فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سید عاطف علی

لائبریرین
بنیادی طور پر۔ اگر آپ کو کوئی مسائل نظر آئیں تو نشاندہی کریں
محمد عبدالرؤوف صاحب اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے سے قاصر ہیں ۔
پاسورڈ ریسیٹ کیا تو ریسیٹ کی ایمیل کا میسج آیا لیکن ایمیل موصول نہیں ہوئی ۔
کسی کو لاگ ان میں بھی مسئلے کا امکان ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاء اللہ اچھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ریٹنگ بالکل ہی ختم ہو جاتی تو کیا بات تھی کہ سنجیدہ تبصرے نظر آتے۔ماضی میں بھی جب ریٹنگ نہیں تھی تو بہت کام ہوا ہے۔سندھی فورم کو یا تو ختم کر دیا جائے یا وہاں فونٹ درست کر دیا جائے کیونکہ نستعلیق سے وہاں فونٹ بگڑ گیا ہے۔
ہمارا ارادہ تو یہی ہے کہ اب صرف اردو ہی پر توجہ دی جائے۔
اب تنظیمی تبدیلیوں کا انتظار ہے۔میرا یہی مشورہ ہے کہ مدیر ایسوں کو بنائیں جو فراخ دل اور ویلکمنگ ہوں۔"آٹھ آنے کی چھالیہ آٹھ آنے کا پان ،چل میرے گھوڑے ہندوستان" والوں سے محفل ویران ہی رہے گی۔مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ محفل کی چھت سے دوربین پکڑ کر تاک جھانک کرنے سے اردو کی آخر کونسی خدمت ہو رہی ہے۔
تنظیمی تبدیلیوں کا معاملہ تکنیکی تبدیلیوں کی نسبت کہیں پیچیدہ ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ کچھ تکنیکی مسائل پر قابو پا لیا جائے تو اس جانب بھی توجہ کریں گے۔
 
سب سے پہلے تو بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔
ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے، وہ یہ کہ انگریزی کی بورڈ نظر نہیں آرہا ۔۔۔ پاسورڈ لکھنے کے لیے بھی پہلے دوسری جگہ انگریزی میں ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کرنا پڑا۔ اس حوالے سے کوئی رہنمائی کرے کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟
دوسرا یہ کہ پہلے کی طرح سرورق نظر نہیں آرہا، اس کی کیا وجہ ہے؟
جزاک اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے، وہ یہ کہ انگریزی کی بورڈ نظر نہیں آرہا ۔۔۔ پاسورڈ لکھنے کے لیے بھی پہلے دوسری جگہ انگریزی میں ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کرنا پڑا۔ اس حوالے سے کوئی رہنمائی کرے کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟
آپ کو پاسورڈ علیحدہ سے کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاسورڈ فیلڈ میں انگریزی حروف ہی ٹائپ ہوں گے۔
دوسرا یہ کہ پہلے کی طرح سرورق نظر نہیں آرہا، اس کی کیا وجہ ہے؟
پرانے ورژن میں پورٹل پیج ایک ایڈآن کے ذریعے شامل کیا گیا تھا۔ پرانے ایڈآن نئے ورژن کے ساتھ کمپیٹبل نہیں ہیں۔ نئے ورژن میں استعمال کے لیے موزوں اور کمپیٹبل ایڈآن دیکھنے پڑیں گے۔
 
آپ کو پاسورڈ علیحدہ سے کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاسورڈ فیلڈ میں انگریزی حروف ہی ٹائپ ہوں گے۔
اسی بات کی تو حیرانی ہوئی کہ انگریزی حروف نہیں آرہے بلکہ صرف اردو کی بورڈ ہی نظر آرہا ہے ، جبکہ میرا سسٹم کی بورڈ انگریزی ہی سیٹ ہے۔ مزید وضاحت کے لیے سکرین شاٹ لگا رہا ہوں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ فیلڈ میں کی بورڈ سلیکشن کا جو آپشن ہے اس میں صرف اردو ہی دستیاب ہے۔
کیا مجھے اپنے براؤزر میں کوئی سیٹنگ تبدیل کرنا ہوگی؟

