قدیر سے پہلی پہلی ملاقات

اس وقت قدیر میرے ساتھ براجمان ہے ، یقین نہیں آتا مگر شکل سے معصومیت ٹپک رہی ہے گو باتوں سے اب بھی وہ شرارت عیاں ہے جو تحریروں اور ٹیلی فون پر ہوتی ہے۔ ابھی فاتح اور ساجد آنلائن ہیں اور قدیر کے سامنے ہی قدیر کی بھرپور عزت افزائی ہو رہی ہے جس پر قدیر میرے ساتھ بیٹھا ضبط کی حدوں کو چھوتا ہوا اپنے موبائل پر میسج کرنے میں مصروف ہوگیا ہے۔ قدیر اپنی زبان دانی کے جوہر ساتھ ساتھ دکھا رہے ہیں اور نیٹ کی سست روی پر ان کا فرمانا ہے کہ

اسے کہتے ہیں کتے فیل ہوجانا

فاتح کو بتایا کہ قدیر میرے ساتھ ہے تو اس نے فورا یہ مطالبہ داغ دیا کہ اس کے بلاگ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ اسے دیا جائے جو اب تک نہیں ملا ہے۔

قدیر کی شہرت بہت ہے چاہے اچھی ہے یا بری اس سے غرض نہیں(مجھے قدیر کو البتہ فکر لاحق ہے کہ وہ بدنام بہت ہے) ویسے بھی شیفتہ کہہ گئے ہیں قدیر کے لیے

بدنام گر ہوں تو کیا نام نہ ہوگا

قدیر کا ملتان سے نکلنا ( ہو کر ) اسلام آباد کے لیے ( سیاسی پناہ اور فوائد حاصل کرنے کے واسطے ) ، یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مختلف شہروں سے اردو بلاگرز کے تشویش بھری پیغامات وصول ہونے لگے۔ سب سے پہلے دبئی سے فاتح نے قدیر کے لیے ایک گانا بھیجا اور کہا کہ یہ خاص ملتانی بزرگ کے لیے تحفہ ہے جس پر قدیر تپ اٹھا اور کہا کہ دھیان سے پہلے ہی محب نے بڑی بھیڑی کی ہے اور میں تم دونوں کی واٹ لگاؤں گا ایسی اپنے بلاگ پر کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ بھی کہا کہ میں بزرگ نہیں ایک ‘معصوم‘ سا ‘بچہ‘ ہوں اور گواہی کے لیے مجھے آگے کیا ، اب میں گواہی تو دوں مگر پوری اور آپ سمجھ جائیں گے کہ قدیر کتنا معصوم ہے اور کتنا بچہ ۔ قدیر کسی زمانے میں خود کو پپو بچہ بھی سمجھتا تھا شکر ہے اب صرف معصوم ہی سمجھتا ہے۔ قدیر کا حلیہ کچھ یوں ہے

قد نکلتا ہوا ( اب کتنا نکلے گا یہ اللہ کو ہی پتہ ہے )
رنگ آتا جاتا ( شاید میں نے پہلی دفعہ دیکھا اس لیے )
چہرہ مسکراتا ہوا
کمر پتلی اور ٹانگیں لمبی
بال اڑتے ہوئے

قدیر کو لے کر میں فورا گھر آ گیا ورنہ قدیر ضرور کسی کے گھر چلا جاتا۔ پہلے جوس سے قدیر کی تواضع کی تاکہ بعد میں خاطر خواہ تواضع کی جا سکے، کچھ دیر بعد نعمان کو خبر ہوئی تو اس نے بھی قدیر کی باتوں میں ‘تواضع‘ کی اور کہا کہ اس کی تواضع جب وہ آئے گا تو قدیر کرکے حساب برابر کر لے۔

