قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم

ای بے پر چائنہ کے بنے نیویگیٹر 46 ممالک یورپ اور اس کے اردگرد کے ملا کر 5 انچ سکرین پر 25£ اور 7 انچ سکرین پر 30£ سے 35£ تک بےشمار خوبیوں کے ساتھ ملتے ہیں کبھی بھی اپگریڈ کی ضرورت نہیں۔

ایسا نہیں جو بھی چارج کہاں بھی لاگو ہوتے ہیں لوکل ہو یا باہر سے آنے والا انہیں ادا کرنا پڑتا ہے۔
یورپ میں جائیں یا گلف میں یا کہیں بھی کار آنلائن بک کروائی ہوئی ہے کریڈٹ کارڈ پر مکمل پیمنٹ ادا کر دی گئی ہے، مگر جب اس ملک کے ائرپورٹ سے کار حاصل کریں گے تو وہ جس کارڈ سے آنلائن پیمنٹ دی ہوتی ہے وہی کارڈ مانگے ہیں یہ کنفرمیشن بھی لکھا ہوتا ھے، اس کارڈ سے وہ کمپنی اکاؤنٹ میں ایک بھاری رقم ٹرانسفر کرتے ہیں کسٹمر کی اجازت سے، اور جب کار واپس کریں تو کلیئرنس کے وقت وہ بتاتے ہیں کہ جو رقم ہم نے کارڈ سے حاصل کی ہے وہ 2 ہفتوں تک آپ کے کارڈ میں واپس جائے گی، جس سے وہ اسی دوران چیک کرتے ہیں کہ کوئی کیمرہ، پارکنگ فائن یا ایسا کچھ بھی ایرر ہو تو وہ اسی کارڈ سے حاصل کی گئی رقم سے جتنا ایرر ہو وہ پورا کر کے باقی رقم واپس کر دیتے ہیں اگر نہیں تو پوری رقم واپس کارڈ میں بھیج دی جاتی ہے۔ پھر دوسرا اس پر یورپ کے کسی بھی ایک ملک میں کار کی انشورنس پورے یورپ کے لئے ہوتی ہے اس لئے اگر کوئی ٹول استعال کرے گا تو اس کے گھر بل جائے گا اور اگر یورپ سے باہر آنے والی وہیکلز ہیں تو وہ انلائن معلومات پہلے ہی حاصل کر لیتے ہیں یا کسی قریبی سے پوچھ لیتے ہیں، اس پر پیٹرول سٹیشن یا بارڈر کراسنگ کے وقت بھی معلومات حاصل کر لی جاتی ہیں، ناروے ٹول کے لئے بھی کوئی نہ کوئی طریقہ ہو گا ورنہ فاران وہیکل پر جرمانہ اسی ملک ان کے گھر بھیج دیا جائے گا کیونکہ نمبر پلیٹ اور مکمل کار کی تصاویر ریکارڈ میں سیف ہو جاتی ہیں۔ مجھے جرمنی میں پارکنگ فائن ہوا 14 یورو کسی سے پوچھا کہ کہاں ادا کرنا ہے معلوم ہوا بینک میں، بینک والوں نے کہا کہ 10 یورو فیس لیں گے اگر ہمارے بینک میں اکاؤنٹ نہیں، دوسرا طریقہ پوچھا تو معلوم ہوا کہ آنلائن، اب ٹکٹ پر 3 مختلف قسم کے نمبر تھے زبان جرمنی، خیر آنلائن میں وہیں جرمانہ ادا کر دیا۔

نہ جانے کونسی راس کی آپ بات کر رہے ہیں جو اٹھانی مشکل ہے، نوکیا لومیا/ مائکروسوفٹ موبائل پر ممری کارڈ ڈال لیں اور اس میں میپ لوڈ کر لیں واپسی پر نکال لیں، بائی پاس عجیب سی بات ہے تیل اور وقت ضائع ہوتا ہے، سرنگ کے اندر نیویگیٹر کا کام نہ کرنا پر سمائل! کار ڈرائیونگ کے وقت بندہ روڈ پر کنسنٹریٹ کرتا ہے بوقت ضرورت نیویگیٹر پر ایک نظر دیکھنے سے روڈ کا پتہ چلتا ہے کہ کس طرف جا رہی ہے اور سرنگ میں داخل ہونے سے پہلے بھی یہی فارومالا استعمال ہوتا ہے، ایسا نہیں کہ سرنگ میں نیویگیٹر نے کام چھوڑ دیا تو کیا ہو گا، موبائل ہو یا ٹوم ٹوم اس میں ایک چھوٹا سا سمبل نشاندہی کرتا کہ کہ کتنے میٹر کلومیٹر یا میل بعد یہ روڈ کس طرف مرنی ہے یا راؤنڈ اباؤٹ سے کتنی ایگزٹ میں داخل ہونی ہے اس کے بعد کیا کرنا ہے وغیرہ اسے دیکھ لینا چاہئے یا آواز بھی کھول لیں تو سن سکتے ہیں۔

