فلم Fitna - The movie کے بارے میں آپ کی رائے؟

damsel

معطل
یہود کہاں سے آ گئے بیچ میں؟

زیک بھائی، آپ ان تانوں بانوں پر غور کریں آپ کو سمجھ آجائے گا کہ یہ کس کی پھیلائی ہوئی آگ ہے اور کیوں؟؟؟ ہر سازش کا سرا امریکیوں کے ہاتھ مین ہی نظر آئے گا آپ کو اور امریکی کس کی کٹھ پتلی ہیں؟؟؟

ان کے تانوں بانوں کا ایک چھوٹا سا نمونہ
http://www.allaahuakbar.net/free-masons/index.htm
 
محمد سعد

محفلین
آج کل ملا سے مراد وہ بے علم اور جاہل افراد ہیں جو دین کے نام پر تجارت کر رہے ہیں۔ جن کے پاس علم تو ہے لیکن اس گدھے کی مانند جس پر کتب لاد دی گئی ہوں۔ حقیقی علماء کرام مقصود نہیں جو حقیقتاً انبیا کے وارث ہیں

لیکن پھر بھی اس طرح الفاظ کے معانی بدلنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ واضح الفاظ استعمال کیے جائیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن پھر بھی اس طرح الفاظ کے معانی بدلنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ واضح الفاظ استعمال کیے جائیں۔

محترم روز مرہ زندگی میں زبان اپنے الفاظ کے معنی بدلتی رہتی ہے۔ آج ایک لفظ کسی غلط معنی میں استعمال ہوتا ہے تو کل کو وہ کسی اچھے معنی میں بھی آ سکتا ہے

میرے علم میں:

مشتہر کا پرانا مطلب ذلیل کر کے مشہور کرنا تھا، نیا مطلب اشتہار سے ملتا جلتا ہے

دوست بھائی نے لفظ "گھٹیا" کی مثال دی، سور کی مادہ کو گھٹیا کہتے ہیں۔ آج یہ روز مرہ کا لفظ ہے اور آج ہی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے

اسی طرح ملا لفظ اگر گونا گوں وجوہات کی بناء‌ پر اپنے معنی بدل رہا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟
 
وجی

لائبریرین
فلم فتنہ اور اس جیسے نہ جانے کتنے فتنے ابھی اور آئیں گے۔ یہود کی اسلام دشمنی میں بہرحال کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔
مغربی میڈیا کی تو وہی مثال ہے کہ
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہم کو عبث بدنام کیا​

تو وہ چاہے کالے کو سفید کریں یا سفید کو کالا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ان کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی سب کو پتا ہے لیکن کوئی کچھ کہتا ہی نہیں11 ستمبر، افغانستان، عراق یہ سب تو ہمارے سامنے کی باتیں ہیں ۔ وہ چا ہے ہماری الہامی کتاب اور ہمارے پیغمبر کے کو جیسے چاہے پورٹرے کریں ہم کو کیا فرق پڑتا ہے۔ مسلمان تو سب سو رہے ہیں۔البتہ کوئی ان کے ہلو کاسٹ کے متعلق منہ سے بھاپ بھی نہین نکال سکتا۔

ان ہزاروں مغربی چینلز (اور کچھ اپنے گھر کے بھیدی بھی)کے مقابلے پر میں نے صرف ایک چینل کو دیکھا ہے "پیس ٹی وی" کو جو اکیلا جتنا کر سکتا ہے کر رہا ہے اسلام اور مسلمانوں کے امیج کو صحیح طور پر پیش کرنے کی بھر پور کوشیش کر رہا ہے۔ لیکن ہزاروں لاکھوں چینلز کے سامنے صرف ایک چینل۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ایسے جتنے بھی ادارے ہیں ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ "مین پاور" کی کمی ہے۔ اگر کوئی پڑھا لکھا مسلمان اپنے 24 گھنٹوں میں سے 3-2 گھنٹے بھی دین کو یا اشاعتِ دین میں مددگار بننے میں صرف کرے تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
ہر شخص اپنی جگہ پر کوئی ہنر رکھتا ہے کسی کو کمپیوٹر مین مہارت ہے ۔کسی کے پاس قلم کی طاقت ہے۔ کسی کے پاس علم کی اور کچھ کے پاس پیسے کی کچھ کے پاس اگر کچھ نہیں تو کم از کم اپنا قیمتی وقت ہے وہ دے دیں۔
انشاء اللہ اگر ہم سب ایسا کریں تو ایسے فتنے کبھی نہ سر اٹھائیں۔

