فلیش فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

تمہید:
میکرومیڈیا یا ایڈوبی فلیش دائیں سے بائیں لکھے جانے والے یونی کوڈ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہمیں ان پیج سے اُردو ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ ان پیج کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور شکل shape درآمد ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے فلیش کی فائل کا سائز کافی بڑھ جاتا ہے۔ کچھ اُردو سافٹ وئیرز موجود ہیں جن کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ امپورٹ ہوتے ہیں مگر وہ مفت دستیاب نہیں ہیں۔

title.gif

اُردو نگار:
مگر ایک سافٹ ویئر ایسا بھی ہے جو ناصرف یہ کہ فلیش میں اُردو ٹیکسٹ بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ بلکہ یہ مفت بھی دستیاب ہے۔ اس سافٹ وئیر کا نام ہے اُردو نگار!

جی ہاں!۔۔۔۔۔میں جانتا ہوں کہ یہ سافٹ ویئر نیا نہیں ہے۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت کم لوگ اس کا استمعال فلیش میں کرنے سے واقف ہیں۔ اگر آپ اس سافٹ ویئر کا “بے دریغ“ استعمال فلیش میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں!

سافٹ وئیر کا حصول:
اس سافٹ ویئر کے خالق ’’نسیم امجد‘‘ صاحب ہیں۔ جن کے بارے میں آپ ان کی ذاتی ویب سائٹ پر مزید جان سکتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ سے اُردو نگار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے وہاں سے ڈاؤن لوڈنگ ممکن نہ ہو سکے تو یہاں سے بھی اردو نگار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے!

فلیش میں اُردو نگار کی مدد سے ٹیکسٹ اینٹر کرنا
اس کا طریقہ استعمال تو آپ اس سافٹ وئیرکی ہیلپ سے ہی سیکھ لیں گے۔ میرے اس دھاگے کا مقصد تو فلیش میں اس کا استعمال ہے لہٰذا اس کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں!

snap.gif


1۔ اُردو نگار میں ٹیکسٹ ٹائپ کریں۔(افسوس یہ سافٹ وئیر ء والے الفاظ درست ٹائپ نہیں کر پاتا۔ یا اگر کر سکتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔ براہِ مہربانی آپ میں سے کوئی حمزا (ء) کا استعمال اُردو نگار میں جانتا ہے تو ضرور بتائے!)


2۔ اب ٹیکسٹ کلپ بورڈ میں کاپی کر لیں۔ (Ctrl+C)

3۔ اب فلیش پروگرام کھولیں اور ٹیکسٹ ٹول منتخب کریں۔

4۔ اسٹیج یا ڈاکیومنٹ میں کہیں بھی ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے ایک بار کلک کریں اور پیسٹ (Ctrl+V) کر دیں۔

5۔ لیجئے اُردو ٹیکسٹ کامیابی کے ساتھ فلیش میں امپورٹ ہو گیا ہے اور ہاں یہ واقعی ٹیکسٹ ہی ہے اور ان پیج کی طرح آپ کی فلیش مووی کو بھاری بھی نہیں کرے گا!

اُمید ہے آپ کو اس سافٹ وئیر کا تعارف ایک نئے پہلو کے ساتھ پسند آیا ہوگا!!!
٭۔ ۔ ۔ ٭​
 

الف عین

لائبریرین
لیکن کاپی پیسٹ ہی کرنا ہے تو کسی بھی طرح اردو تحریر کاپی پیہسٹ کی جا سکتی ہے۔ اردو نگار پر ہی کیا موقوف۔ یہاں تک کہ کہیں سائبر کیفے میں مجھے اردو ٹائپ کرنے کی ضرورت پیش آ جائے تو میں محفل کے اسی ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر کے کاپی پہیسٹ کر دیتا ہوں جیہ میل میں بھی۔ بلکہ ایک بار تو میں نے محض لاگ ان کے ناکس میں ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کیا۔۔۔
اردو نگار ویسے اچھا پروگرام تھا، اس میں کوئی شک نہیں۔ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ لکھنے والے اسے بھولیں نہیں۔
 
