قیصرانی

لائبریرین
پہلے دن: 16 گھنٹے سفر؟
دوسرے دن: 12 سے زائد؟
تیسرے دن: 14 گھنٹے؟
چوتھے دن: 10 گھنٹے؟

کیا یہ درست ہے؟

اتنی دیر مسلسل ڈرائیو اور کار میں بیٹھ کر تھکن کی کیا صورتحال ہوتی ہے؟
پہلے دن کا تو بتا چکا
دوسرے روز فاصلہ اتنا نہیں تھا جتنا وقت لگا۔ پندرہ گھنٹے کے لگ بھگ
تیسرا دن سب سے طویل فاصلہ تھا، سولہ سے زیادہ لگا ہوگا
چوتھا دن البتہ دس سے کچھ زیادہ
 
زیک

مسافر

امریکہ میں ٹرک ڈرائیور کے لئے قانون ہے کہ روزانہ ۱۱ گھنٹے سے زیادہ ڈرائیو کرنا منع ہے اور ہفتے میں ۷۰ گھنٹے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
امریکہ میں ٹرک ڈرائیور کے لئے قانون ہے کہ روزانہ ۱۱ گھنٹے سے زیادہ ڈرائیو کرنا منع ہے اور ہفتے میں ۷۰ گھنٹے۔
یورپ میں بھی باقاعدہ میٹر ہوتا ہے ڈرائیورز کا۔ شاید اس لیے کہ وہ بہت بھاری گاڑی لے کر چلتے ہیں اور کئی برس تک ہر ہفتے پانچ روز ان کی ڈیوٹی ہی یہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ڈیزل گاڑیاں ہوتی ہیں
 
عثمان

محفلین
کوبیک کو آپ کتنا فرانسیسی سمجھتے ہیں؟ یعنی دیگر کینیڈا سے؟
کیوبیک کا معاشرہ کینیڈا میں منفرد تاہم کنیڈئین ہی ہے۔ تاہم میری رائے میں وہاں ملٹی کلچرل ازم اس طرح سے مضبوط نہیں جیسا اونٹاریو ، البرٹا اور برٹش کولمبیا میں ہے۔
 
البرٹا کے بارے میرا خیال تھا کہ وہ شاید کینیڈا کا "پیندو" صوبہ ہوگا کہ کیلگری اور ایڈمنٹن کی حد تک بڑے شہر ہیں
 
arifkarim

معطل
کینیڈا کی آبادی ساڑھے تین کروڑ سے کچھ اوپر ہے۔ اور بڑے شہر یہی کوئی بارہ، پندرہ ہی ہیں۔
کینیڈا میں کیا فرانسیسی اور انگریزی دونوں آنے چاہیے یا ایک زبان سے کام چل جاتا ہے؟ آپکے پی ایم کو ہمنے دونوں زبانوں میں خطاب کرتے دیکھا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
واپسی پر برسلز ایئرپورٹ سے گزرا تھا اور فلائٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے گزارے تھے۔ شکر ہے کہ دہشت گرد دو دن لیٹ ہو گئے تھے
 
پی ایم کا مسئلہ تو سیاسی ہے ورنہ انگریزی تو یہاں فرانسیسیوں کو بھی سیکھنا پڑھتی ہے اگر تو وہ اپنے قصبے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
 
اللہ رحم کرے۔
فن لینڈ میں کیا حالات ہیں۔ کیا آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو کسی قسم کی کوئی دقت ہوئی ہے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ رحم کرے۔
فن لینڈ میں کیا حالات ہیں۔ کیا آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو کسی قسم کی کوئی دقت ہوئی ہے ؟
فن لینڈ میں بڑے شہروں میں کچھ سنا تھا کہ لوگ انفرادی سطح پر کے کے کے یا وائٹ سپرمیسی جیسے گروپ جائن کر رہے تھے جن کا دعویٰ تھا کہ وہ لڑکیوں اور بچیوں کو غیرملکیوں کے ہاتھوں ریپ ہونے سے بچائیں گے۔ اس کی وجہ یہ افواہ تھی کہ فننش حکومت دس لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں کو منگوا رہی ہے جو کہ کل آبادی کا لگ بھگ پانچواں حصہ بنتا تھا۔ مگر پھر یہ بات محض افواہ نکلی
مجھے یا میرے جاننے والوں کو ابھی تک کوئی دقت نہیں پیش آئی
 
زیک

مسافر
پی ایم کا مسئلہ تو سیاسی ہے ورنہ انگریزی تو یہاں فرانسیسیوں کو بھی سیکھنا پڑھتی ہے اگر تو وہ اپنے قصبے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
میری ایک دو دوست کیبیک کے کسی چھوٹے شہر سے ہیں۔ ان کے والدین زیادہ انگریزی نہیں جانتے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

