مبارکباد فہیم کی دوسری سالگرہ

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی کو اس محفل میں کون نہیں جانتا، گو کہ انہوں نے کچھ عرصہ سے محفل میں آنا کچھ کم کر دیا ہے، پھر بھی گاہے بگاہے اپنی حاضری لگواتے رہتے ہیں۔ آج 20 نومبر کو ان کی اردو محفل پر دوسری سالگرہ ہے۔

اردو محفل کی جانب سے اردو محفل پر آپ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

زین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ، فہیم بھائی
طالوت بھائی اس وقت ہوتے تو ضرور کہتے کہ آپ کو "سالنامہ "جاری کرنا چاہیئے لیکن اب تو وہ نہیں اس لیے میں‌ہی کہہ دیتا ہوں
آپ کو تو محفل پر ایک سال نہیں دو سال ہوگئے ہیں‌اس لیے دو "سالنامے"جاری کریں
تاکہ تمام ساتھی جان سکیں کہ دو سال‌آپ نے محفل میں کیسے گزارے ۔
 

فہیم

لائبریرین
مجھے ابھی بھی اچھی طرح یاد ہے بالکل ایسے ہی جیسے کل کی بات ہو
کہ ایک بار نیٹ پر ابن صفی صاحب کو سرچ کرتا ہوا ایک دھاگے تک پہنچ گیا
جو کہ قیصرانی بھائی کا شروع کیا ہوا تھا۔
اور وہاں انہوں نے عمران سیریز کی کتابیں اسکین کرکے پی ڈی ایف میں‌ مہیا کی ہوئیں‌ تھیں۔
میں یہی سمجھا کہ شاید یہ پڑھنے کے لیے ہی دی گئیں ہیں۔
اس سے پہلے میں فورم ٹائپ کی کسی چیز کو نہیں جانتا تھا۔
اس لیے پہلے تو تھوڑا سمجھنے میں پریشانی ہوئی کہ قصہ کیا ہے۔
پھر رجسٹر ہوکر ایک پوسٹ لکھ ہی دی۔
ان پیج کی وجہ سے اردو لکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔

اور اس پوسٹ کے الفاظ یہ تھے۔
کہ

قیصرانی بھائی آپ نے عمران سیریز کے تو کافی ناول پڑھوادیے لیکن جاسوسی دنیا کا ابھی تک سلسلہ شروع نہیں کیا۔

ابھی کچھ دنوں‌ پہلے میں نے اپنی یہ پرانی پوسٹ ڈھونڈنا بھی چاہی لیکن مل نہ سکی۔

خیر
اس کے بعد ایک دو باتیں اور ہوئیں اور انہوں نے مجھے سمجھایا کہ یہ کتابیں انہوں نے اس لیے مہیا کی ہیں تاکہ ان کو اردو یونی کوڈ میں برقیایا جاسکے۔

مجھے کافی عرصے سے جاسوسی دنیا کے ناول خوفناک ہنگامہ کی تلاش تھی۔
میں نے اس کا ذکر قیصرانی بھائی سے کیا کہ
وہ مجھے یہ ناول اسکین کرکے مہیا کردیں صرف پڑھنے کے لیے۔

اور میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب انہوں نے ایک دن میں ہی مجھے یہ ناول اسکین کرکے دے دیا۔
میرے ایک دفعہ کہنے پر ایک انجان انسان نے کتنے خلوص سے میرا کام کردیا۔

بس اس کے بعد سے میں میری دلچسپی محفل میں بڑھی اور بڑھتی ہی گئی۔

پھر دوسال گزر بھی گئے اور معلوم بھی نہ ہوا۔
 

فہیم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ، فہیم بھائی
طالوت بھائی اس وقت ہوتے تو ضرور کہتے کہ آپ کو "سالنامہ "جاری کرنا چاہیئے لیکن آپ کو تو محفل پر ایک سال نہیں دو سال ہوگئے ہیں‌اس لیے دو "سالنامے"جاری کریں
تاکہ تمام ساتھی جان سکیں کہ دو سال‌آپ نے محفل میں کیسے گزارے ۔

