فونٹ کے بارے میں تھوڑی سی جانکاری چاہیے۔۔۔۔۔۔

السلامُ علیکم
میں اپنی جانکاری کے لئے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ انڈیا میں اردو کے کتنے فونٹ بنے ہیں جو مشہور ہیں
جمیل نستعلیق فونٹ جو بنائیں ہیں وہ کہاں کے ہیں؟
امید کرتا ہوں بہترین جواب ملے گا
والسلام
 
arifkarim

معطل
السلامُ علیکم
میں اپنی جانکاری کے لئے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ انڈیا میں اردو کے کتنے فونٹ بنے ہیں جو مشہور ہیں
جمیل نستعلیق فونٹ جو بنائیں ہیں وہ کہاں کے ہیں؟
امید کرتا ہوں بہترین جواب ملے گا
والسلام
جمیل نوری نستعلیق تو یہیں ناروے میں تخلیق ہوا تھا۔ باقی انڈیا میں نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق مشہور ہیں۔
 
افضل حسین

محفلین
جمیل نوری نستعلیق تو یہیں ناروے میں تخلیق ہوا تھا۔ باقی انڈیا میں نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق مشہور ہیں۔
ناروےمیں نستعلیق فونٹ بنائے جارہے ہیں۔لگتاہے نستعلیق فونٹ کا ڈیمانڈ ہندوپاک سے ناروے میں ہے۔
 
arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق اور نوری نستعلیق الگ الگ ہیں کیا۔۔۔؟
ترسیمے دونوں فانٹس کے ایک جیسے ہیں۔ البتہ بیس فانٹ یعنی حرفی فانٹ میں فرق ہے۔ نوری نستعلیق کا حرفی فانٹ نوری کیریکٹر ہے جبکہ جمیل نوری کا جوہر نستعلیق ہے۔ اسکے علاوہ نوری نستعلیق میں مکمل کرننگ کی سہولت ہے۔ جبکہ جمیل نوری میں یہ ترسیموں تک محدود ہے۔
 
Top