قیصرانی بھائی یورپ کا سفر نامہ پڑھ کر بہت اچھا لگا، پھر بھی کچھ میری طرف سے آپکے آگلے سفر پر آسانی کے لئے معلومات،

نوکیا لومیا موبائل فون نیویگیشن کے لئے بہترین ہے بغیر انٹرنٹ کنکشن کے پوری دنیا میں کام کرتا ہے، اس پر چلنے سے پہلے جن ممالک کا سفر کرنا ہے وہاں کے نقشے لوڈ کر لیں جو بہت آسان ہے اسی کے اندر ایک اپشن ہے اس سے، پھر اگر پوسٹ کوڈ یا ایڈریس نہیں معلوم گھر اگر کسی کھڈر میں بھی ہے اس گھر کا نام لکھ کر انٹر کریں اور آسانی سے وہاں پہنچ سکتے ہیں۔

اگر یورپ کے سفر پر یہ چیک کرنا ہو کہ کہاں سے کہاں تک راستہ، تیل، ٹول چارج، ویجنٹی، بارڈر کراسنگ، پر بھی تمام معلومات فراہم کرتا ہے اس سے بائی کار سفر میں بہت آسانی ہوتی ہے اس پر یہ آنلائن نیویگیشن استعمال میں لائیں۔

یہاں ایک سال میں 1 مہینہ کی چھٹی ہوتی ہے ہر تین مہینہ میں ایک ہفتہ تک چھٹی لے سکتے ہیں اور پھر سال میں چار مرتبہ یورپ جانا ہوتا ہے، اکثر لوگوں و دیکھا ہے اکیلے ہی ہالیڈے پر جاتے ہیں مگر میں اپنی پوری فیلی کو ساتھ لے کر جاتا ہوں۔ انتخاب ایسا ہوتا ہے کہ کسی ایک ملک میں داخل ہو کر ائرپورٹ سے رینٹ اے کار اور پھر کار پر ہی ایک ہفتہ میں تین ممالک گھوم لیتے ہیں مگر رات کو واپس اپنے ہوٹل ہی آنا ہوتا ہے۔ اکتوبر میں پرتگال کا شہر فارو بیچ لوکشین ہے وہاں کا بک ہے، یہاں سے سپین اور برطانیہ کے ایک اسٹیٹ جس کا نام جبرالٹر ہے وہاں کا سفر کرنا ہے خیال رہے جبرالٹر سپین کا حصہ نہیں۔ سوئٹزرلینڈ کا ایک ائرپورٹ جس کا نام "باسل" ہے، اس ائرپورٹ پر باہر نکلیں تو دائیں طرف کار لے جائیں تو تو سویٹزر لینڈ، بائیں طرف جائیں گے تو فرانس اور سامنے کی طرف لے جائیں گے تو جرمنی۔ ایسے ہی کار پر سفر کا مزہ ہی کچھ اور ہے، میرے لئے پوری فیملی کے ساتھ برطانیہ سے سفر کرنا عجیب سا ہے، ڈرائیونگ پر پرابلم نہیں اس پر پرانا تجربہ ہے ابوظہبئی سے سعودی عرب عمرہ و حج پر 1800+450+1800 کلومیٹر، مگر ایک ہفتہ مدت میں اتنا طویل سفر ناممکن ہے، برطانیہ کی ڈوور پورٹ سے فرانس کی کیلس پورٹ تک روڈ میں قطاریں، پھر فیری پر کار ڈالنے کا وقت پھر وہاں سے ریلیز ہونے تک کا وقت بھی بہت طویل ہے اس لئے جہاز ہی بہتر ہے پھر وہاں سے کار۔

مجھے سپین اور سویٹزرلینڈ پر بہت عجیب سا تجربہ دیکھنے کو ہوا جس پر معلومات پہلے سے ہی حاصل تھی۔ پورا سپین بائی کار سفر بہت مہنگا ہے، ہر موٹر وے پر ٹول چاجیز، قیمت الگ ہے سی پر کم اور کسی پر بہت زیادہ، اور ٹولز کی تعداد، لاتعداد ہے، دوسرا جرمنی سے سویٹزر لینڈ جانا ہوا، رینٹ اے کار جرمنی کی مگر سویٹزرلینڈ یورپ سے باہر ہے اس لئے وہاں داخل ہوتے ہے کسی بھی سٹور سے ویجنٹی/ ٹیکس ڈسک حاصل کرنی پڑتی ہے جو پورے سال کی ہوتی ہے۔

سپین کا بیچ شہر للورٹ ڈی مار بک کیا اور بچوں نے نٹ پر سرچ کر کے بتایا کہ وہاں کوئی حلال فوڈ ریسٹورنٹ نہیں جو میں پہلے ہی چیک کر چکا تھا کہ بارسلونا سے کھانا لانا پڑے گا وہاں ہیں، خیر جب وہاں داخل ہو رہے تھے تو ایک ریسٹورٹ پر نظر پڑی لکھا ہوا تھا "بلا ریسٹورنٹ" اتنا سکون ہوا کہ کام بن گیا، پھر جب ہوٹل پہنچے اور باہر نکلے تو پاکستانی ریسٹونٹس بےشمار تھے سمائل!

