فیسبک پر نظر آنے والی خواتین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک جھلک
IMG-20160912-WA0010_zpse3kzlqav.jpg

ماشاء اللہ
بچے من کے سچے!
پورے سات معصوم اپنے حقوق سے بے خبر :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ان معصوموں نے کل کلیجی بھی کھانی ہے. :p
:)
ویسے عیدی ملنی چاہیے بچوں کو محمد تابش بھائی، بھلے دس دس روپے ہی ہوں لیکن عیدی ملنی چاہیے۔
اگر ممکن ہو تو ایسا کیجیے گا کل۔ بچوں کا حق ہے کہ انہیں چھوٹی چھوٹی خوشیاں ملیں اور یہ سرپرائز ہو گا تو ان کی خوشی دوبالا ہو جائے گی آپ دیکھیے گا۔ :)
اور اگر مزید ممکن ہو تو بچوں کی تصویر یہاں شیئر کیجیے گا (یہ ہماری عیدی ہو گی۔)
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
سونے کا وقت کب سے شروع ہو گا؟ :)
ساری رات جاگنے کے بعد صبح جس وقت بھی آنکھیں خود بخود بند ہوجائیں :)

عیدی کا ریٹ کیا ہوتا ہے وارث بھائی :)

امی سے کیا دعا ملتی ہیں؟
عید ی کا ریٹ مختلف ہوتا ہے۔
بیوی اور بچے : جتنے نکلوا سکیں۔
پانچ چھوٹے بھائی، تین بھابھیاں، چار بھتیجے، ایک بھتیجی: بڑوں کا الگ، بچوں کا الگ،فکسڈ ریٹ، نہ کم نہ زیادہ، ہر عید پر ۔

امی حسب روایتِ قدیم پہلے شکوہ کرتی ہیں کہ ایک سیڑھیاں اترنا اور ایک دروازہ گزرنا ہوتا ہے اور تُو سال میں صرف دو بار آتا ہے، پھر بیوی میری مدد کو آتی ہے کہ امی یہ تو ہمارے کمرے میں سال میں صرف ایک بار آتے ہیں رمضان میں حالانکہ اس کے لیےنہ سیڑھیاں اترنی پڑتی ہیں نہ دروازہ گزرنا پڑتا ہے فقط چہرے کا رخ پھیرنا پڑتا ہے۔ اس پر امی خوش ہو جاتی ہیں کہ ماں کے پاس نہیں آتا تو کسی "اور ماں" کے پاس بھی نہیں جاتا :)

پھر میں انہیں اپنی چرب زبانی سےباتوں میں لگا لیتا ہوں، انکی صحت، اپنی صحت، گھریلو معاملات، ابو کی یادیں پھر وہ مجھے کھانا کھلاتی ہیں میں انہیں ان کی پسند کی کوئی چیز کھلاتا ہوں، دو تین گھنٹوں میں ہم دنیا جہان کی باتیں کر لیتے ہیں، میں پھر آنے کا وعدہ کرتا ہوں وہ ہنسی خوشی مجھے رخصت کر دیتی ہیں۔میرے جانے کے بعد میری بیوی کو ڈانٹ پلاتی ہیں کہ کیوں ہر وقت میرے بیٹے کی شکایتیں کرتی رہتی ہو، وہ کمزور ہوتا جا رہا ہے اس کو کھانا کیوں صحیح نہیں کھلاتیں۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ :)

:)
یہ سب گھر کے بڑے، بہت نا انصاف ہوتے ہیں جو اس عید پر بچوں کی عیدی کے معاملے میں ڈنڈی مار جاتے ہیں، بچارے بچوں کو اپنے حقوق معلوم ہی نہیں۔ :)
کم از کم میں نہیں مارتا، میری عیدی چھوٹی اور بڑی عید پر یکساں ہوتی ہے، امی منع بھی کرتی ہیں بڑی عید کےموقع پر کہ اس پر کیوں پیسے دیتے ہو، وہ خود جو عیدی دیتی ہیں اس کو آدھا کر دیتی ہیں، لیکن میری یہ روایت ہے جانے کب سے کہ عیدی میں ڈنڈی نہیں مارتا، اور مار جاؤں تو مار جاؤں :)
 
