فورم کے ایڈمن کیلئے ۔ ۔ ۔

محسن بٹ

محفلین
السلام علیکم ۔ ۔ میری اس فورم کے ناظم یعنی ایڈمن صاحب سے گزارش ہے کہ میرے ذاتی پیغامات کھول کر مجھے ذاتی پیغام ارسال کریں ۔ میں‌ان سے ضروری بات کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ یا وہ میری پروفائل میں‌ دئے گئے ای میل ایڈریس پر مجھے ای میل کریں ۔ ۔ مہربانی ہو گی ۔ ۔ ۔ شکریہ
 

محسن بٹ

محفلین
میں‌نے ذاتی پیغام ارسال کیا تھا ۔ ۔ لیکن بھائی ابھی تک مجھےذاتی پیغام کا جواب نہیں‌ آیا ۔ ۔کب تک انتظار کرنا ہو گا؟
 

محسن بٹ

محفلین
اوہ ۔ ۔ میں‌ معذرت چاہتا ہوں ۔ ۔ ایڈمن بھائی نے شائد اسی وقت جواب دے دیا تھا لیکن میں‌نے نہیں دیکھا ۔ ۔ ۔شکریہ ایڈمن بھائی جان ۔ ۔ اللہ پاک آپکو خوش رکھے ۔ ۔ ۔ آمین
 

Fawad -

محفلین
محترم ايڈمن
ميں نے دو دن پہلے اس فورم پر رجسٹر کيا تھا ليکن ميں ابھی تک کسی بھی موضوع پر پوسٹ نہيں کر سکا۔ مجھے ہر دفع يہ پيغام ملتا ہے کہ اس موضوع پر پوسٹنگ کے ليے کم ازکم 25 پوسٹنگز ہونا ضروری ہيں۔ اس کی کيا وجہ ہے؟
 

زیک

مسافر
فواد یہ شرط صرف حالاتِ حاضرہ کے فورمز پر ہے۔ باقی کہیں بھی آپ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فواد صاحب اردو محفل کے کچھ زمروں میں یہ پابندی ہے۔
25 پوسٹس کچھ زیادہ تو نہیں، آپ ادھر تعارف کے زمرے میں آئیں، دیکھیں کتنی جلدی آپ کی 25 پوسٹس ہوتی ہیں۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team -

محترم ايڈمن،
ميرا تعلق يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے ہے۔ حال ہی ميں يوايس حکومت نے ڈیجيٹل آؤٹ ريچ کے نام سے ايک ٹيم تشکيل دی ہے جس کا مقصد انٹرنيٹ پر امريکی حکومت اور امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے ابھرنے والے سوالات کا جواب دينا ہے۔ اس ضمن ميں جن ويب سائيٹس، بلاگز اور فورمزکا انتخاب کيا گيا ہے، اس ميں آپ کا فورم بھی شامل ہے۔ ميری آپ سے درخواست ہے کہ مجھے حالات حاظرہ کے سيکشن ميں پوسٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ ميں آپ کے فورم ميں امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دے سکوں۔ آپ اپنے فورم پر آنے والے تمام ممبران کو اس بارے ميں مطلع کر سکتے ہيں۔
آپ اگر چاہيں تو مجھے ای ميل کر سکتے ہيں۔اگلے چار دن کرسمس کی تعطيل ہے۔ اس ليے ای ميل کا فوری جواب نہ دے سکنے کے ليے پيشگی معافی۔

فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

بدتمیز

محفلین
خوش آمدید لیکن میرے خیال سے آپ کو پہلے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے پچیس پوسٹ پوری کر لینی چاہئے۔ اس طرح لوگوں کو بھی آپ کی بات سننے میں آسانی ہو گی۔ اور آپ بھی ارد گرد جان پہچان بنا لیں گیں۔ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ نازک صورتحال کے پیش نظر آپ کو ہر قسم کے فیڈ بیک کے لئے تیار اور تحمل مزاج رہنا چاہیے۔
آپ اپنے تعارف کا ایک زمرہ بنا لیں۔ اس میں ڈیجیٹل آؤٹ ریچ سے متعلق آفیشل لنکس اور بلاگز وغیرہ کی لسٹ فراہم کرتے رہیں تاوقتیکہ آپ کی پوسٹس پوری ہو جائیں تب تک لوگ بھی اس پروگرام سے متعلق ساری معلومات حاصل کر چکے ہونگے اور آپ جب کسی بات کا جواب دے رہے ہونگے تو غیر متعلقہ سوالات کے جوابات سے بچ جائیں گیں۔
بہت کم لوگ اس کو سرچ کرنے یا اس سے بارے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گیں لہذا آپ کو تمام معلومات خود ہی فراہم کرنی ہو گی۔ ویسے بھی آپ اپنی ذمہ داریاں بخوبی جانتے ہونگے۔ ایک دفعہ پھر محفل پر خوش آمدید۔
 

