فنکار ود فرزانہ

F@rzana

محفلین
ہینگ لگے نہ پھٹکری۔۔۔۔ اور رنگ بھی۔۔۔۔۔ آئے چوکھا
کاش کہ ایسا ہوتا :wink:

ایک سہانی سی شام کو ایم اے ٹی وی کے کرتا دھرتا سےچند لمحوں کی ملاقات ہوئی،آپ کیا کرتے ہیں اور ہم کون ہیں سے بات بڑھنے ہی نہ پائی تھی کہ انہوں نے شہرزاد بننے کا موقعہ فراہم کردیا۔۔۔
کہ بی بی اب بیٹھی کہانیاں کہتی رہو اور سننے والے ڈھونڈھتی رہو،
ہم تو سمجھے تھے کہ ہمارے رخ روشن کی ہر دلعزیزی خاندان کے بچے بچیوں کو ڈرانے کے واسطے تصویری صورت میں کام آتی ہے۔۔۔!
پرنصیب اپنا اپنا۔ ۔ ۔ ۔ مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟
اب خوامخواہ ہی خوش فہمی گلے پڑگئی ہے حالانکہ نقصان سراسر فہیم کا ہی ہوتا ہے۔ ۔
اس پروگرام میں اہل سخن و قلم کا قرب حاصل ہو جائے گا،
اس جھانسے میں آنے سے پہلے سوچنا چاہا ہی تھا کہ کسی نے علامہ کی یاد دلادی یہ کہہ کر‘تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب، یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے‘‘
پھر میں کیا کرتی یہی سوچا کہ ‘ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ انکار کی مجال، چہ معنی!!!
یہ چڑیا تو پہلے ہی عقابوں میں گھری ریڈیو ‘فضا‘ کی بدولت ہواؤں کے دوش پر اڑنے کی کوشش کررہی تھی کہ اب یک نہ شد دو شد والا معاملہ درپیش ہوگیا۔ ۔ ۔
خیر ۔ ۔ ۔ اوکھلی میں سر دیا ہے تو موسلوں سے کیا ڈرنا کے مصداق اہل محفل کی حمایت کی طلبگار ہوں۔ ۔ ۔
بلکہ یوں کہیئے کہ سب سے پہلے تو آپ سب کو مبارکباد پیش کرنی تھی کہ آپ کی ایک ادنی سی دوست کی یہ کاوش آپ کے لئے بھی شاید قابل توجہ ہو۔ ۔۔ 8)
پروگرام ‘فنکار ود فرزانہ‘ میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی کامیاب ہستیوں سے گفتگو رہے گی انشاء اللہ۔۔۔۔
اس سلسلے میں اگر آپ بھی کسی ایسی ہستی سے واقف ہوں جو برطانیہ کا مٹر گشت کررہی ہو تو مجھے ان کو اس پروگرام میں پیش کر کے دلی مسرت حاصل ہوگی :lol:
فورا اس میل پر اپنے کبوتر اڑئیے یا گھوڑے دوڑائیے۔ ۔
farzananaina@yahoo.co.uk
یہ پروگرام ہر جمعے کی شام ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک نشر ہورہا ہے۔
پہلا ہی پروگرام بہت کامیاب گیا گو کہ میں کیمرے کے سامنے پٹر پٹر بولتی اپنے آپ کو ہونق ترین شے محسوس کرنے کی کوشش کر ہی رہی تھی کہ فون کالز نے یلغار کر کے میری اس الٹی سیدھی سوچ کو اپنے قابو میں کر لیا،
پہلے مہمان ‘جناب ناظر فاروقی‘ تھے جن کی ایک نظم‘ اردو ہے میرا نا‘ عالمگیر شہرت حاصل کرتی جارہی ہے(اسے بھی محفل پر جلد ہی شامل کرنا ہے)
دوسری مہمان جن کو دختر پاکستا کا خطاب مل چکا ہے ‘ محترمہ نورجہاں نوری‘ تھیں، جن کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑنے کی ناکام کوششیں کرتا رہ گیا،
ان کی رفتار گفتار اگر کنکورڈ زمیں بوس نہ کردیا گیا ہوتا تو اس کو پیچھے چھوڑنے میں کوئی کسر نہ رکھتی، ماشاءاللہ کیا باغ و بہار شخصیت ہیں،دوران گفتگو ‘میری باتیں ان کو اچھی لگیں‘‘ کہہ کر انھوں نے مجھے یقین دلا دیا کہ آئندہ مہمان بھی ‘کچے دھاگے سے بندھے آئیں گے سرکار مرے‘‘۔۔۔۔
بہرالحال گذشتہ سے پیوستہ ہونے کے بجائے دیکھئے کہ آگے آگے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔۔ 8) :wink:
دعا کی متمنی ہوں۔
8)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد فرزانہ اس کامیابی پر۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ویسے اس پروگرام کی ایک کاپی میرے پاس پہنچ چکی ہے :)
قیصرانی
 
بہت خوب فرزانہ ، ویسے مجھے تو کانوں کان خبر نہ ہونے دی اور دو مہمان بھی بگھتا دیے ، پھرتیوں کی داد نہ دینا تو زیادتی ہوگی اور مہمان بیچارے تمہاری زبان کے سامنے کہاں ٹھہریں گے :lol:

