کعنان

محفلین
السلام علیکم

واپسی پر برسلز ایئرپورٹ سے گزرا تھا اور فلائٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے گزارے تھے۔ شکر ہے کہ دہشت گرد دو دن لیٹ ہو گئے تھے

بڑی سمائل کے ساتھ، 21 جون کو اہلیہ بچوں کو لے کر ترکی کے شہر مارمریز وزٹ پر تھی اور 29 جون کو واپسی تھی، فون آیا کہ دلامان ائرپورٹ ٹرانسفر کے لئے کار میں بیٹھ گئے ہیں، فون بند ہوا تو ساتھ ہی ٹی وی پر بریکنگ نیوز چل پڑی کہ استنبول پر تخریب کاروں نے دھاوا بول دیا ہے، آف بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، جسے بیان کرنا مشکل ہے فلائٹیں تاخیر کا شکار رہیں مگر جہاز اڑنے کا بھی فون آیا جس پر معلوم ہوا کہ اسے کوئی خبر نہیں اور نہ ہی میں نے بتایا، جب یہاں ائرپورٹ پر اترے تو اندر سے ٹی وی پر خبر سنی اور مجھے باہر نکلتے ہی پوچھا کہ ترکی میں کچھ ہوا ہے مگر وہاں اس کی کوئی خبر نہیں ہوئی۔ اب اخبارات میں آ رہا ہے کہ برطانیہ کو بھی واننگ ہیں، یہاں اسی وجہ سے سکیورٹی بہت الرٹ ہے سٹاپ اینڈ سرچ بھی ہے۔ عجیب و غریب سا وقت چل رہا ہے اللہ سبحان تعالی خیر رکھے، آمین۔

والسلام
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ویجٹبل اور فش پر سمائل کے ساتھ، آپکو شائد اس بات کا اندازہ نہ ہو کہ یہ اسی تیل میں پکتی ہیں جس میں حرام پک رہا ہوتا ہے۔ اس لئے اس پر احتیاطً میں ہوٹل سیلف کیٹرنگ لیتا ہوں جہاں تمام ضروریات موجود ہوتی ہیں، اگر کہیں حلال میسر نہ ہو تو پھر اس سے کام چلانا جا سکے مگ ابھی تک اس کا موقع نہیں ملا ہر جگہ حلال فوڈ دستیاب ہوتا ہے اور اس پر انگلش فوڈ پر بھی ایک مارکنگ ہوتی ہے سبز رنگ میں V کا نشان ہوتا ہے اس کا مطلب ویجٹبل یا حلال ہے۔

سڑک ہو یا پارکنگ یا اور کچھ اس پر میں بچنے والا کام نہیں کرتا کیونکہ ہر جگہ کارڈ استعمال میں لایا جاتا ہے اور اگر بچنے والا کام کرتے کوئی رپورٹ میں آ گیا تو پھر کارڈ سے پیسے نکال لئے جائیں گے جس پر کلیم تو ہو جاتا ہے مگر اس پر بھی وقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ یورپ میں ہیں اس لئے آپ مشکل نہیں،

جہاز کی ٹکٹ، ہوٹل اور رینٹ اے کار سستی پر مجھے بہت تجربہ ہے، نوکیا مائکروسوفٹ کے پاس ہی ہے میرے استعمال میں اندازاً 5 سال سے ہے مجھے اس پر کبھی کوئی شکایت یا مشکل نہیں پیش آئی۔

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین

یہاں ایک لطیفہ یاد آیا ہے۔ فن لینڈ میں ویجیٹیرین سے کیا مراد ہے، کچھ یوں مکالمہ دیکھیے:
گاہک: ہیلو، ویجیٹیرین فوڈ دستیاب ہے؟
ورکر: جی۔ فش یا چکن؟
گاہک: کیا؟