زیک

مسافر
فواد: ویلکم۔

اصل میں 25 پوسٹس کی شرط flame wars اور driveby پوسٹنگ سے بچنے کے لئے لگائی گئی ہے۔ آپ کے لئے آسان‌ترین کام تو یہ ہو گا کہ تعارف کے فورم میں جائیں اور اپنے تعارف کی ایک تھریڈ کھول لیں۔ وہاں کچھ گپ شپ میں آسانی سے آپ کی 25 پوسٹس ہو جائیں گی۔ :)
 

Fawad -

محفلین
Fawad – DigitalOutreach Team – US State Department

محترم ايڈمن،

ميں کوشش کروں گا کہ 25 پوسٹس کی شرط جلد سے جلد پوری کروں تا کہ حالات حاظرہ کے فورم پر مختلف ممبران کا جواب دے سکوں۔ شکريہ

فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

شمشاد

لائبریرین
فواد بھائی آپ تعارف کے زمرے میں آتے تو سہی، ایک گھنٹے میں آپ کی 25 پوسٹس ہو جانی تھیں۔ ابھی بھی آ جائیں۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – DigitalOutreach Team – US State Department

محترم ايڈمن،

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے حوالے سے مزيد بتاتا چلوں کہ اس ٹيم کا مقصد کسی کو بھی اپنے خيالات سے روکنا نہيں ہے بلکہ ايک صحت مند بحث اور ڈائيلاگ کی حوصلہ افزآئ کرنا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بہت ساری بحث محض پراپيگينڈہ کی بنياد پر کی جاتی ہے جس کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہوتا۔ اس ٹيم کا مقصد مختلف ايشوز کے بارے ميں امريکی پاليسی کے بارے ميں لوگوں کو آگاہ کرنا اور ان کے سوالوں کے جواب دينا ہے

فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

Fawad -

محفلین
محترم ايڈمن،

بہت شکريہ۔ ميں نے تعارف کے سيکشن ميں بھی اپنا پيغام چھوڑ ديا ہے



فواد - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم - يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach at state.gov
 

الف عین

لائبریرین
یہ کہنا غلط ہے کہ کم پسٹس ہونے پر آپ لائبریری فورم میں پوسٹ نہیں کر سکتے، ا محض ارکان وہاں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ پوسٹ کرنے کی بات تو درست ہے، لیکن عام صارف تو دیکھ بھی نہیں سکتا یہ فورم؟؟ کئی بار میں لاگ ان کئے بغیر جلدی سے آج کی پوسٹس دیکھ لیتا ہوں، اور لائبریری کی کسی، پوسٹ کو کلک کروں تو یہی جواب آتا ہے کہ اس فورم کو دیکھنے کے لئے کم از کم دس پوسٹس ہونی خروری ہیں۔۔۔ رجستر ہوئے بغیر کوئی دس پوسٹس کس طرح کر سکتا ہے؟؟؟
میرا مشورہ تو یہی ہے کہ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ کا پتہ اس فورم کا ہو جہاں کوئی بھی صارف آسانی سے داخل ہو کر پوسٹس پڑھ سکتا ہے۔ وکی کو محض ارکان کے لئے رکھا جائے یا رجسٹرڈ ممبرس کے لئے۔ بھلا اس یو آر ایل پر صارف پہنچے گا تو اسے یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ صفحۂ اول پر کہ اس میں کیا کیا ہے۔ ور اگر وہ زمروں وغیرہ تک پہنچ بھی گیا تو بیسدیوں ادھورے لنک نظر آئیں گے، اور اسے معلوم نہیں ہو سکے گا کہ کون سی کتاب مکمل ہے اور پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے تیٓار!!
 

شمشاد

لائبریرین
بنا سکتے ہیں، کیوں نہیں بنا سکتے۔

کیا آپ کو وہاں پوسٹ کرتے یا نیا دھاگہ کھولنے میں کوئی مسئلہ ہوا ہے؟
 
Top