قائد اعظم کیا کریں گے

ساجد نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 13, 2014

  1. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    اگر اللہ تعالی ، قائداعظم مرحوم کو ایک بار پھر دنیا میں آنے کا موقع فراہم کر دے تو مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے نہ ہندوستان بلکہ سیدھے برطانیہ پہنچ کر آزادی کی دستاویز برطانیہ کو واپس کر کے خود اللہ کے پاس واپس چلے جائیں گے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 2
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    قائداعظم محمد علی جناح تو برصغیری سیاست کو خیر باد کہہ کر برطانیہ چلے گئے تھے لیکن پھرمسلمانان ہند کے پُر زوراصرار پر 1934 میں اپنا بوریا بستر اسمیٹ کر واپس آگئے۔ اس فعل کو آپ جیسے چاہے سمجھ لیں۔
    http://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Ali_Jinnah#Return_to_politics
     
    • متفق متفق × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    اور ساتھ ہی معذرت بھی کریں گے ملکہ برطانیہ سے کہ
    افسوس میری جیب سے سب کھوٹے سکے ہی نکلے ۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. loneliness4ever

    loneliness4ever محفلین

    مراسلے:
    652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    لگتا ہے آپ احباب امید کا ہر دیا گل کر چکے ہیں ۔۔۔

    عزیز دوستو!! اگر جناح رحمتہ اللہ علیہ کو اللہ پاک دنیا میں پھر بھیج دے تو وہ تاریخ دوہرا دی جائے گی
    جب ایک جھنڈے تلے سب جمع تھے، کیونکہ جناح وہ دیا تھے جس کی روشنی کو زمانے کے اندھیرے گم نہ
    کر سکے تھے ۔۔۔۔۔ میرے پاک مالک نے جناح کو عزت دی ہے جس میں کمی دنیا نہیں کر سکتی
    نہ آج کی نہ آنے والے کل کی ۔۔۔۔

    زبانوں میں بٹی قوم کا المیہ یہ بھی ہے کہ ہم آج انگلیاں اٹھاتے ہیں، زبان ہلاتے ہیں اور عمل نہیں کرتے، باتیں خوب کرتے ہیں اور ایسی باتیں جو امید کے دیئے روشن کرنے کے بجائے ٹمٹماتے ہوئے چراغوں
    کو گل کرنے کا کام دیں، ہم میں امید نہیں رہی ، مطلب اپنے رب کی ذات سے رشتہ کمزور ہوگیا، جب تک
    ایمان رہتا ہے دل میں امید رہتی ہے، اور یہ ہی حکم ہے کیونکہ مرنے سے پہلے کی توبہ بھی قابل ِ قبول ہوتی
    ہے یعنی مرنے والے کے دل میں یہ امید ہو کہ میں دعا مانگوں گا اور رب معاف فرما دے گا، یعنی امید ہونا ضروری ہے، امید نہیں ہوگی تو مرنے سے قبل تو کیا مسلم اپنے رب سے کبھی معافی ہی نہیں مانگے گا کہ
    گناہ اتنے ہیں کہ رب سے کیا امید لگانی کے وہ معاف فرما دے ۔۔۔ اور یوں وہ اداسی ، پستی، گمراہی کے عمیق
    گڑھوں میں گرتا چلا جائے گا ایک امید کو دل سے مٹانے سے ۔۔۔۔۔
    ظالموں کے ظلم پر خاموش رہ رہ کر، دکھ پر آنسو بہا بہا کر ہم مظلوم نہیں بزدل ہوگئے ہیں، اپنی امیدیں کھو چکے
    ہیں ۔۔۔۔۔
    حالات کیسے بھی ہوں امید قائم رکھنا لازمی ہے، آپ سے کون کہہ رہا ہے کہ آپ لوگوں سے امید لگائو،
    لگائو امید اپنے رب سے پھر دیکھو وہ اس بندے کو بھی آپ کے لئے خیر کا باعث بنا دے گا جو آپ کا سب سے
    بڑا عدو ہوگا ۔۔۔۔
    مگر اس طرح ناامیدی کی باتیں ، طنز اور مزاح میں کرکے ہم وقتی طور پر اپنے من کی بھڑاس تو نکال لیتے ہیں
    مگر رفتہ رفتہ اپنے اندر ناامیدی کو، اللہ کی مخلوق سے ناراضگی کو، ہر ایک سے بدگمانی کو اپنے دل میں جگہ
    دیتے رہتے ہیں ۔۔۔۔

    عین ممکن ہے کوئی اسکو پرمزاح ریٹنگ دے، کوئی خاکسار کو جذباتی تصور کرے، کوئی پست خیال اور کوئی
    خوابوں میں رہنے والا، مگر یہ خاکسار چاہے کسی سے اختلاف کرے، چاہے کسی کے خلاف کچھ کہے امید اپنی
    تمام نہیں کرتا ۔۔۔۔۔

    اور اگر مختصر کہوں تو

    ملت کے پاسباں محمد علی جناح آج بھی وہی کریں گے جو انھوں نے کل کیا تھا ۔۔۔۔:)
     
    آخری تدوین: ‏اگست 15, 2014
    • زبردست زبردست × 3
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  6. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,441
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    ڈبلیو ڈبلیو کیو اے ڈی
     
  7. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    15,022
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب! واقعی ہمیں اپنے اللہ سے امید رکھنی چاہیے۔ جزاک اللہ
    اچھی شیئرنگ ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  8. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,332
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    مجھے یقین ہے یہ قوم انہیں اپنے رنگ میں رنگ لے گی۔۔۔
    اگر وہ نہیں رنگے تو ان کا دوبارہ اوپر کا ٹکٹ کٹوا دیا جائے گا۔۔ اس دفعہ نامعلوم افراد کے نام پرچہ کٹے گا۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  9. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ؟؟؟
     
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,441
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    WWQAD = What would Quaid e Azam do?
    شاید آپ نے WWJD سنا ہو؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  11. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نہیں یہ میرے علم میں نہیں۔ میں عموماً مخفف الفاظ کا استعمال نہیں کرتا۔
     

اس صفحے کی تشہیر