فسانہ عجائب پر گفتگو اور رائے کا دھاگہ

فہرست عنوانات فسانہ عجائب

حمد 1
نعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2
مدح غازی الدین حیدر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3
کیفیت شہر بے نظیرکی (بیان لکھنو)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5
وجہ تالیف اس قصہ بے نظیر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 26
آغاز داستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔32
بیان سواری شہزادہ جان عالم اور خریدنا توتے کا اور کج بحثی ماہ طلعت کی توتے سے، پھر کیفیت حسن انجمن آرا توتے سے سننا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 37
وطن آوارہ ہونا نوگرفتار محبت کا۔ ہرن کا ملنا،جادوگرنی کا سدراہ ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 52
رہا ہونا جادوگرنی کے جال سے اور ملاقات ہونی ملکہ مہرنگاہ سے۔ پھر ملکہ کے باپ سے ملنا ، لوح لے کے چل نکلنا ۔۔۔۔۔۔۔72
رخصت ہونا جان عالم کا ملکہ مہرنگاہ سے اور پہنچنا ملک زرنگار کا۔ ملاقات خواجہ سرا کی، دریافت ہونا حال پرملال جادوگرکا ۔ پھر اس کو قتل کرکے لانا اس ماہ پیکر کا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104
بیان جلسہ شادی۔ انکار کرنا اس ماہ پارہ کا،ماں کا سمجھانا۔ پھر سامان برات کا، مزہ لوٹنا پہلی رات کا۔ 130
شرح جگرخراچی ملکہ مہرنگارکی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔150
نقل سوداگر کی بیٹی کی۔ انگریز کا آنا، فریفتہ ہو جانا، آخرکو جان دینا دونوں کا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔156
حال خسراں مآل مجسٹن کے بیٹے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔159
عزم وطن جان عالم کا۔ تیاری سامان سفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔176
درودِ موکب جاہ و جلال شاہ زادہ خجستہ خصال متصل باغ ملکہ مہر نگار۔ بیان ملاقات انجمن آراکا، پھر نکاح ملکہ کا۔ ۔۔۔186
رخصت شہ زادہ باوقار کی۔ پیر مرد کا عمل بتانا، وزیرزادہ گم گشتہ کا اسی روزآنا۔ اس کا انجمن آراپر فریفتہ ہو جانا، دغاسے شہ زادے کو بندر بنانا۔ بعد خرابی ملکہ کے باعث رہائی پانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 191
فسانہ سلطان یمن -- سائل کو سلطنت دے کے غریب دیار ہونا، سوداگرکے فریب سے شہہ زاری کا کھونا۔ پھر بیٹوں کی جدائی۔ آخرسلطنت کا مل جانا ، بیٹوں کا آنا ، بی بی کا پانا ، پھر سوداگرکا قتل کرنا۔ ۔۔۔۔۔208
بندر کی تقریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔226
ناقہ بٹھانا تقدیرکا پھر اسی دشت پرخوف و خطرمیں۔ ساحرہ کا آنا، تمام لشکر کو نصف پتھر بنانا۔ پھر ملکہ کے باپ کا آنا ، آفت سے چھڑانا۔ جادوگر اور جادوگرنیوں کی لڑائی ، شہپال کا قتل، لشکر کی رہائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔243
روانہ ہونا جان عالم کا اس دشت سے ، اترنا دریا شور کے کنارےپر، آنا جہاز کا، سوار ہونا یا ران دم ساز کا۔ پھر جہاز کی تباہی، باہم کا تفرقہ پھر جوگی کا سمجھانا۔ توتے کا مل جانا، ڈوبتوں کا ترنا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 264
جوگی سے ملاقات اور اس مقام کی تفصیلات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 271
سانحہ برادران توام۔ جانا شکار کا دام قضا میں پھنسنا طائران پراعجاز کا۔ پھرایک نے سلطنت پائی ، دوسرے کے ہاتھ بہ صد خرابی شہہ زادی آئی۔ ۔۔۔۔۔۔276
حکایت پرشوق چھوٹے بھائی کی۔ اٹھا لے جانا جانور مہیب کا، بدولت سوداگر کنویں سے نکلنا۔ میر قافلہ کی برائی، شہ زادی تک رسائی ، پھرتقدیر کی بھلائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔282
بیان حال اس غریق بحر ملال یعنی ملکہ مہرنگارجگرفگارکا۔ آنا توتے کا خط لے کے ، پھر توتے کی رخصت اور مل جانا انجمن آرا اور شہہ زادے کا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 301
پہنچنا شہہ زادے کا مع انجمن آرا ملکہ مہر نگار کے پاس۔ مطلع ہونا وہاں کے بادشاہ کا ، بھیجنا سپاہ کا۔ پھر بدولت نقش مطیع ہو جانا اس فوج کا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔318
ورود صحراے ہمیشہ بہارمیں، کیفیت باہم کے جلسے کی۔ خیالات فاسد آنا ، توتے کا سمجھانا ، پھر شہہ زادےکا پچھتانا۔ ۔۔۔۔۔325
حکایت قاضی متشرع اور مفتی صاحب درعکی۔ بھاوج پر فریفتہ ہونا، اس کا انکار کرنا، قاضی کا سنگسارکرنا، اس کی جان بچ جانا۔ بادشاہ کا آنا، سب حال ظاہر ہونا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 330
خاتمہ ۔ وطن پہنچنا اس سیاح جہاں گرد کا۔ پھر فیروزشاہ کا جان عالم کو تاج و تخت دینا، آپ گوشہ عزلت لینا اور قتل وزیر زادے کا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 336
تاریخ تکمیل از مولف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 343
تاریخ نوازش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 344
تاریخ مدہوش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 344

 
آخری تدوین:
حمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًاؕ-وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا

سزاوارِ حمد و ثنا خالقِ اَرض و سَما ، جَلَ وَعَلا ، صانِعِ بے چون و چِرا ہے ؛ جس نے رنگِ بے ثَباتی سے، بہ ایں رنگارنگی ، تختہ چمنِ دنیا پراز لالہ و گل جُزو کُل بنایا۔ اور باوجودِ تَرسِ باغبان و بیم صیاد ، وَلوَلہ رُخِ گُل بلبل کو دے کر دامِ محبت میں پھنسایا۔ اور عاشقِ با وفا و معشوقِ پردغا کو ایک آبِ گل سے خَمیر کرکے ، پردہ غیب سے باعرصہ شہود لایا۔ ایک خلقت سے دو طرح کا جلوہ دکھایا اور انسانِ ضعیف بُنیان کو اشرف المخلوقات فرمایا۔

جلوہ حُسنِ بُتاں بخُدا شِیفتگی کا بہانہ ہے۔ نالہ بلبلِ شیدا گُوشِ گلِ رعنا کا تَرانہ ہے۔ اُس کی نیرنگیوں کے مشہور فسانے ہیں ، ہم اس کی قدرتِ کامِلہ کے دیوانے ہیں۔ صفت اس کی مُحال ہے ، زَبان اس تقریر سے لال ہے۔ جس کی شان میں مخبر صادق یہ فرمائے ، دوسرا اِس عُہدے سے کب بَر آئے : مَاعَرَفنَاکَ حَقَّ مَعٌرِفَتِکَ ۔

نعت
عِناں تابِی اَشہَب خامہ وادِیِ نعتِ رسولِ مُجتبی ،
محمدِ مُصطفی سَزاوارِ اُلوف تَحِیَّت و ثنا میں ۔

بعدِ حمدِ خالقِ جِن و بَشَر ح ، حاکِم قضا و قَدَر ، مبدِءِ شام ، طالِعِ سَحَر؛ نعت سیدِ کائنات ، خلاصہ موجودات ، بہترین عالَم برگزیدہ نوعِ بنی آدم کی ہے؛ جس کے چراغ ہدایت کی روشنی سے تیرہ بخت ، گم گشتہ کوچہ ضلالت بہ راہ راست آئے۔ بہ تَوفیق رفیق اور مدارج تحقیق کیا کیا مرتبے بلند پائے۔ اور مُنحَرِف کُور باطِنوں کوفَہمِ ناقص کی کجی اور زُعمِ فاسِد، وہمِ باطل نے کیسے کیسے روز سیاہ دکھائے۔ اس کے حق میں یہ حُکمِ حق آیا ہے؛ بہ چشمِ غور دیکھو تو ، کسی اور نے ایسا رتبہ رفیع اِس خاکدانِ پست بنیاد میں پایا ہے: لَولَاکَ لَمَا خَلَقتُ الاَفلَاکَ

سر حلقہ اَوَلین ، خاتمُ المُرسَلین ، مظہرِ صنعتِ کریم ، احمدِ بے میم، شفیعِ عرصہ جزا محمد مصطفی صَلَی اللہُ عَلَیہِ وَآلِہِ الطاھِرِین وَ اَصحَابِہِ المُکَرَمِین وَسَلَم۔ کوئی شاعر اس کی شان میں کہتا ہے، لا اَعلَم :

پیش از ہمہ شاہان غیور آمدہ ہر چند کہ آخر بہ ظہور آمدہ
اے ختمِ رسل! قرب تومعلومم شد دیر آمدہ ، زراہِ دور آمدہ


اس مُشتِ خاک کا کیا فہم و اِدراک ، جو شِمہ صِفاتِ ذاتِ بابرکات زَبان پر لائے، جو عَجز میں در نہ آئے۔ کام و زَبان ناکامی سے فارم جل جائے۔ اور مَنقَبَتِ امیر المومنین ، امامُ المتقین، یَکَہ تازِمیدانِ لافتی،
 
آخری تدوین:
مدح غازی الدین حیدر
خلاصہ مضمون سورہ ھَل اَتٰی یہی کافی ہے جسے پیمبر نے کہا ہے: لَحمُکَ لَحمِی وَدَمُکَ دَمِی۔ عَلِی مِنِی وَاَنَامِنہُ

اور مدح اہل بیت رسالت کہ وِلا ان کی ، ایمان کی دلیل ہے اور محبت ان کی ، ہر فرد بشر کو واجب بہ ایں حدیث جلیل ہے ، حدیث:
مَثَل اَھلِ بَیتِی کَمَثَلِ سَفِینَتہ نوح من رکبھا نجی و من تخلف عنہا غرق وھوی۔


زمزمہ پردازی عندلیب نغمہ سرا کی گلشنِ حال
سلطان ابو المظفر، شاہِ زمن ،قُباد شوکت، وارثِ
دودمانِ سعادت میں۔

پس از حمدِ خدا و نعت سرور انبیا ؛ لازم و ضرور ہے کہ مدحِ والیِ ملک بیان کرے۔

قَولُہُ تَعالی: أَطِيعُواْ اللَّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِي الأَمْرِ مِنكُمْ

اگرچہ صفت شاہ گدا کی زبان بہ مَعرِضِ بیاں لائے ، تو "چھوٹا منہ بڑی بات" تمام کائنات کہنے لگے ؛ مگر نامِ نامی ، توصیفِ ذاتِ گرامی اس کی ، وسیلہ تَوقیر اس تحریر کا اور مِفتاح باب اس پریشاں تقریر کا جان کر ؛ شِمہ از شمائل و ذرہ از خورشیدِ خَصائِل رقم کرتا ہوں۔

شاہِ کَیواں بارگاہ، بَلند مرتبہ ، عالی جاہ ؛ سرحلقہ شاہانِ والا تَبار، جَم شوکت ، فَریدوں فَر، سلیمانِ اقتدار؛ کشور گیر، مُلک سِتاں ، خَدیوِ گَیہاں ؛ ابو المظفر ، مُعِزُالدین ، شاہِ زَمَن غازی الدین حیدر

صفحہ 3
 
صفحہ 4
بادشاہ خلد اللہ ملکہ و سلطنتہ و ایداللہ بالنصروالظفر جل جلالہ۔

اگر معرکہ رزم یا صحبتِ بزم اسکی افشا کروں ، صفحہ دنیا پر نہ لکھ سکوں۔ دمِ رزم : رستم و سام و نریمان مثلِ پیر زال لرزاں۔ اور وقت سخا اور عطائے زر و مال : حاتم کے ہاتھ میں کاسہ سوال۔ بزم طرب میں : زہرہ اور مشتری سرگرمِ نغمہ پروازی و عَربدہ سازی۔ ہنگامِ عتاب و خشم : مریخ مستعد جلادی و بیداری۔ یہ ادنیٰ عنایت ہے۔


بیت :
چناں بموسم سرما دوشالہ ہا بخشید
کہ گرم شد ہمہ بنگالہ ، سرد شد کشمیر
بس کہ سحاب بخشش اس بحر عطا کا
روز و شب مزرعہ کہ ومہ پر
بارش رکھتا ہے ؛ شہر میں سالہا کان
مشتاق سائل کی صدا کا
اور دیدہ ندیدہ صورتِ گدا کا رہتا ہے۔

بحر مواجِ فیض دن رات بہتا ہے۔ عدل یہ کہ ہاتھی ، چیونٹی سے ڈرتا ہے۔ شیر، بکری کی اطاعت کا دم بھرتا ہے۔ بچشم اس کے عہد دولت میں ہزاروں نے دیکھا ہے : بکری شیر کے بچے کو شِیر پلاتی تھی، کنار میں شفقت سے سلاتی تھی۔
باز تیز پرواز بچہ کُنجِشک کا دَم ساز اور نگہباں۔ بلی کی عادت جبلی یہ کہ کبوتر سے ہراساں۔ دودِ دل اندوہ ناک روزنِ ہرخانہ سے مسدود۔ شحنہ داد رخنہ بندی فساد کو موجود۔ اللہ تعالیٰ اس امید گاہ عالم اور عالمیاں کو اپنے حفظ وامان میں سلامت رکھے۔
 
آخری تدوین:
کیفیت شہر بے نظیرکی (بیان لکھنو)
ص 5

دولت خواہ اس والا جاہ کے بہ عیش و شادی مدام اور دشمنِ روسیاہ بہ رنج نامرادی گرفتارِ آلام رہیں ؛ بہ حقِ ربِ ذُوالمِنَن ، بہ تصدق پنجتن۔
تقریرِ مورخ دلپذیر کی ، کیفیت شہرِ بے نظیر کی۔ ذکرِ صنعتِ کاملینِ علم و فن ، واقفانِ رموزِ سخن و تذکرہ اہل حِرفہ ، دکان دار بہ طرزِ یادگار۔

یہ پنبہ دہاں ، ہیچِ مداں ، محرر داستاں ، مقلد گذشتگاں ، سراپا قصور مرزا رجب علی ، تخلص سرور ؛ متوطنِ خِطہ بے نظیر ، دل پذیر ، رشک گلشنِ جِناں ، مَسکَنِ حور و غِلماں۔ جائے مردمِ خیز ، باشِندے یہاں کے ذکی ، فہیم ، عقل کے تیز۔ اگر دیدہ انصاف و نَظَرِغَور سے اِس شہر کو دیکھے ، تو جہان کی دید کی حسرت نہ رہے ، ہر بار یہ کہے ، شعر :

سنا ، رِضواں بھی جس کا خوشہ چیں ہے
وہ بےشک لکھنؤ کی سَر زَمین ہے

سُبحَانَ اللہِ وَبِحَمدِہ ! عجب شہر گلزار ہے۔ ہر گلی دلچسپ ؛ جو کوچہ ہے ، باغ و بہار ہے۔ ہر شخص اپنے طور کا باوَضع ، قَطع دار ہے۔ دو رویہ بازار کس انداز کا ہے! ہر دکان میں سر مایہ ناز و نِیاز کا ہے۔ گُو ، ہر محلے میں جہان کا سازوساماں مُہیا ہے ؛ پر ، اکبری دروازے سے جِلو خانے اور پکے پُل تک ،
 
آخری تدوین:
ص 6

کہ صراط مستقیم ہے، کیا جلسہ ہے! نان بائی خوش سلیقہ۔ شیرمال ، کباب ، نان ، نہاری ، بلکہ جہان کی نعمتِ آب داری کی ؛ جس کی بوباس سے دل طاقت پائے ، دماغ معطر ہوجائے۔ فرشتہ گزرے تو سونگھے ، مست ہو جائے ، غُنودگی میں اونگھے۔ کیسا ہی سِیر ہو ، ذرا نہ دیر رہو ، دیکھنے سے بھوک لگ آئے۔

وہ سرخ سرخ پیاز سے نہاری کا بگھار ، سریلی چھنکار۔ شیرمال شَنگَرف کے رنگ کی خستہ ، بھربھری ؛ ایک بار کھائے ، نان نعمت کا مزہ پائے ، تمام عمر ہونٹ چاٹتا رہ جائے۔

کباب اس آب و تاب کے مُرغان ہوا ، ماہیان دریا کا دل سیخ آہ پر مُتصل حسرتِ محرومی سےکباب۔ ادرک کا لچھا میاں خیرُاللہ کی دکان کا بال سے باریک کَترا ، ہاضم ، نایاب۔ حسینی کے حلوا سُوہن پر عجیب جوبن۔ اس کی شیرینی کی گفتگو میں لب بند ، جہان کو پسند۔ پپڑی لذیذ ، دبیز ، بسی بسائی ، پستہ و بادام کی ہوائی ؛ ہونٹ سے چبائے ، دانت کا اس پر تمام عمر دانت رہے ، لگانے کی نوبت نہ آئے۔ جوزی : خوب۔ حبشی : اہل ہند کو مرغوب۔ دودھیا: شیرخوارہ نُوش کر جائے۔

ہر کنجڑن کی وہ تیکھی چتون : آدمی صورت دیکھتا رہے ، رعب حسن سے بات نہ کر سکے۔ سُنکَرنِیں پری زاد ، سروقامت ، رشکِ شمشاد ، دکانوں میں انواع اقسام کے میوے قرینے سے چنے۔ روزمرے محاورے ان کے دیکھے نہ سنے۔ کبھی کوئی پکار اٹھی ، بیٹھے بٹھائے قہقہہ مار اٹھی کہ : ٹکے کو ڈھیر لگا دیا ہے۔ کھانے والو زور مزہ ہے ! کوئی مَوزوں طبیعت یہ فقرہ برجستہ
 