urdumehfil.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسی بات کی تو حیرانی ہوئی کہ انگریزی حروف نہیں آرہے بلکہ صرف اردو کی بورڈ ہی نظر آرہا ہے ، جبکہ میرا سسٹم کی بورڈ انگریزی ہی سیٹ ہے۔ مزید وضاحت کے لیے سکرین شاٹ لگا رہا ہوں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ فیلڈ میں کی بورڈ سلیکشن کا جو آپشن ہے اس میں صرف اردو ہی دستیاب ہے۔
کیا مجھے اپنے براؤزر میں کوئی سیٹنگ تبدیل کرنا ہوگی؟

urdumehfil.jpg
نام یا ای میل کے خانے میں اردو کی بورڈ فعال ہے۔ اس کو انگریزی پر سوئچ کرنے کے لیے CTRL+SPACE کا استعمال کریں۔ پاسورڈ فیلڈ میں اردو کی بورڈ استعمال نہیں ہو رہا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں میرے آفس میں مراسلہ ایڈیٹر میں اردو نہیں لکھ سکتا تھا ۔ اب لکھ سکتا ہوں ۔
دفتری پالیسی کے مطابق کچھ انسٹال کرنے کا اختیار نہیں ، لیکن اب انگریزی کیبورڈ سے ہی اردو درست ٹائپ ہو رہا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مینیو ، رپورٹ، دستخط، اقتباس، جواب، تدوین اور دیگر جگہوں میں جو نستعلیق نہیں آرہا، کیا یہ ایسا ہی رہے گا یا بعد میں ٹھیک ہو جائے گا؟
اور درجہ بندیاں (متفق پسند وغیرہ)بھی بحال ہو جائیں گی ؟
 
پاسورڈ فیلڈ میں اردو کی بورڈ استعمال نہیں ہو رہا۔
میرے پاس تو پاسورڈ فیلڈ میں بھی اردو کیبورڈ ہی آرہا تھا، مگر کنڑول اور اسپیس سے وہاں بھی مسئلہ حل ہو گیا ہے، بلکہ یہی ترکیب مراسلہ ایڈیٹر میں بھی کام کر رہی ہے ۔۔۔ جزاک اللہ :)
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف صاحب اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے سے قاصر ہیں ۔
پاسورڈ ریسیٹ کیا تو ریسیٹ کی ایمیل کا میسج آیا لیکن ایمیل موصول نہیں ہوئی ۔
کسی کو لاگ ان میں بھی مسئلے کا امکان ہے ؟
جی لاگ ان تو ہم نے بھی دوبارہ کیا ہے۔
اور یہ مسئلہ مجھے بھی آیا تھا تقریباً 1 ہفتہ پہلے۔ میں نے اپنے کمپیوٹر میں نئی ونڈو انسٹال کی تو محفوظ شدہ پاسورڈز ختم ہوگئے۔ پرانا پاسورڈ یاد نہیں تھا کیونکہ 2 سال سے تو لاگ ان محفوظ ہی تھا۔ اس لیے جب ری سیٹ پاسورڈ کیا تو مجھے بھی ای میل نہیں آئی تھی۔ 2 دن کی محنت کے بعد پرانا پاسورڈ کہیں سے ڈھونڈا تو لاگ اِن ہوئے۔ اب بھی جب فورم اپ گریڈ ہوا ہے تو دوبارہ لاگ اِن کرنا پڑا تھا۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
جو سائیڈ پر ہمارے مراسلہ دکھائی دیتے تھے کہ کتنے ہوگئے وہ بھی نظر نہیں آرہے۔
کافی دن لگیں گے نئے ورژن کو قبول کرتے ہوئے۔ کیونکہ ابھی تو ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی نئی جگہ آگئے ہوں۔
بہرحال وقت کی ضرورت تھی یہ بھی۔ ہم بھی قبول کرلیں گے آہستہ آہستہ۔ کیونکہ زندگی کی تبدیلیوں کو بھی تو قبول کرتے ہی ہیں۔

درجہ بندیاں ضرور بحال کردیجیے گا جیسے پہلے تھیں۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
سر ورق میں حالیہ سرگرمی بھی موجود نہیں ہے۔
کیفیت نامہ بھی نظر نہیں آرہا۔ میں گوگل کروم استعمال کرتا ہوں کیا براؤزر تبدیل کرنا پڑے گا؟
 

