فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

علی وقار

محفلین
مجھے کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گوگل کے نتائج میں اردو ویب کی رینکنگ پر فرق پڑا ہے۔ پہلے اگر کوئی مصرع یا شعر گوگل پر تلاش کرتے تھے، اور وہ غزل یا شعر اردو محفل پر پوسٹ ہوا ہوتا تھا، تو اولین نتائج میں اردو محفل کا لنک آتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہو رہا ہے یا بہت کم ہو رہا ہے۔
شاید میرا اندازہ درست نہ ہو، مگر کچھ تجربات کیے ہیں، تو ایسا ہی لگ رہا ہے۔
اوہ! واقعی ایسا ہوا ہے مگر یہ معمولی فرق نہیں، بہت بڑا فرق ہے۔ مجھے تو گوگل کے دوسرے تیسرے صفحہ پر بھی اردو محفل کا سراغ نہ مل پایا۔ اپگریڈ سے قبل یہ صورت نہ تھی۔ شاید کچھ عرصہ بعد اردو محفل کی رینکنگ بحال ہو جائے کہ اردو زبان کے فعال فورمز میں اردو محفل پہلے نمبر پر ہے۔
 
زیک

مسافر

ابھی کچھ تبدیلی کی ہے۔ کچھ دیر بعد گوگل پر دیکھ کر بتائیں کہ فرق پڑا یا نہیں۔
 
علی وقار

محفلین
ابھی کچھ تبدیلی کی ہے۔ کچھ دیر بعد گوگل پر دیکھ کر بتائیں کہ فرق پڑا یا نہیں۔
نہیں، ابھی کوئی نمایاں فرق نظر نہیں آیا۔ یہ معروف غزل کا ایک مصرع ہے،
"رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ"
حیرت کی بات ہے کہ گوگل سرچ پیجز کے دونوں صفحات پر اردو محفل کا نشان تک نہیں۔ اس سے قبل یہ صورت نہ تھی بلکہ عام طور پر اس نوعیت کی کوئیری پر گوگل سرچ پر دوسرا یا تیسرا رزلٹ اردو محفل سے متعلق ہوا کرتا تھا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

اس کی وجہ یہ دکھائی دے رہی ہے کہ محفل کا کوئی بھی مواد بذریعہ گوگل سرچ نہیں ہو رہا۔ ابھی ظہیر بھائی کی ایک غزل کا شعر گوگل پر سرچ کیا تو کہیں بھی اس شعر کی کھوج نہ ہو سکی۔
اور دوسری بات پہلے ہم سائن ان یا سائن اپ کرنے کے لیے بذریعہ گوگل کر سکتے تھے لیکن اب اس کا رزلٹ بھی کچھ اس طرح سے موصول ہو رہا ہے
cbUoSnc.jpg
 
ابھی کچھ تبدیلی کی ہے۔ کچھ دیر بعد گوگل پر دیکھ کر بتائیں کہ فرق پڑا یا نہیں۔
مسئلہ موجود ہے۔
دادا کا کلام تلاش کیا ہے۔ جو یہاں کے علاوہ ایک، دو ریسورسز پر موجود ہے۔ مگر اس لڑی کا لنک نہیں آ رہا۔ اگر عنوان سے تلاش کیا جائے، تب بھی لڑی کا لنک نہیں آتا، مگر پسندیدہ کلام فورم کا لنک آ جاتا ہے۔
 