لیکن کاپی پیسٹ ہی کرنا ہے تو کسی بھی طرح اردو تحریر کاپی پیہسٹ کی جا سکتی ہے۔ اردو نگار پر ہی کیا موقوف۔ یہاں تک کہ کہیں سائبر کیفے میں مجھے اردو ٹائپ کرنے کی ضرورت پیش آ جائے تو میں محفل کے اسی ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر کے کاپی پہیسٹ کر دیتا ہوں جیہ میل میں بھی۔ بلکہ ایک بار تو میں نے محض لاگ ان کے ناکس میں ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کیا۔۔۔
اردو نگار ویسے اچھا پروگرام تھا، اس میں کوئی شک نہیں۔ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ لکھنے والے اسے بھولیں نہیں۔

آپ کی بات درست ہے اعجاز انکل۔۔۔۔۔! لیکن فلیش اردو یونی کوڈ فونٹس سپورٹ نہیں کرتا ہے۔اس دھاگے کا مقصد فلیش میں اردو ٹیکسٹ لکھنا ہے جو کہ صرف اردو نگار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ فلیش میں اوّل تو آپ بالواسطہ اردو لکھ ہی نہیں سکتے جیسا کہ دوسرے سافٹ ویئرز میں ممکن ہے۔ فلیش اردو کے ہر حرف کو الگ الگ ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو بھی فلیش اردو ٹیکسٹ کے حروف کو الگ الگ کر دیگا۔ تصویر دیکھئے!
urdu_in_flash1.gif

صرف اردو نگار کا ٹیکسٹ ہی فلیش میں درست نظر آتا ہے یعنی تمام حروف جڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ تصویر دیکھئے!
urdu_in_flash2.gif



اردو نگار کا ’’الکاتب AlKatib1 ‘‘ فونٹ بھی فلیش میں صرف اس وقت درست دکھائی دیتا ہے جب ٹیکسٹ اوپر بیان کیے گئے طریقے کے مطابق کاپی پیسٹ کیا جائے۔ اردو نگار کے علاوہ کوئی ایسا مفت سافٹ ویئر میری نظر سے نہیں گزرا جو فلیش میں اردو ٹیکسٹ کو درست طریقے سے دکھا سکے۔ اگر کوئی اور مفت سافٹ ویئر ایسا کر سکتا ہے تو اس کا مجھے علم نہیں۔ اگر آپ فلیش میں کسی اور سافٹ ویئر کے ذریعے اردو لکھ کر دکھا سکیں تو میں آپ کا ممنون ہونگا۔۔۔۔۔۔۔۔!
 

arifkarim

معطل
بھائی یہ صرف فیلش میں ہی نہیں بلکہ ونڈوز کے ہر پروگرام میں اردو ٹیکسٹ پیسٹ‌ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔ میں بھول گیا تھا کہ اردو نگار یونی کوڈ نہیں ہے۔۔ درست ہے عارف۔ لیکن واقعی یہ تعجب کی بات ہے۔۔ صفحہ ساز کو ٹیسٹ کیا کبھی؟ یہ بھی واحد آسکی فانٹ کا استعمال کرتا ہے نستعلیق میں بھی۔۔۔
 

بلال

محفلین
اوہو۔۔ میں بھول گیا تھا کہ اردو نگار یونی کوڈ نہیں ہے۔۔ درست ہے عارف۔ لیکن واقعی یہ تعجب کی بات ہے۔۔ صفحہ ساز کو ٹیسٹ کیا کبھی؟ یہ بھی واحد آسکی فانٹ کا استعمال کرتا ہے نستعلیق میں بھی۔۔۔

معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ اگر اردو نگار یونی کوڈ نہیں تو پھر انپیج اور اردو نگار میں کیا فرق ہے اور اس سے فلیش فائل کا سائز کیسے کم ہوتا ہے۔؟ کیا کوئی اس بارے میں کچھ بتائے گا۔۔۔؟
 