میں نے کب کہا کہ نہیں جاتے، اکثر کا شمار چند میں ہے اور سنا نہیں بلکہ دیکھا ہے، کا مطلب جو قریبی ہیں۔

والسلام
آپ ناروے کا چکر لگائیے، اوسلو کی سرنگیں عبور کر کے ڈرمن کی طرف جائیے اور پھر بتائیے کہ نیویگیٹر نے کتنی مدد دی، وہاں ٹنل کے اندر دوسری ٹنلز آ کر ملتی اور نکلتی رہتی ہیں۔ اگر ایک ہی ٹنل ہو تو اس میں تو محض داخل اور خارج ہی ہونا رہ جائے گا
 
کعنان

محفلین

بھائی میرے آپ میں نے شائد سپین میں یہ لمبے روڈ ٹننل نہیں دیکھے کیا؟ سپین سے فرانس جاتے ہوئے روڈ ٹننل قریباً ساڑے آٹھ کلومیٹر کی ہے۔ ٹننل میں نیویگیٹر کا کیا کام، آپ جس بھی سفر پر ہیں پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے نہیں تو روڈ سائن پر نظر رکھیں وہ کیا انفارمشین دے رہے ہیں۔ ٹام ٹام ٹننل میں داخل ہونے سے پہلے بتا دے گا کہ یہ روڈ کتنی لمبی ہے اور اگر ٹننل کے اندر کسی جنکشن سے باہر نکلنا ہے پھر بھی وہ بتا دے گا کہ کتنے میل بعد ایگزٹ ہے اسے کے بعد کار کے سپیڈو میٹر پر چیک کر لیں کتنے میل بعد کسی جنکشن سے باہر نکلنا ہے اور روڈ سائن پر بھی نظر رکھیں، جب ان باتوں کا علم ہو تو پھر مشکل نہیں ہوتی۔ پھر اگر مجھے ناروے آنا ہوا تو ٹننل دیکھنے نہیں آؤں گا بلکہ ٹوئرسٹ اٹریکشن، تفریحی مقامات دیکھنے آؤں گا جس کے لئے دیکھنا پڑے گا کہ وہاں پر ایسا کیا ہے جو یورپ کے دوسرے ممالک میں نہیں۔

مشورہ پھر بھی وہی ہے کہ آپ اوسلو کی ٹنلز کو انجوائے کیجیے کہ میں اس سے گزر چکا ہوں۔ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیسے اتنی ٹنلز کو ایک دوسرے کے ساتھ ملایا گیا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں ذرا بھی خلل نہیں آتا
سپین میں میرا چکر شمال سے مشرقی اور جنوبی حصوں تک محدودہے جبکہ ٹنلز شاید کسی اور جانب ہوں؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم
آپ کے مشورہ دینے پر شکریہ! میں نے جنکشن کا ذکر کیا تھا تو جسے آپ ٹننل کا ایک دوسرے سے ملانا کہہ رہے ہیں، میرے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں میں ایسے ٹننلز سے گزر چکا ہوں جس کے اندر سے ہی داخلی اور خارجی راستے ہیں اس لئے کیا ضرورت پڑی ہے کہ Lærdal Tunnel کو ناروے میں دیکھا جائے آپکی عقل اس لئے دنگ رہی گئی کہ آپ نے شائد پہلی مرتبہ ٹننل دیکھے ہوں، ٹیکنالوجی سے وابسطہ لوگوں کے لئے اس میں عقل دنگ نہیں ہوتی۔
آپ شائد یہیں رک گئے ہیں آگے بڑھیں اور مزید مفید باتیں بھی شیئر کریں جیسے کہ کون کونسے تفریحی مقامات کی سیر کی وغیرہ۔

سوئٹزر لینڈ کے علاوہ میں تقریباً سبھی ممالک پھر چکا ہوں اور ٹنلز میرے لیے نیا تجربہ نہیں ہے۔ مگر آپ درست کہہ رہے ہیں کہ کوئی چیز میرے لیے مشکل ہو سکتی ہے تو ضروری نہیں کہ دوسروں کے لیے بھی دقت کا سبب ہو۔ اوسلو کی ٹنلز اور سٹاک ہوم کی مصنوعی ٹنلز دونوں ہی عجوبے ہیں میرے لیے تو
میں ذرا تصاویر اپ لوڈ والا کام نمٹا لوں۔ ویسے اس دھاگے میں اور تو کچھ خاص نہیں ہے، اگر کوئی سوال ذہن میں آئے تو پوچھ لیجیے، کہ بات سے بات نکل آتی ہے
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
آپ کے مشورہ دینے پر شکریہ! میں نے جنکشن کا ذکر کیا تھا تو جسے آپ ٹننل کا ایک دوسرے سے ملانا کہہ رہے ہیں، میرے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں میں ایسے ٹننلز سے گزر چکا ہوں جس کے اندر سے ہی داخلی اور خارجی راستے ہیں اس لئے کیا ضرورت پڑی ہے کہ Lærdal Tunnel کو ناروے میں دیکھا جائے
اس طویل ترین سرنگ میں مصنوعی روشنیاں لگا کر کافی تفریح کا سامان دیا گیا ہے۔ یوں ڈرائیور یا اندر موجود لوگ کسی ذہنی مسئلے کا شکار نہیں ہوتے
دنیا کی سب سے لمبی سرنگ:
4B9F309B-75EF-47BA-A935-F812E4357CFE.jpg

