فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑگئی

سید عاطف علی

لائبریرین
فینسی ڈریس شو، ایکٹنگ وغیرہ کی حد تک وردی کا استعمال جائز ہے۔فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بھی وقتی طور پر وردی پہنی جا سکتی ہے۔ البتہ پروفیشنل کھیل میں اس کا استعمال سیاسی ملاوٹ کی وجہ سے ناجائز ہو جاتا ہے۔
میری مراد سوال سے یہ تھی کہ کوئی عام آدمی کسی پارک وغیرہ میں پولیس یا فوج کی وردی پہن سکتا ہے یا نہیں ؟
یہ سوال کسی بھی پیرائے یا پس منظر سے ہٹ کر ہے۔ یعنی کسی ایونٹ یا خاص مہم سے اس کا تعلق نہیں۔
 

احمد محمد

محفلین
جاسم محمد صاحب!

بھارتی ٹیم جو کرتی ہے اسے کرنے دیں۔ آپ ہماری پاکستانی ٹیم کے لیے کوئی سلیمانی ٹوپی ڈھونڈیں۔

(پاکستان دو کھیل آسٹریلیا سے ہار چکا ہے)
 

زیک

مسافر
بالکل متفق ، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ کھیل کی حدود سے باہر آپ کوئی بھی ذاتی مقصد حاصل کر سکنے کے مجاز ہیں ۔
ویسے ایک سوال ہے کہ عام آدمی کا آرمی (یا پولیس کی سرکاری) وردی پہننا پبلک جگہ پرکسی ممانعت یا جرم کی حد میں آسکتا ہے ؟ کیوں کہ وردی عہدے کے مطابق ہوتی ہے ۔
10 U.S. Code § 771 - Unauthorized wearing prohibited
 
Top