بھائی یہ صرف فیلش میں ہی نہیں بلکہ ونڈوز کے ہر پروگرام میں اردو ٹیکسٹ پیسٹ‌ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

مجھے افسوس ہے کہ اور میں حیران بھی ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی ابھی تک اس دھاگے کا مقصد نہیں سمجھ سکا ہے۔ عارف بھائی میں جانتا ہوں کہ اردو نگار ہر پروگرام میں اردو ٹیکسٹ پیسٹ کر سکتا ہے۔ جناب میں اس دھاگے میں بالخصوص فلیش کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہ رہا ہوں۔ یا تو آپ میں سے کسی نے فلیش میں اردو کا استعمال نہیں کیا ہے یا پھر آپ کو سرے سے فلیش کے بارے میں علم ہی نہیں ہے۔ اس دھاگے کا مقصد اردو نگار کی اس خصوصیت کا ذکر کرنا تھا کہ اس کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ ہوتا ہے۔ ان پیج کا ٹیکسٹ بھی فلیش میں امپورٹ ہوجاتا ہے مگر وہ بطور ٹیکسٹ نہیں بطور Shape امپورٹ ہوتا ہے۔ یعنی آپ فلیش کے ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے ان پیج کے ٹیکسٹ کو ایڈٹ نہیں کر سکتے اور فلیش ان پیج ٹیکسٹ کو اپنے پروپرٹیز پینل میں Shape ظاہر کرتا ہے۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اردو نگار کے علاوہ کوئی مفت سافٹ ویئر ایسا موجود نہیں ہے جو فلیش میں اردو لکھ سکے یعنی ٹیکسٹ کو ٹیکسٹ ہی شو کرے، ان پیج کی طرح ٹیکسٹ کو Shape یا Image کی صورت ظاہر نہ کرے۔ شاید آپ کو علم نہ ہو کہ فلیش میں اردو نگار سے کاپی پیسٹ کیے ہوئے ٹیکسٹ کو اگر SWF یعنی فلیش مووی میں ایکسپورٹ یا آؤٹ پٹ نکالا جائے تو فلیش مووی کا حجم یا size اتنا نہیں ہوتا جتنا ان پیج سے کورل ڈرا اور پھر فلیش میں امپورٹ کیا ہوا ٹیکسٹ جو بطور ٹیکسٹ نہیں بطور Shape امپورٹ ہوتا ہے کا سائز ہوتا ہے۔

آپ نے شاید یہ پورا ٹیوٹوریل پڑھے بغیر ہی رائے دے دی ہے۔ بھائی جان میں صرف فلیش کا ذکر کر رہا ہوں۔ کیونکہ یہ فلیش کا سیکشن ہے۔ دوسرے سافٹ ویئرز کا میں ذکر نہیں کر رہا ہوں۔ آُپ فلیش میں اردو نگار کے علاوہ کسی اور سافٹ ویئر سے اردو ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کر کے دکھائیں۔ یاد رہے کہ فلیش میں ٹیکسٹ ٹیکسٹ ہی نظر آئے یعنی اسے فلیش ٹیکسٹ ہی شو کرے۔ ان پیج کی طرح Shape نہیں!
 
فلیش میں‌اردو سافٹویر ان پیج کا متن بھی کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں، ان پیج سے کورل ڈرا پھر وہاں‌سے اردو ٹیکسٹ کو Combain کرنے کے بعد (نوری نستعلیق چھوڑ باقی سبھی نسخ‌ فانٹ کے ساتھ) کمپیوٹر میں موجود کسی بھی سافٹویر میں‌لے جایا جاسکتا ہے ۔ بشرط یہ کہ فلیش انیمیشن دیکھنے والے ان پیج اردو سافٹویر پہلے سے کھلا رکھیں ۔

نوٹ :‌ میں یہاں‌ محفل میں‌ نہیں‌ آتا ، یہ تمہاری پوسٹ کا لنک ملنے پر یہاں آیا ہوں، اوپر لکھا ہوا تجربہ آٹھ سال پرانا ہے آج بھی ایسا ہی کرتا ہوں اور میرے پاس اردو یونیکوڈ کا سافٹویر بھی ہے شاید تم جانتے بھی ہو یا نہیں‌ کمپیوٹر پر کہیں‌ بھی چل جاتا ہے ۔ اردو کی ترقی کیلئے خیالات شیئر کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اسی لئے تمہیں‌ مسیج کیا ہے۔ ( biauhs بھائی کا ذاتی پیغام)

جواب:
پہلے تو آپ عارف بھائی کے سوال کا جواب پڑھیے اور پھر یہ اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیے!

