فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑگئی

جاسم محمد

محفلین
مجھے اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں لگتی۔
اسے حب الوطنی کے تناظر میں دیکھیے۔ وہ پلیئرز جن کے ملک میں حال ہی میں 40 فوجی جوان ایک دہشت گردانہ حملے میں ”شہید“ ہوئے ہیں، چنانچہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایک سادا سا احتجاج ہے۔
ویسے ہی جیسے فٹ بال میں ریسزم کے خلاف بے ضرر پوسٹرز یا چھوٹے موٹے پیغامات کے ذریعے احتجاج ہوتے ہیں۔
بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کھیل سیاست سے پاک ہونی چاہئے۔ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ماضی میں ہٹلر دور کے اولمپکس سے اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں کھیلوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔
 
شکیب

محفلین
بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کھیل سیاست سے پاک ہونی چاہئے۔ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ماضی میں ہٹلر دور کے اولمپکس سے اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں کھیلوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔
اور میرے مراسلے کا بنیادی نکتہ ہے کہ یہ سیاست نہیں، احتجاج یا دکھ کا اظہار ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر آئی سی سی کوئی ایکشن نہ لے تو پاکستان کو چاہیے کہ فوجی ڈریس جیسی کِٹ بنائیں اور وہ پہن کر کھیلیں۔۔
آئی سی سی نے کچھ ایکشن لیا ہے اس بارے میں ؟
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سب آئی سی سی سے ’’اجازت‘‘ لینے کے بعد کیا گیا۔ یعنی ساری کی ساری دال ہی کالی ہے :)
India had taken permission from ICC to wear camouflage caps - Times of India
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں لگتی۔
اسے حب الوطنی کے تناظر میں دیکھیے۔ وہ پلیئرز جن کے ملک میں حال ہی میں 40 فوجی جوان ایک دہشت گردانہ حملے میں ”شہید“ ہوئے ہیں، چنانچہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایک سادا سا احتجاج ہے۔
ویسے ہی جیسے فٹ بال میں ریسزم کے خلاف بے ضرر پوسٹرز یا چھوٹے موٹے پیغامات کے ذریعے احتجاج ہوتے ہیں۔
ویسے آج کل کرکٹ کے قوانین میں بہت زیادہ سختی ہے ۔
کھلاڑیوں کی آپس میں نوک جھونک کو تو چھوڑیئے پہلے تو کھلاڑی امپائر کے سینے پر انگلی رکھ کر بے عزتی کردیتا تھا ۔ اب کوئی کھلاڑی ذرا ایسا کر کے دکھائے ۔
پاکستانی امپائر شکور رانا اور انگلش کپتان مائک گیٹنگ والا قصہ یاد ہو گا ۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور میرے مراسلے کا بنیادی نکتہ ہے کہ یہ سیاست نہیں، احتجاج یا دکھ کا اظہار ہے۔
احتجاج کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ پلوامہ حملے کے فورا بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں پاکستان کے خلاف ایکشن لینے کو کہا تھا۔
Pulwama attack: BCCI calls on ICC to act following Kashmir incident
 
فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑگئی
197898_2117885_updates.jpeg

تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دی — فوٹو: بی سی سی آئی

فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑ گئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میچ میں 32 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا۔

بھارتی شہر رانچی میں کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 104 اور ایرون فنچ 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3 اور محمد شامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور بھارت کی پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سنچری بھی رائیگاں گئی اور وہ 123 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور رچرڈ سن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی میچ فیس فوجی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جینٹلمین گیم کو سیاست زدہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پلوامہ اٹیک 14 فروری کو ہوا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے دو ٹی20 اور 2 ہی ون ڈے میچز کھیلے لیکن دکھ یا احتجاج 2 ہفتوں کے بعد کرنا یاد آئے (وہ بھی دو تین جہازوں کے نقصان، پائلٹ کی گرفتاری اور رہائی کے واقعات جنھیں عالمی میڈیا میں خوب کوریج ملی ہو) تو یہ سیدھا سادا اپنی سینا کانَیِتک سُدھار لگے گا وِرودھ نہیں ۔ :)
 
شکیب

محفلین
ویسے آج کل کرکٹ کے قوانین میں بہت زیادہ سختی ہے ۔
کھلاڑیوں کی آپس میں نوک جھونک کو تو چھوڑیئے پہلے تو کھلاڑی امپائر کے سینے پر انگلی رکھ کر بے عزتی کردیتا تھا ۔ اب کوئی کھلاڑی ذرا ایسا کر کے دکھائے ۔
پاکستانی امپائر شکور رانا اور انگلش کپتان مائک گیٹنگ والا قصہ یاد ہو گا ۔
معلوماتی۔
اور میں کرکٹ نہیں دیکھتا۔ :)
 