پاکستان میں پیس ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کو ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے
 
زیک

مسافر
زیک بھائی، آپ ان تانوں بانوں پر غور کریں آپ کو سمجھ آجائے گا کہ یہ کس کی پھیلائی ہوئی آگ ہے اور کیوں؟؟؟ ہر سازش کا سرا امریکیوں کے ہاتھ مین ہی نظر آئے گا آپ کو اور

کیا مجھے برا کہہ رہی ہیں؟ میں نے تو کوئی سازش نہیں‌کی؟
 
شمشاد

لائبریرین
پیس ٹی وی کو پاکستان میں بند کرنے کی کوئی وجہ بھی ہے یا بس مرضی کے زور پر بند کر دیا گیا ہے؟
 
damsel

معطل
پاکستان میں پیس ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کو ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے

ہمارے گھر تو چل رہا تھا آخری اطلاعات کے مطابق لیکن اُس وقت بھی ورلڈ کال جیسے بڑے کیبلز نے اس کو بند کیا ہوا تھا۔
 
damsel

معطل
پیس ٹی وی کو پاکستان میں بند کرنے کی کوئی وجہ بھی ہے یا بس مرضی کے زور پر بند کر دیا گیا ہے؟

ان الفاظ کا ربط ڈھونڈیں جو سرخ رنگ میں ہیں۔ آپ کو جواب مل جائے گا۔

ویسے ہوسکتا ہو کہ ان کو یہ ڈر ہو کہ کہیں مسلمان سچی میں مسلمان نہ ہو جائیں
 
دوست

محفلین
محترم روز مرہ زندگی میں زبان اپنے الفاظ کے معنی بدلتی رہتی ہے۔ آج ایک لفظ کسی غلط معنی میں استعمال ہوتا ہے تو کل کو وہ کسی اچھے معنی میں بھی آ سکتا ہے

میرے علم میں:

مشتہر کا پرانا مطلب ذلیل کر کے مشہور کرنا تھا، نیا مطلب اشتہار سے ملتا جلتا ہے

دوست بھائی نے لفظ "گھٹیا" کی مثال دی، سور کی مادہ کو گھٹیا کہتے ہیں۔ آج یہ روز مرہ کا لفظ ہے اور آج ہی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے

اسی طرح ملا لفظ اگر گونا گوں وجوہات کی بناء‌ پر اپنے معنی بدل رہا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟
قیصرانی مادہ نہیں‌ اس کے بچے کو کہا جاتا ہے۔ جیسے کتے کا پلا ہوتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
محترم روز مرہ زندگی میں زبان اپنے الفاظ کے معنی بدلتی رہتی ہے۔ آج ایک لفظ کسی غلط معنی میں استعمال ہوتا ہے تو کل کو وہ کسی اچھے معنی میں بھی آ سکتا ہے

میرے علم میں:

مشتہر کا پرانا مطلب ذلیل کر کے مشہور کرنا تھا، نیا مطلب اشتہار سے ملتا جلتا ہے

دوست بھائی نے لفظ "گھٹیا" کی مثال دی، سور کی مادہ کو گھٹیا کہتے ہیں۔ آج یہ روز مرہ کا لفظ ہے اور آج ہی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے

اسی طرح ملا لفظ اگر گونا گوں وجوہات کی بناء‌ پر اپنے معنی بدل رہا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟

پھر بھی جہاں دینی تعلیمات کی بات ہوتی ہے وہاں ذرا سی بھی غلط فہمی سے بہت بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ تو اگر ایک لفظ کی بجائے دو یا تین الفاظ استعمال کرنے سے فساد اور غلط فہمیاں کم ہو جاتی ہیں تو کیا حرج ہے؟ مثلاً اگر صرف "ملا" کی بجائے آپ "جعلی ملا" کے الفاظ استعمال کریں۔ امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں اپنے آپ کو جعلی مُلا کون کہتا ہے اور کون سمجھتا ہے۔ یہاں تو ہر کوئی اپنے آپ کو عالم فاضل ہی سمجھتا ہے اور وہ بھی سب سے بڑا۔
 
arifkarim

معطل
کیا کوئی دوست؛ آنحضور ﷺ کی اس حدیث کا حوالہ لا کر دے سکتا ہے، جس میں آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ آخری زمانہ کے علماءکھلے‌آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق ہونگے!؟
یقیناً اس حدیث‌میں‌تمام علماء شامل نہیں، مگر جو علماء دین میں‌سیاست کو شامل کرتے ہیں، وہ ضرور شامل ہیں!
 