جاسمن

لائبریرین
ص 101
مخؔمور اکبر آبادی کے مرتب کیے ہوئے ایک نُسخے کا اس سے پہلے ذکر آ چکا ہے۔(ناشر:رام نارائن لال بینی مادھو، الہ اباد)۔ میرے سامنے اس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو ۱۹۷۶ میں چھپا ہے۔اِس کا متن کسی ایسے موخّر نول کشوری نسخے پر مبنی معلوم ہوتا ہے جس میں اغلاط اور تحریفات کی کمی نہیں، نتیجہ یہ ہے کہ متن کا احوال سقیم ہے۔ مقدمے میں مرتّب نے خاص بات یہ لکھی ہے کہ سرور اکبر آباد (آگرہ) کے رہنے والے تھے۔ اُن کا یہ قول بھی غیر معتبر ہے۔ اُنھوں نے جس نسخے کو بنیاد بنایا ہے، اُس میں "بیانِ لکھنؤ" کے آغااز میں "متوطن حال" تحریر ہے، غالباََ اسی پر اکبر آبادی ہونے کے ہَوائی دعوے کی بنیاد رکھّی گئی ہے۔ غرض کہ یہ نسخہ ہر لحاظ سے غیر معتبر ہے۔ گیان چند جین صاحب نے ڈاکٹر رفیق حسین کے مرتب کیے ہوئے نسخے کا بھی ذکر کیا(اُردو کی نثری داستانیں)۔ میں نے اُسے نہیں دیکھا۔ خود جین صاحب نے اِس نسخے کے متعلّق جو چند جملے لکھے ہیں، وہی اِسے غیر معتبر مان لینے کے لیے کافی ہیں۔
بنیادی متن
فسانۂ عجائب کا بنیادی متن کے نام سے ڈاکٹر محمود الہیٰ نے ا،س کتاب کی ایک روایت شائع کی ہے (سالِ طبع:۱۹۷۳ء) جس کے متعلّق اُن کا خیال ہے کہ یہ اِس کتاب کی پہلی روایت ہے ۔ مطبوعہ کتاب کے مقابلے میں یہ مختصر ہے۔ اِس میں "بیانِ لکھنؤ" کا حِصہ تھوڑا سا ہے اور میر امن کا مطلق ذکر نہیں۔ اُن کو اِس کا مخطوطہ ملا تھا، جو ۱۲۵۵ھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے متن کی بنیاد بنایا ہے، اِس لیے یہ ضروری تھا کہ وہ اِسی کو نقل کرتے۔ اُنھوں نے یہی کیا، اور یہ جُملہ جو اصلاََ تحریف شدہ تھا، اُن کے متن میں شامل ہو گیا۔ ایک بات اور: مرتّب اپنے مقدّمے میں جہاں زبان و بیان پر گرتگو کی ہے، وہاں ایک عنوان قائم کیا ہے "دہلوی محاورے"۔ اپس کی ذیل میں انھوں نے "دن دیے" بھی لکھا ہے، یعنی یہ دہلوی محاورہ سرؔور کے یہاں موجود ہے اور مثال میں یہی جُملہ نقل کیا ہے:"دن دیے لُٹ گیا عشق کا بیوپاری"(ص۳۱)۔ یہ واقعتاََ اُلجھن میں ڈالنے والی بات ہے۔
 
جاسمن یہ داستان سے پہلے مقدمے کا صفحہ 101 ہے جس کے لیے ایک اور دھاگہ کھولا ہے
مقدمہ فسانہ عجائب از رشید حسن خاں

آپ اپنے صفحے کو وہاں منتقل کر دیں۔

ص 7

سناتی، جوبن کی جَھمَک دکھاتی : مزہ انگور کا ہے رَنگتَرُوں میں ! کسی طرف سے یہ صدا آتی۔ گنڈیریاں ہیں یہ پونڈے کی!
ایک طرف تنبولی سرخ روئی سے یہ رمزوکنایہ کرتے ، بولی ٹھولی میں چبا چبا کر ہر دم یہ دم بھرتے : مگہ کا منہ کالا ، مَہُوبا گَرد کرڈالا ! کیا خوب ڈھولی ہے، ابھی کھولی ہے۔ عبیر ہے نہ گلال ہے ، اَدھَی میں مُکھڑا لال ہے۔
گلیوں میں گَجَر دَم یہ آواز آتی : شیرمال ہے گھی اور دودھ کی! مفلس کا دل اچاٹ ہے ، ٹکوں کی چاٹ ہے۔ کدھر لینے والے ہیں ؛ نَمَش کی قُفلِیاں ، کھیر کے پیالے ہیں ! کیا خوب بُھنے ، بھربھرے ہیں ؛ چنے ، پَرمَل اور مُرمُرے ہیں ! جِیٹھ بیساکھ کی وہ گرمی جس میں چیل انڈا چھوڑتی ؛ دو پیسے کو برف کی قفلی جمی دو کھائے ، بدن تَھرائے۔ زیادہ ہوکا کرے ؛ لَقوِے ، فالج میں مرے۔
سَرچَوک ہمیشہ شانے سے شانہ چِھلا ، نسیم و صبا کو سیدھا رستہ نہ ملا۔ شیخ کوئی کی مٹھائی جس نے کھائی : جہان کی شیرینی سے دل کھٹا ہوا ؛ بنارس کا کھجلا بھولا ، متھرا کے پیڑے کا ٹَھٹھا ہوا۔ برفی کی نَفاست ، بو باس ، کُھوئے نے ہوش کھوئے۔ وہ اس کا در درا پن ، نُقرئی ورق کا جُوبن ؛ کسی اور شہر کا رکاب دار اگر دیکھ پائے ، یا ذائقہ لب پر آئے : زندگی تلخ ہو ، جب تک جیتا رہے ، ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے۔ اِمَرتی مسلسل کا ہر پیچ ذائقہ کو پیچ تاب دیتا ، یاقوتی مُفَرح کا جواب دیتا۔ جب منہ میں رکھا اصل تو یہ ہے عَسَلِ مُصَفی جنت کی نہر کا حلق
 
ص 8
سے اترا۔ پراچیوں کی گلی کا کھجور: لذت ٹپکتی ، ذائقے میں چور ، بہتر از انگور؛ نہایت آب وتاب ، ہم خرما ہم ثواب۔
نورا کی دکان کی بالائی جب نظر آئی ، بلور کی صفا سے دل مُکدر ہوا ؛ نورٌ علیٰ نور کہہ کر ، بے قند و شکر ، شُکرِ خدا کر کر چھری سے کاٹی اور کھائی۔ مداریے حقے وہ ایجاد ہوئے ، کسگر ایسے استاد ہوئے کہ جب تڑاقا ان کا سنا ؛ پیچوان کا دم بند ہوا ، سب کو پسند ہوا۔ پیسے کا مداریا کہیں دنیا میں مدِنظر نہ ہو ، دو روپے کو میسر نہ ہو۔ پٹھانا کا تنباکو مشک و عنبر کی خوش بو ؛ جس نے ایک گھونٹ کھینچا ، اسی کا دم بھرنے لگا۔ آغا باقر کے امام باڑے سے متصل جو تنباکو کی دکان ہے ، شائق اس کا سب جہان ہے۔ محمدی اس کا نام ہے ، تبرک سمجھ کر لے جاتے ہیں ، زَبان زَدِ خاص و عام ہے۔

رنگ ریز سبک دست ، طبیعت کے تیز۔ جو پھول دکھایا ؛ انھوں نے کپڑے پر اس سے ڈہڈہا گُل کھلایا، نقل کو اصل میں ملایا۔
علی الخصوص مرد تماش بیں کے واسطے یہ شہر خَراد ہے ، ہر فن کا یہاں استاد ہے۔ سیکڑوں گھامڑ ، بدگل ، کندہ نا تراش زعم باطل میں عیاش ؛ اطراف و جوانب سے آ ، ہفتے عشرے میں چھل چھلا وضع دار ہو گئے۔ گومتی میں غوطہ لگایا ، دیہاتی پن کے دھبے دھو گئے ، آدمی ہوگئے۔ ابوتراب خان کے کٹرے میں جا ، میاں خیراتی سے کسی کی خیرات میں خط بنوایا ؛ بارہ برس کے سِن کی گالوں میں لوچ آئی ، گو گردن موچ آئی۔ چار پہر کھونٹی

ص 9
ٹٹولی، پتا نہ پایا۔ کاتبِ قدرت کا لکھا مٹاتا ہے ، ایسا خط بناتا ہے۔
سید حسین خاں کے کٹرے کے دروازے پر عبداللہ عطر فروش کی دکان ، جائے نشست ہر وضع دار جوان ہے۔
دو پیسے میں بیلے، چنبیلی یا حنا کا تیل ، ریل پیل ، فتنہ بپا کرنے والا ایسا مَلاکہ سہاگ کا عطر گرد ہوگیا ، جون پور سے دل سرد ہو گیا۔ عطر کی روئی رکھی کان میں ، جا بیٹھا کس افیونی کی دکان میں۔ سفید سفید چینی کی پیالیاں خوبصورت رنگتیں نرالیاں۔ افیون فیض آبادی گلاب باڑی والے لالے کی وہ رنگین جس نے تریاک مصر کے نشے کِرکِرے کیے۔ جھمکڑا بادہ ارغوانی و زعفرانی کا پیدا ، یاقوت رشک سے ہیرا کھاتا۔ تبدیل ذائقے کو فرنی کے خونچے ، نقرئی ورقجمے، پستے کی ہوائی پر بادام کادل دو ٹکڑے ہو کر پستا۔ یا بنبئی کا پونڈا نرم ، گُندہ ،قند و شہد کا سینچا۔ اگر پوپلا مسوڑھوں سے چبائے ، شربت کا گھونٹ حلق سے اتر جائے۔ ادھر چسکی پی ، یا اشک بلبل کا دور تسلسل ہوا ؛ آنکھوں میں گل کھلا۔ پھر ایک دم کے بعد حقے کا دم کھینچا ، حجاب کا پردہ اٹھ گیا۔ وہاں سے بڑھا ، کان میں آواز آئی : بیلے کے ہار ہیں شوقین البیلے کو ؛ پہن لے ، چلاجا فرنگیکے میلے کو ! جب یہ سج بنی ، بگڑا ، پنجوں کے بل چلا۔ یہ پھولا ، وطن کی چال ڈھال ، رہ و رسم بھولا۔ اکثر باہر سے آ ، یہ دھج بنا ، جون پور کے قاضی ہونے کو مفتی میں راضی ہو گئے ہیں۔ جمع پونجی ، پریشان ہو کے کھو گئے ہیں۔

اگر برسات کا موسم ہے تو شہر کا یہ عالم ہے : ادھر مِنہ برسا ، پانی

صفحہ 10
جا بہ جا سے بہہ گیا، گلی کوچہ صاف رہ گیا ۔ ساون بھادوں میں زر دوزی جوتا پہن کر پھرے؛ سلیقہ شرط ہے، کیچڑ تو کیا مٹی نہ بھرے ۔ باغ بہار کے صنعت پروردگار کے ۔ رضوان جن کا شائق، دیکھنے کے لائق ۔ روز عیش باغ میں تماشے کا میلا، ہر وقت چَین کا جلسہ ۔ موتی جھیل کا پانی چشمہ زندگانی کی آب و تاب دکھاتا، پیاسوں کا دل لہراتا۔ سڑک کے درختوں کی فضا؛ جدھا، کھجوا موجیں مارتا ۔ ہار سنگار کے جنگل میں لوگوں کا جمگھٹا ۔ رنگارنگ کی پوشاک، آپس کی جھانک تاک؛ تختہ لالہ و نافرمان جن پر قربان ۔ بندہائے خاص کی سبک روی، خِرامِ ناز ۔ ہر قدم پر کَبْکِ دَری چال بھول کر جَبینِ نیاز رگڑتے شاخِ سَرو شمشاد قامتوں کے رو بہ رو نہ اکڑتی ۔ شائق ہزار در ہزار، شمع پروانوں کا عالم، غُول کے غُول باہم ۔ آم کے درختوں میں ٹَپکا لگا، خاص جھولا وہیں پڑا ۔ جھولنے والوں پر دل ٹپکا پڑتا ۔ محبت کے پینگ بڑھتے، دیکھنے والے درود پڑھتے ۔ باغ میں کوئل، پپیہے، مور کا شور ۔ جھولے پر گھٹا رہی او بھی گھنگھور ۔ ساون بھادوں کے جھالے، وہ رنگین جھولنے والے!

دشت غربت میں یہ جلسہ جو یاد آجاتا ہے؛ دل پاش پاش ہوکر کلیجا منہ کو آتا ہے ۔ نہ کہ کان پور کی برسات، ہیہات! ہیہات! دخل کیا دروازے سے باہر قدم رکھے اور پھسل نہ پڑے ۔ گلی میں پاؤں رکھا، کیچڑ کا چھپکا سرپر پہنچا ۔ دو اس فضل میں باہم نہ دیکھے، مگر چَہلے کے پھنسے ۔ اور جنھیں سواری کا مقدور نہیں، دخل کیا وہ جائیں کہیں ۔

صفحہ 11
ان کے حق میں ناحق برسات: حوالات، گھر: جہل خانہ۔ کیچڑ کے مُقیّد، کہیں جانا نہ آنا۔اگر خواب میں کہیں نکل گئے، تو چونک پڑے کہ پھسل گئے۔ اور جو بازاری، کاروباری، ان کا یہ نقشہ دیکھا:ہاتھ میں جوتیاں، پائینچا چڑھا، کیچڑ میں لت پت، یہاں گرے، وہاں گرے؛ خدا خدا کر کے جیتے گھر پھرے۔ اور جو شیخی کے مارے ننگے پاؤں نہ نکلے تو، شعر: دیکھی ہے یہ رسم اس نگر میں جوتا ہے گلی میں، آپ گھر میں پھر بر سر مطلب آیا: خاص بازار کہ شہر وسیع و خوش قطع ہے، اس کے نقشے سے مانی و بہزاد نے خار کھایا۔ شبیہ کشی تو کیا، خاکہ خاک نہ کھیچا، ہاتھ تھرّایا۔ کوٹھیاں فرح بخش و دل کشا۔ برج ہر ایک جہاں نما، سلطان منزل اور اِستری منجن نشاط افزا، توبہ شکن۔ انسان کو، دیکھ کر سکتہ ہو جائے۔ کام ان کا وہم و قیاس میں نہ آئے۔ سر راہ کی بارہ دری جواہر سے جڑی۔ پری کی صورت کے قریب نہر جاری، تکلف کی تیاری، پائیں باغ اس کا جس نے دیکھا، باغِ ارم سمجھا، سُوسن نَمَط ہزار زبانیں بہم پہنچیں؛ تعریف نہ کر سکا، گونگے کا سپنا ہوا۔ رومی دروازہ اس رفعت و شان کا ہے، گذر گاہ ایک جہان کا ہے۔ اگر اس پر چڑھ جائے؛ بام فلک پست معلوم ہو، فرشتون کا مشورہ کان میں آئے۔ سپہر اولین اس کی زمیں ہے۔ شش جہت میں دوسرا نہیں ہے۔ مسجد انتخاب ہے۔ امام باڑہ لا جواب

صفحہ 12
ہے مقبرے عالیشان، وہ نادر مکان کہ فلک بہ دیدۂ انجم نگراں ہے، ان کے نظیر کی جستجو میں ، مشعلِ مہ و خورشید روز و شب روشن کئے، کوٗ بہ کوٗ سرگرداں ہے، اگر پاؤں پھیلانے کی جگہ ان میں ہاتھ آئے، سردست مرجانے کو جی چاہے، گومتی کے انداز سے نہر کی کیفیت نظر آتی ہے، طبیعت لہراتی ہے، دو رویہ آبادی، عمارت کہیں رمنے، کسی جا باغ بنے، صبح و شام وہ بہار ہے کہ شامِ اودھ اور بنارس کی سحر نثار ہے،
شہر نفیس، مجمع رئیس، ہر فن کا کامل یہاں حاصل ہے، خوش نویس حافظ ابراہیم صاحب سا، اس قطع کا قطعہ لکھا
جو میرعلی یا آغا جیتے ہوتے، اپنے لکھے کو روتے، اشکِ حسرت سے وصلیاں دھوتے، مرزائی صاحب کی مشق کا کوئی پرچہ اگر نظر پڑ جاتا نَیریز بِرِیز بِرِیز کہتا ، یاقوت رقم ہیرا کھاتا،
مرثیہ خواں جناب میر علی صاحب نے وہ طرز نَو مرثیہ خوانی کا ایجاد کیا کہ چرخ کُہن نے مُسَلَ٘مُ الثبوت استاد کیا، علم موسیقی میں یہ کمال بہم پہنچایا، اس طرح کا دُھرپَت، خیال ٹپ٘ا گایا اور بنایا کہ کبھی کسی نائک کے وہم و خیال میں نہ آیا ، ایک رنگین احاطہ کھینچا ہے، جو اس میں آیا، پُھولا پَھلا، وہ ان کا پَیرو ہوا، اور جس نے ڈھنگ جدا کیا، وہ ٹکسال باہر، بد رنگ ہوا، اگر تان سین جیتا ہوتا، ان کے نام پر کان پکڑتا، بھیگ مانگ کھاتا، مگر نہ گاتا

صفحہ 13
ہزاروں شاگرد، جَگت اُستاد ہوا؛ مولوی سب میں پری زاد ہوا۔ امیروں میں حُسین علی خاں بلبلِ ہزار داستاں، خوش اِلحاں۔ مرثیہ گو بے نظیر میاں دلگیرؔ۔ صاف باطن، نیک ضمیر، خلیق، فصیح، مردِ مِسکیں۔ مَکروہاتِ زمانہ سے کبھی اَفسُردہ نہ دیکھا۔ اللہ کے کرم سے ناظمِ خوب، دبیرِ مرغوب۔ سکندر طالع، بہ صورت گدا۔ بارِ احساں اہلِ دَوَل کا نہ اٹھایا۔ عرصۂ قلیل میں مرثیے، سلام کا دیوانِ کثیر فرمایا۔ شہر میں جتنے رئیس تھے، اُن کے انیس، جلیس تھے۔

طیب ہر ایک مسیحائی کرتا ہے، قم باذنی کا دم بھرتا ہے۔ جسے دیکھا بُقراط، سُقراط، جالینوسِ زماں ہے۔ اِس معنی میں یہ خِطّہ، رشکِ زمینِ یونان ہے۔ میرَک جان صاحب پَیرنے کے فن سے ایسے آشنا ہوئے کہ مَردُمِ برّ و بَحر سَرگرمِ ثَنا ہوئے۔ شاعر، زبان داں ایسے کہ عُرفی و خاقانی کی غَلَطی بتائی، فِردوسی و اَنوری کی یاد بُھلائی۔ شیخ امام بخش ناسِخؔ نے یہ ہندی کی چِندی کی اور روزمرّے کو ایسا فصیح و بلیغ کیا کہ کلامِ سابقیں منسوخ ہوا۔ فُصَحائے شیراز و اِصفَہاں اِس زَبان کا حُسن جان گئے۔ زمینِ شعر کو آسمان پر پہنچایا، سیکڑوں کو اُستاد بنایا۔ خواجہ حیدر علی کی آتَش بیانی، شرر افشانی سے دل بلوں کے سینے میں سوز و گداز ہے۔ مردِ قانع، شاعرِ مُمتاز ہے۔
فَرنگی محل کا حال کیا لکھوں! کہاں زَبان دوست کا یارا، جو

