قاتل کون تھا - آخری clue

تفسیر

محفلین
کرائم رپورٹر: آپ نے اتنی آسانی سے قاتل کی شناخت کی۔وہ کیسے؟
کیپٹن باجو: چلئے میں آج آپ کو پہلا clue دیتی ہوں۔

“جب میں اور کرنل کُھلےکمرے میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ بیرونی کمرہ کا فرش صاف ہے ۔ زمین پر کرسی کی ایک ٹانگ پڑی ہے ۔کُھلے کمرے میں تین آدمی کھڑے تھے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے جب ایک لکڑی کےچٹکنےآواز اور کیسی بھاری چیز کےفرش پرگرنے کا دھماکا سننا تو وہ آفس سے باہر کیوں کھڑے تھے ؟“
کرائم رپورٹر

کیا اردو محفل کے ارکان کو یہ clue مل گیا تھا؟
آپ سب اپنی منطق لکھیئے​
 
تفسیر

محفلین
Second Clue

کیپٹن باجو: چلئے میں آج آپ کو دوسرا clue دیتی ہوں۔

“مقتول کی آفس ڈیسک پر ایک کھلا کھاتہ تھا اور کھلےصفحہ پرملازمین کی تنخواہ کا حساب کتاب تھا۔ کمرے کے ایک کونےمیں ایک کرسی ہے جس کی ایک ٹانگ غائب ہے “

یعنی وجہ قتل کا تعلق تنخواہ سے پوسکتا ہے اور آلہ قتل اس کرسی کا پایہ تھا۔

کیا اردو محفل کے ارکان کو یہ clue مل گیا تھا؟
آپ سب اپنی منطق لکھیئے
 
تفسیر

محفلین
کیپٹن باجو: چلئے میں آپ کو تیسرا clue دیتی ہوں۔

تینوں کا قدرت کے آفس سے باہرہونا اور بھران کے فرضی قاتل کی شناخت کے لیےایک ہی جیسے ہونا اور قدرت کا انکی تنخواہ میں بے ایمانی کرنا ۔ ان تمام باتوں سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ ملے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک یا زیادہ اس قتل کا ذمدار ہیں۔

کرسی کے خون آلودہ پایہ کا بیرونی کمرے میں ہونا ظاہر کرتا ہے کہ قاتل کو اس ہتھیار کوچھپانے کا موقع نہیں ملا۔ کیونکہ اس نےہمارے دوڑنے کی آوار سننی ہوگی اور کرسی کے پایہ کو زمین پرگرادیا ہوگا ۔
 
تفسیر

محفلین
foruth Clue

کیپٹن باجو نے کہا ۔“ یہ رہا چوتھا clue ۔

میں نے غلطی کی کہ تینوں ملازمین کو بیان لینے سے پہلےعلحیدہ نہیں کیا۔ اسلئے ان کے بیانات میں اس تصوری قاتل سے متعلق تفصیل میں مناسبت تھی۔

ان کا قدرت کے آفس سے باہرہونا اور بھران کے بیان فرضی قاتل کے ایک ہی جیسے ہونا اور قدرت کا انکی تنخواہ میں بے ایمانی کرنا ۔ ان تمام باتوں سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ ملے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک یا زیادہ اس قتل کا ذمدار ہیں۔

کرسی کے خون آلودہ پایہ کا بیرونی کمرے میں ہونا ظاہر کرتا ہے کہ قاتل کو اس ہتھیار کو چھپانے کا موقع نہیں ملا۔ کیونکہ اس نے ہمارے دوڑنے کی آوار سننی ہوگی اور کرسی کے پایہ کو زمین پر گرادیا ہوگا
 
تفسیر

محفلین
کیپٹن باجو نے اپنی رپورٹ میں یہ آخری clue لکھا۔

شبیر فرنیچر کو باکس سے نکال رہا تھا۔ اور واقعی باکس آدھا کھلاتھا۔

شعب نے کہا ۔میں اس کرسی پر وارنش کرنے کے کام میں لگ گیا۔ اور واقعی ہوا میں وارنش کی بو موجود تھی۔

زاکر نے کہا۔ میری لیتھ مشین چل رہی تھی اور دوسرے میں لکڑی چھیل رہا تھا۔ “
کیپٹن باجو نے زاکرکا اوپر سے نیچے تک جائزہ کیا اور مشین کےقریب فرش پر نظرڈالی۔

اس دم میں سمجھ گئ کہ قاتل کون تھا۔
 
تیشہ

محفلین
:roll: :beating:
کیپٹن باجو کیسی ہوگئیں ؟ جب قتل ہوا اندر سے دھماکہ سنائی دیا تھا جبکہ کیپٹن باجو بچاری باہر کیو میں کھڑی ہوئی تھی ۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ۔ :?
 
تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
میرا خیال ہے کہ قاتل کیپٹن باجو ہیں

چھوٹے بھیا۔
:lol:
کیپٹن باجو زاکر کا اوپرسےنیچے کیوں معائنہ کررہیں؟
اگر زاکر کہتا ہے کہ وہ لیتھ مشین پر کام کررہا تھا تومشین کے قریب یا زاکر کے کپڑوں پرثبوت کے لیے کیا پایاجانا چاہئے؟۔

جسطرح شبیر کے سامنے فرنیچر کاکھلا بکس تھا اور شعیب کے کام کے وجہ سے ہوا میں وارنش کی بو تھی۔
:lol:
 
تفسیر

محفلین
کیپٹن باجو نے کہا۔ مجھے زاکر کے کپڑوں اور مشین کے اردگر لکڑی کا بُرداہ نظر نہیں‌آیا۔ اس لیےمیں نے اپنی رپورٹ میں اس ان چیزوں کا ذکر کیا جو مجھے نظر آئیں۔ مجھےشبیر کا کھلا باکس نظر آیا اور شعیب کے وارنش کی بو ہوا میں موجود تھی۔اس سے ثابت ہوا کہ زاکر قتل کے وقت لیتھ کے اسٹیشن پر موجود نہیں تھا۔ اور نہ ہی اس نے لیتھ کہ مشین لکڑی کا کام کیا تھا۔ اور اسکا یہ کہنا کہ قتل کے وقت وہ لکڑی چھیل رہا تھا غلط ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تفسیر نے کہا:

اوہ اب سمجھا :roll:
 
چلو آپ کو بتا دیتے ہیں۔ ننھی سے مت کہنا

ذاکر
 
Top