وجی

لائبریرین
جلاد بادشاہی ہو یا ہو جمہوری تماشا
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے جنغیزی
بقول اقبال
 
خرم

محفلین
ویسے ایک بات ہے کہ اگر یہ فلم ایسی ہی ہے جیسا کہا جاتا ہے تو ہمیں اس کے دیکھنے کی ضرورت ہی کیا ہے اور اس پر بحث کا کیا فائدہ؟
 
arifkarim

معطل
ویسے ایک بات ہے کہ اگر یہ فلم ایسی ہی ہے جیسا کہا جاتا ہے تو ہمیں اس کے دیکھنے کی ضرورت ہی کیا ہے اور اس پر بحث کا کیا فائدہ؟

بحث ہم ان عناصر کی کر رہے ہیں۔ جن کی پیروی کر کے ہم گمراہ ہو رہے ہیں۔ اور اس دنیا میں بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، اور ہوسکتا ہے کہ آخرت میں بھی ہوں۔:eek:
 
محمد سعد

محفلین
کیا کوئی دوست؛ آنحضور ﷺ کی اس حدیث کا حوالہ لا کر دے سکتا ہے، جس میں آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ آخری زمانہ کے علماءکھلے‌آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق ہونگے!؟
یقیناً اس حدیث‌میں‌تمام علماء شامل نہیں، مگر جو علماء دین میں‌سیاست کو شامل کرتے ہیں، وہ ضرور شامل ہیں!

اسلام محض ایک مذہب نہیں بلکہ ایک مکمل نظامِ حیات ہے۔ اس میں انفرادی زندگی سے لے کر نظامِ حکومت (سیاست) تک سب کے بارے میں تفصیل سے بتا دیا گیا ہے۔ ہاں اگر آپ سیاست کا لفظ منافقت کے معنوں میں استعمال کر رہے ہیں، جیسا کہ آج کل عام ہے، تو پھر آپ کی بات درست ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
محترم فاروق صاحب و دیگر احباب

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرما دیا تھا کہ میری امت میں تہتر فرقے ہوں گے۔ بہتر جہنم میں‌جائیں گے اور صرف ایک فرقہ کی نجات ہو گی۔ صحابہ نے پوچھا کہ وہ فرقہ کونسا ہو گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقہ پر چلے گا۔

زبان میں گنتی بعض دفعہ کثرت کو بیان کرنے کے لیے بھی آتی ہے مثال کے طور پر جب ہم کسی کو ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے تمہیں ہزار بار سمجھایا ہے کہ یہ کام نہ کرو تو یہاں ضروری نہیں ہے کہ ہم نے ہزار بار ہی سمجھایا ہو بلکہ یہاں ہماری مراد یہ ہوتی ہے کہ میں نے تمہیں کئی مرتبہ سمجھایا ہے۔اسی طرح جب یہ کہاگیا کہ تہتر فرقے ہوں گے تو اس سے مراد یہ ہے کہ کئي فرقے ہوں گے لیکن آخرت میں کامیاب وہی ہوگاجو میری اور میرے صحابہ کی پیروی کرے گا۔ظاہر ہے ایسا آدمی کسی بھی گروہ سے ہوسکتاہے بس اس کا عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ جیسا ہوناچاہیے۔
 
damsel

معطل
کیا کوئی دوست؛ آنحضور ﷺ کی اس حدیث کا حوالہ لا کر دے سکتا ہے، جس میں آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ آخری زمانہ کے علماءکھلے‌آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق ہونگے!؟
یقیناً اس حدیث‌میں‌تمام علماء شامل نہیں، مگر جو علماء دین میں‌سیاست کو شامل کرتے ہیں، وہ ضرور شامل ہیں!

علماء سوء کا ذکر ہے اس حدیث میں لیکن مکمل یاد نہیں:(
 
Top