فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کی سند پر شہباز شریف کی تصویر لگائی جاتی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر خوش بخت شجاعت نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کی سند پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر لگا رکھی ہے ۔

سینٹ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی خاتون سینیٹر خوش بخت شجاعت نےنقطہ اعتراض پر ایوان کو بتایا کہ فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کی سند پر شہباز شریف کی تصویر لگا ئی ہے جبکہ میٹرک کی سند پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اسناد پر آج تک قائد اعظم کی تصویر بھی نہیں لگائی گئی تو وزیر اعلیٰ کی تصویر کیو ں لگائی گئی ہے ۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ میٹرک کے سرٹیفکیٹ کو بھی سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے جبکہ میٹرک کی سندھ طالب علم کا اعزاز ہوتا ہے جس پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئیے ۔
خوش بخت شجاعت کی جانب سے انکشاف کیے جانے پر چیئرمین سینٹ نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے واقعے کے بارے میں پوچھا تو راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ صرف کچھ اسناد پر ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تصویر لگائی گئی تھی جس پر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ میٹر ک کے تمام سرٹیفکیٹس پر شہباز شریف کی تصویر لگائی جا رہی ہے ۔دوونوں جانب سے ارکان کا موقف سسننے کے بعد چیئرمین رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی کہ فیصل آباد بورڈ سے حقائق معلوم کر یں اور سینٹ اجلاس کے دوران جواب پیش کریں
ماخذ
 
خادم اعلی کوقوم کی تعلیم کی اتنی فکر جو ہوگی ۔ :)
ویسے کیا یہ واقعی ہو رہا ہے ؟لگتا تو نہیں ۔
بھائی یہ دیکھیں
IMG_20160616_160923_zpszvv6eyoh.jpg

IMG_20160616_160955_zpsgf4oytnm.jpg
 
‏ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ صرف ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽ ﺳﻨﺪ ﭘﺮ ﺷﮩﺒﺎﺯﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ مسلمانو ﮈﺭﻭ ﺍﺳﻮﻗﺖ ﺳﮯ ﺟﺐ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ شہباز شریف کی ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺁﮰ ﮔﯽ
 
فرقان احمد

محفلین
اسے کہتے ہیں، حد ہی ہو گئی یعنی کہ۔ نہایت ناپسندیدہ حرکت ہے بلاشک و شبہ! تعلیم کے ساتھ سنگین مذاق کا سلسلہ مسلسل جاری ہے! افسوس! صد افسوس!
 
لاریب مرزا

محفلین
محنت طلبہ کی اور سند پر اپنی تصویر لگوا کر وزیرِ اعلیٰ کس چیز کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں؟؟ احمقانہ فیصلہ!!
شاید طلبہ اور طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم کرنے سے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کریڈٹ انہی کو جانا چاہیے۔ :sneaky:
 
ہاہاہاہا خوب
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہ صرف ملک بھر کے تعلیمی تمغے شہباز شریف کے قدموں میں ڈھیر کر دینے چاہئیں بلکہ اس عظیم سپوت کواکیس ایٹم بموں کی سلامی بھی دی جانی چاہیئے۔
 
بلکہ توپوں کی وہی سلامی دی جانی چاہئے جو انور سادات کو دی گئی
 
arifkarim

معطل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر خوش بخت شجاعت نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کی سند پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر لگا رکھی ہے ۔

سینٹ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی خاتون سینیٹر خوش بخت شجاعت نےنقطہ اعتراض پر ایوان کو بتایا کہ فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کی سند پر شہباز شریف کی تصویر لگا ئی ہے جبکہ میٹرک کی سند پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اسناد پر آج تک قائد اعظم کی تصویر بھی نہیں لگائی گئی تو وزیر اعلیٰ کی تصویر کیو ں لگائی گئی ہے ۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ میٹرک کے سرٹیفکیٹ کو بھی سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے جبکہ میٹرک کی سندھ طالب علم کا اعزاز ہوتا ہے جس پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئیے ۔
خوش بخت شجاعت کی جانب سے انکشاف کیے جانے پر چیئرمین سینٹ نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے واقعے کے بارے میں پوچھا تو راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ صرف کچھ اسناد پر ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تصویر لگائی گئی تھی جس پر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ میٹر ک کے تمام سرٹیفکیٹس پر شہباز شریف کی تصویر لگائی جا رہی ہے ۔دوونوں جانب سے ارکان کا موقف سسننے کے بعد چیئرمین رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی کہ فیصل آباد بورڈ سے حقائق معلوم کر یں اور سینٹ اجلاس کے دوران جواب پیش کریں
ماخذ
اچھی خبر ہے۔ رانا ثناءاللہ اور طلال چوہدری کو مبارک ہو۔ نون لیگی وائرس سڑکوں سے اتر کر تعلیمی اداروں میں بھی گھس گیا ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
محنت طلبہ کی اور سند پر اپنی تصویر لگوا کر وزیرِ اعلیٰ کس چیز کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں؟؟ احمقانہ فیصلہ!!
شاید طلبہ اور طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم کرنے سے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کریڈٹ انہی کو جانا چاہیے۔ :sneaky:
لیپ ٹاپ بھی جلدی کب دیتے ہیں ۔میرا دوسرا سمسٹر تھا جب اپلائی کیاتھا اب لاسٹ بھی آگیا بلکہ دی اینڈ ہونے والا:oops:
ڈگری مکمل ہونے کے بعد اچار ڈالنا ہے اس کا:p:oops:
 
ہادیہ

محفلین
اچھی خبر ہے۔ رانا ثناءاللہ اور طلال چوہدری کو مبارک ہو۔ نون لیگی وائرس سڑکوں سے اتر کر تعلیمی اداروں میں بھی گھس گیا ہے۔
آپ صرف تعلیمی اداروں کی بات کرتے ہیں یہ تو اب دماغ میں گھس گیا ہے اورنکلتا بھی نہیں۔مگر میرے نہیں۔شکر ہے
 
arifkarim

معطل
لیپ ٹاپ بھی جلدی کب دیتے ہیں ۔میرا دوسرا سمسٹر تھا جب اپلائی کیاتھا اب لاسٹ بھی آگیا بلکہ دی اینڈ ہونے والا:oops:
ڈگری مکمل ہونے کے بعد اچار ڈالنا ہے اس کا:p:oops:
محمد سعد کے پاس بھی اس نام نہاد لیپ ٹاپ کا نمونہ موجود ہے۔ جو شہنشاہ شہباز شریف نے عنایت کیا تھا۔ بقول انکے پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے زمہ دار یہی لیپ ٹاپس ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
‏ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ صرف ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽ ﺳﻨﺪ ﭘﺮ ﺷﮩﺒﺎﺯﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ مسلمانو ﮈﺭﻭ ﺍﺳﻮﻗﺖ ﺳﮯ ﺟﺐ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ شہباز شریف کی ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺁﮰ ﮔﯽ
جو اس کی حرکتیں ہیں۔۔۔۔ لوگ تو اس سے ویسے ہی نکاح نامے چھپا چھپا کر رکھتے ہیں۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نہ صرف ملک بھر کے تعلیمی تمغے شہباز شریف کے قدموں میں ڈھیر کر دینے چاہئیں بلکہ اس عظیم سپوت کواکیس ایٹم بموں کی سلامی بھی دی جانی چاہیئے۔
میں بھی ایک سلامی تجویز کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ اس کے پورے خاندان کے لیے۔۔۔ بلکہ اس کے سپورٹرز کے لیے بھی۔۔۔
 
Top