ذرا دیر گزری تھی کہ ساجد اقبال کا میسج آیا کہ ملتان سے مسلم لیگ ( ن ) کا ایک سپورٹر اپنے قائد کے استقبال کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے جیسے ہی اسلام آباد پہنچے گرفتار کر لیا جائے ، اس کے بعد قدیر کی جی میل پر کافی عزت افزائی کی اور شام میں پھر میسج کیا کہ

ملتانی مٹی کا نمونہ چلا گیا کہ نہیں

اس کے بعد اجمل صاحب کا یہ پیغام موصول ہوا

یہ خبر ملی ہے کہ گرم میدانی علاقے سے ایک خوبصورت جوان ۔ مجھے صحیح پتہ نہیں ۔ آپ کے ہاں مہمان ہیں ۔
آپ کیلئے آم بھی لائے ہیں یا خالی ہاتھ ہی آئے ہیں ؟

میں نے انہیں بتایا کہ قدیر اور آم اور میرے لیے ، خوشی سے مر نہ جاتا گر یہ لے آتا اس لیے ہی شاید یہ بے مروت نہیں لے کر آیا۔ انہوں نے اس بات پر قدیر کی خوب ‘عزت‘ کی ۔

کچھ دیر نہ گذری تھی کہ رضوان کا فون آ گیا ، رضوان نے قدیر سے بات کی اور قدیر کو خوب ہلا شیری دی جس سے قدیر کا کچھ حوصلہ ہوا اور اب تک کی عزت کو وہ برداشت کرنے کے قابل ہوا۔ اس کے بعد قدیر کے یار غار بدتمیز کا فون آ گیا اور پھر جو قدیر اور بدتمیز نے گفتگو فرمانی شروع کی تو ختم ہونے کا نام ہی نہ لے۔ اتنے میں شمیل آن لائن ہوا اور میں نے اسے خبر کر دی اس نے استفسار کیا کہ قدیر اتنی لمبی بات کس سے کر رہا ہے اتنی لمبی بات تو قدیر نہیں کیا کرتا اور میں کرون تو میری بھی والدہ پریشان ہو جاتی ہیں کہ شمیل کس سے اتنی لمبی بات کررہا ہے۔ شمیل نے قدیر کی شان میں چند قصیدے پڑھے اور کہا کہ محب بھائی میں بہت ٹینس ہوں اس وقت میں بتا نہیں سکتا مجھ پر تمام گھر کی ذمہ داری آئی پڑی ہے اور میں پریشانی میں چائے پر گزارہ کر رہا ہوں ( خیر شمیل کی داستان الم پر ایک علیحدہ پوسٹ کی ضرورت ہے ) ۔ بدتمیز سے میری بھی بات ہوئی اور اس نے خصوصی طرح پر مجھ سے قدیر احمد رانا کی ٹریننگ کرنے کو کہا جسے میں نے بخوشی قبول کر لیا اور کہا کہ میں نے قدیر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس پر بدتمیز کو کچھ تسلی ہوئی اور خاصی لمبی گفتگو اور قدیر کی بھرپور ‘ خاطر مدارت ‘ کے بعد فون رکھا۔

ابھی قدیر روانگی کا سوچ ہی رہا تھا کہ نظامی کا فون آ گیا کہ کیا قدیر تمہاری طرف آیا ہے ، میں نے کہا کہ ہاں کیا تم تک بھی خبر پہنچی گئی کہیں مشرف نے گرفتاری کے لیے بندے تو نہیں دوڑا دیے مگر نظامی نے تسلی دی کہ جب تک وہ ہے کسی اور کو یہ کشٹ اٹھانے کی کیا حاجت وہ خود آ کر قدیر کی گرفتاری عمل میں لاتا ہے ۔ معاملہ کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے قدیر نے راہ فرار اختیار کی اور کل ملنے کے وعدہ فردا پر مجھ سے رخصت ہوگیا۔ خیال تھا کہ آج میں ، قدیر ، ساجد اقبال اور نظامی مل بیٹھیں گے ، نظامی نے کراچی کمپنی پہنچ کر مجھے فون بھی کیا کہ کہاں ہو بھئی اور وہ بھگوڑا کہاں ہے میں کل سے اسے ڈھونڈ رہا ہوں کہاں آ کر اسے پکڑنا ہے ، مجھے افسوس سے نظامی کو بتانا پڑا کہ قدیر ایک بار پھر غچہ دے گیا اور ہمارے ہاتھوں سے پھسل کر نکل گیا۔
 

