فقط

الف نظامی

لائبریرین
کعبے کے در کے سامنے مانگی ہے یہ دعا فقط
ہاتھوں میں حشر تک رہے دامنِ مصطفی فقط​
ناظرین و قارین ایسا شعر لکھیں جس میں فقط آتا ہو۔
شروع میں، درمیان میں، آخر میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرصتِ کار فقط چار گھڑی ہے یارو
یہ نہ سوچو ابھی عمر پڑی ہے یارو
(جان نثار اختر)
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ بتائیے کہ آپ نے اس قسم کے اشعار جن میں “فقط“ آتا ہے کا کتنا ذخیرہ کیا ہوا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو آپ غزل کا ایک ایک شعر لکھ رہے ہیں، پوری غزل ایک ہی دفعہ کیوں نہیں لکھ دیتے اور دوسرا یہ کہ شاعر کا نام کیا ہے؟
 

تیشہ

محفلین
میں فقط اس جرم میں دنیا میں رسوا ہوگیا
میں نے جس چہرے کو دیکھتا تیرے جیسا ہو گیا ،
 

تیشہ

محفلین
اے عمرِرواں ، آ پاس میرے
تجھھ سے فقط یہ کہنا ہے مجھکو
اک شخص سے ملنا ہے مجھکو
ملنے کی گھڑی جہ ٹہری ہے
دو چار صدی یا اب کے برس
اے عمر ِ رواں، آ پاس میرے
 

شمشاد

لائبریرین
نہ بادہ ہے، نہ صراحی، نہ دورِ پیمانہ
فقط نگاہ سے رنگیں ہے بزمِ جانانہ
 
Top