94765F34-F179-462C-AB96-1C66B4320F42.jpg

Lærdal​
 
arifkarim

معطل
مشورہ پھر بھی وہی ہے کہ آپ اوسلو کی ٹنلز کو انجوائے کیجیے کہ میں اس سے گزر چکا ہوں۔ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیسے اتنی ٹنلز کو ایک دوسرے کے ساتھ ملایا گیا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں ذرا بھی خلل نہیں آتا
درمن سے آتے ہوئے اوسلو کی سرنگ شہر کے مختلف حصوں سے باہر نکلتی ہے۔ یہ تیزگام ٹریفک کیلئے ہی کیا تھا کیونکہ سرنگ سے اوپر رش بہت لگ جاتا تھا۔
 
arifkarim

معطل
ناروے ٹول کے لئے بھی کوئی نہ کوئی طریقہ ہو گا ورنہ فاران وہیکل پر جرمانہ اسی ملک ان کے گھر بھیج دیا جائے گا
ناروے یورپی یونین میں نہیں ہے اسلئے دوسرے ممالک کی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس بھیجنا انکی اتھارٹی سے باہر ہے۔ یورپی یونین والے ممالک یقیناً ایسا کر سکتے ہوں گے۔

آپ ناروے کا چکر لگائیے، اوسلو کی سرنگیں عبور کر کے ڈرمن کی طرف جائیے اور پھر بتائیے کہ نیویگیٹر نے کتنی مدد دی، وہاں ٹنل کے اندر دوسری ٹنلز آ کر ملتی اور نکلتی رہتی ہیں۔ اگر ایک ہی ٹنل ہو تو اس میں تو محض داخل اور خارج ہی ہونا رہ جائے گا
متفق۔ نئے آنے والے اکثر غلط سرنگ لیکر ہمسایہ شہر ٹونسبرگ پہنچ جاتے ہیں۔ ڈرمن کے پاس بھی دو سرنگیں ہیں جہاں اس قسم کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

فاران کار پر آٹو پاس ٹیگ کار کی سکرین پر لگانا پڑتا ہے جس پر ٹول چاجز پر رعایت بھی ہے اور روڈ ٹیکس پر بھی الگ سے ڈسک خریدنی پڑے گی نہیں تو امیج ریکارڈ میں ہو گا اور جرمانہ تو ادا کرنا ہی پڑے گا خیر یہ کوئی بڑا اشو نہیں، مجھے اگر لندن سے اوسلو کی ریٹرن ٹکٹ 25£ میں مل رہی ہے تو پھر میں کیوں یہاں سے کار اپنے ساتھ لا کر وہاں کی سیر کروں گا، نیا سیر کرنے والا معلومات کی کمی کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔

rrp9bt.png

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
ناروے یورپی یونین میں نہیں ہے اسلئے دوسرے ممالک کی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس بھیجنا انکی اتھارٹی سے باہر ہے۔ یورپی یونین والے ممالک یقیناً ایسا کر سکتے ہوں گے۔

متفق۔ نئے آنے والے اکثر غلط سرنگ لیکر ہمسایہ شہر ٹونسبرگ پہنچ جاتے ہیں۔ ڈرمن کے پاس بھی دو سرنگیں ہیں جہاں اس قسم کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
یورپی ممالک میں شاید صرف دو ملکوں کا معاہدہ ہے۔ باقی کوئی بھی ملک اپنے شہریوں اور گاڑیوں کا ڈیٹا دوسرے ملک سے شیئر نہیں کر سکتا کہ پرائیوسی کے قوانین کافی سخت ہیں۔ اس وجہ سے عموماً فارن گاڑیاں اگر آن دا سپاٹ جرمانہ نہ کی جائیں یا پھر وہاں کچھ عرصہ مقیم نہ ہوں، ان کو جرمانہ نہیں لگتا
 
زیک

مسافر
نہیں، فلکر کی پکس اول تو اپ لوڈ نہیں ہوتیں، ہو جائیں تو ان کا لنک نہیں ملتا۔ آپ کچھ رہنمائی کریں فلکر کے حوالے سے
فلکر میں کوئی تصویر کھولیں۔ اس کے نیچے دائیں طرف کچھ بٹن ہوں گے۔ ان میں سے ایک دائیں طرف تیر کا ہے شیئر دس فوٹو۔ اس پر کلک کریں۔ پھر بی بی کوڈ والے ٹیب کو کلک کریں اور وہاں سے سارا کوڈ کاپی کر کے محفل میں پیسٹ کر دیں۔
 
شکریہ
 
Top