آخری تدوین:
:)
یعنی زیک بھائی کے علاوہ تمام مرد نالائقی کی صف میں دکھائی دے رہے ہیں آپ کو۔
اب ایسی بات بھی نہیں ہے زیک بھائی کے علاوہ بھی لائق مرد ہیں دنیا میں ڈاکٹر صاحب بھی خود سے کی قربانی کرتے ہیں اور گوشت وغیرہ بھی خود ہی تقسیم کرتے ہیں.
یہاں کویت میں قربانی عجیب انداز میں ہوتی ہے خود ذبح کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا قربانی لے کر ذبح خانے دے آؤ وہ آپ کو ٹوکن کے ساتھ ٹائم بتا دیں گے کہ اتنے بجے آ کر لے جائیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ساری رات جاگنے کے بعد صبح جس وقت بھی آنکھیں خود بخود بند ہوجائیں :)
عید ی کا ریٹ مختلف ہوتا ہے۔
بیوی اور بچے : جتنے نکلوا سکیں۔
پانچ چھوٹے بھائی، تین بھابھیاں، چار بھتیجے، ایک بھتیجی: بڑوں کا الگ، بچوں کا الگ،فکسڈ ریٹ، نہ کم نہ زیادہ، ہر عید پر ۔

امی حسب روایتِ قدیم پہلے شکوہ کرتی ہیں کہ ایک سیڑھیاں اترنا اور ایک دروازہ گزرنا ہوتا ہے اور تُو سال میں صرف دو بار آتا ہے، پھر بیوی میری مدد کو آتی ہے کہ امی یہ تو ہمارے کمرے میں سال میں صرف ایک بار آتے ہیں رمضان میں حالانکہ اس کے لیےنہ سیڑھیاں اترنی پڑتی ہیں نہ دروازہ گزرنا پڑتا ہے فقط چہرے کا رخ پھیرنا پڑتا ہے۔ اس پر امی خوش ہو جاتی ہیں کہ ماں کے پاس نہیں آتا تو کسی "اور ماں" کے پاس بھی نہیں جاتا :)

پھر میں انہیں اپنی چرب زبانی سےباتوں میں لگا لیتا ہوں، انکی صحت، اپنی صحت، گھریلو معاملات، ابو کی یادیں پھر وہ مجھے کھانا کھلاتی ہیں میں انہیں ان کی پسند کی کوئی چیز کھلاتا ہوں، دو تین گھنٹوں میں ہم دنیا جہان کی باتیں کر لیتے ہیں، میں پھر آنے کا وعدہ کرتا ہوں وہ ہنسی خوشی مجھے رخصت کر دیتی ہیں۔میرے جانے کے بعد میری بیوی کو ڈانٹ پلاتی ہیں کہ کیوں ہر وقت میرے بیٹے کی شکایتیں کرتی رہتی ہو، وہ کمزور ہوتا جا رہا ہے اس کو کھانا کیوں صحیح نہیں کھلاتیں۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ :)

کم از کم میں نہیں مارتا، میری عیدی چھوٹی اور بڑی عید پر یکساں ہوتی ہے، امی منع بھی کرتی ہیں بڑی عید کےموقع پر کہ اس پر کیوں پیسے دیتے ہو، وہ خود جو عیدی دیتی ہیں اس کو آدھا کر دیتی ہیں، لیکن میری یہ روایت ہے جانے کب سے کہ عیدی میں ڈنڈی نہیں مارتا، اور مار جاؤں تو مار جاؤں :)
وارث بھائی، اگرچہ گھر والوں کو وقت نہ دینے کے معاملے میں آپ کا جرم (بشمول جرائم چرب زبانی) نا قابل معافی ہے تاہم آپ نے اتنی تفصیل سے لکھا، پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ مکمل نقشہ کھینچ دیا آپ نے، بہت دلچسپ!

بچے خوش قسمت ہیں کہ عیدی کے معاملے میں آپ ڈنڈی نہیں مارتے۔ :) یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ عیدی کی روایت قائم رکھنے والے افراد کی فہرست میں آپ بھی شامل ہیں، یہ روایت قائم رہنی چاہیے، سب بڑوں کو چاہیے کہ سب چھوٹوں کو عیدی دیں۔ :)

ایک سوال، آپ کے کمرہ کتب میں بچے آتے ہیں؟ بچوں کو کتب اور مطالعے سے دلچسپی ہے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور کیا ہمیں تو شروع سے ہی یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا تھا کہ یہ بڑی عید ہے اس میں صرف گوشت کھاتے ہیں وہ کھاؤ عیدی لے کر بھی گند بلا ہی کھانا ہے:p
یہ سراسر نا انصافی ہے!
آپ اپنی گزشتہ و حالیہ تمام عیدیں وصول کریں سب سے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب ایسی بات بھی نہیں ہے زیک بھائی کے علاوہ بھی لائق مرد ہیں دنیا میں ڈاکٹر صاحب بھی خود سے کی قربانی کرتے ہیں اور گوشت وغیرہ بھی خود ہی تقسیم کرتے ہیں.
یہاں کویت میں قربانی عجیب انداز میں ہوتی ہے خود ذبح کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا قربانی لے کر ذبح خانے دے آؤ وہ آپ کو ٹوکن کے ساتھ ٹائم بتا دیں گے کہ اتنے بجے آ کر لے جائیں
arifkarim بھائی کی عادت ہے ایسے بیانات دینے کی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی، اگرچہ گھر والوں کو وقت نہ دینے کے معاملے میں آپ کا جرم (بشمول جرائم چرب زبانی) نا قابل معافی ہے تاہم آپ نے اتنی تفصیل سے لکھا، پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ مکمل نقشہ کھینچ دیا آپ نے، بہت دلچسپ!

