فنکار ود فرزانہ

تیشہ

محفلین
لیں۔ آپ نے کال ہی نہیں کی لاسٹ شو تھا ۔ مزے کا تھا رات شو ختم کرتے گھر واپس آتے فرزانہ نے کال کی ۔ خوب گیپیں لگائیں ہم نے۔

آپ بھی کال کر لیتے تو یاد ہی رہتا بھئی چھوٹے بھیا کی کال آئی تھی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
باجو نمبر تو وہی دیتی ہیں جو کبھی نہیں‌ کام کرتا۔ جواب یہی ملتا ہے کہ مطلوبہ نمبر کسی کے استعمال میں‌ نہیں، یعنی کہ

Valitseman numero ei ole käytössä:((فِننش)

××××××××××××××××××××××× (سوئیڈش)

The number you have dialed is incorrect (انگریزی)
 

F@rzana

محفلین
لیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“فنکار ود فرزانہ“ کی دوسری سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔
غالبا “باجو“ نے کہیں پر اطلاع دے دی ہے لیکن میں نے سوچا کہ اسی دھاگے میں بتایا جائے۔

پچھلے جمعے کی شام والے شو میں مہمان تھے “امجد مرزا امجد“ کہانیاں لکھتے ہیں، کالم نگار ہیں اور شاعر بھی ہیں۔
شو بہت مصروف رہا، لائیو کالز کا تانتا بندہا ہوا تھا سبھی نے بہت کمی محسوس کی اور دوبارہ
شروعات پر بیحد خوشی کا اظہار کیا،
مبارکبادیں پیش کیں، جس سے کم از کم میرے دل کو تو بہت تقویت ملی۔۔۔۔۔
کیونکہ رات گئی بات گئی کے مصداق۔۔۔۔
میں سمجھی کہ سب بھول بھال گئے ہوں گے۔ :lol:
 

دھنک

معطل
:shock: ارے آپ ہیں فرزانہ ؟ فنکار ود فرزانہ والی؟ مجھے یقین نہیں ہورہا آپکو میں ادھر دیکھ رہی ہوں ہم بھی آپکے شو کو بہت شوق سے دیکھا کرتے ہیں ۔ بہت خوب ۔ آپ سے ملکر بہت خوشی ہوئی :)
 

F@rzana

محفلین
واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بھی یہ جان کر خوشی ہوئی کے “باجو“ کے علاوہ یہاں کوئی اور بھی اس پروگرام کو دیکھ سکتا ہے :lol:
 
کیا بات ہے فرزانہ اور دوبارہ پروگرام شروع کرنے پر ڈھیروں مبارک۔

ایک دفعہ پھر سے آن لائن ایڈریس بتا دو جہاں سے پروگرام سنا یا دیکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتا دو کہ کیا کہیں اپلوڈ ہے کوئی بھی قسط اس پروگرام کی۔
 

ماوراء

محفلین
دھنک نے کہا:
:shock: ارے آپ ہیں فرزانہ ؟ فنکار ود فرزانہ والی؟ مجھے یقین نہیں ہورہا آپکو میں ادھر دیکھ رہی ہوں ہم بھی آپکے شو کو بہت شوق سے دیکھا کرتے ہیں ۔ بہت خوب ۔ آپ سے ملکر بہت خوشی ہوئی :)
دھنک آپ کہاں رہتی ہیں؟
 
بوچھی نے کہا:
محب میرے پاس ساری تفصیل ہیں ۔ ہوتی ہیں آج شام کو شو لگا تو میں لکھ جاؤں گی نمبر ۔