صفحہ 14
شِمّہ لکھتا۔ مولوی، فاضل، عدیم المثال۔ ہر شخص جمیع علوم کا استاد۔ کتبِ درسی ابتدا سے انتہا تک یاد۔ منقول و معقول میں دقیقہ باقی نہ رہا۔ رِیاضی کے رِیاض سے آسمان کو زمین کر دیا۔ مولوی انوار کی تجلی اور پَرتَوِ فیض سے جہاں روشن۔ مولوی مبین دور بیں، سِراج انجمن، بحرُ العلوم۔ مولوی سید مخدوم جامعِ ہر علوم۔ مولوی ظہور اللہ سبحان اللہ! ایسے فقیہ، محقق کہاں ہوتے ہیں! یہی لوگ نادِرُ الزَّماں ہوتے ہیں۔
اُدھر رُکنِ دیں بِلا کَد میر سید محمد مُجتہِد مُستَنَد۔ مرزا کاظم علی مُتَّقی۔ آخوند محمد رضا رَضائے خُدا کا جویا۔ حاملِ قرآں، ہمہ داں، کسی علم میں عاری نہیں، روئے زمیں پر آقا محمد تبریزی سا قاری نہیں۔
مگر وہ جو مَثَل ہے: نیک اندر بد؛ یہ اصل ہے۔ لبِ معشوق مولویوں سے، یعنی ہم پہلو لُعبَتانِ مَہ رو، پری شَمائل، زُہرہ جبیں، ہر زَن رہزَنِ دیں، مشتری خصائل۔ ستم ناز، غضب انداز، سِحر کرشمہ، طلسم غمزہ، آفت عشوہ، قہر ادا، قیامت گات، کرامت بات کی؛ کہ ہاروت و ماروت تو کیا، مَعاذ اللہ! اگر سب فرشتے عرش سے فرشِ خاک پر آئیں؛ اُن کی چاہ میں لکھنؤ کے کنویں بھر جائیں۔ گھڑی بھر اُن سے زانو بہ زانو بیٹھے؛ توبہ نَصوحا ٹوٹے، اُن کا دروازہ نہ چھوٹے لولیِ چرخ بلا گَردوں، اُن پر نثار ہے۔ ہر ایک حوروَش، آفتِ روزگار ہے۔ خوش مزاج، مردُم شناس۔ روزمرہ شُستہ۔ دمِ تقریر رَمز و کِنایہ۔ اِسی کوچے

صفحہ 15
کے فیض سے انسان آدمیت بَہَم پہنّچاتاہے۔ تَراش خَراشِ اَثَرِ صُحبت سے کچھ کا کچھ ہوجاتا ہے
کَلّا نَوَت، قَوّال بے مثال ۔چَھجّوخاں، غلام رسول، سب کو موسیقی میں کمال حصول ۔شُوری کے زُور شُور کی دنیا میں دھوم ہے۔
پَٹّے کا موجِد، ہوا سب کو معلوم ہے ۔بخشو، اور سَلاری نے طبلہ ایسا بجایا کہ پَکھاوَج کو شرمایا۔
پتنگ ایسا بنا، ایسا لڑا کہ نزدیک و دور مشہور ہے ۔ستّر پچہتّر تار دُور، اس کا پتنگ خَیراتی یا چَھنگا کے ہاتھ کا، لڑائی کی گھات کا، رُستم کی عافیت تنگ کرنے والا، مُنحَنِی ہاتھ پاؤں پرمولوی عَمدو نے ایسا لڑایا، عَمَداََ اِتنا بڑھایا کہ کَرّوبِیوں سے اِس پِیچ میں عِبادت چھوٹی، دوڑ دوڑ کر ڈُور لوٹی ۔آنکھ بچاکر پِیٹا توڑا، فرشتے خان کا پتنگ نہ چُھوڑا۔مرزا نظر علی نے ہاتھ اور نظر میںیہ زُور بَہَم پہنّچایاکہ ساٹھ تار کا پتنگ، مُڈّھا پھینک کر بڑھایا۔چھ سات سیر ڈور پر گَھٹ بَرھ دیکھی، کَنّا کسی کے ہاتھ نہ آیا ۔مَردان بیگ مانّجھا دینے والا دیکھا نہ سنا ۔
غرض یہ کہ جو چیزیں یہاں نئ بنیں اور ایجاد، طبیعت سے کاریگروں نے نکالی، سلف سے آج تک نہ ہوئی تھی۔زَر دُوزی ایسی بنی، یہ باریکی چَھنیکہ بَاہر بَندو، اَورگی کی پَنِّی جو پائیں بجائے چیغہ و سَر پ پِیچ، اپنے سِر پر لگائیں۔انتہائے حیرت کی بات ہے ۔ستّر اسّی روپے کی

ص 16
سادی کلابتون کی اَورگی۔ اور جوتا گھِیتلا خُرد نوک کا ببر علی نے اِس نوک جھوک کا بنایا کہ جہان کو پسند آیا ۔ آرتم پائی جس کے ہاتھ آئی, دل نے چَین پایا ۔ پانچ اشرفی دَھنیا کہاری نے دے ظر جوتا سجوایا ۔
چالیس ستل جہان کی دیکھ بھال کی ; ایسا شہر , یہ لوگ نظر سے نہ گزرے چناں چہ میاں محمد اشرف , نواب معتمد الدولہ بہادر کے زمانے میں باورچی خانے کے داروغہ تھے۔ آمدیت ,مروت ,ہمت۔ ہزاروں مرد آدمی ان کی ذات سے فیض پاتا تھا , جہان کی نعمت کھاتا تھا ۔ کاریگر ایسے : معتمد الدولہ بہادر کے دستارخوان پر سو(١٠٠) امرا ہوتے تھے چھے مہینہ تک جو چیز ایک دن رو بہ رو آئی , دوسرے دن تکرار نہ ہونے پائی۔ پُلاو سے قَلیہ , روٹی تک روز نئی صورت کی تمام شے دسترخوان پر چُنی , ذائقے میں دیکھی نہ سنی ۔ اور یہ قول تھا : جو ارشاد ہو, برس دن تک ہر روز جو چیز رو بہ رو آئے , دوسرے دن ممکن نہیں جو اس کی بو آئے ۔ کاریگر ایسے تھے , ہمت میں امیر نہ ہوں گے جیسے تھے ۔
اور تو اور شہدا پیر بخارا کا , ٹمّاسا, سید الشہدا کا شیدا برس روز میں جو پیدا کیا, عشرہ محرم میں محتاجوں کو نذر حسین کھلا دیا ۔ یہ اک رنگی مزاج میں سمائی۔ تمام سِن جُوا کھیلا , دُوِے کے داؤں پر ادّھی نہ لگائی ۔ ایک روپیہ ہُوا خواہ سو , کہ دیا : پَو سینکڑوں داؤں منجے گئے , منہ سے نہ پنجے گئے وہاں بھی ایک چَوک۔

صفحہ 17
لگا رہتا ہے، آدمی کے چَھک٘ے چُھٹ جاتے ہیں۔ جب وہ لوگ نظر آتے ہیں،
مَشائخ، فقیروں کے مزار خوب، خواب راحت میں آسودہ سالک و مجذوب، شاہ مینا ، شاہ پیر محمد، شاہ خیر الله، ایک سے ایک سبحان الله، بہ ظاہر مُردہ ، حقیقت میں جیتے ہیں، اشیاء لطیف کھاتے پیتے ہیں، مولوی عبد الرحمٰن برگزیدہ یزداں، عالم باعمل، درویشِ کامل، خواجہ باسط اور میر نصیر، جن کا عدیل نہ نظیر ، خواجہ حُسین و حَسَن سر گروہِ انجمن، طبیعت بس کہ مصروف بہ اختصار ہے، ایک ایک فقرہ لکھا ہے، و گرنہ اِن بزرگواروں کی صفت میں کتابیں تحریر کرے تو بجا ہے، مگر ،

شعر :
کارِ دنیا کسے تمام نہ کرد
ہرچہ گیرید، مختصر گیرید

اِس پر عمل کیا ، مُنصِف سے انصاف طَلَب ہیں، ہَٹ دَھرم سے کیا کہیں، جھوٹے کے رو برو سچا رو دیتا ہے، بالفرض مُعتَرِض کہے
یہ لوگ کہاں کے تھے؟ تو یہ جواب شافی کافی ہے کہ یہ شہر ایسا تھا، جیتے جی یہاں سے نہ نکلے، مر گئے پر یہیں رہے، اور یوں تو
مصرعہ:
کس نگوید کہ دُوغِ من تُرش است

جو گفتگو لکھنو میں کو بہ کو ہے، کسی نے کبھی سنی ہو سنائے، لکھی دیکھی ہو، دِکھائے ، عہدِدَولتِ بابر شاہ سے تا سلطنتِ اکبر ثانی کہ

صفحہ 19
شام کے جلسے کی ہو جاتی ہے۔ طبیعت گھبراتی نہیں۔ گھر جانے والوں کو صدائے مُرغ سَحَر، نداے اَللّٰہُ اَکبَر آتی ہے۔ ہرچند سب لوگ یہاں کے قَہر ہیں مگر یہ بزرگوار زینتِ شہر ہیں۔
اور لکھنؤ کے جیسے بازاری ہیں، کسی شہر کے ایسے ہَفت ہَزاری ہیں۔ دَلال: مُرفَّہ حال، خوش پُوشاک، چمکے چمکائے۔ اور ملکوں کے سیٹھ، کروڑ پتی: لاکھ اَلسِیٹھ سے گانّڑ میں لنگوٹی یا دُھوتی۔ جب بڑا تکلُّف کیا گاڑھے کا مِرزائی پہن لیا۔ کلمۂ حق کہنے والے کا مَدار دار پر ہوتا ہے، منصور نگر اُس کا محّلہ ہے۔ یہ نُکتہ بہ گُوشِ دل و جان سُن: اَل٘حَقُ مُرٌّ۔ حاسِدوں کے خوف سے یہ مذکور، مُختَصَر کیا۔ اگر زیادہ لکھتا، قِصّہ ہوتا۔ کُوتَہ بیِن لکھنؤ کے نام سے چِڑ جاتے ہیں، رشک کھاتے ہیں، اِفتِرا پَردازی کرتے ہیں، کَھپ کر جَل مرتے ہیں۔
اچّھے آغاز کا انجام بہ خَیر ہوتا ہے۔ اللّٰہ تعالٰی مَشَقّت کسی کی بےکار نہیں کھوتا ہے۔ یہ فسانہ شُروع زمانۂ غازی الدّین حیدر بادشاہ میں ہوا۔ اور تمام عَصرِ سُلطان بن سُلطان، اَبو النَّصر نصیر الدّین حیدر دَامَ مُلکُه کے ہُوا۔
اللّٰہ اللّٰہ! یہ عجب شاہِ جمَ جاہ اَریِکہ نَشیِن ہوا کہ حاتِم کا نام، صَفحۂ سَخا سے مثلِ حرفِ غَلَط مِٹا دیا۔ فقیروں کو امیر بنا دیا۔ عیش و نَشاط کی طرف طبیعت جو آئی؛ ایک ایک ادنٰی کُنّجڑن، ہَفت ہزاریوں سے اعلٰی بنائی۔ شہ زادیوں کو کہاریوں پر رشک آیا۔ خَواصوں کو

صفحہ 20
صاحبِ نَوبت کیا ؛چَنڈُول ،سُکھپال میں چڑھایا- ہاتھی، پالکی کو جِلَو میں پھرایا ہزار بارہ سَے جلسے والی حور وش ،برق کِردار کَبْک رفتار، نَغز گُفتار، اَز پا تا فَرْق دریائے جواہِر میں غَرْق، ہر دم دست بَستہ رو بہ رو کھڑی رہی - جہان کی نعمت اُن کے سامنے پڑی رہی - اَصیلوں کو کروڑوں روہے دیے- پیش خدمتوں نے بادشاہے کے چَین کیے - قدسیہ محل پر طبیعت جو آئ، مَعاََ رِفعت و شان فلکِ ہَفتُم پر پہنچائ - کئ کروڑ روپے اس منظورِ نظر نے صَرْف کیے - خزانے خالی کر، محتاجوں کے گھر بھر دیے - تجربہ کاروں کا قول تھا کہ ان کے بعد یہ شہْر ویران اور تباہ ہوگا- نہ اس ہمّت کی بیگم نہ اس حوصلے کا بادشاہ ہوگا - ہر وقت راجہ اِنْدَر کی صحبت سے بہتر جلسہ رہا نہروں میں عِطْر بہا - مکان اِس طرح کے بنوائے کہ فلکِ گرداں نے صدقے ہو کر چکّر کھائے - اِندراسن، گلشنِ اِرم؛ کس کس کا نام لوں! یہ باغ، یہ کوٹھیاں چشم و گوشِ سِنمار نے دیکھیں نہ سنیں- دُوازْدَہ اِمام کی درگاہ ایسی بنائ کہ چرخِ گرداں کو اور خواب میں نہ آئ - اِندراسن میں عِطْر کا حوض چَھلکتا رہا ، تمام شہر مَہَکتا رہا
مُغلانیوں نے گُوٹے کِناری کی کَتْرَنوں سے چاندی سُونے کے محل اُٹھائے- خاصے ولیوں نے لَونگ، اِلئچی زعفران کے اپنے گھروں میں خاصے ڈھیر لگائے مَکّا خَیّاط مالِ دنیا سے مالامال ہے، اِستغنا کا دم بھرتا ہے سینا تو کیا، ٹانکا کم بھرتا ہے

صفحہ 21
بجز غمِ حسین، شہر یار کو اندُوہ وغم نہیں۔ کون ہے جو اِس زمانے میں شاد وخُرّم نہیں۔ اَربعین تک عَزَاداری ہوتی ہے۔ خَلقِ خدا ماتم حسین میں روتی ہے۔ لاکھوں روپیہ اس راہ میں صرف ہوتا ہے۔ چالیس شب نہیں سوتا ہے۔ تُخࣿمِ عملِ نیک مَزرعۂ آخرت میں بوتا ہے۔ روزِ تولُّدِ ہر امام وشب براتِ جگر بندانِ خیرُ الانام لاکھ لاکھ روپئے کا صَرࣿف ہے۔ اِس ہمت کے آگے فیاضانِ گُذَشتہ پر حرف ہے۔ حسنِ صورت، شوکت وحشمت، جاہ وثروت؛ جتنی دنیا کی خوبیاں ہیں، اللہ نے سب دی ہیں۔ ہر شب شبِ برات، روز عیدَین کے ہیں۔ سیرِ دریا کی دفعۃً جو لہر آئی، گنگا سے نہر منگائی۔ اِس میں بھی غُرَبا نہال، کارِندے مالا مال ہوگئے۔ بس کہ خامۂ مؤلِّف اختصار رقم ہے؛ مگر جتنا اُس کی صفت میں لکھیے، بہت کم ہے؛ لہٰذا اِس غزل پر مطلب کو اِختتام دیا۔ یہ داستان وہ نہیں جو لکھی جائے، ناچار تمام کیا۔ غزل:

تا ابد قائم رہے فرماں روائے لکھنؤ
یہ نصیر الدین حیدر بادشائے لکھنؤ
گو ملے جنت بھی رہنے کو بجائے لکھنؤ
چونک میں اٹھتا ہوں اس پر کہہ کے: ہائے لکھنؤ
رشک کھا کھا، گو فلک مجھ سے چھڑائے لکھنؤ
تب میں جانوں، دل سے جب میرے بھلائے لکھنؤ
یا تو ہم پھرتے تھے اُن میں یا ہوا یہ انقلاب
پھرتے ہیں آنکھوں میں ہر دم کوچہ ہائے لکھنؤ
اِن کی اِستغنا سے کیا کیا آرزو کرتی ہے رشک
جامِ جم پر تُف نہیں کرتے گدائے لکھنؤ
کیوں گمانِ زاغ بلبل کے ترانے پر نہ ہو
یاد آجائیں جو وہ نغمہ سرائے لکھنؤ

صفحہ 22

ہر محلے سے بچانا جی، ہے عیسی کو محال
چھوڑتے جیتا نہیں معجز نمائے لکھنؤ
جن و انس و وحش و طائر کیوں نہ سب محکوم ہوں
ہے سلیماں ان دنوں فرماں روائے لکھنؤ
دشت غربت میں کیا برباد وحشت نے تو کیا
دل سے اڑتی ہے کوئی اپنے ہوائے لکھنؤ
یہ رہے آباد یارب تا بہ دور مشتری
میں کہیں ہوں، مانگتا ہوں پر دعائے لکھنؤ
بلبل شیراز کو ہے رشک ناسخ کا سرور
اِصفہاں اس نے کیے ہیں کوچہ ہائے لکھنؤ

الہی! بہ حرمت سید ابرار احمد مختار و بہ تصدقِ ائمۂ اطہار، لکھنؤ کو آباد رکھ ۔ والی ملک کو یہاں کے کارفرما، رعیت پرور، سریر حکومت پر دل شاد رکھ ۔ جب تک گنگا جمنا میں پانی بہے؛ یہ خطہ دلچسپ، فرح افزا آباد رہے ۔ فَرد:

الہی! لکھنؤ بستا رہے دور قیامت تک
سُرور دشت پیما کا کبھی وہ شہر مَسکَن تھا

اور مقلد یہاں کے، موجد سے بہتر ہوتے ہیں ۔ شاگرد ہوکر استاد کے ہمسر ہوتے ہیں ۔ مَطبع اِس شہر میں اکثر سنگ کے ہیں، نمونے نیرنگ کے ہیں؛ مگر ہمارے شفیق و مہربان ، یک رنگ حاضر و غائب یکساں جناب مولوی محمد یعقوب صاحب مدظلہ عزیزِ دِلہا ، ہمہ صفت موصوف ہیں ۔ دور دور مشہور و معروف ہیں ۔ سابق ازیں فرنگی محل میں چھاپہ خانہ تھا، العاقل تکفیہ الإشارة، رشکِ اَبنائے زمانہ تھا ۔ اخبار کا پرچہ چھپتا تھا، اِن کا پتہ نہ چھپتا تھا ۔ خوش نویس

