فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں پہلے ترجیح یہ ہونی چاہیئے کہ فرنٹ پیج کے سب فونٹ یکساں ہو جائیں (جو کہیں کہیں یونی کوڈ میں آرہے ہیں)۔
پہلی تبدیلی یہی ہے جو نظر آتی ہے اور کسی نظام کی کسی کمزوری یا ایک گونہ کسر کا سا احساس دلاتی ہے کہ اس بڑی اپڈیٹ میں رہ گئی ہو ۔
دیگر محفلین کیا خیال ہے اس بارے میں؟
باقی آپٹیمائزیشنز جیسے ریٹنگ وغیرہ سر ورق اوردیگر (اگر ایڈ آونز وغیرہ سے ممکن ہوں ) وغیرہ کو مؤخر کیا جائے ۔
 
سید ذیشان

محفلین

میرے خیال میں تو مہر نستعلیق اور نفیس نسخ کا کمبینیشن ٹھیک رہے گا۔ یہ میں عروض پر کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں اور کوئی خاص مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ اور دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون

نسخ اور نستعلیق فونٹ دونوں ہی اوپن ٹائپ فونٹ ہیں اور یونی کوڈ اردو دکھا رہے ہیں۔ بہرحال آپ کی فیڈ بیک کا شکریہ۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں تو مہر نستعلیق اور نفیس نسخ کا کمبینیشن ٹھیک رہے گا۔ یہ میں عروض پر کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں اور کوئی خاص مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ اور دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔ :)
سید ذیشان بھائی یہاں دو فونٹوں (مہر اور نسخ)کے امتزاج سے کیا مراد ہے ؟
میرے خیال میں دیکھنا یہ ہو گا کہ یہ نیا ورژن اپنی خاص فیلڈس (جو شاید پروڈکٹ کا حصہ ہوں)کے فونٹس کو (مثلاََ جو :جواب: اور :اقتباس: وغیرہ کے فنکشنز سے متعلق ہیں ) کو کسٹمائز کرنے کی کتنی اجازت دیتا ہے اور اس کے کیا حل پیش کرتا ہے۔ اگر یہ آسانی سے ہو سکے تو محفل کی اسکن بہت خوشنما ہو گی ۔ خیر یہ میرا خیال ہے ۔اس کو تکنیکی معاونین ہی جانچ سکتے ہیں۔
 
میں اسی فونٹ کی بات کر رہا ہوں جو کہ "جواب ارسال کریں" یا پھر دیگر مینیو آئٹمز میں استعمال ہوا ہے کہ اس کو اگر نفیس نسخ کر دیا جائے اور جس فونٹ میں ہم مراسلے تحریر کرتے ہیں اس کو مہر نستعلیق کر دیا جائے تو رزلٹ کافی بہتر ہوگا۔ لیکن سعادت بھائی کے مطابق مہر نستعلیق میں بولڈ فیس نہیں ہے۔ اس کا حل بھی فونٹ سائز کو تھوڑا زیادہ کر کے کیا جا سکتا ہے۔

دوسرا حل یہ تھا کہ مختلف تھیم ہوں اور جس کو جو پسند آئے اس کو استعمال کرے۔
 
زیک

مسافر
سید ذیشان بھائی یہاں دو فونٹوں (مہر اور نسخ)کے امتزاج سے کیا مراد ہے ؟
میرے خیال میں دیکھنا یہ ہو گا کہ یہ نیا ورژن اپنی خاص فیلڈس (جو شاید پروڈکٹ کا حصہ ہوں)کے فونٹس کو (مثلاََ جو :جواب: اور :اقتباس: وغیرہ کے فنکشنز سے متعلق ہیں ) کو کسٹمائز کرنے کی کتنی اجازت دیتا ہے اور اس کے کیا حل پیش کرتا ہے۔ اگر یہ آسانی سے ہو سکے تو محفل کی اسکن بہت خوشنما ہو گی ۔ خیر یہ میرا خیال ہے ۔اس کو تکنیکی معاونین ہی جانچ سکتے ہیں۔
نیویگیشن اور لے آؤٹ کے لیے نسخ بہتر ہے۔ نستعلیق زیادہ جگہ گھیرتا ہے اور برابر بھی نہیں گھیرتا
 
مہر نستعلیق میں بولڈ فیس نہیں ہے۔
اردو میں بولڈ لکھنے کا رواج ویسے بھی کم ہی ہے ۔۔۔ سو کیا فرق پڑتا ہے :)
لیکن محض بولڈ کی سہولت پر فانٹ کی خوبصورتی کو قربان کردینا مجھے تو گھاٹے کا سودا لگتا ہے ۔۔۔ موجودہ فانٹ کافی ٹیڑھا میڑھا لگتا ہے ۔۔۔ بہرحال یہ صرف میرا تاثر ہے اور مقصد قطعاً منتظمین کی حوصلہ شکنی یا دلآزاری کرنا نہیں ۔۔۔ ویسے تھیم والا آئیڈیا عین مناسب معلوم ہوتا ہے ۔
 
زیک

مسافر
یوزر پروفائل میں جھنڈا اور موڈ دونوں کے امیج غائب ہیں۔ کیا ان کسٹم فیلڈز کو تلف کر دیا جائے؟
 
زیک

مسافر
جدید کوائف کے صفحے پر جواب دینے کے لئے ٹیکسٹ باکس پر کلک کرنے سے صفحہ اوپر نیچے ہو جاتا ہے۔ آئی فون پر سفاری براؤزر میں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یوزر پروفائل میں جھنڈا اور موڈ دونوں کے امیج غائب ہیں۔ کیا ان کسٹم فیلڈز کو تلف کر دیا جائے؟
میرے خیال میں تلف کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن موڈ اور جھنڈے کا استعمال اگر آؤٹ ڈیٹڈ ہوگیا ہے تو ایسا کیا بھی جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر انہیں دوبارہ دکھانے کا بندوبست بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
Top