فیفا ورلڈ کپ 2018: کاؤنٹ ڈاؤن

501569_7014267_akhbar.jpg

روس کی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت پاکستانی شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے۔فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے پیش نظر روس نے میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکے گا۔تفصیلات کے مطابق،پاکستانی فٹ بال شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔روس کی حکومت نے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے ، جس سے مستفید ہوکر شائقین، روس میں رواں ماہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے میچز بغیر ویزا کے براہ راست دیکھ سکیں گے۔میچز میں زیادہ سے زیادہ شائقین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے روس کی حکومت نے پہلی مرتبہ اپنی ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے اور میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کسی کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس میں داخل ہوسکے گا۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور روسی حکام اس ٹورنامنٹ کو ایک تاریخی واقعہ ٹھہرا رہے ہیں۔روسی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ روس میں آنے والےغیر ملکیوں کو فٹ بال میچز کے 11میزبان شہروں میں فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ، جس کے لیے شرط صرف میچ کا ٹکٹ ہوگی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور پریس اتاشی ویاچسلیو سینٹائرن کا کہنا تھا کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق پاکستانی فٹ بال شائقین پر بھی ہوگا۔
خبر تو عمومی یے۔ یہ بار بار پاکستانی کا حوالہ ضروری تھا؟ بحیثیتِ مجموعی ہم احساسِ کمتری کا شکار ہو چکے ہیں۔
 
موجودہ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں منظر عام پر آئی-
یوں اس ٹرافی نے ابتک 11 ایڈیشنز دیکھ رکھے ہیں ورلڈ کپ کہ-


--------------------
3 جون 2018
11 دن باقی
 
ایرانی بھائی پاکستانیوں کی طرح سب سے پہلے پہنچ گئے ہیں-
سوچیا ہونا اینا مشکل گروپ اگے تے جا نہیں ہونا چلو چار دن پہلاں ای سیراں کر لینے آں-
 

یاز

محفلین
ایرانی بھائی پاکستانیوں کی طرح سب سے پہلے پہنچ گئے ہیں-
سوچیا ہونا اینا مشکل گروپ اگے تے جا نہیں ہونا چلو چار دن پہلاں ای سیراں کر لینے آں-
ایرانی ٹیم کے میچوں کی کمنٹری فارسی میں نشر کرنے کے لئے حسان بھائی سے گزارش کریں گے۔
امید ہے کہ خوب است، شد وغیرہ پڑھنے کو ملیں گے۔
 
Top