باقی قیصرانی صاحب نے زبان پر درست فرمایا، کہ جہاں کچھ نہیں وہاں اشاروں کی زبان لیکن میں وہاں کسی ایشیئن کو باہر سے تلاش کر لیتا ہوں ترجمانی کے لئے، اٹلی میں زبان پر بہت مشکل پیش آتی ہے جو انگلش جانتے ہی نہیں اور جرمنی والے جو کسی وجہ سے کم جانتے ہیں مگر بولتے نہیں اور اشاروں سے سمجھا دیتے ہیں۔

زیک صاحب نے امریکہ پر ٹرک ڈرائیونگ پر 11 گھنٹے لکھے ہیں تو برطانیہ میں ایسا ہے کہ 5۔3 ٹن سے اوپر کی جتنی بھی گاڑیاں ہیں وہ ڈیجیٹل ٹیکو کارڈ سے چلائی جاتی ہیں یہ کارڈ ڈرائیونگ ڈپارٹمنٹ جاری کرتی ہے اور کارڈ گاڑی میں لگی ڈیوائس میں ڈالتے ہیں اس گاڑی کا تمام کنٹرول ڈرائیونگ ڈپارٹمنٹ میں آپکے مائینڈ سے کنکٹ ہو جاتا ہے۔ سمجھنے کے لئے بیسک معلومات فراہم کر دیتا ہوں، دو ہفتوں کی ٹوٹل ڈرائیونگ 90 گھنٹے ہے جس پر پہلا ہفتہ 56 گھٹے ڈرائیونگ اور دوسرے ہفتہ 34 گھنٹے ڈرائیونگ بنتی ہے، ایک دن میں 5۔4 گھٹہ ڈرائیونگ کے بعد 45 منٹ کی بریک ہے ایسے ہی ڈرائیونگ کے 9 گھنٹے، اور اسی میں کچھ تبدیلی بھی ہی، اب ایک دن میں 11 گھنٹے ہیں اس میں چاہیں تو 1 گھنٹہ ڈرائیونگ کریں یا 9 گھنٹے کارڈ ہر صورت میں 11 گھنٹوں سے پہلے نکالنا ہے۔ اس پر کسی بھی طرح کوئی ٹرکس استعمال نہیں ہو سکتا، سکول بس اور لوکل ڈرائیونگ جو ایک دن میں 50 کلومیٹر یا 31 میل تک چلتی ہیں ان کے لئے ٹیکو کارڈ ضروری نہیں یا کرایہ پر بڑی گاڑیوں پر بھی اس کی ضرورت نہیں وہ اس قانون سے باہر ہیں۔

باقی باتیں پھر کبھی۔

والسلام
 
شکریہ۔ زبان کے مسائل کے حل کے لیے موبائل فون پر مطلوبہ چیز کی تصویریں محفوظ ہوں تو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے
اگر آپ حلال کھاتے ہیں تو حلال کھانا لازمی نہیں کہ ہر جگہ ملے۔ یا تو ویجیٹیرین اور یا پھر مچھلی مل سکتی ہے
نوکیا جب سے مائیکروسافٹ نے خریدی ہے، اس سے توبہ بھلی۔ اس سے قبل میں نوکیا کا فین تھا اور اسے ہی استعمال کیا کرتا تھا
رینٹ اے کار کا اچھا آپشن ہے، بالخصوص جہاں چھٹی مختصر ہو اور فاصلہ طویل۔ تاہم میں پروگرام ہی ایسا بناتا ہوں کہ ڈرائیونگ کا فیکٹر میرے اہم ترین ہوتا ہے اور سارا وقت اسی پر لگتا ہے
سپین میں ٹال روڈز بہت زیادہ ہیں مگر ان پر رش نہ ہونے کے برابر اور سڑکیں بہترین حالت میں۔ ٹال روڈز سے بچنا چاہیں تو پھر خستہ حال سڑکیں اور رش مقدر ہوتا ہے
مجھے سفر کے دوران سپین اور فرانس میں ہی ٹول دینا پڑا تھا اور ٹوٹل پچاس یورو سے کم ہی بنا
 
Top