جاسم محمد

جی سرچ کیساتھ urduweb نہ لکھیں تو گوگل دکھاتا نہیں ہے۔
 
علی وقار

محفلین
اس کی وجہ یہ دکھائی دے رہی ہے کہ محفل کا کوئی بھی مواد بذریعہ گوگل سرچ نہیں ہو رہا۔ ابھی ظہیر بھائی کی ایک غزل کا شعر گوگل پر سرچ کیا تو کہیں بھی اس شعر کی کھوج نہ ہو سکی۔
اور دوسری بات پہلے ہم سائن ان یا سائن اپ کرنے کے لیے بذریعہ گوگل کر سکتے تھے لیکن اب اس کا رزلٹ بھی کچھ اس طرح سے موصول ہو رہا ہے
cbUoSnc.jpg
مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ ڈیٹا تک گوگل کی رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے یا یہ از خود محدود ہو گئی ہے۔ جو کچھ بھی ہے مگر مجھے قوی امید ہے کہ کچھ عرصہ بعد یہ سب نارمل ہو جائے گا جب محفل کی اعتباریت گوگل کی نظر میں دوبارہ قائم ہو جائے گی۔ بدقسمتی سے فورمز کو گوگل سرچ پر اولین پیج پر بائی ڈیفالٹ بھی کم ہی جگہ ملتی ہے کہ اس کا سرچ الگورتھم ایسا ہی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ ڈیٹا تک گوگل کی رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے یا یہ از خود محدود ہو گئی ہے۔ جو کچھ بھی ہے مگر مجھے قوی امید ہے کہ کچھ عرصہ بعد یہ سب نارمل ہو جائے گا جب محفل کی اعتباریت گوگل کی نظر میں دوبارہ قائم ہو جائے گی۔ بدقسمتی سے فورمز کو گوگل سرچ پر اولین پیج پر بائی ڈیفالٹ بھی کم ہی جگہ ملتی ہے۔
اور مجھ سمیت بہت محفلین کا کہنا ہے کہ وہ گوگل پر سرچنگ کرتے ہوئے ہی یہاں پہنچے ہیں۔ اب گوگل پر محفل کا لنک دکھائی نہ دینا اچھی بات نہیں
 
اپگریڈ کی خواہش بھی تو ہم محفلینز کی تھی۔ :) سو اب اردو محفل کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے ہمیں مزید متحرک ہونا ہو گا تاکہ گوگل کی نظر میں اعتباریت کا رشتہ پھر سے قائم ہو سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب اور اردومحفل کی کریڈیبلٹی کو کوئی مسئلہ لاحق نہیں ہے۔ اور رینکنگ میں بظاہر ڈراپ کا اپگریڈ سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں اردو ویب پر اٹیکس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں آئی پی رینجز بلاک کی گئی تھیں۔ غالبا گوگل بوٹ بھی اس کی لپیٹ میں آ گئی اور جوابا اردو ویب کے نتائج گوگل کی انڈکس سے خارج ہو گئے۔ امید کرتے ہیں کہ اس کی نشاندہی کے بعد اس کا حل نکال لیا جائے گا۔ ماضی میں بھی اس طرح کی صورتحال پیش آتی رہی ہے اور اسے موقعے کے مطابق حل کیا جاتا رہا ہے۔
 
خوش آئند۔
 
La Alma

لائبریرین
اپگریڈنگ میں حصہ لینے والے سبھی شرکاء کا کام لائقِ صد تحسین ہے۔ کچھ نئے فیچرز بہت عمدہ لگے۔ بالخصوص اردو محفل کی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی ممکن بنانا بہت اچھا اقدام ہے۔
کچھ چیزیں توجہ طلب ہیں۔ کلر سکیم کی وجہ سے مراسلہ جات میں لیے گئے اقتباسات اور اس کے نیچے جوابی تبصروں کی پہچان میں تھوڑی دشواری ہو رہی ہے۔ بالخصوص اگر جوابی تبصرہ بہت مختصر ہو تو ایکسٹرا فوکس کرنا پڑتا ہے کہ کسی دوسرے مراسلے کا قوٹ کیا گیا اقتباس کہاں ختم ہو رہا ہے اور جوابی تبصرہ کہاں سے شروع ہو رہا ہے۔ اگر قوٹ کئے گئے مراسلوں کا بیک گراؤنڈ لائٹ گرے کلر سے کسی اور کلر میں تبدیل کر دیا جائے تو شاید یہ تفریق زیادہ واضح ہو سکے۔
مجھے فونٹ سائز بھی قدرے چھوٹا لگا۔
پیش منظر کی آپشن کیا ختم کر دی گئی؟
 
Top