نیت گرفت کرنے کی نہیں تھی۔نیت صرف اصلاح اور سمجھانے کی تھی اور سمجھانا ترک نہیں کرنا چاہیے۔
ترجمہء کنزالایمان:اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔(پارہ27،سورۃ الذریت،آیت نمبر55)
پھر بھی اگر میری وجہ سے آپ کی دل آزای ہوئی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔میرے ذہن میں جو بات تھی وہ میں فیضان سنّت سے پڑھی تھی وہ یہاں لکھ رہا ہوں اسے پڑھ کر آپ خود نتیجہ اخذ فرما لیں۔
فیضان سنّت(تخریج شدہ)صفحہ26(باب فیضان بسم اللہ) پر ہے۔
"بعض لوگ اس طرح کہہ دیتے ہیں ،"بسم اللہ کیجئے!" "آؤ جی بسم اللہ"، "میں نے بسم اللہ کرڈالی"،تاجر حضرات جو دن میں پہلا سودا بیچتے ہیں اس کو عموما "بونی"کہا جاتا ہے مگر بعض لوگ اس کو بھی "بسم اللہ"کہتے ہیں،مثلا"میری تو آج ابھی تک بسم اللہ ہی نہیں ہوئی!" جن جملوں کی مثالیں پیش کی گئی یہ سب غلط ہیں۔اسی طرح کھانا کھاتے وقت اگر کوئی آ جاتا ہے تو اکثر کھانے والا اس سے کہتا ہے،آئیےآپ بھی کھا لیجئے،عام طور پر جواب ملتا ہے،"بسم اللہ" یا اس طرح کہتے ہیں،"بسم اللہ کیجئے!" بہار شریعت حصہ 16صفحہ32پر ہے کہ،"اس موقع پر اس طرح بسم اللہ کہنے کوعلماء نے بہت سخت ممنوع قرار دیاہے۔"ہاں یہ کہہ سکتے ہيں کہ بسم اللہ پڑھ کر کھا لیجئے۔بلکہ ایسے موقع پر دعائیہ الفاظ کہنا بہتر ہے،مثلا بارک اللہ لنا ولکم یعنی اللہ عزوجل ہمیں اور تمہیں برکت دے۔یا اپنی مادری زبان میں کہہ دیجئے۔اللہ عزوجل برکت دے۔
 

رضا

معطل
السلام علیکم!
راسخ بھائی! بات ذرا الجھ گئی تھی۔
اب تفسیر کی طرف آتے ہیں۔آپ اپنی طرف سے تفسیر لکھیں گے یا پہلے سے لکھی ہوئی کسی تفسیر کو یہاں بیان فرمائیں گے؟
 
Top