فیصل آباد:زہریلی شراب پینے سے مزید 2 افرا د ہلاک، تعداد20ہوگئی

کاشفی

محفلین
فیصل آباد:زہریلی شراب پینے سے مزید 2 افرا د ہلاک، تعداد20ہوگئی
Pakistan-Crime-Faisalabad-LicourKilled20_7-27-2013_111303_l.jpg

فیصل آباد … فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے مزید 2 افرا د زندگی کی بازی ہار گئے، 2 روز میں شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی۔ پولیس حکام نے 15 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی سے ملحقہ آبادیوں وارث پورہ، برکت پورہ ،جیلانی پورہ ، نواز پارک اور شہر کے وسطی علاقے کرسچن ٹاوٴن میں موت کارقص جاری ہے، 2 روز قبل زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ اہل علاقہ کے مطابق اب تک شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہو چکی ہے۔ مائیں اپنے بچوں کی نعشوں سے لپٹ کر بین کر رہی ہیں، لواحقین شراب فروخت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج بھی مزید 2 افراد زہریلی شراب کا شکار ہو گئے جبکہ 11 اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد مبشر میکن نے 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ افسوس انتظامیہ حرکت میں آئی بھی تو اس وقت جب پانی سر سے گزرگیا اورکئی افراد موت کی آغوش میں جاچکے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شراب بنانے، بیچنے اور پینے والوں کو کم از کم اس ماہ مبارک تو احترام کرنا چاہیے تھا۔

اب کیا کہوں، افسوس کا اظہار کروں یا ایسا کام کرنے والوں کو لعن طعن کروں۔ البتہ لواحقین کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں۔
 
Top