مبارکباد قائد تحریک کی سالگرہ مبارک

کل قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ ہے اس لئے تمام حق پرست عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ مبارک ہو۔

7417_1240164363360_1206826131_730661_3947162_n.jpg
 

آفت

محفلین
اچھا خیر خواہ ہے جو کسی کی بھلائی کے لیے دعائیں کرے،اس لیے اس موقع پر میری دعا ھے کہ اللہ تعالٰی بھائی صاحب کو
ھزاروں لوگوں کا قتل معاف فرمائے
بے حساب لیا گیا بھتہ معاف فرمائے
لاکھوں لوگوں پر کیا گیا تشدد معاف فرمائے
قوم کے لاکھوں بچوں کو والدین سے باغی بنانے پر معاف فرمائے
قومی دولت لوٹنے پر معاف فرمائے
قومی وحدت کو نقصان پہنچانے اور قوم میں تعصب پھیلانے پر معاف فرمائے
قادیانیوں اور غیر مسلموں کی بے جا حمایت کرنے پر معاف فرمائے
ہڑتالوں کے دوران لوگوں کی املاک اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے پر معاف فرمائے
اپنے کارندوں کی چوری و ڈکیتی کی وارداتیں اور ان کو قانونی تحفظ پہنچانے پر معاف فرمائے
اپنے ہی ساتھیوں کی تھوڑی سے مخالفت پر قتل کر دینے کی خطائیں معاف فرمائے
گلی محلوں میں دیواروں پر کسی کے خلاف بھی نازیبا گالیاں لکھنے پر معاف فرمائے
اور بھی بہت کچھ ہے باقی بعد میں
 

کاشفی

محفلین

مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں‌ آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں ‌تیرے چار سُو گھومیں
تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
جنت تیری اگلی رہائش ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں‌ سے بھرا ہو

میرے قائد تو سدا سلامت رہے

آمین ثم آمین​
 

کاشفی

محفلین
میرے قائد

زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میں‌مُبتلا نہ کرے

یہ بہاریں‌ جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے

تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے

آمین ثم آمین
 

وقاص قائم

محفلین
اچھا خیر خواہ ہے جو کسی کی بھلائی کے لیے دعائیں کرے،اس لیے اس موقع پر میری دعا ھے کہ اللہ تعالٰی بھائی صاحب کو
ھزاروں لوگوں کا قتل معاف فرمائے
بے حساب لیا گیا بھتہ معاف فرمائے
لاکھوں لوگوں پر کیا گیا تشدد معاف فرمائے
قوم کے لاکھوں بچوں کو والدین سے باغی بنانے پر معاف فرمائے
قومی دولت لوٹنے پر معاف فرمائے
قومی وحدت کو نقصان پہنچانے اور قوم میں تعصب پھیلانے پر معاف فرمائے
قادیانیوں اور غیر مسلموں کی بے جا حمایت کرنے پر معاف فرمائے
ہڑتالوں کے دوران لوگوں کی املاک اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے پر معاف فرمائے
اپنے کارندوں کی چوری و ڈکیتی کی وارداتیں اور ان کو قانونی تحفظ پہنچانے پر معاف فرمائے
اپنے ہی ساتھیوں کی تھوڑی سے مخالفت پر قتل کر دینے کی خطائیں معاف فرمائے
گلی محلوں میں دیواروں پر کسی کے خلاف بھی نازیبا گالیاں لکھنے پر معاف فرمائے
اور بھی بہت کچھ ہے باقی بعد میں

شششششش آہستہ بولو!!:eek:
 

کاشفی

محفلین
میرے قائد

رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے - آمین

حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
لڑو نہیں بھائیو۔ یہ کام اور بہت سے تھریڈ‌ز پر ہو رہا ہے۔
میری جانب سے بھی بھائی الطاف بھائی کو ہیپی برتھ ڈے۔۔۔۔۔ :whistle:
 

گرائیں

محفلین
فرحان آپ نے ڈاکئے کا کام کب سے شروع کر دیا ہے، محفل کے سب ارکان کو تحفوں پہ تحفے دئے جا رہے ہیں۔

خیر تو ہے نا؟
 

کاشفی

محفلین

قائد آپ کے لئے۔۔۔۔۔۔۔

میری التجا ہے
دُعاِ بے بہا ہے
کہ وہ واحد مالک
کہ جس کی دسترس میں ہر گِردِ پا ہے
کہ وہ
جو ہستی
کائنات کی وسعت کا حاشیہ ہے
ہر روح کا جو آئینہ ہے
ہر شہہ رگ میں جو بسا ہے
تیرے جنم دن پہ
تجھے ایسی خوشی دے
تیری روح مسکرائے
تیرا دل چہچہائے
تو سدا جگمگائے!!

میسر تجھے وہ
سکون اطمینان ہو
کہ کبھی بھی بے چینی
تیرے گرد نہ بھٹکے
پریشانی تجھے گر دیکھے تو ٹھٹھکے
تو سدا چہچہائے!!

تجھ پہ وہ کرم ہو
کہ غمِ دوراں نہ آئے
گر آ بھی جائے
تو خود ہی لوٹ جائے
تو سدا کھلکھلائے!!

کبھی جو تو کچھ پانا چاہے
خُدا تجھ کو بخشے
جو چاہے وہ پائے
کبھی زندگی جو، تجھے آزمائے
مشکل نہ آئے!

اس کی رحمت کا بادل
گھنے درختوں کے سائے
تجھ کو بچائیں!

تیرے ہر عمل میں
تیرے ہر قدم میں
فتح ہو بقا ہو
تیری آنکھوں کے سپنے
حقیقت سدا ہوں!

جو سماں تو بیتائے
وہ ابدی خوشی دے
وہ تجھ کو ہنسی دے
۔۔۔۔ بس یہ چاہے
کہ دونوں جہاں میں
خوشی ہی تو پائے
ہنسی تجھ کو چاہے
تو سدا مسکرائے!!!

آمین ثم آمین
 

کاشفی

محفلین

میرے قائد ۔۔۔
میرا لفظ لفظ دُعا دُعا ۔۔۔
میری سانسوں سے دھلا ہوا ،
میرے قائد
تم پہ گردِ غم بھی نا پڑ سکے
تیری آنکھ نم بھی نا ہوسکے
تم پہ خوشیوں کی برسات ہو
اور ۔ ۔۔۔ ۔
طویل تیری حیات ہو ، ۔۔ ۔ ۔۔ ۔
میرے مولا
کر لے قبول میری دعا
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آمین ثم آمین
 

کاشفی

محفلین
میرے قائد

تیری حیات کا ہر لمحہ شادمان گزرے
بہار سجدے کرے تُو جہاں جہاں گزرے
خدا نصیب کرے تجھے زندگی کی ہر خوشی
تو سرخرو رہے جب کوئی تیرا امتحان گزرے

آمین ثم آمین

سالگرہ مبارک
 
Top