صفحہ 23
ایسے جمع ہوتے تھے: اور محرر اپنے لکھے کو روتے تھے۔ اپنے اپنے انداز پر بے نظیر؛ یادگار آغا، ہم پہلوئے میر۔ کلیں ولایتی دل کو بے کل کرتیں۔ یہ تکلف کہ بے پاؤں اشاروں پر چلتیں۔ کانپی کو دیکھ کر جی کانپتا۔ کیسا ہی زبردست جوان ہو؛ بے فرمائے، ایک فرما نکالنے میں ہانپتا۔ پتھروں پر ایسی جلا کہ دمِ نظارہ پیکِ نگاہ کا پاؤں پھسلتا۔ یہ صفا اگر بہ غور دیکھو تو قلم مو سے یہ لکھا ہے کہ ہر پتھر پر طور کا جلوہ ہے۔ کتب پارینہ کے واسطے احیائے اموات کا نقشہ تھا، معجزۂ عیسیٰ کے اثبات کا نقشہ تھا۔ شائقوں سے اَرِنی کی جب صدا آتی، بیلن سے بے لَن تَرَانی اور نہ ندا آتی۔ گو تحریر کا مقدّمہ زمانے میں ہے، سیاہی میں روشنائی کا جلوہ اسی کارخانے میں ہے۔ جو کتاب چھپی، وہ مرقّع مانی کی تصویر تھی۔ حرف مٹنے کا کیا حرف، مثلِ نوشتۂ تقدیر تھی۔
شہروں میں اس چھاپے کی دھوم تھی، گردش تقدیر کسے معلوم تھی! دفعتاً فلک نے یہ چکر کھایا حرف غلط کی طرح رگڑ کے شہر کو مٹایا ۔ پرویں سے بنات النعش کی صورت نظر آئی۔ ایسا تفرقہ پڑا کہ پھر نہ کسی کی خبر پائی۔ فقیر حسب الطلب مہاراج ایسری پرشاد ناراین سنگھ بہادر راج بنارس دام حشمتہم بنارس میں آیا۔ شکر صد شکر کہ رئیس والا جاہ، رعیت پناہ، غریب نواز، غربا پرور، باریک بیں، قدر شناس، سخی، شجاع، سخن فہم، عدل گستر پایا

صفحہ 24
دریٖں وِلا، دوستوں کی تحریک سے مولوی صاحِب کو شَغلِ پاریٖنہ منظور ہوا، پہلے عزمِ فسانۂ سُرور ہوا، اِس کی صحت کی خاطر بندے کو لکھا، بجز اقرار چارہ نہ ہوا، انکار گوارا نہ ہوا۔
ہر چند یہ فَسانہ، بہ طرزِ زمانہ، ہر ایک چھاپہ خانے میں نیا نیا رنگ لایا، جس نے چاہا جس فقرے پر پانی پھیرا، صفحۂ کتاب سے بہایا، بہ قولِ فقیر: جو مضمون سمجھ میں نہ آیا نہ پڑھا گیا، وہ کُند بَسولے سے گڑھا گیا، جَودَتِ قلم نثاروں کی ہوئی، اصلاحِ خط یاروں کی ہوئی۔ شعر:

اور تو بس نہیں چلتا ہے رقیبوں کا، وَلے

سوز کے نام کو لکھ لکھ کے جَلا دیتے ہیں

یہ نہیں سمجھتے، مصرع:

قبولِ خاطر و لطفِ سخن خداداداست

تعز من تشاء و تذل من تشاء۔۔۔۔۔ حاسد مفلس کے چراغ کی طرح جھلملا کے جلتے ہیں، فروغ کیا ہو؛ منہ کی کھاتے ہیں، ٹیڑھی راہ چلتے ہیں۔ فقیر نے اِس کے دیکھنے میں عَرَق ریزی ازحد کی۔ حضرت کے خوف سے انتہا کی کد کی۔ جس جگہ محل اور موقع پایا ہے کیا کیا جملہ بڑھایا ہے۔ طبیعت نے بڑھاپے میں کیا کیا زور دکھایا ہے۔ کہنے کو قصہ ہے، کہانی ہے؛ ہر جا تصویر کھینچی ہے مرقع مانی ہے۔ ہر صفحہ رشک گلزار، باغ سراپا بہار ہے؛ مگر حاسد کے دل میں کھٹکتا ہے، خار ہے۔ ایسی
 
آخری تدوین:
وجہ تالیف اس قصہ بے نظیر کی
صفحہ 26

فہم کامل یا اس فن مرتبہ کمال حاصل ہو اور طبع بھی عالی ہو، آپ کا دیوان بہ چشمِ انصاف و نظر غور سے دیکھے، کوئی غزل نہ ہوگی جو کیفیت سے خالی ہو، ہر مصرع گواہ ہزار صنعت، ہر شعر شاہد معانی، باکیفیت ، مطلع سے مقطع تک ہر غزل پری کی صورت، اکثر اشعار آپ کے تبُّرکاً و تمیُّناً بہ طریق یادگار بندے نے لکھے ہیں، جہاں لفظ 'استاد' ہو، وہ آپ کا شعر سمجھو۔
وجہ تالیف اس قصہ بے نظیر کی اور کیفیت صاحبِ فرمائش کی تقریر کی، حکیم صاحب کی تحریک، سفر کانپور، لکھنا سرور کا۔
حسب اتفاق ایک روز چند دوست صادق، محب موافق باہم بیٹھے تھے، مگر نیرنگی زمانہ، ناہنجار اور کج روی فلکِ سِفلَہ پرور، دوں نواز، جفا شعار سےسب بادل حزیں و زار اور ہجومِ اندوہ و یاس سے اور کثرت حرمان و افکار سے کہ ہر دم یہ پاس تھے، دل گرفتہ، سینہ ریش، اور اداس تھے، یہ ذکر بر زباں آیا کہ شعبدہ بازی، چرخ چنبری، نیلی فام از آدم علیہ السلام تا این دم یوں ہی چلی آئی ہے، اور تفرقہ پردازی، رنج و مِحن سے سوا آزار دیتی ہے، یہ ادنی اس ظالم کی کج آدائی ہے، اب یہی غنیمت جانئے، اس کا احسان مانئے کہ تم ہم اس دم باہم تو


صفحہ 27
بیٹھے ہیں۔ اُستاد:
جو ہم تم پاس بیٹھے ہیں، سُنو، یہ دم غنیمت ہے
یہ ہنسنا بولنا رہ جائے، تو کیا کم غنیمت ہے

اور واقعی شِدتِ رنج و اَلَم میں دوستِ صادق، یارِ مُوافق ہَم پہلو ہو؛ تو کچھ خَیال میں نہیں آتا ہے، دل بہل جاتا ہے۔ اور صُحبتِ غیر جِنس میں تختِ سلطنت، تختہ تابوت ست بدتر ہوکے کاٹے کھاتا ہے۔ سعدیؔ:

پای در زنجیر پیشِ دوستاں

بِہ کہ با بیگانگاں در بُوستاں

لیکن زمانے کی عادت یہی ہے کہ باوجودِ کثرتِ غم و شِدتِ اَندوہ و اَلَم، دو شخص باہم نہیں دیکھ سکتا۔ مرزا:

پھینکے ہے مَنجنیقِ چرخ، تاک کے سنگِ تَفرِقَہ
بیٹھ کر ایک دم کہیں، ہوویں جو ہم کلام دو

جب سلسلۂ سخن یہاں تک پہنچا؛ اُس زمرے میں ایک آشنائے بامزہ بندے کے تھے، انھوں نے فرمایا: اِس وقت تو کوئی قصہ یا کہانی بہ شیریں زَبانی ایسی بیان کر کہ رَفعِ کُدورَت و جَمعِیّتِ پریشانیِ طبیعت ہو اور غُنچۂ سَر بَستۂ دل، جو سَمومِ حوادِث سے مُضمَحِل ہے؛ بہ اہتِزوزِ نسیمِ تکلم کِھل جائے فرماں بردار نے بجز اقرار، اِنکار مناسب نہ جانا؛ چند کلمے گوش گُزار کیے۔ اگرچہ گِریہ کردن را ہم دلِ خوش می باید؛ مگر اس نظر سے، مصرع


صفحہ 28
ہر چہ از دوست میرسد، نیکو ست


وہ باتیں انھیں بہت پسند آئیں، کہا: اگر بہ دل جَمعیِ تمام تو اِس پَراگَندہ تقریر کو، از آغاز تا انجام، قصے کے طور پر زبانِ اردو میں فراہم اور تحریر کرے تو نہایت منظورِ نظرِ اہلِ بصر ہو؛ لیکن تقصیر معاف ہو، لُغَت سے صاف ہو۔ بندے نے کہا: طبیعتِ ابنائے روزگار بیش تر متوجہِ عیب جوئی و ہُنر پوشی ہے، بہ قولِ دِلگیرؔ، شعر:

قُبح کے دیکھنے والے تو بہت ہیں دلگیرؔ

اور یہاں حُسن شَناسانِ سُخَن تھوڑے ہیں

وہ بولے: چَشمداشتِ صِلہ، طَلَبِ اُجرت کسی سے مُتَصوِّر نہیں، فقط ہماری خوشی مَدِّ نظر رکھ۔ جیسا رَطب و یابِس کہے گا، ہمیں پسند ہے؛ بہ شرطے کہ جو روزمرہ اور گفتگو ہماری تمھاری ہے، یہی ہو۔ ایسا نہ ہو کہ آپ رنگینیِ عبارت کے واسطے دِقّت طَلَبی اور نُکتَہ چینی کریں، ہم ہر فقرے کے معنی فَرنگی محل کی گلیوں میں پوچھتے پھریں۔ نِیازمند نے کہا: یہ تو مُقدمۂ تحریر ہے؛ اگر سرِ سرکار کے کام آئے، جائے تقریر نہیں؛ مگر جلدی نہ کرنا، بہ وقتِ فرصت لکھوں گا۔ وہ تو یارِ شاطِر، نہ بارِ خاطِر تھے؛ قبول کیا۔

اُسی دن سے ہمیشہ اِس کا خَیال رہتا تھا، عدمِ فرصت سے نہ کہتا تھا۔ آخِر الاَمر بہ مُقتضائے عادت، تلاشِ مَعاش کے حیلے میں فلکِ تَفرِقہ پرداز، گردون عَربَدہ ساز نے صورت مُفارَقت کی دکھائی؛


صفحہ 29

مُہاجَرت وطن آوارہ کے استقبال کو آئی۔ مَسرّتؔ:
بوقتِ لقمہ خوردن اے مسرتؔ! گفت لبہایم
کہ روزی میکند از ہم جدا یارانِ ہمدم را

ربیع الثانی کے مہینے میں کہ سنہ ہجری نبَوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارہ سے چالیس تھے؛ آنے کا اتفاق مجبور، کوردِہِ کان پور میں ہوا۔ بس کہ یہ بستی ویران، پوچ و لَچَر ہے۔ اَشراف یہاں عَنقا صفت ناپیدا ہیں اور جو ہوں گے تو گوشہ نشیں، عُزلَت گُزیں؛ مگر چھوٹی اُمّت کی بڑی کثرت دیکھی۔ یہ طَور جو نظر آیا، دلِ وحشت منزل اِس مَقام سے سخت گھبرایا۔ قریب تھا جُنون ہو جائے، تیرہ بختی روزِ سیاہ دکھائے؛ لیکن بہ شربتِ عنایت و معجونِ شَفقتِ ارَسطو فِطرت، بُقراط حِکمت، حار و بارِدِ زمانہ دیدہ، تجربہ رسیدہ حکیم سید اسد علی صاحب شیرِ بیشۂ علم و کمال، سخن فہم، ظریف، خوش خِصال؛ طبعِ سودا خیز اور سرِ جُنوں انگیز کو آرام و تسکیں حاصل ہوئی۔ اکثر حالِ فقیرِ دل گیر پر اَلطاف و کرم فرماتے تھے۔ تدبیریں نیک و اَحسَن، دافِعِ رنج و مِحَن بتاتے تھے۔

ایک روز بعدِ اظہارِ حالِ مُکَلِّفِ فسانۂ دوستانہ، یہ بھی کہا کہ حسبِ وعدہ ایک کہانی لکھا چاہتا ہوں۔ سُن کے فرمایا: بیکار مَباش، کچھ کیا کر۔ میرؔ:

میرؔ! نہیں پیر تم، کاہلی اللہ رے
نامِ خدا ہو جواں، کچھ تو کیا چاہیے


صفحہ 30
اُس وقت یہ کلمہ تَوسَنِ طبع کو تازیانہ ہوا، تحریر کا بہانہ ہوا۔ اگرچہ اِس ہیچ مَیرَز کو یہ یارا نہیں کہ دعویِ اردو زبان پر لائے یا اِس فسانے کو بہ نظَرِ نَثّاری کسی سنائے۔ اگر شاہ جہاں آباد کہ مَسکَنِ اہلِ زباں، کبھی بیتُ السلطنتِ ہندوستاں تھا؛ وہاں چَندے بود و باش کرتا، فصیحوں کو تلاش کرتا؛ اُن سے تحصیلِ لا حاصل ہوتی، تو شاید اِس زبان کی کیفیت حاصل ہوتی، تو شاید اِس زبان کی کیفیت حاصل ہوتی۔ جیسا میر امّن صاحب قصہ چار درویش کا باغ و بہار کا نام رکھ کے خار کھایا ہے، بکھیڑا مچایا ہے کہ ہم لوگوں کے دہَن، حصے میں یہ زبان آئی ہے؛ مگر بہ نسبت مولفِ اول عطا حسین خاں کے، سو جگہ منہ کی کھائی ہے۔ لکھا تو ہے کہ ہم دلی کے روڑے ہیں؛ پر مُحاوروں کے ہاتھ پاؤں توڑے ہیں۔ پتھر پڑیں ایسی سمجھ پر۔ یہی خیال انسان کا خام ہوتا ہے۔ مفت میں نیک بدنام ہوتا ہے۔ بشر کو دعویٰ کب سزاوار ہے۔ کامِلوں کو بیہودہ گوئی سے انکار بلکہ ننگ و عار ہے۔ مُشک آنست کہ خود بوید، نہ کہ عطّار گوید۔ یہ وہی مَثَل سننے میں آئی کہ: اپنے منہ سے دھنّا بائی۔ لیکن تحریر اِس کی، ایفائے تقریر ہے۔ قصہ یہ دل چسپ، بے نظیر ہے۔

امید ناظرینِ پُر تمکیں سے یہ ہے کہ بہ چشمِ عیب پوشی و نظَرِ اِصلاح مُلاحظہ فرما؛ جہاں سَہو یا غلَطی پائیں، بہ اصلاح مُزَیّن فرمائیں۔ کیسی ہی طبیعتِ عالی ہو، ممکن نہیں جو بشر خطا سے خالی ہو۔ اِس کے مُطالعے سے خاطرِ خطیر اگر شاد ہو، عاصی دعائے خیر

صفحہ 31

سے یاد ہو۔ نیازمند کو اس تحریر سے نَمودِ نظم و نثر، جَودَتِ طبع کا خیال نہ تھا۔ شاعری کا احتمال نہ تھا۔ بلکہ نظر ثانی میں جو لفظ دِقَّت طَلَب، غیر مُستَعمَل، عربی فارسی کا مشکل تھا؛ اپنے نزدیک اُسے دور کیا۔ اور جو کلمہ سَہلِ مُمتَنِع، مُحاورے کا تھا، رہنے دیا۔ دوست کی خوشی سے کام رکّھا، فسانہ عجائب اِس کا نام رکھا۔ انہ المبدأ والیہ المآب۔ عِنایتِ ایزَدی سے تمام ہوئی کتاب۔
 
آخری تدوین:
آغاز داستان
صفحہ 32
آغاز داستانِ اعجاز بیاں سلطنت فیروز بخت کی، اور تلاش اُس کو وارثِ تاج و تخت کی۔ خوش قسمتی سے حاجت کا بر آنا، گوہرِ دُرجِ شہریاری صَدَفِ تمنّا سے پانا

اُستاد:
مَثَل ہی سے، نہ الفاظِ تَلازُم سے یہ خالی ہے

ہر اک فِقرہ کہانی کا گواہِ بے مِثالی ہے

لا اعلم:
یادگارِ زمانہ ہیں ہم لوگ
سن رکھو تم، فسانہ ہیں ہم لوگ

گِرہ کُشایانِ سلسلہ سخن، تازہ کُنِندَگانِ فسانہ کُہَن؛ یعنی مُحرّرانِ رنگیں تحریر و مُورِخانِ جادو تقریر نے؛ اَشہَبِ جَہِندَہ قلم کو میدانِ وسیع بیاں میں، با کرشمۂ سِحر ساز و لطیفہ ہائے حیرت پَرداز گرم عِنان و جَولاں یوں کیا ہے کہ سرزمینِ خُتَن میں ایک شہر تھا مِینو سواد، بہشت نژاد، پسندِ خاطِر