مذاق برطرف، اگر کاونٹر پر بتا دیا جائے کہ پورک یا دیگر گوشت یا فیٹ سے الرجی ہے تو وہ پیور ویجیٹیرین والے خانے میں (جہاں فرنچ فرائیز بنائی جاتی ہیں) فش فرائی کر کے دیتے ہیں۔ ہاں بہت چھوٹے بزنس شاید بچت کے چکر میں ایسا نہیں کر سکتے، مگر بتا دیتے ہیں
بچنے والا کام اور رپورٹ؟ یہ بات سمجھ نہیں آئی
نوکیا کی ڈیڑھ من کی راس کون اٹھائے کہ محض نقشے درکار ہیں۔ اس کا مشورہ کچھ یوں دیتا ہوں کہ یورپ کے تقریباً سبھی بڑے شہر موٹروے سے ہٹ کر بنے ہوتے ہیں، یعنی بائی پاس کے ذریعے شہر سے بچ کر جا سکتے ہیں۔ تمام اہم شاہراہوں کے نام، نمبر اور بڑے شہروں کے نام نوٹ کر لیں تو نیویگیٹر کی ضرورت بہت محدود ہو جاتی ہے۔ ہاں اوسلو سے ڈرمن جاتے ہوئے عارف کریم کی جانب، شہر کے نیچے سرنگ در سرنگ تھی، اس سے گزرتے ہوئے دنیا کوئی بھی نیویگیٹر شاید کام نہ دے پاتا۔ سو وہاں یہی تکنیک کام آتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم

بڑی سمائل کے ساتھ، 21 جون کو اہلیہ بچوں کو لے کر ترکی کے شہر مارمریز وزٹ پر تھی اور 29 جون کو واپسی تھی، فون آیا کہ دلامان ائرپورٹ ٹرانسفر کے لئے کار میں بیٹھ گئے ہیں، فون بند ہوا تو ساتھ ہی ٹی وی پر بریکنگ نیوز چل پڑی کہ استنبول پر تخریب کاروں نے دھاوا بول دیا ہے، آف بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، جسے بیان کرنا مشکل ہے فلائٹیں تاخیر کا شکار رہیں مگر جہاز اڑنے کا بھی فون آیا جس پر معلوم ہوا کہ اسے کوئی خبر نہیں اور نہ ہی میں نے بتایا، جب یہاں ائرپورٹ پر اترے تو اندر سے ٹی وی پر خبر سنی اور مجھے باہر نکلتے ہی پوچھا کہ ترکی میں کچھ ہوا ہے مگر وہاں اس کی کوئی خبر نہیں ہوئی۔ اب اخبارات میں آ رہا ہے کہ برطانیہ کو بھی واننگ ہیں، یہاں اسی وجہ سے سکیورٹی بہت الرٹ ہے سٹاپ اینڈ سرچ بھی ہے۔ عجیب و غریب سا وقت چل رہا ہے اللہ سبحان تعالی خیر رکھے، آمین۔

والسلام
یہ تو ہے۔ اچھا ہوا کہ بچت ہو گئی ورنہ کچھ دیر بعد ترکی کی ایئرسپیس کو ہر قسم کی ہوائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا
 
قیصرانی

لائبریرین
یورو بیرومیٹر کے مطابق فرانس میں 39 فیصد لوگ انگریزی بول سکتے ہیں۔ پیرس میں یہ شرح یقینا زیادہ ہے۔
فرانس میں میرا تجربہ شہروں میں صرف پیرس میں گزارے گئے چند دن تک محدود ہے کہ مارچ والا ٹرپ میں نے محض ٹرانزٹ کے دوران گزارا تھا۔ وہاں کسی سے راستہ پوچھنا ہوتا تھا تو عموماً سوال کا جواب بزرگ افراد سے ملتا تھا، نوجوان محض فرانسیسی میں معذرت کرتے ہوئے نکل جاتے۔ ہاں ایک نوجوان عرب دکھائی دینے والے حلیے کی لڑکی نے انگریزی کے چند ٹوٹے پھوٹے فقرے بولے، مگر اس نے حجاب پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں ایک فیملی کی تصویر تھی اور کچھ سکے طلب کر رہی تھی
 
زیک

مسافر
السلام علیکم

یہ وہ انگلش اور پاکستانی (جاب سے، ارد گرد رہائشی، اور ملنے والوں میں سے ) ہیں جو اپنی فیملی کو کوئی ترجیع نہیں دیتے اور اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ ہالیڈے پر جاتے ہیں۔

والسلام
گرل فرینڈ بھی تو فیملی کا حصہ ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
یہاں ایک لطیفہ یاد آیا ہے۔ فن لینڈ میں ویجیٹیرین سے کیا مراد ہے، کچھ یوں مکالمہ دیکھیے:
گاہک: ہیلو، ویجیٹیرین فوڈ دستیاب ہے؟
ورکر: جی۔ فش یا چکن؟
گاہک: کیا؟