بتاتی رہنا اس بارے میں اور ریڈیو کے پروگرام کا بھی نہیں بتایا کب کیسے اور کہاں آتے ہیں ، تم جانو میں اس معاملے میں ہمیشہ پوچھتا ہی رہتا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
زبردست فرازنہ سسٹر اور بہت مبارک۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ویسے کاش میں برطانیہ میں ہوتی تو آپ کے پروگرام میں میں ضرور آتی۔ (بس! اس کے بعد آپ دیکھتی کہ پروگرام کتنا مشہور ہوتا۔ :p ) :wink: :lol:
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
زبردست فرازنہ سسٹر اور بہت مبارک۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ویسے کاش میں برطانیہ میں ہوتی تو آپ کے پروگرام میں میں ضرور آتی۔ (بس! اس کے بعد آپ دیکھتی کہ پروگرام کتنا مشہور ہوتا۔ :p ) :wink: :lol:

تم ایسا کرنا فون کرلینا فرزانہ کے گیسٹ کو ویلکم کہہ دینا دو اک منٹ کی کال ہے ، نمبر میں تمھیں شام دے دوں گی ،
آج میں کروں گی کال ، پچھلی بار اقراء نے کیا تھا کہ میرا گلا خراب تھا ،
تم بھی کرسکتی ہو ، میں سن لوں گی ، تو سمجھنا پروگرام مشہور ہوگیا :lol:
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
لیکن باجو۔ یہ چینل کہاں سے آئے گا۔ :? :cry:

یہ ہمارا تو لوکل چینل ہوا نہ ، پورے برطانیہ میں دیکھا جاسکتا ہے مگر تم کال تو کرسکتی ہوں نہ لائیو شو ہوتا ہے میں بھی سنوں گی بھلا تم کیا بات کرتی ہو ، :p

چھوٹے بھیا ، آپ کرنا نہ کال ، میں بھی سنوں ذرا ، :lol:
سچ کہہ رہی ہوں آج کے شو میں ذرا کئجئیے گا ،
مہمان کون ہوگا ؟ اور فون نمبر یہ دونوں میں یہاں لکھ جاؤں گی تو ذرا ویلکم ہی کہ دیجئے گا ،
 
ماوراء

محفلین
lol۔ لیکن جب مجھے یہی ہی نہیں معلوم ہو گا کہ مہمان کون ہے۔ یا کس بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔ تو میں فون پر کیا کہوں گی۔؟؟ کیا یہ کہہ دوں۔۔۔؟ کہ مجھے فرزانہ سسٹر سے بات کرنی ہے۔ فرزانہ سسٹر پروگرام ختم ہوتے ہی اردو محفل پر ضرور آنا کہ قیصرانی آپ کا بہت انتظار کر رہے ہیں۔ اچھا چلیں۔ اب میں فون رکھتی ہوں۔ اگلے پروگرام میں بات ہو گی۔ :p :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

ابھی تک تو کچھ نہیں دکھائی دیا نہ فون نمبر نہ مہمان کا نام :(
جن ہاتھی
 
شکریہ ماوراء۔ آج تو آپ بالکل ننھی پری لگ رہی ہیں
جن ہاتھی
 
تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
لیکن باجو۔ یہ چینل کہاں سے آئے گا۔ :? :cry:

یہ ہمارا تو لوکل چینل ہوا نہ ، پورے برطانیہ میں دیکھا جاسکتا ہے مگر تم کال تو کرسکتی ہوں نہ لائیو شو ہوتا ہے میں بھی سنوں گی بھلا تم کیا بات کرتی ہو ، :p

چھوٹے بھیا ، آپ کرنا نہ کال ، میں بھی سنوں ذرا ، :lol:
سچ کہہ رہی ہوں آج کے شو میں ذرا کئجئیے گا ،
مہمان کون ہوگا ؟ اور فون نمبر یہ دونوں میں یہاں لکھ جاؤں گی تو ذرا ویلکم ہی کہ دیجئے گا ،
ابھی تک تو کچھ نہیں دکھائی دیا نہ فون نمبر نہ مہمان کا نام :(
جن ہاتھی

لیں ، میں دیکھ رہی ہوں آج کے دو مہمان ہیں اسوقت جن سے بات چیت کر رہی ہیں فرزانہ ۔ وہ مہمان ‘ طالب علی بخاری ‘
ہیں جن کا تعلق ریڈیو سے بھی ہے اور شاعر بھی ہیں ،
فون نمبر یہ ہے ، اگر آپ اور ماورہ کرنا چاہے تو نمبر یہ ہے
+44)0(8719902029
لیں اب کریں ، میں کان لگاتی ہوں ،
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
lol۔ لیکن جب مجھے یہی ہی نہیں معلوم ہو گا کہ مہمان کون ہے۔ یا کس بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔ تو میں فون پر کیا کہوں گی۔؟؟ کیا یہ کہہ دوں۔۔۔؟ کہ مجھے فرزانہ سسٹر سے بات کرنی ہے۔ فرزانہ سسٹر پروگرام ختم ہوتے ہی اردو محفل پر ضرور آنا کہ قیصرانی آپ کا بہت انتظار کر رہے ہیں۔ اچھا چلیں۔ اب میں فون رکھتی ہوں۔ اگلے پروگرام میں بات ہو گی۔ :p :wink:

نہیں پاگل ، یہ نہ کہ دینا کہ فرزانہ سسٹر سے بات کرنی ہے :lol: بات ایسے کرنی ہے کہ پتا نہ چلے ہم فرزانہ کی فرینڈز ہیں :p
 
پر اب میں “طالب علی بخاری“ سے بات کرنے سے تو رہی۔ ان کو تو میں جانتی ہی نہیں ہوں۔ :cry: :wink:

پر جو آپ نے نمبر دیا ہے دنیا میں اس کا وجود ہی نہیں ہے۔ :p :lol:
 
Top