صفحہ 33
محبوبانِ جہاں، قابلِ بود و باشِ خوبانِ زماں۔ شمیمِ صفت اُس کی مُعَطَّر کُنِ دماغِ جاں، مُسکّنِ التہابِ قلب، دافِعِ خَفَقاں۔ زمین اُس کی رشکِ چرخِ بریں۔ رفعت و شان چَشمک زَنِ بَلندیِ فلکِ ہفتُمیں۔ گلی کوچے خَجلَت دِہِ گُلشن۔ آبادی گُلزار، بَسانِ تختۂ چمن۔ بازار پر ایک بے آزار، مُصفّیٰ، ہموار۔ دکانیں نفیس۔ مکان نازک، پایدار۔ خلقِ خدا با خاطرِ شاد اُسے فُسحَت آباد کہتی تھی۔ سب طرح کی خلقت، ہر طور کی رعیّت رغبت سے اُس میں رہتی تھی۔
والیِ ملک وہاں کا شاہِ گَردوں وَقار، پُرتمکین، با افتخار، سکندر سے ہزار خادم، دارا سے لاکھ فرماں بردار، قُباد شوکت و کاؤس چَشم، مالکِ تاج و تخت، والا مَرتَبَت، عالی مَقام، شاہنشاہ فیروز بخت نام۔ موجِ بخشش سے اُس بحرِ جود و عطا کی، سائلانِ لب تَشنہ سیراب۔ اور نائرہ غَضَب کے شعلے سے، دشمنِ بد باطن جگر سوختہ، بے تاب۔ دبدبۂ داد دہی، غُلغُلۂ عدالت سے، دشمن دوستِ جانی۔ چور مسافر کے مال کا نگہبان؛ ڈکیتوں کو عہدۂ پاسبانی۔ ملک وافِر۔ سِپاہ افزوں از قِیاس۔ خزانہ لا انتہا، بے کراں۔ وزیر، امیر جاں فِشاں۔ تاج بخش و باج سِتاں۔ محتاج اور فقیر کا شہر میں نام نہیں۔ داد فریاد، آہ و نالے سے کسی کو کام نہیں۔ رعیّت راضی۔ سپاہ سَر فروش، جاں نثار، شاداں۔ دشمن خائف۔ شمع کا چور سرِ محفل لرزاں۔ اِس نام سے یہ ننگ تھا کہ امیروں کا چور محل نہ ہونے پاتا تھا۔ دُزدِ حنا کا رنگ نہ جمتا تھا، سرِ دست ہاتھ باندھا جاتا تھا۔ آنکھ چُرانے سے ہم چشم چشمک کرتے تھے۔ کارِ خیر سے اگر کوئی جی چُراتا تو نامردی کی

صفحہ 34
تہمت اس پر دھرتے تھے،

لیکن بہ ایں حکومت و ثَروَت، کاشانۂ امید کا چراغ گُل، اولاد بالکل نہ تھی، خواہشِ فرزند دَر دل، نہ ہونے کی کاہِش مُت٘صِل، حسرتِ پِسر میں رَبِّ لَا تَذَرْنِى فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الوَارِثِيْنَ

ہر ساعت بَر زباں وَرَبِ٘ ھَبْ لِي مِنْ لَدُنْک وَلِیً٘ا وظیفۂ ہر زماں لڑکے کی تمنا میں بادشاہ مثلِ گدا دست دراز ، ایسا لاپرواہ، بےنیاز کی قدرت، بانِیاز

آخِرَش جناب باری میں تَضَرُ٘ع و زاری اس کی منظوری ہوئی، لا ولدی کی بدنامی دور ہوئی، ساٹھ برس کے سِن میں، بڑھاپے کے دن میں گَوہرِ آب دار دُرِ شاہوار ، صَدَف بَطنِ بانوے خُجَستۂ اَطوَار سے پیدا ہوا، چھوٹا بڑا اس کی صورت کا شیدا ہوا، اس کی روح افزا کا، فیروز بخت نے جانِ عالم نام رکھا، شب و روز پَرورش سے کام رکھا، حُسن اللہ نے یہ عطا کیا کہ نَی٘رِ اَعظَم چَرخ چارم پر رُعبِ جمال سے تھر٘ایا، اور ماہ باوجود داغِ غلامی ، تابِ مشاہدہ نہ لایا، اُس نقشِ قدرت پر تصور مانی ور بہزاد حَیران اور صن٘اعی آزر کی ایسے لُعبَت حقیقت کے رو برو پشیمان، کاسۂ سَر سراسر شُورِ جوانی ، زورِ شباب سے مَعمُور، آنکھیں جھپکانے والی دیدۂ غَزالانِ خُتَن کی،

شرابِ عشق کے نشے سے چَکنا چور ، چہرے پر جلالِ شاہی، شَوکتِ جہاں پناہی نُمایاں، حسنِ دَرَخْشِندَہ کی تڑپ بہ از انجم و اختر تاباں،

مُصحفی:
اُسے دیکھ طِفلی میں کہتی تھی دَایہ
یہ لڑکا طَرَح دار پیدا ہوا ہے

ص 36
اپنے ڈیل سے ڈانو ڈُول رہے۔ پھر ایک مَنپکھ، ٹھاکر کا سیوک کرپا کرے، راہ لگائے۔ کوئی کلنکن، لُو بھی ہو، کشٹ دکھائے۔ وہاں سے جب چھٹے ، رانی ملے مہا سندر؛ وہ چرن پر پِران وارے، پِتا اس کا گیانی، گُن کی تکھتی دے؛ اُس سے کئی مَلِچھ مارے، دکھ میں آڑے آئے، بگڑے کاج بنائے۔ جب اُس نگر پہنچے ، جس کی چِت میں گھر چُھوڑے؛ تو لاب بہت ہو، دَرَب ، گہنے ہاتھ آئیں۔ دور سب کَلیس ہو جائیں۔ پر ایک ہِتٰٰ، من کا کپٹی، اِستری پر دُچت ، کھٹائی کرے۔جُنجھ پڑیں، نرناری لڑیں۔ اور کچھ چل میں بھی ہل چل پڑے ۔ پر یتی لوگ چھٹ جائیں۔ نگر نگر کھوج میں پھر آئیں۔ سب بجھڑے مل جائیں۔ ماتا پِتا کے ڈِھگ آئیں۔ بڑا راج کرے۔ دَیا دَھرم کے کاج کرے۔ گُسیاں کی کرپا سے جان کی کَھیر ہے۔ بڑی بڑی دھرتی کی سیر ہے۔ یہ سن کے بادشاہ گو نہ ملول ہوا۔ پھر مستقل مزاجی سے یہ کلمہ فرمایا: فِعُؒ الحِکِم لَا یخلُو عَنِ الحِکمت، ان سب کو بقدرِ حال، فراخور ِ کمال مالا ہا۔ خلعت و انعام دیا۔ بہ بشاشت ِ تمام سرگرام، پر ورش صبح و شام رہا۔ کوئی تو برسوں میں بڑھتا ہے؛ وہ نہال نَو دم میدہ بُستانِ سلطنت گھڑیوں میں بلند بالا ہوتا تھا۔ چند عرصے میں، بہ حَول و قُوّتإ الہی، وہ ہاتھ پاؤں نکالے ؛ دس برس کے سِن میں اس غزال چشم نے ہِرن کے سینگ چیر ڈالے۔ دست و بازو میں یہ طاقت ہوئی کہ درندہ فیلل مست ہوا۔ جوان رعنا، چہرہ زیبا، رُستم شوکت،
 
آخری تدوین:
بیان سواری شہزادہ جان عالم اور خریدنا توتے کا اور کج بحثی ماہ طلعت کی توتے سے، پھر کیفیت حسن انجمن آرا توتے سے سننا
ص 37
اِسفندیار سے زبردست ہوا۔ جو اُس کا روے مُنوّر دیکھتا، یہ کہتا، لا اَعلم:
مُنہ دیکھو آئنہ کا، تری تاب لاسکے
خورشید پہلے آنکھ تو تجھ سے ملا سکے
تصویر تیری کھینچے مُصوِّر تو کیا مجال
دستِ قضا تو پھر کوئی تجھ سا بنا سکے

تحصیلِ علم و فَضل میں شہرۂ آفاق ہوا۔ جتنے فنِ سِپہ گری ہیں،اُن کا مَشّاق ۔ جَمیع عُلوم، ہر فن میں طاق ہوا۔ جَلَّ جَلالُہ ! باپ ویسا، بیٹا ایسا محبوب ۔ مَحبّت میں بَسانِ یوسف و یعقوب

عَلَیہما السّلام ۔ جب وہ ہِلالِ سِپِہرِ شَہریاری بہ فضلِ باری بدرِ کامل ہوا اور چَودھواں بَرَس بھَر گیا، جوانوں میں شامل ہوا ۔ بہ صَلاح و صَواب دیدِ اَرکانِ سلطنت و ترقّی خواہانِ دولت شادی کی تجویز ہوئی ۔ بہ تلاشِ بے شمار و تَجَسُُسِ بِسیار ایک شہہ زادی پری پَیکر ،خوب صورت،نیک سیرت،حورِنِژاد، گُل اَندام،سیمیں بَر،رشکِ سَرو ،غیرتِ شمشاد،ماہ طلعت نام، دود مانِ والا سے مُقرّر ہوئی ۔ وہ جو آئینِ بادشاہی، طریقِ فرماں روائی ہے؛ اُسی طرح اُس کے ساتھ اُس اَخترِ تَابِندۂ فلکِ شاہی کو ہَمقِراں کیا، نکاح پڑھوادیا ۔
جَولانی سَمَندِ تیز رفتارِقلم کی میدانِ بیانِ سواریِ شہہ زادۂ جانِ عالم میں ،اور خریدنا تُوتے کا،اور کَج بختی ماہ طلعت کے تُوتے سے ۔ پھر کیفیتِ حُسنِ انجمن آرا تُوتے سے سننا ، شہہ زادے کا نادیدہ عاشق ہونا،وحشت سے سِر دھُننا۔
بُلبلِ نَوا سَنجِ ہزاردَستاں؛ طوطیِ خامۂ زَمزَمہ ریزِ خوش بیاں

38
گلشنِ تقریر میں اِس طرح چہکا ہے، صفحۂ فسانہ مہکا ہے کہ بعدِ رسمِ شادی؛ سیر وشکار کی اجازت، سواری کا حکم شاہِ ذَوِی الاقتدار سے حاص ہوا۔ گاہ گاہ شام وپگاہ جانِ عالَم سوار ہونے لگا۔ سیر وشکار کی طرف مائل ہوا۔ ایک روز گذر اُس کا گُذࣿری میں ہوا۔ اَنࣿبُوہِ کثیر، جَمِّ غَفیر نظر آیا اور غُلغُلۂ تحسین وآفریں از زمیں تا چرخِ بَریں بَلند پایا۔ شہ زادہ اُدھر متوجہ ہوا، دیکھا: ایک مردِ پیر، نحیف، ستَّر اَسِّی برَس کا سِن، نہایت ضعیف؛ پنجرہ ہاتھ میں لیے کھڑا ہے۔ اُس میں ایک جانور، مانندِ ساکنانِ جِناں سبز پُوش، طائرِ بے مُروّت، خانہ بدُوش؛ با مِنقارِ گُلنار لطیفے لطیف، رنگین اور نقطے قابلِ تعریف، نمکین، مثالِ طوطیِ پسِ آئینہ بیان کررہا ہے۔ تماشائیوں کی کثرت سے بازار بھر رہا ہے۔ لا اَعلم:

در پس آئینہ طوطی صِفَتَم داشتہ اند
اُنچہ اُستادِ ازل گفت، ہَماں می گویم

شہ زاے کے دیکھتے ہی تُوتا مالک سے بولا: اے شخص! کَوکَبِ بَخࣿت تیرا افلاس کے بُرجِ تِیرَہ سے نکلا، نصیب چمکا۔ طالع بر سرِ یاری وزمانہ آمدۂ مددگاری ہوا۔ دیکھ! ایسا شہ زادۂ حاتِم شِعار، ابرِ گُہربار متوجّہ اِس مُشتِ پَر، ذرَّۂ بے مقدار پر ہوا ہے۔ وہ بے کار شے کارگاہِ بے ثبات میں ہوں، جس کا طالب نہیں کہیں۔ بہ حدّے کہ جانور ہوں، اور بِلّی کا کھاجا نہیں؛ مگر جو یہ نظَرِ عنایت کرے: ابھی تیرا ہاتھ پُر زَر ہو، دامن گُہر سے بھرے۔
جانِ عالَم نے یہ سُخَنِ ہوش رُبا، کلمۂ حیرت افزا کو سُن تُوتے عقل


صفحہ 39
کے اُڑا، پِنجرہ اُس طائِرِ ہَمَہ داں، جانورِ سِحر بَیاں کا ہاتھمیں لے کے، مالک سے قیمت پوچھی۔ تُوتے نے کہا، مُؤَلِّف :
کب لگاتا ہے کوئی اِس دلِ بے حال کا مُول
سب گھٹا دیتے ہیں مُفلس کے غرض مال کا مُوم

مگر جو حُضور کی مرضی! جانِ عالم نے لاکھ روپے، خِلعَت کے سِوا، عِنایِت کیے اور پِنجرہ ہاتھ مین لیے دَولت سَرا کو روانہ ہوا۔ گھر میں جا، ماہ طلعت کو تُوتا دِکھا یہ مصرع اِنشؔا کا پڑھا، اِنشؔا :
بازار ہم گئے تھے، اک چُوٹ مُول لائے (۱)

تُوتے نے شہ زادے کو سَخنانِ دل چسپ، قِصَصِ عجیب، حِکایاتِ غریب، شعرِ خوب، خَمسَہ ہائے مَرغوب سُنا اپنے دامِ مَحبّت میں اَسیر کیا۔ یہ نَوبت پہنچی کہ سُوتے جاگتے، دربار کے سِوا، ایک دم جُدا نہ ہوتا۔ جب دربار جاتا، پِنجرہ بہ تاکیدِ حِامظت ماہ طلعت کو سَونپ جاتا اور دربار سے دیوانہ وار، بہ شوقِ گُفتار بے قرار جلد پھر آتا۔
ایک دن شاہ زادہ دربار گیا، تُوتا محل میں رہا۔ اُس روز ماہ طلعت نے غُسل کیا اور لِباسِ مُکَلَّف سے جِسم آراستہ، زیورِ پُر تکلُّف سے پَیراستہ ہو، جَواہِر نِگار کرسی پر بیٹھی۔ ہَوا جو لگی، آئینے میں صورت دیکھ خود مَحوِ تماشا ہوئی۔ بحرِ عُجب و نَخوَت میں آشنا ہوئی۔ خَواصُوں سے، جَلیسوں سے؛ جو جو دَم ساز، مَحرَمِ راز تھیں؛ اپنے حُسن و صورت کی داد چاہی۔ ہر ایک نے مُوافِقِ عقل و شَعور تعریف کی۔ کسی نے کہا : ہِلالِ عید ہو۔

صفحہ 40
کوئی بولی: خُدا جانتا ہے، دیِد ہو نہ شَنیِد ہو۔ اللّٰہ تعالٰی نے، بہ ایِں کثرتِ مخلوقات، تمھارا ہَمسر اَز قِسسمِ جِن و بَشَر بنایا نہیں۔ پری نے یہ قَد و بالا، حور نے حُسن کا جَھمَکڑا پایا نہیں۔
جب وہ کہ چکیں، ماہ طلعت نے کہا: تُوتا بہت عقل مند، ذی شَعور، سَیاحِ نزدیک و دور ہے، اُس سے بھی پوچھنا ضَرور ہے۔ مُخاطب ہوئی کہ اے مُرغِ خوش خو و طائِرِ زَمُرَّد لباسِ سُرخ رو، بَذلَہ سَنجِ بے رنج! سچ کہنا، اِس سَج دَھج کی صورت کبھی تیرے طائِرِ وَہم و خَیال کی نظر سے گزری ہے؟

َنَیرَنگیِ چَرخِ کَج رفتار، فِتنہ پَردازِیِ گَردونِ وارژوں عَیاں ہے۔ آگاہ سب جہاں ہے۔ اُس وقت تُوتا رنجیدہ دل، کَبِیِدَہ خاطِر مُضمَحِل بیٹھا تھا؛ چُپ ہو رہا۔ شہ زادی نے پھر پوچھا۔ تُوتے نے بے اِعتنائی سے کہا: ایسا ہی ہو! یہ رنڈی معشوق مزاج، طُرّہ یہ کہ شہ زادے کی جُورو؛ شوہر مالکِ تخت و تاج؛ بَرہَم ہو کے بولی: میاں مِٹھّو! جینے سے خفا ہو جو ہمارے رو بہ رو چَبا چَبا کر گُفتُگو کرتے ہو؟ تُوتے نے کہا: سوال و جواب اور، دھمکانا اور حکومت سے ڈرانا، غُصے کی آنکھ دِکھانا اَور ہے۔ کیوں اُلجھتی ہو، شایَد تمھی شچّی ہو! پھر تو شُعلۂ غَضَب کانونِ سینۂ شہ زادی میں مُشتَعِل ہوا، کباب دل ہوا، کہا: کیوں جانورِ بدتمیز ، ناچیز ؛ تیری مَوت آئی ہے؟ کیا بیہودہ ٹیِں ٹیِں مچائی ہے! واہی بک رہا ہے! ہمارا مرتبہ نہیں سمجھتا ہے! تُوتے کے مُنہ سے نکلا: کیوں اِتنی خفا ہوتی ہو، اپنا


صفحہ 41
منہ ملاحظہ کرو؛ صاحب تم بڑی خوب صورت ہو!
یہاں تو حِیص بَیص تھی، جانِ عالم تشریف فرما ہوا۔ عجب صحبت دیکھی کہ شہ زادی بہ چشمِ پُر آب و بادلِ کباب، غیظ میں آ، تھرّا تھرّا تُوتے سے بحث رہی ہے۔ شہ زادے نے فرمایا : خَیر باشد! تُوتا بولا : آج نِرا شَر ہے، خیر بہ خیر۔ مگر چندے حیاتِ مستعار اِس وحشی کی اور آب و دانہ قَفس میں پینا کھانا باقی تھا۔ اگر آپ اور گھڑی بھر دیر لگاتے، تشریف نہ لاتے؛ تو میرا طائرِ روح، گُربۂ غضبِ شہ زادی سے مجروح، پرواز کر جاتا، ہرگز جیتا نہ پاتے؛ مگر پنجرہ خالی دیکھ مزاجِ عالی پریشان ہوتا، بی حسرت و افسوس یہ فرماتے، انشؔا :
تُوتا ہمارا مرگیا کیا بولتا ہوا

ماہ طلعت ان باتوں سے زیادہ مکدر ہوئی، شہ زادے سے کہا : اگر میری بات کا تُوتا جواب صاف نہ دے گا؛ تو اِس نِگوڑے کی گردن مڑوڑ، اپنے تلووں سے اِس کی آنکھیں مَلوں گی، جب دانہ پانی کھاؤں پیوں گی۔ جانِ عالم نے کہا : کچھ حال تو کہو۔ تُوتے نے گزارش کی : حضور! یہ مقدمہ غلام سے سنیے۔ آج شہ زادی صاحب اپنی دانست میں بہت نکھر، بقؔا :
دیکھ آئینے کو، کہتی تھی کہ اللہ ری مَیں!