شکریہ زین بھائی۔
شروع شروع کا تو تھوڑا بہت میں نے آپ کے کہنے سے پہلے ہی لکھ دیا تھا۔
انشاءاللہ کوشش کروں گا کہ جو جو دلچسپ حادثات ہوئے وہ بھی لکھوں:)
 

فہیم

لائبریرین
پھر یہ جب دلچسپی لی تو معلوم ہوا کہ یہاں صرف قیصرانی بھائی ہی نہیں۔
بلکہ ہر کوئی نہایت نفیس اور خوب سے خوب تر ہے۔
دراصل اس سے پہلے میرا واسطہ یاہو کے چیٹ رومز سے تھا۔
اور وہاں کے ماحول اور محفل کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق تھا۔
پھر محفل میں آنے کے بعد کبھی چیٹ کرنے کو دل ہی نہیں کیا۔

میں نے اس کے بعد بہت سے سوالات کی پوسٹس کیں۔
جن کے مجھے مثب اور جامع انداز میں جوابات ملے۔
اس طرح اور نئے لوگوں سے بات چیت ہوئی اور نئے دوست ملے۔

پھر کون ظالم ایسا تھا جو محفل کو چھوڑتا۔

باقی آئندہ!
 

زین

لائبریرین
نہیں‌ بھائی ، بہت دلچسپ باتیں ہیں اور آپ کا انداز بیان بھی بہت اچھا ہے ۔
 

ابوشامل

محفلین
عنوان پڑھ کر تو ہنسی چھوٹ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں فہیم سے ملا ہوں، اچھا خاصا جوان آدمی ہے ۔۔۔۔۔۔
فہیم تھوڑا متحرک ہو جاؤ، تم نے آنا بہت کم کر دیا ہے اور آتے بھی ہو تو مخصوص دھاگوں پر۔۔۔
 

طالوت

محفلین
فہیم آپ تو بڑے گھاگ ہیں جناب کہ دو سال سے ادھر ہیں ،
خدا کرے کے آنے والے سالوں میں بھی ادھر ہی نظر آئیں ۔۔۔ کہانی جاری رکھیے گا۔۔
(ابوشامل کی بات صحیح ہے ۔ عنوان پڑھ کر میں بھی مسکرایا تھا کہ شاید شمشاد کہہ رہے ہوں کہ فہیم دو سال کے ہوں گئے ہیں)
وسلام
 

زینب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو فہیم۔۔۔۔۔۔۔

شمشاد بھائی میں سخت ناراض ہوں مجھے بھی تو سال ہوا تھا اپ نے کیوں مبارک نہیں دی۔۔۔جایئں میں نہیں بولتی۔۔۔۔۔وہ تو مجھ سے زیادہ اپ خود کو مبارک دیتے کہ بڑی ہمت ماری جو سال بھر زینبے کے ساتھ گزارا کر گئے
 

فہیم

لائبریرین
فہیم مبارک ہو ،۔۔
‌( مگر اتنی رات گئے آپ جاگ کیوں رہے ہو :confused:



:hatoff:



شکریہ باجو
دراصل کل رات کو کمپیوٹر میں نئے سرے سے انسٹالیشن کی تھی۔
اس لیے کافی وقت ہوگیا تھا۔
اور پھر کمپیوٹر کو ہی ٹیسٹ کرنے میں لگا ہوا تھا کہ اب تو کوئی پرابلم نہیں کررہا:)
 

فہیم

لائبریرین
عنوان پڑھ کر تو ہنسی چھوٹ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں فہیم سے ملا ہوں، اچھا خاصا جوان آدمی ہے ۔۔۔۔۔۔
فہیم تھوڑا متحرک ہو جاؤ، تم نے آنا بہت کم کر دیا ہے اور آتے بھی ہو تو مخصوص دھاگوں پر۔۔۔



آپ کی پوسٹ پڑھ کر میری بھی ہنسی چھوٹ گئی:grin:

آخر آپ نے بھی یہ بات کہہ دی مخصوص دھاگوں والی:rolleyes:
چلیں کوشش کرتا ہوں‌ محفل میں تمام جگہوں پر پایا جاؤں:)
 
Top