شکیب

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سینے کے سرطان کے اویئرنیس کے لیے پوری گلابی وردی پہنی تھی ۔ وہ خواتین مریضوں سے ہمدردی اور آگہی کا ایک اشارہ تھا۔ کای یہ آئی سی سی کی منظوری یا حکم کے تحت تھا ؟
اور یہاں فوجی ٹوپی مقتولین سے ہمدردی کا اشارہ معلوم ہوتا ہے ؟
 
جاسم محمد

محفلین
اور یہاں فوجی ٹوپی مقتولین سے ہمدردی کا اشارہ معلوم ہوتا ہے ؟
بھارتی کھلاڑیوں نے اجازت کے بعد فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا: آئی سی سی
198003_5441624_updates.jpg

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ کیلئے فنڈ رائزنگ کی اجازت مانگی جسے منظور کیا گیا تھا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت سے فوجی ٹوپیاں پہنی تھیں۔

بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر کھیل کو سیاست کا رنگ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی رابطہ کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹس پریس نے اس حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا جس کے جواب میں ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ کیلئے فنڈ رائزنگ کے سلسلے میں اجازت مانگی تھی اور آئی سی سی نے اس کی اجازت دی تھی۔

بھارت کے رانچی کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 مارچ کو بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن پر آسٹریلیا کے مدمقابل آئی اور کینگروز نے اس میچ میں میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا میچ سے حاصل ہونے والی رقم اور کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈیفنس فنڈز میں جمع کرائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر میچز کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کے معاملے کو آئی سی سی کے سامنے سختی سے اٹھایا ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کرکٹ یا کوئی بھی کھیل سیاست کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے اور اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی واضح پیغام دے دیا ہے۔

ماضی قریب میں دو ایسے واقعات میں ملتے ہیں جس میں آئی سی سی نے میچ کے دوران اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی۔

پانچ سال قبل بھارت کے خلاف ایک میچ کے دوران انگلش آل راؤنڈر معین علی نے اپنی کلائی پر ایک بینڈ پہنا جس پر 'سیو غزہ' اور 'فری غزہ' تحریر تھا، آئی سی سی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے معین علی پر ایک میچ کی پابندی لگائی۔

2017 میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی شرٹ کے نیچے پہنی گئی شرٹ پر جنید جمشید کی تصویر دکھائی جس پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں ملامت کیا گیا۔
 
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سینے کے سرطان کے اویئرنیس کے لیے پوری گلابی وردی پہنی تھی ۔ وہ خواتین مریضوں سے ہمدردی اور آگہی کا ایک اشارہ تھا۔ کای یہ آئی سی سی کی منظوری یا حکم کے تحت تھا ؟
اور یہاں فوجی ٹوپی مقتولین سے ہمدردی کا اشارہ معلوم ہوتا ہے ؟
جناب عالی آپ نے کیا زبردست اونٹوں میں سے بھیڑ (SHEEP)پہچانی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ کب کا نمونہ ہے۔؟
سرفراز احمد بھی پاک فوج کے سپاہی بن گئے

1604968-sarfrazahmed-1553427918-275-640x480.gif

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹرافی کے ہمراہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فور کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے آرمی کی وردی پہن لی۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹرافی کا تاج سر سجانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کا جشن سب سے پہلے کوئٹہ میں منانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی۔

یوم پاکستان 23 مارچ والے دن منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم سمیت، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مالک بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب کی خاص بات ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے جو پاکستان آرمی کی وردی میں شریک ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد نے پوری ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جیت کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹٰیم کا استقبال کیا جب کہ شہریوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اگلے پی ایس ایل کے دوران کوئٹہ میں میچز کروانے کا بھی عہد کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں سرفراز احمد پاک فوج کی جیکٹ کے ہمراہ ٹوپی بھی پہنے ہوئے ہیں جب کہ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ٹیم مالک سمیت دیگر شریک تھے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس وردی کا مقصد وہی تھا۔
بالکل متفق ، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ کھیل کی حدود سے باہر آپ کوئی بھی ذاتی مقصد حاصل کر سکنے کے مجاز ہیں ۔
ویسے ایک سوال ہے کہ عام آدمی کا آرمی (یا پولیس کی سرکاری) وردی پہننا پبلک جگہ پرکسی ممانعت یا جرم کی حد میں آسکتا ہے ؟ کیوں کہ وردی عہدے کے مطابق ہوتی ہے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے ایک سوال ہے کہ عام آدمی کا آرمی (یا پولیس کی سرکاری) وردی پہننا پبلک جگہ پرکسی ممانعت یا جرم کی حد میں آسکتا ہے ؟ کیوں کہ وردی عہدے کے مطابق ہوتی ہے ۔
فینسی ڈریس شو، ایکٹنگ وغیرہ کی حد تک وردی کا استعمال جائز ہے۔فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بھی وقتی طور پر وردی پہنی جا سکتی ہے۔ البتہ پروفیشنل کھیل میں اس کا استعمال سیاسی ملاوٹ کی وجہ سے ناجائز ہو جاتا ہے۔
 
Top