فقط

شمشاد

لائبریرین
حشرؔ میری شعر گوئی ہے فقط فریاد شوق
اپنا غم دل کی زباں میں، دل کو سمجھاتا ہوں میں
(آغا حشر)
 
شمشاد

لائبریرین
غمِ فراق ہے دُنبالہ گردِ عیشِ وصال
فقط مزہ ہی نہیں عشق میں بَلا بھی ہے
(میر تقی میر)
 
راجہ صاحب

محفلین
بے ترتیبی میں ترتیب ڈھونڈتے ہیں
جینے کی کوئی ترکیب ڈھونڈتے ہیں
اس سے بے وفائی کا گلہ کوئی نہیں ہے
ہم تو فقط اپنا رقیب ڈھونڈتے ہیں‌
 
شمشاد

لائبریرین
اک دھندلا سا تصور ہے کہ دل بھی تھا یہاں
اب تو سینے میں فقط اک ٹیس سی پاتا ہوں میں
(آغا حشر)
 
شمشاد

لائبریرین
شکوہ عيد کا منکر نہيں ہوں ميں، ليکن
قبول حق ہيں فقط مرد حر کي تکبيريں
(علامہ محمد اقبال)
 
کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
اس کی دولت ہے فقط نقشِ کف پا تیرا​

جناب الف نظامی صاحب۔
قاسمی صاحب کی اس نعت کا ایک شعر ہے:

پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ہے تیرا کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا​
یا
پورے قد سے جو کھڑا ہوں تو یہ ہے تیرا کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا​

میں ۔۔۔ اور ۔۔۔ جو
کوئی صورت ہو کہ ہم حتمی متن کو پا لیں! میرے ایک دوست ہیں پروفیسر اختر شاد|۔ بنیادی طور پر یہ سوال ان کی طرف سے ہے۔
توجہ فرمائیے گا۔ میں نے انٹرنیٹ پر تلاش کی تو مجھے یہ دونوں متن ملے ہیں۔
پورے قد سے جو کھڑا ہوں ۔۔۔ پورے قد سے میں کھڑا ہوں ۔۔۔ تو یہ ہے تیرا کرم
 
الف نظامی

یا استاذی۔
"میں" اور "مجھ کو "اکٹھا کیا جانافصیح نہیں ہوگا۔
یہ خیال ہے کہ درست شعر یہ ہے۔

میری جستجو کا حاصل ملاحظہ ہو:
10150638_10152056647785754_1360847423066715468_n.jpg

جناب الف عین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بھری دنیا میں فقط مجھ سے نگاہیں نہ چرا
عشق پر بس نہ چلے گا تری دانائی کا!!!!
احمد ندیم قاسمی
 
سیما علی

لائبریرین
تو جگنو ہے فقط راتوں کے دامن میں بسیرا کر
میں سورج ہوں تو مجھ سے آشنائی کر نہیں سکتا
افضل الہ آبادی
 
Top