یاسر شاہ

محفلین
کیا آپ مدیر بننا چاہیں گے؟ اے کاش آپ یہ تجویز مان لیں۔ دراصل میں نیک نیتی کے ساتھ یہ تجویز پیش کر رہا ہوں۔ ممکن ہے کہ آپ کے مدیر بننے کے بعد اردو محفل میں انقلابی تبدیلیاں آ جائیں۔
وقاربھائی آپ کی میرے لیے نیک نیتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہی کہوں گا کہ مدیری کے لیے مجھ سے زیادہ اہل لوگ موجود ہیں ۔جنھوں نے ماضی میں بھی اردو محفل کو وقت دیا ہے اور بے نظیر خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کر سکتے ہیں۔

لائحہ عمل یہی ہے کہ ہر تین سال بعد پولنگ کرائی جائے مدیروں کے واسطے یوں جب عارضی طور پر آئیں گے تو کچھ کر کے ہی جائیں گے۔لوگ بھی انھیں ہی پسند کریں گے جنھوں نے اردو محفل کی خدمت کی ہوگی۔یوں پولنگ سے محفل میں ایک رونق بھی لگی رہے گی۔باقی یہ کہ مدیر ایک خشک ذمہ داری ہے کون شوق سے بنے تو اس کا حل یہی ہے کہ کچھ خاص اختیارات یا مراعات مدیروں کو دی جا سکتی ہیں، نہیں تو اردو کی محبت کم کشش نہیں رکھتی ۔آخر اردو کی خدمت بھی تو کرنی ہے۔

بھائی سامنے کی بات ہے کسی ادارے میں آپ کسی کو بھی چاہے کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو ہمیشہ کے لیے بٹھا دیں ادارے کا تیاپانچہ کر کے ہی جائے گا۔لطیفہ یاد آیا ایک مہمان ایک میزبان کے ہاں لمبے ٹھہر گئے، جانے کا نام نہ لیتے تھے۔ایک دن میزبان رونے لگے مہمان نے پوچھا کیوں رو رہے ہیں ۔میزبان بولے صاحب رو اس لیے رہا ہوں کہ آپ میرے پاس پھر کبھی نہ آئیں گے۔مہمان بولے آئیں گے، کیوں نہیں آئیں گے۔میزبان اور زیادہ رونے لگے پھر پوچھا گیا کہ اب کیوں رو رہے ہیں تو بولے آپ اب کبھی نہ آئیں گے۔مہمان بولے خدا کی قسم آئیں گے، ضرور آئیں گے۔تب میزبان بولے صاحب آپ جائیں گے ،تو آئیں گے۔آپ تو جانے کا نام نہیں لے رہے دوبارہ کیا خاک آئیں گے۔اس لیے بھائی انسان چونکہ عارضی ہے، ہر جگہ عارضی ہی رہے تو بہتر ہے۔

باقی مدیری کے لیے بنیادی وصف میں اوپر لکھ چکا ہوں۔
میرا یہی مشورہ ہے کہ مدیر ایسوں کو بنائیں جو فراخ دل اور ویلکمنگ ہوں۔

یہ وصف اگر ہے تو میں تو کہتا ہوں اردو بھی خاص نہ ہو اردو محفل کی مدیری کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ہمارا ارادہ تو یہی ہے کہ اب صرف اردو ہی پر توجہ دی جائے
اچھی بات ہے۔ دیگر زبانوں کے فورمز کی جگہ ایک ترجمانی فورم تشکیل دیا جا سکتا ہے جس میں دیگر زبانوں سے اردو میں ترجمانی کا کام ہو خواہ نثر ی ترجمے ہو ں یا شاعرانہ۔
تنظیمی تبدیلیوں کا معاملہ تکنیکی تبدیلیوں کی نسبت کہیں پیچیدہ ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ کچھ تکنیکی مسائل پر قابو پا لیا جائے تو اس جانب بھی توجہ کریں گے۔
بڑے بوڑھے کہہ گئے ہیں جیسے ہی لڑکا پیدا ہو ترنت مسلمانی کر دی جائے۔بعد میں پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔
 
نستعلیق کے مسائل کے پیشِ نظر اگر ایک نسخ ٹائپ فیس پر مبنی تھیم ہو جائے تو بہتر رہے گا۔ فائرا گو ، آئے بی ایم پلیکس یا نوٹو سانس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
 
Top