بچے خوش قسمت ہیں کہ عیدی کے معاملے میں آپ ڈنڈی نہیں مارتے۔ :) یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ عیدی کی روایت قائم رکھنے والے افراد کی فہرست میں آپ بھی شامل ہیں، یہ روایت قائم رہنی چاہیے، سب بڑوں کو چاہیے کہ سب چھوٹوں کو عیدی دیں۔ :)

ایک سوال، آپ کے کمرہ کتب میں بچے آتے ہیں؟ بچوں کو کتب اور مطالعے سے دلچسپی ہے؟
جی میں جانتا ہوں کہ ناقابل معافی جرم ہے لیکن بعینہ ایسے ہی میں امی کے سامنے جرم کا اعتراف برملا کر لیتا ہوں وہ ہنسی خوشی معاف کر دیتی ہیں، یہ ان کی عادت ہے، وہ میری عادت ہے برسہا برس سے۔ اور بیوی۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو بس۔۔۔۔ سو خون معاف کروانے کے لیے ایک جملہ ہی کافی ہوتا ہے اور کبھی کبھار اس کے بغیر بھی کام چل جاتا ہے :)

بچے جب چھوٹے تھے تو کتابیں پھاڑنے کا احتمال تھا سو فقط میری موجودگی میں کمرے میں آتے تھے، اب میری غیر موجودگی میں ہر چیز ان کے تصرف میں ہوتی ہے۔ خوشی ہوتی ہے جب کہ کوئی کتاب اپنی جگہ سے ہلی ہوئی ہوتی ہے یا کوئی نئی کتاب میز پر دیکھتا ہوں جو کہیں سے نکالی گئی ہوتی ہے۔ یہ بڑے پندرہ سالہ بیٹے کا کام ہوتا ہے، وہ تاریخ، سیاسیات وغیرہ میں پوری دلچسپی رکھتا ہے۔ تیرہ سالہ چھوٹا بیٹا کتابوں سے بدکتا ہے۔ دس سالہ فاطمہ فقط میری زیادہ خوشنودی اور اہمیت اور عنایات حاصل کرنے کے لیے، جو پہلے ہی بھائیوں سے زیادہ ہیں، کتابوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی ہے، میں اسی ادا پر فدا ہو جاتا ہوں :)
 
لاریب مرزا

محفلین

:daydreaming::daydreaming:
 
اے خان

محفلین
سچ بتائیں آپ نے بھی کسی لڑکی کے نام سے آئی ڈی تو نہیں بنا رکھی؟؟ :)
نہیں تو !مجھے کیا ضرورت ہے۔لڑکی کے نام آئی۔ڈی بنا نے کی،اور ہا ں آج کل تو ایف۔بی کے لئے ٹائم نہیں ہوتا سارا دن محفل میں ہی ہوتا ہوں ،سوائے لوڈشیڈنگ کے اوقات:):)
 
arifkarim

معطل
:)
یعنی زیک بھائی کے علاوہ تمام مرد نالائقی کی صف میں دکھائی دے رہے ہیں آپ کو۔
ظاہر ہے۔

یہاں کویت میں قربانی عجیب انداز میں ہوتی ہے خود ذبح کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا قربانی لے کر ذبح خانے دے آؤ وہ آپ کو ٹوکن کے ساتھ ٹائم بتا دیں گے کہ اتنے بجے آ کر لے جائیں
یہ عجیب انداز نہیں ہے بلکہ اچھا انداز ہی یہی ہے۔ پورا شہر قربانیوں سے آلودہ کرنی کی بجائے مذبح خانوں میں ہونی چاہئے۔ ناروے میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

arifkarim بھائی کی عادت ہے ایسے بیانات دینے کی۔ :)
کیسے بیانات؟
 
ان کہی

محفلین
فورم کا آئی ڈی تو ہے نا:D
بس اسی لیے بند نہیں کیا:ROFLMAO:
زبردست
لوجی میں تو گوشت دھونے سنبھالنے میں ہی مصروف ہوں گی کیونکہ میرا پہلے ہی ایف بی آئی ڈی نہیں ہے:p

فیس بک نہ یوز کرنے کی کوئی خاص وجہ.......، فیس بک تو اس وقت سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ہے اس لیے ہر کوئی اس ویب سائٹ پر موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
 
Top