مذاق برطرف، اگر کاونٹر پر بتا دیا جائے کہ پورک یا دیگر گوشت یا فیٹ سے الرجی ہے تو وہ پیور ویجیٹیرین والے خانے میں (جہاں فرنچ فرائیز بنائی جاتی ہیں) فش فرائی کر کے دیتے ہیں۔ ہاں بہت چھوٹے بزنس شاید بچت کے چکر میں ایسا نہیں کر سکتے، مگر بتا دیتے ہیں
بچنے والا کام اور رپورٹ؟ یہ بات سمجھ نہیں آئی
نوکیا کی ڈیڑھ من کی راس کون اٹھائے کہ محض نقشے درکار ہیں۔ اس کا مشورہ کچھ یوں دیتا ہوں کہ یورپ کے تقریباً سبھی بڑے شہر موٹروے سے ہٹ کر بنے ہوتے ہیں، یعنی بائی پاس کے ذریعے شہر سے بچ کر جا سکتے ہیں۔ تمام اہم شاہراہوں کے نام، نمبر اور بڑے شہروں کے نام نوٹ کر لیں تو نیویگیٹر کی ضرورت بہت محدود ہو جاتی ہے۔ ہاں اوسلو سے ڈرمن جاتے ہوئے عارف کریم کی جانب، شہر کے نیچے سرنگ در سرنگ تھی، اس سے گزرتے ہوئے دنیا کوئی بھی نیویگیٹر شاید کام نہ دے پاتا۔ سو وہاں یہی تکنیک کام آتی ہے
گوگل میپس پر نہ صرف آپ میپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں بلکہ اگر آپ آن لائن ہو کر نیویگیشن شروع کریں تو وہ آف لائن موڈ میں بھی کام کرتی ہیں۔ ڈیٹا ویکٹر موڈ میں ہونے کی وجہ سے گوگل میپس زیادہ ڈیٹا استعمال نہیں کرتا۔
 
جی، میں نے کوشش کی تھی مگر میپس بہت ہیوی ہو گئے تھے۔ یہ میپس مغربی اور وسطی یورپ کے تھے
آن لائن استعمال کا یہ فائدہ ہے کہ آپ اپنے ہوٹل سے نکلتے ہوئے وائی فائی سے میپس سرچ کر کے نیویگیشن آن کر لیں تو نیٹ آف ہونے سے اکثر کوئی فرق نہیں پڑتا اور سارا دن چلا سکتے ہیں۔ مگر ری روٹ سے بچنا پڑتا ہے کہ ری روٹ میں بعض اوقات آن لائن جانا پڑتا ہے
 
arifkarim

معطل
سپین میں ٹال روڈز بہت زیادہ ہیں مگر ان پر رش نہ ہونے کے برابر اور سڑکیں بہترین حالت میں۔ ٹال روڈز سے بچنا چاہیں تو پھر خستہ حال سڑکیں اور رش مقدر ہوتا ہے
مجھے سفر کے دوران سپین اور فرانس میں ہی ٹول دینا پڑا تھا اور ٹوٹل پچاس یورو سے کم ہی بنا
ناروے میں اب قریباً تمام ٹول آٹو میٹک وصول کیا جاتا ہے۔ مطلب گھر بل آتا ہے کہ آپ فلاں ٹول سے اتنی بار گزرے، اسکے پیسے دیں۔ یوں غیرملکی گاڑیوں والوں کی بچت ہو جاتی ہے۔ انکو ناروے کی ٹول اتھارٹی گھر گھر بل نہیں بھیج سکتی۔

