چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

مقدس

لائبریرین
سب کی آنکھوں کی ہیں تارا، یہ ہماری بہن مقدس
دل ہے ان کا کتنا پیارا، یہ ہماری بہن مقدس
ان کی "ہی ہی" پہ دل وارا، یہ ہماری بہن مقدس
انگریزی میں اردو "مارا"، یہ ہماری بہن مقدس


ہاہاہااہ ۔۔۔ ۔ اسے کہتے ہیں تک بندی :applause:

اووو سو سوئیٹ امین بھیاا
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی بھیا میں نے پڑھ لی ہیں ۔مجھےحیرت ہے کہ پہلے کیوں نہیں نظر پڑی ۔تھینک یو۔
ناز بہنا پر بھی کچھ لکھیں ناں اور مغل لالہ پر بھی ۔۔:)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
شکریہ عائشہ۔ ایسا کرتے ہیں کہ اب جو بھی یہاں آئے گا، اس کے بارے میں شعر کہا جائے گا۔ تو سب سے پہلے۔۔۔

جتنی وہ ناعمہ کو عزیز ہیں
اتنی ہی وہ شاکر کو عزیز ہیں
رکھتے ہم بھی عزیز جن کو وہ
ہماری بہن عائشہ عزیز ہیں

:welcome: :best:

ہی ہی ہی نائس :)
 

مغزل

محفلین
عائشہ ، ناعمہ کی بہنا ہے
یعنی اب ان کو لڑتے رہنا ہے

ہاہاہا ۔۔ لو جی دونوں بٹیاؤں کو ایک ہی شعر میں جگہ دے دی ہم نے تو۔۔
 

عطاء رفیع

محفلین
محفل میں پہلی بار ہی حاضر ہوئے ہیں ہم
سوچے ہیں کہ تعریف کا کس پہ گرائیں بم
چھوٹے ہیں جو یہاں، اور جتنے بھی ہیں بڑے
سب قابلِ تعریف ہیں اور لائقِ کرم۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تا مرد سخن نگفتہ باشد
عیب و ہنرش نہفتہ باشد
ولیکن شخصے کہ غائب است
آن بالیقین شگفتہ باشد

:applause:

نبیل بھائی ، اچھا یہ ہجو تھی :happy:

بہت سے سلسلوں میں شریک ہونا رہ جاتا ہے ۔ یہ تو بہت بڑی تحریک کا سبب بنی تھی ۔

ویسے نبیل بھائی ، جواب آں غزل باید نوشتہ باشد ۔ ۔ ۔ !
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کسی کو پتا ہے میں یہ دھاگہ کھول کر بیٹھی ہوں؟ بس سالگرہ کے حوالے سے یاد آگیا۔ مجھے یہ سلسلہ بہت پسند ہے نبیل لالہ ، سعود بھیا ، مغزل بھیا ، فہیم بھیا پلیز اس سالگرہ پر یہ سلسلہ اسی دھاگے میں یا نیا والے میں آگے ضرور بڑھائیے گا۔ :)

اس پیغام کو ہماری ننھی پری عائشہ عزیز بٹیا نے نہ صرف یہ کہ پسند کیا ہے بلکہ پوری طرح سمجھ بھی لیا ہے۔ :)
بھیا پتا ہے یہ سلسلہ مجھے بہت پسند ہے ناں تو اس میں موجود تقریبا ہر پیغام پرمیں نے پسند کا بٹن دبایا تھا چاہے مجھے سمجھ آیا ہو یا نہیں۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
کسی کو پتا ہے میں یہ دھاگہ کھول کر بیٹھی ہوں؟ بس سالگرہ کے حوالے سے یاد آگیا۔ مجھے یہ سلسلہ بہت پسند ہے نبیل لالہ ، سعود بھیا ، مغزل بھیا ، فہیم بھیا پلیز اس سالگرہ پر یہ سلسلہ اسی دھاگے میں یا نیا والے میں آگے ضرور بڑھائیے گا۔ :)


چلو پھر مل کر آگے بڑھاتے ہیں
دو چار تک بندیاں تم کہو
ایک آدھ ہم کہہ لیتے ہیں :)
 

S. H. Naqvi

محفلین
کہاں منہ لگاتے ہیں یہ اجنبیوں کو
یہ "بڑے" اور "پرانے" سب
ہم نے بھی کی ہے اس دفعہ تک بندی
اصل میں تو شمولیت کے ہیں بہانے سب:grin::good:
محفل کا جنم دن مبارک ہو:birthday:
 
Top