فوت شدہ محفلین کے اکاؤنٹ

زیک

مسافر
افسوس کہ کئی محفلین اس دنیا سے کوچ کر چکے لیکن مرنا سب کو ہے۔

یہاں میں ان محفلین کے اکاؤنٹ کے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں۔

کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم وفات کے بعد اکاؤنٹ لاک اور میموریلائز کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔

کیا محفل پر بھی ایسا کوئی سلسلہ ہونا چاہیئے؟

اور اگر ہو تو اس میں کیا کیا شامل ہو؟
  • اکاؤنٹ لاک کر دیا جائے اور اس میں کوئی لاگ ان نہ کر سکے
  • کوائف نامہ پر پیغام اور تبصرے کی سہولت بند کر دی جائے
  • مکالمہ میں شامل کرنے کی سہولت ختم ہو جائے
  • رکن کو ٹیگ نہ کیا جا سکے
یہ صرف چند آئیڈیاز ہیں۔ آپ کا ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا کوئی اور تجویز بھی اس میں شامل ہونی چاہیئے؟

کیا زینفورو پر اس کام کے لئے کوئی ایڈآن موجود ہے؟
 
زیک

مسافر
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ محفلین وفات پا چکے ہیں:

تلمیذ
ریحان انصاری
نایاب
سید انور محمود
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس اکاؤنٹ کو مکمل لاک کر کے ریڈ اونلی کردیا جائے ۔ (یعنی اوپر دیئے گئے سب نکات کو لاگو کیا جائے )
ڈیلیٹ نہ کیا جائے تاکہ میمبر کا شامل کردو مواد کسی تاریخی یادداشتی یا فارینسک حوالے کے کام آنے کا امکان باقی رہ سکے۔
اگر اکاونٹ کو کھولنے کا اختیار کسی کو میمبر نے خود دیا ہو تو اسے بھی خبر دی جائے ۔
عام محفلین یا قارئین و زائرین (بشمول مہمان) کو کسی فلیگ کے ذریعے نشاندہی کر دی جائے کہ یہ اکاؤنٹ فوت شدہ (میمبر کا) ہے ۔
اللہ تعالی تمام محفلین کی خطاؤں سے در گزر کرے آمین۔
 
فاتح

لائبریرین
ان سب کے علاوہ اکاؤنٹ انفارمیشن پر جہاں "محفلین" یا "لائبریرین" وغیرہ کا ٹائٹل لکھا ہوتا ہے وہاں "متوفی" لکھا ہو اورتاریخ رکنیت کی طرح تاریخ وفات بھی درج ہو۔
 
فاتح

لائبریرین
  • اکاؤنٹ لاک کر دیا جائے اور اس میں کوئی لاگ ان نہ کر سکے
  • کوائف نامہ پر پیغام اور تبصرے کی سہولت بند کر دی جائے
  • مکالمہ میں شامل کرنے کی سہولت ختم ہو جائے
  • رکن کو ٹیگ نہ کیا جا سکے
شاید "معطل "گروپ میں شامل کرنے سے یہ سب کام ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے معطل کی بجائے "متوفی" نامی گروپ بنا دیا جائے۔
 
سروش

محفلین
مندرجہ بالا دونوں نکات سے اتفاق ہے۔ جیسے منتظم وغیرہ کی درجہ بندی ہوتی ہے اس طریقے سے متوفی کی بھی ہوسکتی ہے زین فورو میں ۔۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
ان سب کے علاوہ اکاؤنٹ انفارمیشن پر جہاں "محفلین" یا "لائبریرین" وغیرہ کا ٹائٹل لکھا ہوتا ہے وہاں "متوفی" لکھا ہو اورتاریخ رکنیت کی طرح تاریخ وفات بھی درج ہو۔

میں فاتح بھائی، کی بات متفق ہوں اکاؤنٹ انفارمیشن محفلین یا لائبریرین کی جگہ وفات کا تذکرہ لازمی لکھنا چاہے کہ کچھ ایسے محفلین بھی ہیں جو مہینے مہینے سال سال بھر نہیں آتے اور اگر کبھی وہ آجائیں تو کسی مخصوص محفلین سے جب وہ رابطہ کرنا چاہیں تو انہیں بھی معلوم ہو کہ آیا کہ جن سے وہ مخاطب ہیں کیا وہ ابھی بھی اس محفل کا حصہ ہیں یا دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
 