اں اوسلو سے ڈرمن جاتے ہوئے عارف کریم کی جانب، شہر کے نیچے سرنگ در سرنگ تھی، اس سے گزرتے ہوئے دنیا کوئی بھی نیویگیٹر شاید کام نہ دے پاتا۔ سو وہاں یہی تکنیک کام آتی ہے
متفق۔ اس راستے میں کافی سرنگیں ہیں۔ ابھی آپ مغربی ناروے نہیں گئے۔ وہاں راستے میں دنیا کی سب سے لمبی قریباً 25 کلومیٹر لمبی سرنگ ہے۔ ڈرائیونگ کرتے بندہ چکرا جاتا ہے کہ کب ختم ہوگی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہر 5، 10 کلومیٹر بعد ایک تفریحی اسٹاپ موجود جہاں آپ رک کر آرام فرما سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ناروے میں اب قریباً تمام ٹول آٹو میٹک وصول کیا جاتا ہے۔ مطلب گھر بل آتا ہے کہ آپ فلاں ٹول سے اتنی بار گزرے، اسکے پیسے دیں۔ یوں غیرملکی گاڑیوں والوں کی بچت ہو جاتی ہے۔ انکو ناروے کی ٹول اتھارٹی گھر گھر بل نہیں بھیج سکتی۔

متفق۔ اس راستے میں کافی سرنگیں ہیں۔ ابھی آپ مغربی ناروے نہیں گئے۔ وہاں راستے میں دنیا کی سب سے لمبی قریباً 25 کلومیٹر لمبی سرنگ ہے۔ ڈرائیونگ کرتے بندہ چکرا جاتا ہے کہ کب ختم ہوگی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہر 5، 10 کلومیٹر بعد ایک تفریحی اسٹاپ موجود جہاں آپ رک کر آرام فرما سکتے ہیں۔
کلاسٹروفوبک افراد کے لیے واقعی مسئلہ ہوتا ہے مگر مجھے کبھی الجھن نہیں ہوئی، وسط سوئیڈن میں بھی کئی جگہ طویل سرنگیں آتی ہیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
السلام علیکم

یہ وہ انگلش اور پاکستانی (جاب سے، ارد گرد رہائشی، اور ملنے والوں میں سے ) ہیں جو اپنی فیملی کو کوئی ترجیع نہیں دیتے اور اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ ہالیڈے پر جاتے ہیں۔

والسلام
انگلش لوگ بھی فیملی کے ساتھ ہی ہالیڈیز پر جاتے ہیں :)
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ای بے پر چائنہ کے بنے نیویگیٹر 46 ممالک یورپ اور اس کے اردگرد کے ملا کر 5 انچ سکرین پر 25£ اور 7 انچ سکرین پر 30£ سے 35£ تک بےشمار خوبیوں کے ساتھ ملتے ہیں کبھی بھی اپگریڈ کی ضرورت نہیں۔

یوں غیرملکی گاڑیوں والوں کی بچت ہو جاتی ہے۔ انکو ناروے کی ٹول اتھارٹی گھر گھر بل نہیں بھیج سکتی۔​

ایسا نہیں جو بھی چارج کہاں بھی لاگو ہوتے ہیں لوکل ہو یا باہر سے آنے والا انہیں ادا کرنا پڑتا ہے۔
یورپ میں جائیں یا گلف میں یا کہیں بھی کار آنلائن بک کروائی ہوئی ہے کریڈٹ کارڈ پر مکمل پیمنٹ ادا کر دی گئی ہے، مگر جب اس ملک کے ائرپورٹ سے کار حاصل کریں گے تو وہ جس کارڈ سے آنلائن پیمنٹ دی ہوتی ہے وہی کارڈ مانگے ہیں یہ کنفرمیشن بھی لکھا ہوتا ھے، اس کارڈ سے وہ کمپنی اکاؤنٹ میں ایک بھاری رقم ٹرانسفر کرتے ہیں کسٹمر کی اجازت سے، اور جب کار واپس کریں تو کلیئرنس کے وقت وہ بتاتے ہیں کہ جو رقم ہم نے کارڈ سے حاصل کی ہے وہ 2 ہفتوں تک آپ کے کارڈ میں واپس جائے گی، جس سے وہ اسی دوران چیک کرتے ہیں کہ کوئی کیمرہ، پارکنگ فائن یا ایسا کچھ بھی ایرر ہو تو وہ اسی کارڈ سے حاصل کی گئی رقم سے جتنا ایرر ہو وہ پورا کر کے باقی رقم واپس کر دیتے ہیں اگر نہیں تو پوری رقم واپس کارڈ میں بھیج دی جاتی ہے۔ پھر دوسرا اس پر یورپ کے کسی بھی ایک ملک میں کار کی انشورنس پورے یورپ کے لئے ہوتی ہے اس لئے اگر کوئی ٹول استعال کرے گا تو اس کے گھر بل جائے گا اور اگر یورپ سے باہر آنے والی وہیکلز ہیں تو وہ انلائن معلومات پہلے ہی حاصل کر لیتے ہیں یا کسی قریبی سے پوچھ لیتے ہیں، اس پر پیٹرول سٹیشن یا بارڈر کراسنگ کے وقت بھی معلومات حاصل کر لی جاتی ہیں، ناروے ٹول کے لئے بھی کوئی نہ کوئی طریقہ ہو گا ورنہ فاران وہیکل پر جرمانہ اسی ملک ان کے گھر بھیج دیا جائے گا کیونکہ نمبر پلیٹ اور مکمل کار کی تصاویر ریکارڈ میں سیف ہو جاتی ہیں۔ مجھے جرمنی میں پارکنگ فائن ہوا 14 یورو کسی سے پوچھا کہ کہاں ادا کرنا ہے معلوم ہوا بینک میں، بینک والوں نے کہا کہ 10 یورو فیس لیں گے اگر ہمارے بینک میں اکاؤنٹ نہیں، دوسرا طریقہ پوچھا تو معلوم ہوا کہ آنلائن، اب ٹکٹ پر 3 مختلف قسم کے نمبر تھے زبان جرمنی، خیر آنلائن میں وہیں جرمانہ ادا کر دیا۔

