فوٹو شاپ میں اردو لکھنے میں دشواری۔۔۔

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم،
بڑے دنوں کے بعد کل جب کچھ وقت نکال کر ف ش کھولا اور اردو لکھنے کی کوشش کی تو بڑی مایوسی ہوئی، کیونکہ ف ش اردو حروف تو لکھتا تھا لیکن انھیں آپس میں جوڑتا نہیں تھا۔۔۔ مثال کے طور پر اگر میں "نوید" لکھنا چاہتا تو " د ی و ن" لکھا جاتا، جبکہ دوسرے پروگرامز میں ٹھیک لکھا جاتا ہے۔
کیا کوئی اسکا حل بتا سکتا ہے، بڑی نوازش ہو گی۔

والسلام، نوید
 
اسلامُ علیکم،
بڑے دنوں کے بعد کل جب کچھ وقت نکال کر ف ش کھولا اور اردو لکھنے کی کوشش کی تو بڑی مایوسی ہوئی، کیونکہ ف ش اردو حروف تو لکھتا تھا لیکن انھیں آپس میں جوڑتا نہیں تھا۔۔۔ مثال کے طور پر اگر میں "نوید" لکھنا چاہتا تو " د ی و ن" لکھا جاتا، جبکہ دوسرے پروگرامز میں ٹھیک لکھا جاتا ہے۔
کیا کوئی اسکا حل بتا سکتا ہے، بڑی نوازش ہو گی۔

والسلام، نوید

وعلیکم السلام!
نوید بھائی "اڈوب فوٹو شاپ سی ایس 2 " استعمال کریں وہ مکمل یونیکوڈ سپورٹ کرتا ہے فوٹو شاپ 7 یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا ۔یا پھر دوسرا طریقہ ان پیج سے لکھ کر اسے " ای پی ایس" فارمیٹ میں سیو کریں اور فوٹو شاپ میں اوپن کر لیں تو وہ اردو ٹرانسپرنٹ ہو گی۔
 

میم نون

محفلین
جواب کا بہت شکریہ۔
میں ps کا cs2 ورزن ہی استعمال کرتا ہوں۔۔۔

شام کو گھر سے دوسرے والا طریقہ ٹرائی کروں گا، لیکن اگر ڈائریکٹ لکھنے کا کوئی بندوبست ہو جائے تو بڑی بات ہو گی۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
نوید، فوٹو شاپ کا مڈل ایسٹرن سپورٹ والا ایڈیشن استعمال کریں۔ عام فوٹوشاپ میں یونیکوڈ کی سپورٹ نہیں ہے۔
 

میم نون

محفلین
یا پھر دوسرا طریقہ ان پیج سے لکھ کر اسے " ای پی ایس" فارمیٹ میں سیو کریں اور فوٹو شاپ میں اوپن کر لیں تو وہ اردو ٹرانسپرنٹ ہو گی۔

ین پیج سے تو مجھے صرف *.inp ہی میں سیو کرنے دیتا ہے، اور جب میں نے ایک فائل کو اس نام: test.eps کی ساتھ سیو کیا تو ف ش نے اسے انپورٹ نہیں کیا۔

نبیل اور ظہور بھائی آپکا بہت شکریہ۔
اب چونکہ میرے لیئے ممکن نہیں ہے اس ورژن کو حاصل کرنا تو کیا کوئی دوسرہ طریقہ ہو سکتا ہے؟
کیا اس ورژن کو مڈل ایسٹرن سپورٹ نہیں دی جا سکتی کسی طرح؟

والسلام، نوید
 
ین پیج سے تو مجھے صرف *.inp ہی میں سیو کرنے دیتا ہے، اور جب میں نے ایک فائل کو اس نام: test.eps کی ساتھ سیو کیا تو ف ش نے اسے انپورٹ نہیں کیا۔

نبیل اور ظہور بھائی آپکا بہت شکریہ۔
اب چونکہ میرے لیئے ممکن نہیں ہے اس ورژن کو حاصل کرنا تو کیا کوئی دوسرہ طریقہ ہو سکتا ہے؟
کیا اس ورژن کو مڈل ایسٹرن سپورٹ نہیں دی جا سکتی کسی طرح؟

والسلام، نوید
فائل مینو میں ایکسپورٹ پیج کی مدد سے ای پی ایس فارمیٹ بنتا ہے
 
eaglesword
جی ہاں ایک اور طریقہ بھی ہے
سب سے پہلے انپیج کھولیں، ع والا ڈبہ اٹھائیں اور اس میں ٹائپ کریں اور ڈبے کو سلیکٹ کرکہ کاپی کریں
text.JPG

اس کے کورل ڈرا کھولیں اور پیسٹ کریں، پیسٹ کرنے کے بعد پھر سے کاپی کریں
coral.JPG

اس کے بعد فوٹو شاپ کھولیں پھر پیسٹ کریں

photoshop.JPG


اگر آپ فوٹو شاپ میں ٹرانسپیرنٹ بئک گرائونڈ چاہتے ہوں تو کول ڈرا میں امیج کو سلیکٹ کرکہ ای پی ایس کے طور پور ایکسپورٹ کریں اور فوٹو شاپ میں فائل میں جاکر پلیس کو کلک کریں اور مذکورہ فائل کو سلیکٹ کریں
 