اکاؤنٹ انفارمیشن محفلین یا لائبریرین کی جگہ وفات کا تذکرہ لازمی لکھنا چاہے کہ کچھ ایسے محفلین بھی ہیں جو مہینے مہینے سال سال بھر نہیں آتے اور اگر کبھی وہ آجائیں تو کسی مخصوص محفلین سے جب وہ رابطہ کرنا چاہیں تو انہیں بھی معلوم ہو کہ آیا کہ جن سے وہ مخاطب ہیں کیا وہ ابھی بھی اس محفل کا حصہ ہیں یا دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
ہم بھی اس تجویز سے مکمل متفق ہیں اور اگر ممکن ہو تو نمایاں اراکین میں متوفی محفلین کی لسٹ کا اضافہ کر دیا جائے ۔
 
اس بارے میں کچھ عرصہ قبل اراکین عملہ کے درمیان بھی گفتگو ہوئی تھی جس پر ہمارا جواب کچھ یوں تھا۔ :) :) :)

مرحوم محفلین کے نام کے ساتھ کوئی ایسا لفظ لگا ہو کہ پتہ چل جائے یہ محفلین دنیا سے پردہ کر چکا ہے۔
نیز جیسے ہر اُس محفلین کی سالگرہ کی تاریخ نظر آجاتی ہے جنھوں نے یہ آپشن رکھی ہوتی ہے۔ اسی طرح مرحوم محفلین کی برسی کی تاریخ بھی پتہ چل جایا کرے۔
ایک تجویز:)
اس بارے میں پہلے بھی کہیں بات ہو چکی ہے کہ مرحومین کے نام کے نیچے محفلین کی جگہ مرحوم یا مرحومہ لکھ دیا جائے۔ بظاہر اس میں کوئی مسئلہ نہیں، البتہ ادارے کے پاس ایسے معاملات کی حتمی توثیق کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ مثلاً، کچھ عرصہ قبل ایک محفلین کے بارے میں یہ خبر ملی تھی کہ وہ رحلت فرما گئی ہیں اور یہ خبر بظاہر ان سے بے حد قریب جانے جانے والے لوگوں کی معرفت موصول ہوئی تھی۔ کئی لوگوں نے ان کے لیے متعلقہ لڑی میں تعزیتی اور تاسفی کلمات بھی لکھے۔ بعد ازاں یہ خبر ملی کہ وہ خبر افواہ تھی اور موصوفہ اب بھی بقید حیات ہیں۔ رب کریم انھیں خوش حال رکھیں، آمین! :) :) :)

ہمیں بنیادی طور پر اس تجویز سے کوئی مسئلہ نہیں۔ البتہ ہمارا خیال ہے کہ رکن کو ٹیگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ کوئی بات کسی رکن کے حوالے سے کہی گئی ہو تو ان کے نام کو ان کی پروفائل سے مربوط کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اطلاعات وغیرہ کی سہولت ختم کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
اس بارے میں کچھ عرصہ قبل اراکین عملہ کے درمیان بھی گفتگو ہوئی تھی جس پر ہمارا جواب کچھ یوں تھا۔ :) :) :)

ہمیں بنیادی طور پر اس تجویز سے کوئی مسئلہ نہیں۔ البتہ ہمارا خیال ہے کہ رکن کو ٹیگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ کوئی بات کسی رکن کے حوالے سے کہی گئی ہو تو ان کے نام کو ان کی پروفائل سے مربوط کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اطلاعات وغیرہ کی سہولت ختم کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
آپ کی بات بھی درست ہے۔
 
زین فورو کے ڈیویلپر فورم میں اس موضوع پر درج ذیل لڑی ملاحظہ فرمائیں۔ واضح رہے کہ اس لڑی میں موجود بعض باتیں محض ایسے ممالک میں ممکن ہیں جہاں وفات (اور شادی وغیرہ) کا ڈیٹا قابل اعتبار ذرائع سے عمومی طور پر دستیاب ہوتا ہے اور متعلقین سے رابطے کا نظام موجود ہوتا ہے۔ :) :) :)

Settings for a deceased members account
 
زیک

مسافر
اس بارے میں کچھ عرصہ قبل اراکین عملہ کے درمیان بھی گفتگو ہوئی تھی جس پر ہمارا جواب کچھ یوں تھا۔ :) :) :)

ہمیں بنیادی طور پر اس تجویز سے کوئی مسئلہ نہیں۔ البتہ ہمارا خیال ہے کہ رکن کو ٹیگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ کوئی بات کسی رکن کے حوالے سے کہی گئی ہو تو ان کے نام کو ان کی پروفائل سے مربوط کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اطلاعات وغیرہ کی سہولت ختم کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
غلطی کا احتمال تو بہرحال رہے گا اور جس کیس کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس میں شک کا اظہار جلد ہی ہو گیا تھا۔ متوفی ڈیکلیئر کرنے کے لئے وفات کی تاسف والی لڑی کے کچھ عرصے بعد ایکشن لیا جا سکتا ہے۔
 
Top