فاتح

لائبریرین
محب! یہ آپ نے قدیر بے چارے کا خاکہ لکھا ہے یا خاک اڑائی ہے؟;)

سب سے پہلے دبئی سے فاتح نے قدیر کے لیے ایک گانا بھیجا اور کہا کہ یہ خاص ملتانی بزرگ کے لیے تحفہ ہے جس پر قدیر تپ اٹھا اور کہا کہ دھیان سے پہلے ہی محب نے بڑی بھیڑی کی ہے اور میں تم دونوں کی واٹ لگاؤں گا ایسی اپنے بلاگ پر کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ بھی کہا کہ میں بزرگ نہیں ایک ‘معصوم‘ سا ‘بچہ‘ ہوں اور گواہی کے لیے مجھے آگے کیا ، اب میں گواہی تو دوں مگر پوری اور آپ سمجھ جائیں گے کہ قدیر کتنا معصوم ہے اور کتنا بچہ۔

ہائیں! اچھے بھلے خطاب کو آپ نے گانا بنا دیا:rolleyes:
چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا
اس بہانے میں اس خطاب کو اہالیان محفل کی نذر کرتا ہوں جو مجھے چند روز قبل بذریعہ ای میل موصول ہوا تھا:
[ame]http://www.divshare.com/download/1946459-78d[/ame]
 

زینب

محفلین
محب نے جو حال قدیر کا کیا ہے اسے کہتے ہیں "مٹی پلید کرنا" بےچارا بھاگتا نہیں تو کیا کرتا:grin:
 

ماوراء

محفلین
محب! یہ آپ نے قدیر بے چارے کا خاکہ لکھا ہے یا خاک اڑائی ہے؟;)



ہائیں! اچھے بھلے خطاب کو آپ نے گانا بنا دیا:rolleyes:
چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا
اس بہانے میں اس خطاب کو اہالیان محفل کی نذر کرتا ہوں جو مجھے چند روز قبل بذریعہ ای میل موصول ہوا تھا:
http://www.divshare.com/download/1946459-78d

ہاہاہاہاہا۔۔۔ زبردست فاتح۔
 

ماوراء

محفلین
واقعی فاتح بہت زبردست ہے۔ میں نے دوسری، تیسری بار سنا ہے۔ اور شروع میں مولوی صاحب خود ہی ہنستے ہیں۔ تو اور بھی ہنسی آ جاتی ہے۔ :hehe: بلکہ اس خطبے کو لکھنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں۔ لیکن کچھ الفاظ ٹھیک سے لکھنے نہیں آ رہے۔lol
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
 

فاتح

لائبریرین
واقعی فاتح بہت زبردست ہے۔ میں نے دوسری، تیسری بار سنا ہے۔ اور شروع میں مولوی صاحب خود ہی ہنستے ہیں۔ تو اور بھی ہنسی آ جاتی ہے۔ :hehe: بلکہ اس خطبے کو لکھنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں۔ لیکن کچھ الفاظ ٹھیک سے لکھنے نہیں آ رہے۔lol

کون سے الفاظ؟ مجھے بتائیں شاید اس کارِ خیر میں مدد کر کے میں بھی کچھ ثواب دارین حاصل کر سکوں :grin:
 