پھر مجھ سے فرمایا : تو نے ایسی صورت کبھی دیکھی تھی؟ مجھ اجل رسیدہ کے منہ سے رو میں نکلا: خدا نہ کرے! اِس جرم قبیح پر شہ زادی کے نزدیک کُشتَنی، سُوختَنی و گردن زَدَنی ہوں۔ بہ قول میر تقی، شعر:


صفحہ 42
بے جرم تہ تیغ ہی رکھا تھا گلے کو
کچھ بات بری منہ سے نہ نکلی تھی بھلے کو

جانِ عالم نے کہا : تم بھی کتنی عقل سے خالی، حُمق سے بھری ہو! تم تو پری ہو۔ اور جانور کی بات پر اتنا آزردہ ہونا! گو گویا ہے، پھر طائِر ہے، نادانی اس کی ظاہر ہے۔ میاں مٹھو کو ان باتوں کی تاب نہ آئی۔ آنکھ بدل کے روکھی صورت بنائی اور ٹیں سے بولا : خداوندِ نعمت! جھوٹ جھوٹ ہے، سچ سچ ہے۔ اُس کے سوا ایک سے ایک بہتر و برتر ہے۔ سب کو یہ خبر ہے : فَضَّلْنَا بَعْضَکُم عَلٰی بَعْضٍ۔ میں نے جھوٹ اور سچ دونوں سے بچ کر ایک کلمہ کہا تھا۔ اگر راستی پر ہوتا، گردن کَج کیے سیدھا گُور میں سوتا۔ یہ سن کے وہ اور مُجوِّز ہوئی۔مثل مشہور ہے : راج ہٹ، تِریا ہٹ، بالک ہٹ۔ جانِ عالم نے مجبور ہوکے کہا : جو ہو سو ہو، مٹھو پیارے! سچ کہ دو۔ تُوتے نے بہ منت عرض کی : دروغ مصلحت آمیز، بہ از راستیِ فتنہ انگیز۔ مجھے سچ نہ بلوائیے، میرا منہ نہ کھلوائیے۔ نہیں، انجامِ راستی حضور کے دشمنوں کو دشت نَوردی، بادِیہ پیمائی، غریب الوطنی، کوچہ گردی نصیب ہوگی۔
شہ زادے نے کہاا : یہ جملہ تم نے اور نیا سنایا۔ اب جو کچھ کہنا ہے، کہا چاہیے، باتیں بہت نہ بنائیے۔ اس نے کہا : میں نے ہر چند چاہا کہ آپ رنجِ سفر، مصائبِ شہر بہ شہر، ایذاے غرت سے باز رہیں کی

صفحہ 43
سفر اور سقر کی صورت ایک ہے، اِس سے بچنا نیک ہے: مگر معلوم ہوا حضور کے مقدر میں یہ امر لکھا ہے، میرا قصور اس میں کیا ہے۔ رفیع سوؔدا :
چاک کو تقدیر کے ممکن نہیں کرنا رفو
سُوزنِ تدبیر ساری عمر گو سیتی رہے

سنیے قِبلۂ عالم! یہاں سے برس دن کی راہ، شمال میں ایک ملک ہے عجائب زر نگار۔ ایسا خطہ ہے کہ مرقعِ خیالِ مانی و بہزاد میں نہ کھنچا ہوگا اور پیر دِہقانِ فلک نے مزرعۂ عالم میں نہ دیکھا ہوگا۔ شہر خوب۔ آبادی مرغوب۔ رنڈی، مرد حسین، طرح دار۔ مکان بِلّور کے بلکہ نور کے، جواہر نگار۔ عقلِ باریک نیں مشاہدے سے دنگ ہو، خَلقت اِس کثرت سے بستی ہے کہ اُس بستی میں وہم و فکر کو عرصہ تنگ ہو۔ خورشید ہر سحر اُس کے دروازے سے ضِیا پاتا ہے۔ بدرِ کامل وہاں دو دن نہیں رہتا؛ غَیرت سے کاہیدَہ ہو، ہلال نظر آتا ہے۔

وہاں کی شہ زادی ہے انجمن آرا۔ اُس کا تو کیا کہنا! کہاں میری زباں میں طاقت اور دَہاں میں طلاقت جو شِمَّہ مذکورِ شکل و شمائل اُس زہرہ جبیں، فخرِ لُعبتانِ لندن و چیں کا سُناؤں۔ اُستاد :
ایک میں کیا، خوب گر دیکھے اسے حسن آفریں
اپنی صناعی پہ حیراں خود وہ صورت گر رہے

لیکن سات سو خواصِ زریں کمر، تاجِ دل بر سر، ماہ رو، عنبریں مو، سرگروہِ خوبانِ جہاں، جانِ جاں، آرامِ دلِ مشتاقاں؛ اُس کی خدمت

صفحہ 44
میں شب و روز سرگرمِ خدمت گزاری، بڑی تیاری سے رہتی ہیں۔ اگر ان کی لونڈیوں کو شہ زادی صاحب بہ چشمِ انصاف دیکھیں اور کشھ غیرت کو بھی کام فرماہیں؛ یقین تو ہے، چلو بھر پانی میں، محجوب ہو کے ڈوب جائیں۔ ماہ طلعت یہ سن کے سن ہوئی، سر جھکا لیا۔ جانِ عالم کو کچھ اور ہی دھن ہوئی، پنجرہ اٹھالیا؛ دیوان خانے میں لے جا مفصل حال دریافت کرنے لگا، جی کا حال کچھ اور ہی ہوگیا، ہر دم آہِ سرد دلِ نیم بسمل سے بھرنے لگا۔ مولوی جاؔمی :
نہ تنہا عشق از دیدار خیزد بسا، کیں دولت از گفتار خیزد
در آید جلوۂ حسن از درِ گوش زجاں آرام بر باید، ز دل ہوش
زدیدن ہیچ اثر نے درمیانہ کند عاشق کساں را غائبانہ

تُوتے کو شہ زادے کے طرزِ گفتگو، رنگِ رو، آنکھ کی تری، ہونٹ کی خشکی، دل کی دھڑک، کلیجے کی پھڑک سے کہ یہ نشانِ عشق، گمانِ خبط سب ہیں؛ ثابت ہوا کہ شہ زادے کا دل پُرزے پُرزے اور دِماغ کا آیاغ بادۂ عقل سے خالی ہوا، خیالِ محالِ وصالِ انجمن آرا بھرا، خوب حالی ہوا۔ سخت نادمِ و حجل ہو کے دل سے کہا : کم بخت زبان نے، حسن کے بیان نے غضب کیا، منتر کارگر ہوا، پڑھا جن سِر چڑھا، حضرتِ عشق کا گزر ہوا۔ چاہا کہ بہ لَطائفُ الحِیَل اِس عزم بِیجا سے باز رکھے، عقل اور عشق میں امتیاز رکھے، کہا : اے ناداں، دشمنِ جاں! یہ قصد لا حاصل ہے۔ عمداً اس کوچے میں پاؤں نہ دھر، اپنے خون سے ہاتھ نہ بھر، بہ قولِ مؤلف :
خدا کو مان، نی لے نام عاشقی کا سرور
کہ منفعت میں بھی اس کی، ہیں سو ضرر پیدا

صفحہ 45
بیان اِس کا مُحال ہے، مگر مختصر سا یہ حال ہے : عقل اِس کام میں دور ہوجاتی ہے، وحشت نزدیک آتی ہے۔ لب خشک، چہرہ زردد، دل خون ہوتا ہے۔ بھوک پیاس مر جاتی ہے، خوان میں نیند نہیں آتی ہے۔ جانِ شیریں تلخ ہو، کلیجے میں درد، آخر کو جنون ہوتا ہے۔ لختِ جگر کھاتا ہے، خونِ دل پیتا ہے، مر مر کے جیتا ہے۔ رقیبوں کے طعنوں سے سینہ فگار ہوتا ہے۔ لڑکوں کے پتھروں سے سِر کا رنگ گُلنار ہوتا ہے۔ دن کو ذلت و خواری، شب کو انتظار میں اختر شُماری۔ بے قراری سے قرار رہتا ہے۔ اپنے بیگانے کی نظر میں ذلیل و خوار رہتا ہے۔ جنگل میں جی لگتا ہے، بستی اُجاڑ معلوم ہوتی ہے۔ در بہ در پھرنے میں دن تو کٹ جاتا ہے، تنہائی کی رات پہاڑ معلوم ہوتی ہے۔ سینہ آتشِ غم کا چراغ گُل، تَپِ فراق سے دل جلتا ہے۔ شجرِ تمنا بے برگ و بار رہتا ہے، پھولتا ہے نہ پھلتا ہے۔ جوانی کا گُھن، پیری تک اُڈھیڑ بُن رہتی ہے۔ گونگا بہرا بن جاتا ہے، ہر دم طبیعت سن رہتی ہے۔ ابھی پہلی بسم اللہ ہے، ٹھنڈی سانسیں بھرتے ہو، لب پر آہ ہے۔ دیکھا نہ بھالا ہے، سینے کے پار عشق کا بھالا ہے۔ آئینہ ہاتھ میں لے منہ تو دیکھو، نقشہ کیا ہے۔ معشوقِ با وفا گو گِردِ سرخ، لعلِ سپید سے نایاب سِوا ہے؛ کہاں ملتا ہے۔ خاک میں، ڈھونڈتے ڈھونڈھتے خواہاں ملتا ہے۔ یہ جو زمانے مین مشہور با مِہر و وفا ہیں؛ بے ورا، بانی صَد جَور و جفا ہیں۔ عشق کم بخت بے پیر ہے، اُو نوجواں! یہی ٹیڑھی کھیر ہے۔ سنا نہیں کوہ کن نے جانِ شیریں کس تلخی سے کھوئی، یوسف کی چاہ میں

صفحہ 46
زلیخا نے کیسے کنویں جھانکے، کیا کیا روئی! مجنوں کو اِس دشت میں جنون ہوا، لیلیٰ کا کیا بگڑا؟ پرویز کا اِس کوچے میں خون ہوا، شیریں نے کیا کیا؟ افسوس تو یہ ہے کہ اِتنا بھی کوئی نہ سمجھا، جامیؔ:

غمِ چیزے رگِ جاں را خراشد
کہ گاہے باشد و گاہے نباشد

ذِلت اِس کام میں عین عزت ہے۔ درد کا نام یہاں راحت ہے۔ دل اِس کشمکش میں ٹوٹ جاتا ہے۔ رُستم کا اِس معرکے میں جی چھوٹ جاتا ہے۔ اِسفَندِ یار سا روئیں تن ہو، تو موم کی طرح پگھل کر بہ جائے، حسرت ہی حسرت رہ جائے۔ لوگوں نے ہزاروں رنج، صدمے اِس کام میں اٹھائے؛ بعدِ خرابیِ بِسیار ناتجرِبہ کار کہلائے۔ یہ وہ برا کام ہے؛ ناکامی جس کا آغاز، بدنامی انجام ہے۔ مُبتدی ہو یا مَشّاق ہے، دونوں کی رائے ایک سی ہوتی ہے۔ صدمۂ دوری، المِ حُضوری شاق ہے۔ مرضِ عشق میں کوئی دوست گرفتار نہ ہو۔ مولف:
دوست تو دوست ہے، دشمن کو یہ آزار نہ ہو

مُسدّس:
کیا میں اِس کافرِ بدکیش کا احوال کہوں
یہی خوں خوار، پِیا کرتا ہے عاشق کا خوں
زار کر دیتا ہے انسان کو یہ اور زَبوں
رفتہ رفتہ یہی پہنچاتا ہے نوبت بہ جنوں
یہی خوں ریز تو خوں خوار ہے انسانوں کا
دین کھوتا یہی کافر ہے، مسلمانوں کا

صفحہ 47
یہی کرتا ہے ہر اک شخص کو رسوا، ظالم
یہی کرتا ہے ہر اک چشم کو دریا، ظالم
کوہ دکھلاتا ہے گاہے، گہے صحرا، ظالم
کیا بتاؤں تمھیں، کرتا ہے یہ کیا کیا ظالم
در بہ در، خاک بہ سر، چاک گریباں کرکے
جان لیتا ہے، ولے بے سرو ساماں کرکے
یہی بانی تو زلیخا کی بھی تھا خواری کا
یہی باعث دَمَن و نَل کی ہُوا یاری کا
یہی فرہاد کی، حامی تھا، تَبَرداری کا
عشق کہیے نہ اِسے، قہر ہے یہ باری کا
تلخ کامی ہوئی شیریں کو اسی سے حاصل
کیے بے پردہ و برباد ہزاروں مَحمِل

اِس نے مجنوں سے بنائے ہیں بہت دیوانے
اِس نے خود رفتگی میں، اپنے کیے بیگانے
گو کہ مشہورِ جہاں اِس کے ہیں سب افسانے
پر، جو اِس کام کا مشّاق ہو، وہ ہی جانے
کبھی معشوق کے پردے میں نِہاں ہوتا ہے
کبھی سر چڑھ کے یہ عاشق کے، عیاں ہوتا ہے


ناقۂ لیلیِ مُضطر کا شُترباں یہ تھا
نجد میں قیس سے پہلے ہی حُدی خواں یہ تھا
چاہ میں ڈال کے، یوسف کا نگہباں یہ تھا
جان ہر شیر کے لینے کو، نیستاں یہ تھا
حُسن بن جاتا ہے، انداز کہیں، ناز کہیں
دردِ دل ہے یہ کہیں، سوز کہیں، ساز کہیں

مثلِ فرہاد بہت مر گئے سر پھوڑ، حزیں
دی ہے شیریں کی طرح کتنوں نے جانِ شیریں
پاس عذرا کے گیا اور کوئی وامق کے قریں
اِس سے آوارہ بچا اور نہ بچا گوشہ نشیں

صفحہ 48
اِس سے ملتا ہے جسے، رنج و مِحَن ملتا ہے
گور ملتی ہے کسی کو نہ کفن ملتا ہے

طور کو نور کے جلوے میں جلایا اِس نے
کبھی آتش کو ہے گُلزار بنایا اِس نے
جان چھوڑی نہیں، جیتا جسے پایا اِس نے
اور نیرنگ جہاں اپنا دکھایا اِس نے
کام مُردوں سے لیا، زندوں کو ناکام رکھا
درد کا نام بھی بے درد نے آرام رکھا

اِس کے افسانے ہیں دنیا میں بہت طول و طویل
جس کا ہمدم یہ ہوا، ہو گیا وہ خوار و ذلیل
اِس کا بیمار، پڑا رہتا ہے بستر پہ علیل
دھونس دے دے کے، بجا دیتا ہے یہ کوسِ رحیل
رنج و ماتم کے سوا، اور یہ کیا دیتا ہے
وصل کی شب سحرِ ہجر دکھا دیتا ہے

یہی اِخفا ہے بہ صد زیب رگِ ہر گُل میں
سوز و نالہ یہ اِسی کا ہے دلِ بلبل میں
یہی ہے جُز میں، اگر دیکھو، یہی ہے کُل میں
گر فرشتہ ہو، تو آجاتا ہے اِس کے جُل میں
خون بے جرم زمانے کا بہاتے دیکھا
مَیل چِتون پہ کبھی اِس کی نہ آتے دیکھا

ایک شِمّہ ہے، لکھا حال جو میں نے اِس کا
جس پہ اِس دیو نے اَلطاف کا سایہ ڈالا
دشتِ غربت میں وہ آوارہ و سرگشتہ ہوا
دوست بھی چھوٹتے ہیں، شہر بھی چھوڑے اپنا
پاس جس کے یہ گیا، خلق سے وہ دور ہوا
کون سا شیشۂ دل تھا کہ نہ وہ چور ہوا


صفحہ 49
ہجر کے رنج میں کتنوں کا ہوا اس میں وصال
لے گئے سینے میں فرقت کا سبھی درد وملال
اِس کی گردش سے ہر ماہ ہوا بدرِ ہلال
کس کی طاقت ہے کہ تحریر کرے اس کا حال
زیست کرتا غمِ ہجراں یہ ہے سب کی شاق
جان دے دیتے ہیں کہہ کہہ کے یہی : ہائے فراق!