1 ۔ ان پیج سے بذریعہ کورل ڈرا ٹیکسٹ فلیش میں درست امپورٹ ہرجاتا ہے مگر فلیش ان پیج کے ٹیکسٹ کو بطور Shape شو کرتا ہے۔ تصویر دیکھئے۔ اور جب آپ ان پیج کا ٹیکسٹ فلیش میں لاکر فلیش مووی SWF فائل ایکسپورٹ کریں گے تو فلیش مووی کا سائز بہت بڑھ جائے گا!



inpage_text_in_flash.gif


ان پیج کا امپورٹ کیا ہوا ٹیکسٹ

2۔ جب آپ یونی کوڈ ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کریں گے تو فلیش اس ٹیکسٹ کو توڑ پھوڑ کر حروف الگ الگ کر دے گا!۔۔۔۔۔۔۔۔تصویر دیکھئے!

unicode_text_in_flash.gif

یونی کوڈ ٹیکسٹ کا فلیش نے کیا حال کر دیا ہے ملاحظہ فرمائیں!

3۔ اب آپ اردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کریں۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ اردو نگار ہی وہ واحد مفت سافٹ ویئر ہے جو فلیش میں اردو ٹیکسٹ کو نہ صرف درست ظاہر کرتا ہے بلکہ فلیش اردو نگار کے ٹیکسٹ کو ٹیکسٹ ہی ظاہر کررہا ہے۔ اور جب آپ فلیش مووی SWF بنائیں گے تو فلیش مووی کا سائز کافی کم ہوگا۔ تصویر دیکھئے!

urdunigar_text_in_flash.gif

اردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ ہی دکھائی دے رہا ہے!


:(:(مجھے امید ہے کہ اب آپ سب اس تھریڈ کا مقصد جان گئے ہوں گے!!!!:(:(

 
معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ اگر اردو نگار یونی کوڈ نہیں تو پھر انپیج اور اردو نگار میں کیا فرق ہے اور اس سے فلیش فائل کا سائز کیسے کم ہوتا ہے۔؟ کیا کوئی اس بارے میں کچھ بتائے گا۔۔۔؟

ایم بلال بھائی! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ بھی اوپر دیا گیا جواب ملاحظہ فرما لیں۔ ان پیج کے ٹیکسٹ سے فلیش فائل کا سائز اس لیے بڑھ جاتا ہے کیونکہ فلیش ان پیج کے ٹیکسٹ کو Shape یا بطور Vector ایکسپورٹ کرتا ہے۔ شاید آپ جانتے ہوں کہ Vector ہونے کا مطلب یہ ہے کہ فلیش کو اپنی آؤٹ پٹ فائل میں ان پیج ٹیکسٹ کے ایک ایک زاویے کو ’’تخلیق‘‘ کرنا پڑتا ہے اور آپ جانتے ہیں اردو ٹیکسٹ انگریزی ٹیکسٹ کی نسبت زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے۔ اردو ٹیکسٹ میں زیادہ کونے یا نوکیں اور پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔ فلیش کو ہر بیچیدگی کا خیال رکھنا پڑنا ہے یعنی اس کی Mathematical Calculation کرنی پڑتی ہے۔ اس سے فلیش فائل کا سائز بڑھ جاتا ہے۔ اس امر کو آپ فلیش فائل کی کمزوری کہہ سکتے ہیں۔ اگر بہت سارا ٹیکسٹ ان پیج کا موجود ہو تو کیا آپ یقین کرینگے کہ فلیش فائل کا سائز Mega Bytes تک بھی پہنچ سکتا ہے!