ماوراء

محفلین
مولوی صاحب کا خطبہ۔



مسلمانو بہت وڈا گراؤنڈ اے
جدھر ویکھو بندے ای بندے نے
ہر پاسے بشر ای بشر
مسلمان نوں جس پاسے ویکھو سر ہی سر نظر آوندے نے
اینج لگدا اے جیوے میں جمعہ بازار چہ رہ گیا آن
مسلمانو اج پاکستان تے جرمنی دا ہاکی میچ اے
یعنی
اسلام تے کفر دی جنگ ہون والی اے
اج پاکستان تے جرمنی دا ہاکی میچ اے
مسلمانو ایس واسطے سارے مل کے بولو
ْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر پاسے جھنڈے ہی جھنڈے نے
میرے کھبے پاسے وسٹنڈیز دا جھنڈا اے
سجے پاسے جرمنی دا جھنڈا اے
تے سامنے چاند تاریاں آلا ساڈے پاکستان دا جھنڈا اے
لو جی دواں ٹیماں گراؤنڈ چے وڑے نے
جرمنی دی ٹیم نے لال کچھے پائے نے
تے ساڈی پاکستانی ٹیم نے ہرے کچھے پائے نے
اوے ہوئے ہوئے گوڈیاں تو اتے کچھے استغفراللہ
لو جی میں شروع ہو گیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساڈا پلئیر گٹا پھڑ کے بیٹھ گیا اے
ہر پاسے شور ای شور اے
کوئی ایتھے وڈ وڈیرا تے کوئی مرغی چور اے
کسی دا پیو نکل گیا کسی دی گڑی ڈگ پئی اے
سورج ۔۔۔۔تے آ کے رک گیا اے
اک ہو دا عالم اے
ایک ہو دا عالم اے
اینج لگدا اے جیویں اسلام تے کفر دی جنگ ہون والی اے
مسلمانو ڈب مرو
مسجداں خالی نے، گراؤنڈ بھرے ہوئے نے
عبادت گاہواں وچ بندہ نہیں لبدا
اک گیند اے جینے پوری قوم نوں پاگل بنا کے رکھ دتا اے
مسلمانو میری پنچ مربے زمین اے
میرے گھار کپڑے دھون آلی مشین اے
میرے چھوٹے پتر دا ناں بدر منیر اے
تے چھوٹے دا ناں عزیز الدین اے
رمضان دا پہلا جمعہ اے
دل کھول کے جوتیاں چکو
کم از کم دو دکاناں تے بننیاں چاہیے دیاں نیں
سبحان اللہ



فاتح جہاں میں نے خالی جگہ۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوڑی ہے۔ وہاں سے سمجھ نہیں آئی۔:p
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا میں نے تو ابھی سنا فاتح بھائی اپ نے تو محب سے بھی زیادہ بے چارے قدیر کی واٹ لاگا دی:grin:

ویسے اس سے ملتی جلتی کمنٹری میرے موبائیل میں بھی ہے۔۔۔۔۔
 
ماشاءللہ بات چلی تھی قدیر سے پہلی ملاقات پر اور پہنچی خطاب تک ویسے فاتح خطاب عمدہ ہے اور مزے کا ، اس سے ملتا جلتا خطاب ہاکی مولوی کا بھی ہے۔
 
محب! یہ آپ نے قدیر بے چارے کا خاکہ لکھا ہے یا خاک اڑائی ہے؟;)



ہائیں! اچھے بھلے خطاب کو آپ نے گانا بنا دیا:rolleyes:
چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا
اس بہانے میں اس خطاب کو اہالیان محفل کی نذر کرتا ہوں جو مجھے چند روز قبل بذریعہ ای میل موصول ہوا تھا:
http://www.divshare.com/download/1946459-78d

اچھا میں بھی کہوں کہ گانا کدھر گیا اور یہ خطاب کہاں سے آ گیا ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست۔ محب بہت اچھی تحریر ہے تمہاری اور ۔۔ فاتح۔۔جزاک اللہ۔۔واللہ ایمان تازہ ہوگیا۔ :grin:
 
Top