بوچھی تو پھر یہ آپ کی ذمہ داری ٹھہری کہ پروگرام دیکھ کر یہاں اپڈیٹ دیتی رہیں تاکہ ہمیں بھی پتہ چلتا رہے اور یہ دھاگہ بھی متحرک رہے۔ ویسے اگر پروگرام کی ریکارڈنگ ہو جائے تو لطف آجائے اور کافی لوگ دیکھ بھی سکیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
دھنک نے کہا:
ماوراء جی ہم بیلجیمِ belgium
میں رہائش پذیر ہیں ۔ :) آپ کہاں ہوتی ہیں ؟
اچھا۔۔ تو پھر بیلجیم میں فرزانہ سسٹر کا پروگرام دیکھا جا سکتا ہے۔ اور مجھے تو فرزانہ سسٹر نے کچھ اپنے چینل کے بارے میں بتایا ہی نہیں۔ :(

میں کہاں ہوتی ہوں؟؟ ہممم۔۔ سوال تھوڑا سا مشکل ہے۔ لیکن پھر بھی بتا دیتی ہوں۔ میں اپنی دنیا میں رہتی ہوں۔ اور اس دنیا کا نام آپ میری پروفائل میں دیکھ سکتی ہیں۔ :(
 

دھنک

معطل
جی آپ درست کہہ رہی ہیں ہم یہاں سے یہ پروگرام لائیو دیکھ سکتے ہیں ۔ اور چند شو ہم دیکھ چکے ہیں اسی لئے فرزانہ جی کو پہچان لیا :)

آپ کہاں ہوتیں ہیں ابھی تک آپ نے اپنے بارے میں تو کچھ بتایا ہی نہیں ؟ :(
 

تیشہ

محفلین
محب علوی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
محب میرے پاس ساری تفصیل ہیں ۔ ہوتی ہیں آج شام کو شو لگا تو میں لکھ جاؤں گی نمبر ۔

بوچھی تو پھر یہ آپ کی ذمہ داری ٹھہری کہ پروگرام دیکھ کر یہاں اپڈیٹ دیتی رہیں تاکہ ہمیں بھی پتہ چلتا رہے اور یہ دھاگہ بھی متحرک رہے۔ ویسے اگر پروگرام کی ریکارڈنگ ہو جائے تو لطف آجائے اور کافی لوگ دیکھ بھی سکیں گے۔



آج کا جو شو تھا اس میں ، میں اسوقت گھر نہیں پہنچ سکی وقت پر :( پر آج کے لائیو شو پر سب سے پہلے جو کال کی گئی وہ میری مناہل نے کی ۔ اور فرزانہ سے بات چیت کی اور مہمان کو ویلکم بولا ۔ کوئی شاعر تھے پاکستان سے آئے ہوئے ۔ میں گھر ہوتی تو نام سن لیتی ۔ بچوں نے دھیان نہیں کیا ۔
آپ کے لیے پروگرام ریکارڈ کر لیا کروں گی ۔ جب ایک دو سے زیادہ اکھٹے ہوگئے تو پارسل کردوں گی پاکستان :D اب یہ ہی ہوسکتا ہے ۔
کبھی کبھی بچے مجھے بھی پورا شو نہیں دیکھنے دیتے کہ انہوں نے اپنے ڈرامے چینل دیکھنے ہوتے ہیں فرزانہ کے پروگرام میں میرے ان سے فائٹ ہی رہتی ہے جہاں کوئی بریک آتی ہے جھٹ چینل چینج۔

اینی وے ۔

فرزانہ کا یہ پروگرام فرائڈے شام سات بجے سے لے کر نو بجے تک لگتا ہے ۔ اسکا نمبر جس پر ہم کال کرتے ہیں وہ یہ ہے ۔
زیرو ایٹھ سیون ون نائن نائن زیرو ٹو زیرو ٹو نائن ۔ 08719902029
 

تیشہ

محفلین
یہ شو کئی ملکوں میں دیکھا جاتا ہے ۔ جیسے کہ اٹلی ، اسپین ، ڈنمارک ناروے اور بہت سے ملکوں میں ۔ پاکستان کا مجھے پتا نہیں ،
 

تیشہ

محفلین
8_6_07-4.jpg
 
Top