فونٹ‌انسٹالر اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فونٹ انسٹالر میں نفیس ویب نسخ فونٹ اپڈیٹ کرکے اپلوڈ کر دیا ہے۔ پہلے اس میں اس فونٹ کا پرانا ورژن موجود تھا جس کی وجہ سے مسئلہ آتا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ نبیل۔ ڈرتے ڈرتے Try کر رہی ہوں۔ اگر مسئلہ نہ ہو تو بھی بتاؤنگی آپ کو
 

زیک

مسافر
نبیل میں نے ابھی اپنے آفس کے کمپیوٹر پر ٹرائی کیا ہے۔ اس پر ونڈوز 2000 ہے اور اردو سپورٹ نہیں ہے۔ ٹاہوما نصب کرنے سے پروگرام انکار کر دیتا ہے اور usp10.dll پر بھی ایرر آ رہا ہے۔ معلوم نہیں یہ میرے سسٹم کی خرابی ہے یا کیا وجہ ہے۔

دوسرے زپ فائل میں ایک msi ہے اور دوسری setup.exe۔ اگر setup.exe چلاؤں تو وہ msi انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
hmm.....
میں نے صرف پرانے انسٹالر پراجیکٹ میں فونٹ تبدیل کرکے اسے دوبارہ build کیا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس میں کیا مسئلہ ہے۔
 

زیک

مسافر
میں نے پرانا اسٹالر اس کمپیوٹر پر ٹرائی نہیں کیا اس لئے ہو سکتا ہے وہ بھی میرے کمپیوٹر پر یہی مسئلہ دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میں آپ کی بات شاید سمجھ نہیں پایا۔ نفیس ویب نسخ کا اپڈیٹڈ ورژن اصل میں تو کرلپ کی سائٹ پر موجود ہے اور غالباً اعجاز اختر صاحب نے اسی کا نمونہ بھی شامل کیا ہوا ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی کو اعتراض ہو گا مگر میرے خیال سے بہت سے لوگ زپ فائل کے بارے میں نہیں جانتے اس لئے exe بہتر رہے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا، جیسبادی کو تو میری اصطلاح ’نسق‘ پر بھی اعتراض ہے۔
دوسری بات یہ کہ شاید وہاں میں نے واضح نہیں کیا۔ نفیس ویب نسخ اب مفت ہونے کی وجہ سے میں نے اس کے گلفس پاک ٹائپ تحریر کو ٹپلیٹ بنا کر این ڈبلیو نسخ کا نام دیا ہے، گوہر فانٹ کو ٹمپلیٹ بنا کر گوہر نسخ کا۔ اور نفیس ویب نسخ میں ہی نستعلیق اور ایک اوپن سورس فارسی کے ایس سی فارسی فانٹ کے گلفس استعمال کر کے نفیس نسق کا نام دیا ہے۔ اردو نقش اور زمرّسد دونوں گوہر کے ٹمپلیٹ میں مختلف گلفس استعمال کر کے بنایا ہے۔ پہلے اس کی یہاں ٹیسٹنگ ہو جائے، اس کے بعد ان کو ڈاؤنلوڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
 
Top