لیکن اس کے برعکس اردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ ہی دکھائی دیتا ہے اور ٹیکسٹ کا سائز فلیش مووی میں نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور اگر آپ ٹیکسٹ کا بہت زیادہ استعمال بھی کرتے ہیں تب بھی فلیش مووی کا سائز صرف 10 Kilo Bytes تک ہی ہوسکتا ہے یا شاید اس سے بھی کم!

آپ چاہیں تو آزما کر دیکھ سکتے ہیں!:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس دھاگے کو ایک مرتبہ پھر اوپر لا رہا ہوں۔ :)
شوبی، کیا اردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں ایک شیپ کی صورت میں نظر نہیں آتا؟
میں چاہ رہا ہوں کہ اس طرح کی فیچر دوسرے اردو ایڈیٹر میں بھی شامل کی جائے۔ اسی لیے میں کچھ تحقیق کرنا چاہ رہا تھا کہ کاپی کرنے پر ٹیکسٹ کس فارمیٹ میں کلپ بورڈ میں کاپی ہوتا ہے؟ اگر کسی کا نسیم امجد سے رابطہ ہو تو ان سے یہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
جی نبیل بھائی صرف اردو نگار ہی وہ واحد مفت سافٹ ویئر میری نظر سے گزرا ہے جس میں اردو متن متن کی صورت ہی ظاہر ہوتا ہے۔ اسے شیپ میں کنورٹ کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی۔ لیکن اس میں ایک Limitation ہے کہ جن الفاظ میں حمزا استعمال ہوتا ہے ، اردو نگار ان الفاظ کو درست جوڑ نہیں پاتا۔ اس کا اقرار خود نسیم امجد صاحب نے کیا ہے۔ اگر اس خامی کو دور کر دیا جائے یا کسی دوسرے اردو ایڈیٹر میں ایسا فیچر شامل کر دیا جائے جس کی بدولت فلیش میں اردو متن ٹیکسٹ کی صورت ہی لے جانا ممکن ہوجائے تو یہ شیپ والا چکر ہی ختم ہوجائے گا۔ نسیم امجد صاحب کی ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے: http://naseem.amjad.googlepages.com
یہاں ان کی میلنگ لسٹ کا ایدریس بھی ہے۔ اس کے ذریعے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

اسد

محفلین
معذرت چاہتا ہوں کہ فلیش کے ٹوپک میں دخل اندازی کر رہا ہوں. میں نے کبھی اردو نگار استعمال نہیں کیا، کیا یہ پارس نگار جیسا تھا؟
اگر ہاں تو
میں اس دھاگے کو ایک مرتبہ پھر اوپر لا رہا ہوں۔ :)
شوبی، کیا اردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں ایک شیپ کی صورت میں نظر نہیں آتا؟
میں چاہ رہا ہوں کہ اس طرح کی فیچر دوسرے اردو ایڈیٹر میں بھی شامل کی جائے۔ اسی لیے میں کچھ تحقیق کرنا چاہ رہا تھا کہ کاپی کرنے پر ٹیکسٹ کس فارمیٹ میں کلپ بورڈ میں کاپی ہوتا ہے؟ اگر کسی کا نسیم امجد سے رابطہ ہو تو ان سے یہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پارس نگار میں پرانے 256 کیریکٹر فونٹ استعمال ہوتے تھے. ایک ٹیکسٹ ایریا میں ہم ٹائپ کرتے تھے، پارس نگار اس ٹیکسٹ کو لفظ میں موجود حروف کی پوزیشن کے مطابق تبدیل کر دیتا تھا. لیکن اصل کام یہ ہوتا تھا کہ آؤٹ پٹ میں یہ ٹیکسٹ الٹا کیا جاتا تھا. مثلاً (میں انگلش حروف میں مثال دوں گا)، "اسد اللہ" لکھنے کے لئے ہم (asd allo) ٹائپ کرتے تھے، پارس نگار اسے (olla dsa) میں تبدیل کر دیتا تھا، اور اس ٹیکسٹ کو ہم جب کسی بھی عام LTR ایپلیکیشن میں پیسٹ کرتے تھے تو ٹیکسٹ درست نظر آتا تھا.

