فعولن کے وزن پرمشق . اساتذہ سے اصلاح کی درخواست

انس معین

محفلین
فعولن کے وزن پر مشق . اساتذہ سے اصلاح کی درخواست .

جو کل تک تو جاہل کی صف میں رہے ہیں
وہ عالم سناتے ہیں تیرے فسانے
لکھاری ہیں سارے قلم کے قفس میں
سویرے کے ضامن اندھیرے فسانے
خیالوں کے قیدی خیالوں نے مارے
جنازے کو اب ہیں گھیرے فسانے
نہ لیلہ نہ مجنو نہ کوئی ادا ؔہے
ہیں سارے یہ جھوٹے ادھورے فسانے

اساتذہ اور تمام احباب سے اصلاح کی درخواست
الف عین
محمد تابش صدیقی
یاسر شاہ
سید عاطف علی
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
جو کل تک تو جاہل کی صف میں رہے ہیں
۔الفاظ اورانداز کو مضمون سے ہم آہنگ رکھیں ۔ اور اسلوب کو متین بنائیں ۔ جیسے جاہل کی صف ۔ عجیب سی ترکیب ہے ۔ جاہلوں کی صف ہونا چاہیئے۔
مثلاََ ۔جو کل تک رہے جاہوں کی صفوں میں
ہیں سارے یہ جھوٹے ادھورے فسانے
یہ سارے ہیں جھوٹے ادھورے فسانے۔
وغیرہ ۔
نیز اشعار میں کوئی موضوع نہیں سمٹا معنوی اعتبار سے ۔ محض پر گوئی کا سا ایک بکھرا نمونہ ہوا ۔
 
الف عین

لائبریرین
لیلہ اور مجنو سے میں تو واقف نہیں لیلیٰ مجنوں درست املا ہو گی
لکھاری.... یہ پنجابی لفظ مجھے تو پسند نہیں پاکستانی نہ جانے کیوں اردو میں گوارا کر لیتے ہیں،؟
باقی دوستوں سے متفق ہوں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیلہ اور مجنو سے میں تو واقف نہیں لیلیٰ مجنوں درست املا ہو گی
لکھاری.... یہ پنجابی لفظ مجھے تو پسند نہیں پاکستانی نہ جانے کیوں اردو میں گوارا کر لیتے ہیں،؟
باقی دوستوں سے متفق ہوں
میرے خیال میں لکھنے سے درست فاعل لیکھک (لے کھک) بنتا ہے ۔
مجھے تو یہ لفظ دیکھنے اور سننے میں بہت ہی کھردرا لگتا ہے ایک جھرجھری سی آجاتی ہے اس سے ۔
یہاں مصنف کیوں نہیں کہہ لیا گیا ؟
 
فہد اشرف

محفلین
میرے خیال میں لکھنے سے درست فاعل لیکھک (لے کھک) بنتا ہے ۔
مجھے تو یہ لفظ دیکھنے اور سننے میں بہت ہی کھردرا لگتا ہے ایک جھرجھری سی آجاتی ہے اس سے ۔
یہاں مصنف کیوں نہیں کہہ لیا گیا ؟
یہ تو فاعل بنانے کا ہندی قاعدہ ہے۔
 
انس معین

محفلین
۔الفاظ اورانداز کو مضمون سے ہم آہنگ رکھیں ۔ اور اسلوب کو متین بنائیں ۔ جیسے جاہل کی صف ۔ عجیب سی ترکیب ہے ۔ جاہلوں کی صف ہونا چاہیئے۔
مثلاََ ۔جو کل تک رہے جاہوں کی صفوں میں

یہ سارے ہیں جھوٹے ادھورے فسانے۔
وغیرہ ۔
نیز اشعار میں کوئی موضوع نہیں سمٹا معنوی اعتبار سے ۔ محض پر گوئی کا سا ایک بکھرا نمونہ ہوا ۔
جی بلکل
 
موضوع سمیٹنا فاعل مفعول فاعلن فاعلاتن یہ اس میں عجیب سمجهہ ہے وجد کے اندر آدمی دکهہ لکهے سکهہ لکهے لفظوں کی ترتیب جوڑے ماضی اور حال کی نسبت وزن الفاظ کو دے بحر معنی کے انداز کو دے احساس کو رنگ دے
 
Top