فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

سعود بھیا کبھی کبھی یہاں آئیں
اور آتے ہی چھا جائیں ۔۔

ایسے چھانا بھی کوئی چھانا ہے۔
یہ تو فیصل کا آشیانہ ہے۔
سورما ہیں یہاں مغل محمود۔
بھائی وارث کا یہ ٹھکانا ہے۔
ایک چاچو ہیں سن رسیدہ جوان۔
بیٹی سارہ کا نظم خانہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا بے ضرر پکار رہے ہیں سعود بھی
شاعر کا کاٹا سانپ بھی پانی نہ مانگے ہے
(یہ دوسری ہے بات کہ محفل کے ’شاعراں‘
’دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں‘)
 
میں نے دیکھا تو نہیں کوئی بھی مرتا شاعر
ہاں سنا ہے کہ بالآخر یہ بھی مر جاتا ہے
منت و گریہ بہت کرتا ہے معشوقہ سے
پھر اکیلے ہی افق پار چلا جاتا ہے
 

مغزل

محفلین
‘‘ بنا ہے شہہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں ’’ سالے ‘‘ کی آبرو کیا ہے

غالب نے عالم ِ ارواح سے بھیجا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کل دیکھا جو شاعر نے کسی فربہ بدن کو
دونوں ہیں غلط ، وزن کہو یا کہ وَزَن تم
جب وزن ہو من بھر تو کہا جائے گا وزًن
’کیا بم وزنی بم وزنی بم وزنی ہے‘
 
کل دیکھا جو شاعر نے کسی فربہ بدن کو
دونوں ہیں غلط ، وزن کہو یا کہ وَزَن تم
جب وزن ہو من بھر تو کہا جائے گا وزًن
’کیا بم وزنی بم وزنی بم وزنی ہے‘

بہت ہی خوب یہاں آپ نے جمادی ہے
عجیب شعر کی محفل ہماری محفل میں
 
Top