(olla dsa)
اس میں:

o = ﻪ
l = ﻠ
l = ﻟ
a = ا

d =ﺪ
s = ﺳ
a = ا

میرا خیال ہے کہ یہی کام یونیکوڈ فونٹس کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے. شائد علوی نستعلیق یا اس جیسے لیگیچر والے فونٹس کے لئے ممکن (آسان) نہ ہو. لیکن عام فونٹس کے لئے کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہونا چاہئے.
 

اسد

محفلین
اوپر والے میں character map سے الٹی ترتیب سے ایک ایک کیریکٹر کی شکل کاپی کی تھی اور نیچے والے میں سیدھا ٹائپ کیا تھا.
flashdp0.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شوبی اور اسد۔
میرے خیال میں حرف کو الٹا دینے والی تکنیک نستعلیق فونٹ کے ساتھ کام نہیں کرے گی۔ بہرحال یہ ایک دلچسپ ڈسکوری ہے۔
 
اسد پارس نگار کا ٹیکسٹ بھی فلیش میں بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ ہوتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ مفت نہیں ہے اور اس کا ’’پاکستانی‘‘ ورژن بھی دستیاب نہیں۔ ایک اور سافٹ ویئر سمٹ سوفٹ لمیٹد کا اردو ایڈیٹر بھی ہے جو بالکل اردو نگار کی طرح کام کرتا ہے۔ مگر یہ بھی مفت نہیں ہے۔ اس کا ڈیمو ورژن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے اس سے ٹیکسٹ کاپی کرکے فلیش میں پیسٹ کیا تو بالکل اردو نگار کی طرح بالکل درست ٹیکسٹ فلیش میں نظر آیا۔ نمونہ دیکھئے

Urdu_In_Flash.jpg



کاش نسیم امجد صاحب اپنے اردو نگار کو اردو ایڈیٹر کی طرح بنانے کی کوشش کریں تو کتنا اچھا ہو!
 

وجی

لائبریرین
شوبی صاحب آپ ایم ایس ورڈ پر اردو لکھیں اور اس پر ورڈ آرٹ کی اوپشن استعمال کریں اور پھر کوپی پیسٹ کریں تو کوئی بھی فونٹ کوپی ہوجائے گا
فلیش میں
 

نبیل

تکنیکی معاون
عربی ٹیکسٹ کو فلیش میں استعمال کرنے کے بارے میں اب نیٹ پر کئی ٹپس موجود ہیں۔ لیکن یہ صرف workarounds ہیں۔ ابھی فلیش میں عربی یا اردو کی اصل سپورٹ شامل ہونے میں شاید مدتیں لگ جائیں گی۔ :( بہرحال میں سوچ رہا ہوں کہ اس طرح کے تمام مفید ٹپس کو ایک جگہ اکٹھے کر لیا جانا چاہیے۔ اس ربط پر ایم ایس ورڈ سے فلیش میں عربی ٹیکسٹ منتقل کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
 
شوبی صاحب آپ ایم ایس ورڈ پر اردو لکھیں اور اس پر ورڈ آرٹ کی اوپشن استعمال کریں اور پھر کوپی پیسٹ کریں تو کوئی بھی فونٹ کوپی ہوجائے گا
فلیش میں

بہت شکریہ وجی صاحب میرے علم میں اضافہ فرمانے کا!۔۔۔۔۔لیکن یہ مت بھولیے کہ ایم ایس ورڈ سے جو ٹیکسٹ پیسٹ ہوگا خواہ وہ کسی بھی فونٹ میں ہو ، وہ بطور شیپ امپورٹ ہوگا۔ یہاں ہم فلیش میں اردو ٹیکسٹ کو بطور ٹیکسٹ امپورٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ورنہ شیپ میں امپورٹ کرنے کا طریقہ تو سب جانتے ہیں۔
 
Top