میم نون

محفلین
آپ سب کا بہت مشکور و ممنون ہوں

اسطرح تو بہت لمبا چکر ہو جائے گا۔۔۔
اور ویسے بھی میں نے کورل ڈرا انسٹال نہیں کیا ہوا۔

اگر میں پاکستان سے فوٹو شاپ کی سی ڈی منگواؤں تو کیا یہ یونیکوڈ سپورٹ کرے گا؟ اور بغیر انسٹال کیئے کسطرح پتہ کیا جا سکتا ہے یونیکوڈ سپورٹ کا؟ کیا سی ڈی کے اوپر لکھا ہوا ہوتا ہے؟

اگر کسی کو ایسی کسی اپلیکیشن کا علم ہو جوکہ ف ش کو یونیکوڈڈ کر سکے تو پلیز یہاں پر بتایئے۔

والسلام، نوید
 

فاتح

لائبریرین
مشرق وسطیٰ میں چوری کا مال مشکل سے ہی ملتا ہے اور جو ملتا ہے وہ بھی پاکستانی، چینی اور ملائیشین منڈیوں سے درآمدہ ہوتا ہے۔

اور مڈل ایسٹرن ورژن بطور ٹرائل بھی اڈوب کی ویب سائٹ پر موجود نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
وِن سافٹ کے صفحہ پر رجسٹر ہو کر بھی دیکھ لیا لیکن وہ 403 فاربڈن کا پیغام ہی دے رہا ہے۔
 
مذکورہ مڈل ایسٹ کا ورژین تو میرے پاس بھی ہے مگر مسئلہ ہے باہر بھیجنے کا؟ بڑا مشکل کام ہے مجھے انگلینڈ سی ڈیز بھیجنی تھیں تو کوریئر والوں نے انکار کردیا۔
LimeWire کے ذریعے شاید مل جائے کہیں سے۔
 

فاتح

لائبریرین
Limewire, eMule, Torrents سب دیکھ چکا ہوں۔ اب آخری حربہ یہی ہے کہ کسی عرب دوست سے بات کروں شاید مل جائے۔
 

ساجداقبال

محفلین
وِن سافٹ کے صفحہ پر رجسٹر ہو کر بھی دیکھ لیا لیکن وہ 403 فاربڈن کا پیغام ہی دے رہا ہے۔
یہ نہیں بتایا کہ پاکستان میں آپکے ہم وطن ایک ظالم(مابدولت) ہماری بینڈؤڈتھ کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔ ;) ۔ ۔۔ میں ڈاؤن لوڈ کر کے کچھ حل نکالتا ہوں۔ کیا آپ میں سے کسی دوست کو پورٹیبل سافٹ وئیر بنانے کی بابت معلوم ہے؟؟؟
 

فاتح

لائبریرین
یہ نہیں بتایا کہ پاکستان میں آپکے ہم وطن ایک ظالم(مابدولت) ہماری بینڈؤڈتھ کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔ ;) ۔ ۔۔ میں ڈاؤن لوڈ کر کے کچھ حل نکالتا ہوں۔
یعنی آپ "بقلم خود";) ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشغول ہیں؟ لیکن اس کا میرے پاس ڈاؤن لوڈ نہ ہونے سے کیا تعلق؟:rolleyes:

کیا آپ میں سے کسی دوست کو پورٹیبل سافٹ وئیر بنانے کی بابت معلوم ہے؟؟؟
جی میری پورٹیبل ہارڈ ڈسک میں سینکڑوں پورٹیبل سافٹویئر موجود ہیں اور میں یہی استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں کہ تنصیب کا کھڑاگ پھیلانے سے بچ جاتا ہوں۔

آپ خود کسی بھی سافٹویئر کو پورٹیبل بنا سکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو Portable Apps Creation Master درکار ہو گا۔ (یہاں سے براہ راست ڈاؤن لوڈ کیجیے)
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،
بھائی اگر کسی کے پاس فوٹو شاپ کا CS2 or CS3 ورژن ہو جو کہ یونیکوڈڈ ہو اور بینڈوڈتھ کی پرابلم نا ہو تو برائے مہربانی رابطہ کریں۔
ایک دفعہ میرے پاس آگیا تو کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے (emule کے زریعے)۔

میرا emule چوبیس گھنٹے چلتا رہتا ہے، اور جو چاہے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

آپکا ممنون و مشکور،
نوید
 

ساجداقبال

محفلین
افسوس فاتح بھائی 200ایم بھی ہوکر بیچ میں دغا دے گیا۔ میں نے پی ٹی سی ایل کے نام نہاد ڈی ایس ایل پر اعتبار کر کے ڈاؤن لوڈ مینجر میں بھی نہیں لگایا۔ اب رات آفس سے جاتے ہوئے لگا جاؤنگا۔ پورٹیبل بنا کر شئیر کرنے کی کوشش کرونگا۔ سافٹ وئیر کیلیے شکریہ۔
 
Top