وصل میں گُو مزہ ہے، ہجر کا رنج وَلے جاں گُزا ہے- چاہ، کُنویں جھَکواتی ہے- یہ وہ بیماری ہے جو جان کے ساتھ جاتی ہے - ہمیشہ سے اس کام والے آہ نالہ بَرلَب، خاک بہ سَر، چاک گریباں سب رہے ہیں - اگر عاشق کی عزت و توقیر ہوتی، تو دنیا میں اس سے بہتر کوئی شَے نہ تھی - جَستہ جَستہ اِن لوگوں کے مرتبہ شَناس، قدر داں ہیں؛ مگر ہر جگہ کہاں ہیں! اور یہ قصہ جو میں نے کہا، فقط بات کی پَچ کا جھگڑا تھا؛ ورنہ کہاں ملکِ زرنِگار، کُجا شہ زادِی عالی تَبار! جانِ عالم نے کہا : استغفر اللہ! اگر وہ جھوٹ تھا، تو یہ فقرہ کب سچ ہے - یہ تو نِری کھُڑ پچ ہے - سوز:

خدا ہی کی قسم ناصح! نہ مانوں گا کہا اب تو
نہ چھوٹے گا ترے کہنے سے، میرا دل لگا اب تو

اِسی تقریر میں یہ حال ہوا کہ دل میں درد، چہرہ زرد ہونے لگا - لب پر آہِ سرد، گرفتار ِ رنج وتعب، عشق کے آثار سب ظاہر ہوئے - شاہ زادے صاحب جامے سے باہر ہوئے - ضبط کا پردہ درمیان سے اٹھا - شور فُغاں سے اٹھا - جنون پیرامونِ عقل - بے چارہ نَو گرفتار سلسلہٗ محبت میں اسیر بہ قول میر ہو گیا - طالِعِ بیدار دفعتاً سویا، فتنہ چونک کر جاگا- دل، بَر سے نکل کر بھاگا- میر:




ص 50


طبع نے ایک جنوں کیا پیدا اشک نے رنگِ خون کیا پیدا

ہاتھ جانے لگا گریباں تک چاک کے پاؤں پھیلے داماں تک

بے قراری نے کج ادائی کی تاب و طاقت نے بے وفائی کی


توتا یہ حال دیکھ کر محجوب ہوا کہ ناحق ' رنڈی کی کج بحثی سے شہ زادے کو مرگ کا مستعد کیا۔ بیٹھے بٹھائے خونِ بے گناہ اپنی گردن پر لیا۔ اب اس طرح کا سمجھانا‘ مانع ہونا : ابھارنا‘ بھڑکانا‘ بلکہ نرا جلانا ہے ۔ گبھرا کر تسکین و تشفی کرنے لگا اور زخم شمشیر عشق کو مرہم مژدۂ وصال سے بھرنے لگا۔ کہا: آپ ہوش و حواس بچا رکھیے۔ اگر مجھے ایسا سچا جانا کہ میرا جھوٹ‘ سچ مانا؛ اس شرط سے آپ کو لے چلوں گا : جو میرا کہا نہ مانو گے؛ زک اٹھاؤ گے‘ دھوکا کھاؤ گے‘ پھر مجھ کو نہ پاؤ گے‘ پچھتاؤ گے۔

جانِ عالم نے فرمایا : اے رہ بر کامل‘ رنج کے غم گسار ‘ راحت کے شامل! تیرے جادۂ اطاعت سے ہر گز قدم باہر نہ دھروں گا۔ جو تو کہے گا‘ وہی کروں گا مگر جلد حال مُفَصّل اور بعُدِ منَازِلِ و سِمتِ شہرِ دوست سے نشان کامل دے؛ وگرنہ یہ دلِِ بے تاب خَجلت دِہِ بے قراریِ سیماب ‘ کہ قطرۂ خوں سے فزوں نہیں؛ تڑپ کر؛ ازراہ چشم نادیدہ روئے دوست نکل جائے گا۔ پھر بجز حسرت و افسوس تیرے کیا ہاتھ آئے گا۔



میر دل تڑپتا ہے متصل میرا

مرغ بسمل ہے یا کہ دل میرا


توتے نے کہا اضطراب کا کام خراب ہوتا ہے ناحق حجاب ہوتا ہے۔



ص 51

اتنی جلدی موقوف کیجیے۔ آج کی رات اس شہر میں کاٹ صبح ادھر کی راہ لیجیے۔ اگر کشش صادق اور طالع بھی موافق ہے منزل مقصد کا سفر درپیش ہوگا ہمراہ رکاب یہ خیر اندیش ہوگا عزم بالجزم درکار ہے در شہر پناہ پر خانۂ دل وار ہے۔

جان عالم یہ خوشخبری سن کر بشاش ہوا پھر کہا استاد


مژدۂ وصل ہے کل رات کی نیت ہو حرام

دیں اگر طالع برگشتہ نہ تدبیر الٹ


اس رست کی بے قراری گریہ وزاری اختر شماری شہہ زادے کی کیا کہوں ہر گھڑی بہ حال پریشاں سوئے آسماں مضطر نگراں تھا کہ رات جلد بسر ہو نمایاں رخ سحر ہو تا عزم سفر ہو۔ اور یہ کہتا تھا


سعدی سعدیا نوبتی امشب دہل صبح نکوفت

یا مگر صبح نباشد شب تنہائی را


آخرش تاثیر دعائے سحری اثر نالۂ نیم شبی سے ظلمت شب بہ نور روز منور ہوئی۔ وزیر زادے کو باوجود خود فراموشی یاد فرمایا۔

لڑکپن سے تازمانۂ عشق انجمن آرا اس سے بھی الفت رکھتا تھا۔ جب

وہ حاضر ہوا حکم کیا دو گھوڑے صبا رفتار برق کردار جن کی جھپٹ نسیم تند رو کو کھندل ڈالے ان کے قدم سے کمیت صر صر کی ڈپٹ پاؤں نہ آگے نکالے جلدلا وہ بہ مجرد ارشاد اصطبل خاص میں جا گھوڑے لایا کچھ اسباب ضروری وہ بھی بہ مجبوری لے کےدونوں
 
آخری تدوین:
وطن آوارہ ہونا نوگرفتار محبت کا۔ ہرن کا ملنا،جادوگرنی کا سدراہ ہونا
ص 52
خستہ تن بہ قول میر حسن چل نکلے
نہ سدھ بدھ کی لی اور نہ منگل کی لی
نکل شہر سے راہ جنگل کی لی

وطن آوارہ ہونا نو گرفتار محبت کا اٹھانا ایذائے غربت
کا۔ نیا نیا سفر راہ معلوم نہیں رہ بر بجز ذات حی قیوم نہیں ایک رفیق وہ انیلا دوسرا جانور یہ بے چارہ بے پر پھر ہرن کا ملنا ان سب کا چھوٹنا جادوگرنی کا سد راہ ہو کے مزے لوٹنا

بادیہ پیمایان مرحلہ محبت و صحرا نوردانِ منزل مودت ؛ رہ روان دشت اشتیاق و ے کنندگان جادہ فراق ؛ مسافرانِ بار ناکامی بردوش ، بجز راہ کوچہ یار دین و دنیا فراموش ؛ عشق سر پر سوار ، خود پیادہ ؛ زیست سے دل سیر ، مرگ کے آمادہ لکھتے ہیں کہ جب ایں ہیئت کذائی ، وہ پروردہ دامنِ نازو آغوشِ شاہی گھر سے نکلا اور درِشہر پناہ پر پہنچا ؛ پھر کر عمارات سلطانی ، بسے ہوئے شہر کو بہ نظر پریشانی دیکھ ، آہ سرد دل پر درد سے کھینچی۔ بیاباں مد نظر رکھ کر ، غریب الوطنی پر کمر ہمت چست کی اور فراق یاران وطن میں دل کھول کے وہ خستہ تن خوب رویا۔ پھر فاتحہ خیر پڑھ کر ، آگے بڑھ ، توتے کو پنجرے سے کھول دیا۔

ص 53
گھوڑے پر شہ زادہ اور وزیر زادہ ، سَمَنِد صبا پر میاں مِٹّھو پیاده ‘ نیا دانہ کھاتے ‘ نیا پانی پیتے روانہ ہوئے۔
بَعدِ طَىِّ مَنازِل وَقَطعِ مَراحِل ان کا گزر ایک دشتِ عجیب ‘ صحرائے غریب میں ہوا۔ ہر تختہ جنگل کا بہ رَوشِ باغ تھا۔ جو پھول پھل تھا؛ تازہ کُنِ دلِ مُعَطَّر نُمَائے دماغ تھا۔ جہاں تک پَیکِ نگاہ جاتا ‘ بجز گُل ہائے رنگین و یَاسمَن و نسرین اور کچھ نظر نہ آتا۔ شہ زادہ شِگُفتہ خاطِری سے صَنّاعی باغبان قَضا و قَدر کی دیکھتا جاتا تھا۔ ناگاہ ایک سِمت سے دو ہرن برق وَش صبا کردار‘ سَبُک جَست ‘ بَجَشمِ سیاہ مست‘ تیز رفتار سامنے آئے‘ زَربَفت کی جھولی پڑیں ‘ جَڑاؤ سِنّگوٹیاں جَڑیں ۔ گلے میں مُغرّق ہیَکِّلیں ۔ مثل معشوق طَنَّاز عَربَدہ ساز سَرگرمِ خِرام ناز‘ چھم چھم کرتے چَوکڑِیاں بھرتے۔ جانے عالم بے چین ہوا ‘ وزیر زادے سے کہا : کسی طرح ان کو جیتا گرفتار کیجیے‘ جانے نہ دیجئے۔ اس سعی میں گھوڑے ڈالے یا تو وہ اپنی وضع پر چلے جاتے تھے؛ جب گھوڑوں کی آمد دیکھی سنبھل کَنَوتِیاں بدل ‘ چوکڑی تیز باجَست و خِیز بھرنے لگے ۔ انہوں نے گھوڑے ڈپٹائے ۔ ان کا گھوڑے دوڑانا ‘ وہ طَائرِ فرزانہ چَوکڑی بھول کے پکارا : ہاں ہاں‘ اے نوجواں! کیا غضب کرتا ہے! یہ دشت پُر سِحر ہے بے ہودہ ‘ کیوں قدم دھرتا ہے! ہرچند پکارا‘ مگر سناٹے میں کسی نے نہ سنا ‘ توتے نے لاکھ سِر دھنا۔ آخر مجبور ایک ٹہنی پر بیٹھ رہا ‘ وہ چلے گئے ۔ وہ چار کوس دونوں ہرن ساتھ بھاگے ؛ پھر ایک اور سمت ‘ دوسرا اور طرف چلا۔

ص 54
ایک کے ساتھ شہ زادہ ‘ دوسرے کے تعاقب میں وزیر زادہ ۔ یہ بھی جدا ہوئے ۔ اَلقِصّہ تا غروب آفتاب وہ شمس سِپہرِ سَلطنت گھوڑا بَگٹُٹ پھینکے گیا دَفعتہً ہرن نظر سے غائب ہوا ۔ اس نے باگ رُوکی ۔ گھوڑا عَرَق عَرَق خود پسینے میں غرق‘ سِر سے پا تک تَر ‘ بہ حال مضطر ‘ حیران و پریشان ‘ نادم و پشیمان ‘ یکا و تنہا ‘ وزیر زادہ نہ توتا ‘ آپ یا دشتِ پُر خَطَر ۔ گھبرا کر ادھر ادھر بہت دیکھا؛ بوے انسان و حیوان مشام جاں تک نہ آئی ‘ طبیعت سخت گھبرائی ۔ جب کسی کو نہ دیکھا ‘ بہ صد یاس یہ کہا ‘ شعر :
اُڑے یہ ترنگ جوانی کی ‘ کیا جس نے مجھ کو جلا وطن
ہوا ایسا پیش ازیں کا ہے کو ‘ میں نکل کے گھر سے خراب تھا

اور کبھی جو یادِ یارانِ ہمراہی جی میں آتی تو یہ شعرِ دردناکِ میر سوز بادِلِ صد چاک و آہِ جگر دُوز پڑھتا ‘ میر سوز :
کہیو اے باد صبا بچھڑے ہوئے یاروں کو
راہ ملتی ہی نہیں دشت کے آواروں کو

کچھ آگے بڑھا ‘ چشمۂ آب نظر پڑا ۔ گھوڑے سے کود ہاتھ منہ دھویا ‘ اپنی تنہائی پر خوب رویا ۔ اِسی حالِ گِریہ وَزاری میں دَستِ دعا بہ جناب باری اٹھا پکارا کہ اے کَسِ بے کَسان و اے مددگارِ رَہ گم کَردَگَاں مجھ خستہ و پریشان ‘ دور فتُادۂ یار و دِیار کی رہ بری کر ۔ تیرے بھروسے پر سلطنت کو خاک میں ملا ‘ گھر سے ہاتھ اٹھا ‘ آوارۂ صحرائے غربت ‘ مبتلائے رنج و مصیبت ہوا ہوں ۔ لا اعلم :


ص 55
مونسے‘ نہ رفیقے ‘ نہ ہمدمے دارم حدیثِ دل بکہ گویم ‘عجب غم دارم

تیری ذات ہے یا یہ جنگل وحشت انگیز ‘ دشت بلا خیز جہاں بوئے عمرانات نہیں آتی ہے‘ دھڑکے میں جان جاتی ہے ۔ یہ کہہ کے زار زار مانند ابر نو بہار رونے لگا ‘ دامن و گریباں بھگونے لگا۔ فریاد و زاری ‘ تڑپ اور بے قراری اس کی بہ درگاہ مُجیبُ الدَعَوات قبول ہوئی تِیرِدعا ہَدَفِ اِجَابت سے لَبِ معشوق ہوا ایک پیر مرد سفید داڑھی والے ‘ سبز عمامہ سِر پر‘ عبائے عنّابی کندھے پر ڈالے ‘ ہاتھ میں عصا ‘ خضر صورت‘ بزرگ سیرت ‘ پارسا؛ وارد ہو پکارے : السلام علیک اے نَو باَوۂ چَمنِ سلطنت و اے گرفتار محنت و محبت ! شہ زادے نے آنسو پونچھ سلام کا جواب دیا ۔ پیرمرد نے فرمایا : اے عزیز ! کیا حاجت رکھتا ہے ‘ بیان کر۔ یہ سن کے ایسا خوش ہوا کہ رنج راہ بھولنے کا بھولا ۔ وزیر زادے اور توتے کی جدائی بھی یاد نہ آئی ‘ کہا : آپ کو قسم اسی کی جس نے میری رہ بری کو بھیجا ہے ‘ جلد نشان ملک زرنگار دکھا دیجئے ۔ یا در دل دار تک پہنچا دیجئے‘ وہ ستودہ صفات ہنسا اور کہا : اللہ رے بے خودی ! ابھی بلائے ناگہانی ‘ آفت آسمانی جس میں آپ پھنسے ہیں‘ اسی سے نجات نہیں پائی ‘ معشوقہ یاد آئی ! جانے عالم نے کہا کوئی آفت و ستم و بلا ہجر جاناں اور مُفاَرَقَتِ دوست سے سوا نہیں ہے۔ میر سوز :

ص 56
نہ لگے دردے جدائی کو قیامت کا رنگ
روز محشر کو نہ میری شب ہجراں سے ملا

اس صاف باطن نے فرمایا : صاحب زادے! یہ صَحرائے غَضب ‘ دشت پُرتَعب ہے ۔ ہر تختہ اس کا دام ستم ‘ گل اور بوٹا نرا خارِ غم و الم ہے ۔ یہاں کا پھنسا ‘ الجھا؛ حشر تک نہیں چھٹتا ۔ یہ سب کارخانۂ طلسم ہے ۔
شہ زادے نے کہا : ہم سحرمحبت میں گرفتار ہیں ؛
ہمیں جینا ‘ مرنے سے فزوں ہے ۔ دل کا حال دِگرگوں ہے ۔ شیفتہ :
ہمیشہ آگ نکلتی ہے اپنے سینے سے
الہی موت دے ‘ گزرا میں ایسے جینے سے

اس کریم النفس کو اس کے حال پر رحم آیا ‘ فرمایا : بد حواس نہ ہو ‘ نظر بہ خدا رکھ کہ وہ چارہ ساز عالمیں ‘ جَامِعُ المُتَفَرِّقِین ہے ۔ شہ زادے نے کہا : فی الحقیقت ‘ مگر برائے خدا ایک نظر ملک زنگار اور وہ معشوق طرح دار اگر نظر آئے ‘ جان زار بچ جائے ۔ زیست کا کیا اعتبار ہے ‘ مرگے ہم دم ہم کنار ہے ‘ حسرت دید تو نکل جائے ۔ اس خدا پرست نے فرمایا : آنکھ بند کر ۔ پلک سے پلک شہ زادے کی آنکھ لگی ‘ ملک زرنگار میں گزار ہوا ‘ آفت تازہ سے دوچار ہوا اور سورۃ اس حور کردار کی نظر پڑی ۔ بہ مجرد نگاہ ‘ دل سے آہ کی ۔ بے ہوشی ساری غشی طاری ہوئی ۔ مرد بزرگ نے سمجھایا : اس امرلا طَائِل سے کیا حاصل ! زندگی درکار ہے ‘ ایک روز دوست سے بھی ہم کنار ہے ۔ سمجھانے سے اتنی تسکین ہوئی کہ آنکھ کھولی ۔ رات ہو گئی تھی ؛ پیرمرد نے کچھ کھلا ‘ لب چشمہ سلایا ۔

ص 57
جس وقت افق چرخ سے راہ گم کردہ مسافر مغرب یعنی آفتاب عالم تاب جلوہ افروز ہو حصہ چہارم آسماں پر آیا ‘ شہ زادے کى آنکھ کھلی ۔ وہاں آپ کو پایا جہاں سے ہرن کے پیچھے گھوڑا اٹھایا تھا ۔ سجدہ شکر ادا کر سر گرمِ رَہِ دوست ہوا ۔ راہ کا پتا اس رَہ برَ خَیلِ پُوشاں سے پوچھ لیا تھا ۔ قدم بڑھایا ۔ جاتے جاتے ‘ ایک روز آفتاب کی تمازت بدرجۂ اتم تھی ‘ پیاس کی شدت ہوئی ۔ آب وہاں گوہر نایاب تھا ۔ خضر تک اس دشت میں لاعلاج ‘ پانی کا محتاج تھا ۔ زبان میں کانٹے پڑے ۔ ریت کی گرمی سے تلوے جلتے تھے ۔ دوگام قدم نہ چلتے تھے ۔ لوں کا شعلہ یہ سَرگرمِ آزارِ جگر سُوختَگاں تھا کہ پرندے پتوں میں منہ چھپاتے تھے ۔
کوسوں دوندے نظر نہ آتے تھے دشت ‘ کورہ آہَنگَراں تھا ۔ ہر طرف شعلہ جَوّالہ دواں تھا ۔ ریگ صحرا کیفیت دریا دکھاتی تھی ‘ پیاسوں کی دوڑ دھوپ میں جان جاتی تھی ۔ صدائے زَاغ و زَغَن سے سناٹا ‘ دھوپ کا تڑاقا ۔ دشت کا پتھر تپنے سے انگارہ تھا ۔ جانور ہر ایک پیاس کا مارا تھا ۔ وہ تابشِ شمس جس سے ہرن کالا ہو ‘ مذکور سے زبان میں چھالا ہو ۔ بادِ سموم سے وحشیوں کے منہ پر سیہ تاب تھا ۔ لُوں سے گاوِ زمیں کا جگر کباب تھا ۔ سیپیوں نے گرمی کے مارے لب کھولے تھے ۔ حَبابِ دریا کی چھاتی میں پھپھولے تھے ۔ ہر ذی حیات حرارت سے بے تاب تھا ۔ سوا نیزے پر آفتاب تھا۔ مچھلیاں پانی میں بھنتی تھیں ‘ جل جل کر کنارے پر سر دھنتی تھیں ۔ سرطانِ فلک جلتا تھا ۔ کیکڑا لب دریا جلتا تھا ۔

ص 58
ایسے موسم کے سفر میں مفر کیوں کر ہو ۔ مسافر خواب میں بَرّاتے : چلو بھر پانی دو ۔ درخت خشک ‘ سوکھے پتے کھڑکھڑاتے تھے ۔ جانور پر کھولے پَھڑپَھڑاتے تھے ۔ چار پایے ایک سمت ہانپتے تھے ‘ گرمی کے خوف سے کانپتے تھے ۔ یہ حرارت م۔ستَولی تھی کہ دوستوں کی گرمی سے جی جلتا تھا ۔ مسافر وہم پائے گماں سے راہ نہ چلتا تھا ۔ خورشید حشر کی طرح آفتاب تاباں تھا ۔ صحرائے قیامت وہ بیابان تھا ۔ اسی حال خراب میں شہ زادہ سَرگَشتَہ ‘ دل بَرِشتہ ‘ حیران پریشان ؛ ایک طرف درخت گنجان ‘ سایہ دار دیکھ کر آیا ۔ وہاں وہاں حوض مُصَفَّیٰ پانی سے مُلَبَّب بھرا پایا ۔ پانی دیکھ کے جان رَفتہ تن میں آئی ۔ آنکھوں نے لہروں سے ٹھنڈک پائی ۔ گھوڑے سے اتر ‘ پانی پینے کو جھکا ؛ چَرخِ کُہَن نے نیرنگی نئی دکھائی : وہی معشوقۂ مرغوبۂ مطلوبۂ ‘ جس کے سَیل تلاش میں غَریقِ مُحیطِ الم ‘ گرفتارِ لطمۂ غم ‘ مِثلِ پَرِکاہ بہا بہا پھرتا تھا ؛ حوض میں نظرآئی ۔ آنکھ چار ہوتے ہی وہ بولی : اے شِناورِ بحرمحبت و اے غَوّٕاصِ چشمۂ الفت! دیر سے تیری منتظر تھی ‘ للہ الحمد تو جلد پہنچا ۔ تَاَمُّل نہ کر ‘ کود پڑ ۔ اِنہیں تو

