قائد اعظم کی کہانی اور عمران خان کی کہانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زبیر مرزا

محفلین
عمران خان کوقائداعظم محمد علی جناح سے ملانے سے پہلے ان کووقت کی پابندی
جوقائداعظم کا خاص وصف اورایک مسلمان (بلکہ کسی بھی مہذب انسان) کی اولین ترجیح ہونی چاہیے
اس جانب ذراتوجہ فرمانے کی توفیق ہوجائے تو وہ قائداعظم سے خودکوملانے کی کوشش کریں
( لاہورکے جلسے میں 4 گھنٹے تاخیرسے پہنچے تھے خان صاحب)
ہم نے ووٹ خان صاحب کودینا مگراس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مبالغہ آرائی اورحدسے زیادہ امیدیں لگائیں ان سے
کچھ بہتری اورتبدیلی کی توقع ہے فقط کسی عظمت کے میناربننے کی نہیں
 

سید ذیشان

محفلین
تاریخ کا خود کو دہرانا۔

62679_588224547864000_509332951_n.jpg

اگرچہ اس میں شائد ہی کوئی نقطہ ایسا ہو جو کہ قائداعظم پر لاگو ہوتا ہو۔ لیکن اگر ہم مان بھی لیں تو اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟ دونوں کی شخصیات میں کافی فرق ہے۔ قائداعظم کی شخصیت کافی مختلف تھی اور وہ بالکل کھرے انسان تھے۔ کوئی بھی بات کرتے ہوئے ڈرتے نہیں تھے۔ عمران خان لشکر طیبہ کا نام تو لے نہیں سکتا اور جواز یہ پیش کیا تھا کہ سلمان تاثیر کو بھی مار دیا اور میں مفت میں مرنا نہیں چاہتا۔ اسی طرح طالبان پر جناب کے بیانات ان کی پشت پناہی کے مترادف ہوتے ہیں۔ قائداعظم کافی لبرل قسم کے انسان تھے اور عمران خان کافی قدامت پسند ہے۔
 
دونوں مختلف ہیں ، ہر وہ شخص جس نے تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی اس کا نام یونیورسٹی کے ہال آف فیم میں نہیں ہے۔

قائد اعظم کی بیوی نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور ان کی شادی ناکام ہوئی تھی اور پھر ان کی بیوی ڈپریشن اور دیگر امراض کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہوئیں۔

قائد اعظم کو صف اول کا لیڈر بننے میں وقت لگا تھا اور 1920 سے 1930 تک کا عرصہ وہ اتنے متحرک نہ تھے ، اسی وجہ سے اس زمانے میں دیگر لیڈر مسلم لیگ کی قیادت کرتے رہے۔ 1930 میں تو وہ مایوس ہو کر لندن چلے گئے تھے۔
1935 میں علامہ اقبال سے خط و کتابت کے بعد واپس آئے ، 1937 میں مسلم لیگ کو بری طرح سے شکست ہوئی ، اسی کو سیاسی ناکامی کہتے ہیں۔،
1940 میں لاہور میں انتہائی کامیاب جلسہ ہوا اور پھر قائد اعظم کو متفقہ اور مسلم کا واحد لیڈر مان لیا گیا۔

نو کمنٹس
 

الشفاء

لائبریرین
کیوں بھیا
اگر ہم عمران خان کو ووٹ دیں گے تو لیپ ٹاپ واپس لے لیا جائے گا؟ :)
نہیں نہیں۔۔۔ لیپ ٹاپ واپس لے کے تو دیکھیں ذرا۔ اور آپ سے تو بالکل بھی نہیں لے سکتے۔۔۔:)
ہم تو اتنا کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ کا ووٹ کہیں (لیپ ٹاپ کی وجہ سے) شرم و شرمی کی نذر نہ ہو جائے۔۔۔:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
نہیں نہیں۔۔۔ لیپ ٹاپ واپس لے کے تو دیکھیں ذرا۔ اور آپ سے تو بالکل بھی نہیں لے سکتے۔۔۔ :)
ہم تو اتنا کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ کا ووٹ کہیں (لیپ ٹاپ کی وجہ سے) شرم و شرمی کی نذر نہ ہو جائے۔۔۔ :)
ہیں بھیاااا
میں اب بھی نہیں سمجھی۔۔سچ میں! :oops:
آپ کا مطلب ہے میں لیپ ٹاپ کی وجہ سے ن لیگ کو ہی ووٹ دوں گی؟
 

عینی شاہ

محفلین
محب بھیا آگئے ناں تو زور کی ڈانٹ پڑ جانی ہے اچھے بھلے سنجیدہ دھاگے میں ہم کیا کر رہے ہیں :rollingonthefloor:
نو ڈانٹ شانٹ ۔۔۔یہ تھریڈ اچھا خاصا ہو سکتا بٹ سنجیدہ نوووووووووووووو وے:rollingonthefloor:عائشہ کی بچی ذرا میرا سٹیٹس تو دیکھو تمہیں نہی پتہ آج تم نے کتنی بڑی بات کی ہے ہاہاہاہاہا :rollingonthefloor:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top