نوکیا کی ڈیڑھ من کی راس کون اٹھائے کہ محض نقشے درکار ہیں۔ اس کا مشورہ کچھ یوں دیتا ہوں کہ یورپ کے تقریباً سبھی بڑے شہر موٹروے سے ہٹ کر بنے ہوتے ہیں، یعنی بائی پاس کے ذریعے شہر سے بچ کر جا سکتے ہیں۔ تمام اہم شاہراہوں کے نام، نمبر اور بڑے شہروں کے نام نوٹ کر لیں تو نیویگیٹر کی ضرورت بہت محدود ہو جاتی ہے۔ ہاں اوسلو سے ڈرمن جاتے ہوئے عارف کریم کی جانب، شہر کے نیچے سرنگ در سرنگ تھی، اس سے گزرتے ہوئے دنیا کوئی بھی نیویگیٹر شاید کام نہ دے پاتا۔ سو وہاں یہی تکنیک کام آتی ہے​

نہ جانے کونسی راس کی آپ بات کر رہے ہیں جو اٹھانی مشکل ہے، نوکیا لومیا/ مائکروسوفٹ موبائل پر ممری کارڈ ڈال لیں اور اس میں میپ لوڈ کر لیں واپسی پر نکال لیں، بائی پاس عجیب سی بات ہے تیل اور وقت ضائع ہوتا ہے، سرنگ کے اندر نیویگیٹر کا کام نہ کرنا پر سمائل! کار ڈرائیونگ کے وقت بندہ روڈ پر کنسنٹریٹ کرتا ہے بوقت ضرورت نیویگیٹر پر ایک نظر دیکھنے سے روڈ کا پتہ چلتا ہے کہ کس طرف جا رہی ہے اور سرنگ میں داخل ہونے سے پہلے بھی یہی فارومالا استعمال ہوتا ہے، ایسا نہیں کہ سرنگ میں نیویگیٹر نے کام چھوڑ دیا تو کیا ہو گا، موبائل ہو یا ٹوم ٹوم اس میں ایک چھوٹا سا سمبل نشاندہی کرتا کہ کہ کتنے میٹر کلومیٹر یا میل بعد یہ روڈ کس طرف مرنی ہے یا راؤنڈ اباؤٹ سے کتنی ایگزٹ میں داخل ہونی ہے اس کے بعد کیا کرنا ہے وغیرہ اسے دیکھ لینا چاہئے یا آواز بھی کھول لیں تو سن سکتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو دیکھا ہے اکیلے ہی ہالیڈے پر جاتے ہیں
انگلش لوگ بھی فیملی کے ساتھ ہی ہالیڈیز پر جاتے ہیں​
میں نے کب کہا کہ نہیں جاتے، اکثر کا شمار چند میں ہے اور سنا نہیں بلکہ دیکھا ہے، کا مطلب جو قریبی ہیں۔

والسلام
 
Top