وہ آنکھ بند کرنے کا نقشہ ہر پل مد نظر تھا ؛ بے تَاَمُّل نِہَنگِ آفت کے منہ میں کود پڑا ؛ زیست سے سیراب ہو ‘ یہ کہتا ‘ شعر :
کودا کوئی یوں گھر میں ترے دھم سے نہ ہوگا
جو کام ہوا ہم سے ‘ وہ رستم سے نہ ہوگا

ص 59
کُودتے ہی سّر تلے ‘ ٹانگیں اوپر ‘ غَلطَاں پِیچاں تَحتُ الثَّریٰ کو چلا ۔ گھڑی بھر میں تہہ کو پاؤں لگا ۔ آنکھ کھولی ۔ نہ حوض نظر آیا نہ اس دُرِ شہوار کو پایا ؛ مگر صحرائے لق و دق ‘ جسے دیکھ کے رستم اور اِسفندِ یار کا رنگ فق ہو ‘ دیکھا ۔ اس وقت سمجھا : دوسری زَک اٹھائی ‘ توتے کی بات آگے آئی ‘ مصرع :

وای برما و گرفتارىِ ما
یہ کہہ کے آگے چلا ۔ دور سے چار دیواری معلوم ہوئی ۔ جب قریب آیا ‘ باغ اور عمارت مُفَصَّل دیکھی ۔ دَرِ باغ بَسانِ آغُوشِ مشتاق ‘ وا ۔ سرد سرد ہوا ۔ یہ تو گرمی کا مارا ‘ وطن آوارہ تھا ؛ بے تکلف اندر قدم رکھا ‘ باغ میں آیا ۔ قَطعۂ دلچسپ پھولا پھلا پایا ۔ تختہ بندی معقول ۔ پیڑ خوش قطع ‘ خوب صورت پھول ۔ رَوِشیں صاف ‘ نہریں شفاف ۔ چشمے ہر سمت جاری ‘ نئی تیاری ۔ درختوں پر جانورانِ نغمہ سرا ۔ برگَ و بار و گُل سے بالکل باغ بھرا ۔ بَاغبانِیانِ پَری وَش ہر رَوِش پر بہ رَوَشِ دل بَری خِراماں ۔ شاخوں پر بلبلیں غزل خواں ۔ بیچ میں بارہ دری عالی شان ‘ سب تکلف کا سامان ۔ اس کے مُتَّصِل چبوترا سنگ مرمر کا ‘ بادلے کا سایبان کھینچا ‘ مسند مُغَرَّق بچھی ۔ ایک عورت خوب صورت عجب آن بان سے اس پر بیٹھی ۔ خواصیں دست بستہ گِرد و پیش ‘ وہ مغرور بہ حسن و جمالِ خویش ۔
شہ زادے کو دیکھ کر ایک خَواص پکاری : اے صاحب ! تم کون ہو؟


ص 60

جان نہ پہچان ‘ بے ڈھڑک پرائے مکان میں چلے آئے! یہ تو زیست سے بیزار ‘ مر گ طلبگار تھا ؛ اسے جواب نہ دیا ‘ بے تَامُّل مسند پر برابر جا بیٹھا یہ شعر پڑھتا ‘ استاد


بِھڑ بیٹھے ہو دو زانو ‘ وضعُ مُؤدَّب اس سے

وضعى جو تھا ‘ تو ہم کو دابِ ادب نہ آیا


وہ تو فَریفتۂ قدیم تھی ‘ ہنس کے چپ ہورہی ۔ پوچھا آپ کہاں سے تشریف لائے ہیں ؟ شہ زادہ مُتَحَیِّر باغ کو دیکھ رہا تھا ۔ جو پیڑ تھا پردار جانور کی صورت ‘ پھول کھلے ‘ پھل تیار ‘ آپس میں سَرگرمِ گُفتار ۔ جس میوے پر رغبت ہو ؛ اس درخت کا جانورسامنے آ رقص کرے ‘ پھل بے ہاتھ لگائے منہ کے پاس آئے ۔ جتنا اسے کھاؤ ‘ ثابت پاؤ ‘ جب طبیعت سِیر ہو ‘ اسی درخت میں دیکھ لو ۔ یہ حرکتیں اس کی خواصیں شہ زادے کے دکھانے کو ‘ درِ پردہ ڈرانے کو کرتی تھیں ۔ اس قرینے سے جان عالم کو یقین ہوا یہ سب جادو کا ڈَھکُوسلا ہے ۔ پیرمرد سچ فرماتا تھا ۔ افسوس ‘ برے پھنسے! یہ تو ان خیالوں میں تھا ‘ اس نے مُکرَّر پوچھا ۔ شہ زادے نے جواب دیا کہ ہمارا آنا جانا تمہی خوب جانتی ہو ۔ اجنبی ہیں ‘ مگر تم پہچانتی ہو ۔ وہ مسکرائی ‘ خواصوں سے کہا : آپ مہمان ہیں ‘ مروت شرط ہے ۔ انہوں نے کچھ اشارہ کیا ۔ کشتیاں شراب کی ‘ قابیں گَزَک کو کباب کی ‘ مع جام و صراحی خود بہ خود آئیں ۔ اور میناے بے زباں ‘ پُنبَہ وہاں ‘ رقصاں یہ بولی ‘ حافظ :

اگر شراب خوری ‘ جُرعۂ فِشاں بر خاک

ازاں گناہ کے نفعے رسد بغیر ‘ چہ باک


ص 61


پھر دفعۃً جامِ لبرِیز ‘ بِریز بِریز کہتا ‘ خندہ زناں ‘ جانِ عالم کے قریب آ کے بولا ‘ حافظ


بنُوش بادہ کہ ایامِ غم نخواہد ماند

چنان نماند و چنیں نیز ہم نخواہد ماند


شہزادے نے انکار میں مصلحت نہ دیکھی ۔ ڈرا کہ اگر عذر کروں اور اسی طرح یہ شراب بے قصد حلق میں اترے ‘ تو کیا لطف رہے ؛ مگر صاحب خانہ سے آنکھ ملا ‘ بصد حسرت یہ شعر پڑھا ‘ لا اَعلَم

یار سے ہے لطف مے کا ‘ آہ یہ ہو ‘ وہ نہ ہو

یہ کوئی صحبت ہے ساقی ! واہ یہ ہو ‘ وہ نہ ہو


اس جام کو ناکام ہاتھ میں لے کے ‘ لہو کے سے گھونٹ ‘ گلا گھونّٹ گھونّٹ پئے ۔ وہ دورۂ بے سَر انجام ‘ پُر آلام گردش میں آیا ۔ جب دو چار ساغَر مُتَواتِر جادوگرنی نے پئے ؛ کاسۂ دماغ سے عقل دور ‘ ولولۂ مستی سے معمور ہو ‘ چھیڑ چھاڑ کرنے لگی ۔ شہ زادہ اس کا اختلاط ‘ کج بحثی سے بد تر جانتا تھا ۔ مجبور گردش گردؤن دوں دیکھ کر ‘ کچھ ہاں ہوں کر دیتا ۔ سچ ہے جسے جی پیار کرتا ہے ؛ اس کی گالی ‘ بَدرُچی کے بوس و کنار سے زیادہ مزہ دیتی ہے ۔


ص 62


اسی صُحبت میں آدھی رات گزری - خاصہ طلب کیا ۔ دو چارنِوالے جان عالم نے بہ جَبر ‘ پانی کے سہارے سے ‘ اگل اگل ‘ حلق کے نیچے اتارے ۔ اس مَربُھکّی نے قرار واقعی ہتھّے مارے ۔

کھانا زہر مار کر ‘ شہ زادے کا ہاتھ پکڑ بارہ دری میں لے گئی ۔ جَواہِر نِگار مَسِہری پر بٹھایا ۔ ایک تو شراب کا نشہ ‘ دوسرے عالم تنہائی ؛ بیٹھتے ہی ‘ شرم و حجاب کا پردہ اٹھا لپٹ گئی ۔ وہ سَرکا پھر تو خفیف ہو کے بولی : تو نے سنا ہوگا شَہپاَل جادو شَہنشاہِ ساحران جہاں ‘ فخرِ سامری وجَیپال کا نام ؛ میں اس کی بیٹی ہوں ۔ تمام باغ ‘ بلکہ نواح اس کا ‘ سب سِحر کا بنا ہے ۔ برسوں سے تیری فَریفتہ و شَیدا ہوں ۔ بہ تمناے وصال خراب حال جیتی تھی ۔ کوفت کے سوا کچھ نہ کھاتی نہ پیتی تھی ۔ آج لات ‘ منات کی مدد سے تو میرے اختیار میں آیا ‘ دل کا مطلب بھر پایا ۔ جس چیز کا شائق و طلب گار ہو ‘ جو چیز تجھے درکار ہو ‘ بٓجز ملاقات انجمن آرا ؛ جہان کا سامان مہیا ہے ‘ بہ شرطِ اطاعت و اظہارِ محبت ؛ وگرنہ خدا جانے تیرا مآلِ کار کیا ہو اُو بے مروت !

جانِ عالم پہلے ڈرا ‘ پھر جی مضبوط کر کے بولا : یہ سچ ہے جو تو نے کہا ؛ مگر تیری تقریر سے ثابت ہوتا ہے کہ تو رَہ و رسمِ محبت سے آشنا ہے ۔ نُوشِ وَصل ‘ نیِشِ فصل کا مزا چکھا ہے ۔ انصاف کر ‘ جس کے واسطے خانُماں آوارہ ‘ غربت کا مارا ‘ سرگرداں ہوا ہوں ‘ تو اسی کے نام کی دشمن ؛ میں تیری دوستی پر کیوں کر اعتماد کروں؟


ص 63


دنیا میں تین طرح کے دشمن ہوتے ہیں : ایک تو وہ جو اپنا صریح عدو ہو ۔ دوسرا : دشمن کا دوست ۔ تیسرا : دوست کا دشمن ۔ یہ سب سے بُرا ہے ‘ اس سے کنارا اچھا ہے ۔ یا یہی شرط محبت ہے کہ ایک شخص کا نام خراب کر کے ؛ جہاں آسایش ملے وہاں بیٹھ رہے؟ فکر سلطنت ‘ جستجوئے دولت میں سَر بہ صَحرا نہیں ہوا ہوں ‘ جو تیری جَاہ و ثَروت پر اکتفا کروں ۔ تجھے معلوم ہو گا اللہ کی عنایت سے گھر کی حکومت ‘ چین کرنے کو کافی تھی ؛ مگر میرا تو یہ حال ہے میر تقی :


اک مدت پاے چَنار رہے ‘ اک مدت گُلخَن تابی کی

برسوں ہوئے ہیں گھر سے نکلے ‘ عشق نے خانہ خرابی کی


یہ سن کے ‘ وہ کھسیانی کتیا سی جھنجھلائی ‘ کہا قدرت سِحر میری سن لے : مغرب و مشرق کا فاصلہ گردِشِ چشم ‘ ہے زَرنِگار جانا کیا پَشم ہے! ادھر پَلَک جھپکائی ‘ اتنے عرصے میں زرنگار گئی اور آئی ۔ خیر ‘ اگر میری ہم صُحبتی کَرِیہ جانتا ہے ‘ تیری امید بھی قطع کر دیتی ہوں ؛ ابھی انجمن آرا کو لا ‘ تیرے رو بہ رو جلا ‘ اپنا دل ٹھنڈا کرتی ہوں ۔ جان عالم بد حواس ہوا کہ رنڈی کے غصے سے ڈرا چاہیے ۔ سخت غَضَب میں گرفتار ہوئے ۔ انکار میں قتلِ معشوق مدِّ نظر اور اقرار کرنے میں اپنی جان کا ضَرَر ۔ دونوں طرح مشکل ہے ۔ حیران ہو مآل کار سوچنے لگا ‘ منہ نوچنے لگا ۔ واقعی یہ مُقَدَّمہ بہت پِیچ دار ہے ؛ جس پر گزرا ہو ‘ وہ جانے ۔ دل کا حال یہ ہوتا ہے :


ص 64


جدھر آیا ‘ آیا ؛ جس سے پِھرا ‘ پِھرا ۔ اور یہ کیا عذاب عظیم ہے : فراق محبوب ‘ وصال نا مرغوب ۔

آخر کار شہ زادے کو بَجُز اِطاعت ‘ مَصلَحَت نہ بَن پڑی ۔ دل کو تسلی دے کہا : اگر اس سے مُوَافَقَت کرو گے ‘ انجمن آرا کی اور اپنی زندگی ہوگی ۔ خَالِق رَحمَۃُ لِّلْعَالَمِین ‘ جَامِعُ المُتَفَرِّقِین ہے ؛ کوئی صورت نکل آئے گی کہ اس بلا سے رہائی ‘ درِ دل دار تک رسائی ہوجائے گی ۔ اِلَّا ‘ حِیلہ شرط ہے ۔ یہ خیال کر ‘ ساحرہ سے کہا : ظالم! ہم تیرا جی دیکھتے تھے ۔ ہم نے سنا تھا : عاشق ‘ معشوقوں کے ناَز بَردار ہوتے ہیں ؛ مگر یہ جھوٹ تھا ۔ دھمکاتے ہیں ‘ ڈراتے ہیں ۔ عاشقی میں حکومت کسی نے کانوں سے نہ سنی ہو گی ‘ ہم نے آنکھوں سے دیکھی ۔ تو یہ نہ سمجھی ‘ ایسا کون احمق ہوگا جو تجھ سا معشوقِ عاشق خِصال اور یہ سَلطَنتِ لازوال چھوڑ کے اَمرِ نَادِیدَہ کی جستجو کرے ۔ اُمِّیدِ مُوہَوم پر جنگل جنگل ڈھونڈتا پھرے ۔ یہ فقط اختلاط تھا ۔ یہ کہہ کے گردن میں ہاتھ ڈال دیا ‘ بات کو ٹال دیا ۔ وہ قَحْبَہ تو اِزار کھولے بیٹھی تھی ‘ لیٹ گئی ۔ ناچار بَاخَاطِرِ فِگار پہلے تو ٹالا کیا ‘ پھر اس تیٖرَہ بَخت کا منہ کالا کیا ۔ پھر ہاتھ منہ دھو ‘ اس کے ساتھ سو رہا ۔ وہ چُڑمَرانی بَد مست لیٹتے ہی جَہَنَّم واصل ہوئی ‘ دل کی تمنا حاصل ہوئی ۔ یہاں نیند کہاں ۔ جی سینے میں بے قرار ‘ پہلو میں وہ خار ۔ ہر دم آہِ سرد دلِ پر درد سے بلند ۔ چشمۂ چشم جاری ‘ فریاد و زاری دو چَند ۔ جگر میں سُوزِ فِراق نِہاں ‘ لب سے دوٌدِ پِنہاں عَیاں سِیناں مِجْمَر ،


ص 65


دل و جگر سپند یہ رباعی بر زباں لا اعلم

کسی کی شب وصل سوتے کٹے ہے

کسی کی شب ہجر روتےکٹے ہے

ہماری یہ شب کیسی شب ہے الہی

نہ سوتے کٹے ہے نہ روتے کٹے ہے


مگر جب وہ کروٹ لیتی اس کی جان خوف سے نکلتی دم بہ خود ہو جاتا جھوٹ موٹ سو جاتا اسی حال سے بہ ہزار خرابی مشاہدۂ بے تابی جان عالم گریبان سحر چاک ہوا رات کا قصہ پاک ہوا جادوگرنی اٹھی شہہ زادے کو حمام میں لے گئی وہاں اور عجائبات سحر دکھائے نہا کے دونوں باہر آئے خاصہ چنا ناچ دیکھا گانا سنا بعد فراغ صحبت و جلسۂ طعام اس نے یہ کلام کیا کہ میرا معمول ہے اس وقت سے تا شام علی الدوام شہپال کے دربار میں حاضر رہتی ہوں تیری اجازت ہو تو جاؤں دربار کا رنگ دیکھ آؤں جان عالم نے دل میں کہا للہ الحمد جو دم تیری صورت پر کدورت نہ دیکھیے غنیمت ہے مگر ظاہر میں زمانہ سازی سے کہا فرقت تمہاری گوارا نہیں روکنے کا یارا نہیں جلد آنا ساحرہ اس کلمے سے بہت خوش ہو چل نکلی اس کے جانے سے باغ سنسان ویران وحشت انگیز ہو کا مکان ہوا تنہا شاہ زادہ با خیال دل بر پھر تو بے تکلف ہو جی کھول کے میر


غم دل کو زباں پر لایا

آفت تازہ جان پر لایا


کیا ہم سا بھی بد نصیب دور از حبیب دوسرا نہ ہوگا جس کا یار نہ مددگار جس سے دل کا درد کہیے تا تسکین ہو صحبت ان کی ملی ہے


ص 66


جنہیں دیکھ چپ رہیے کہ عشق اور کا نہ ان کے ذہن نشیں ہو ایک جانور جو رہ بر تھا یوں اڑا وزیر زادہ جو لڑکپن سے جاں نثاراور یاور تھا دوں چھٹا ہوس


سوائے اندوہ یاس و حرماں ہوا نہ حاصل جہاں میں ہم کو

اٹھائیں کاندھے پہ بار ہستی سفر ہے بہتر یہاں سے ہم کو


نہ رفیق نہ شفیق حیران و پریشان بے سر و ساماں ہوں خیال دوست ہے اور میں نیم جاں ہوں شعر


بھیج دیتا ہوں خیال اپنا عوض اپنے مدام

اس قدر یار کوغم ہے مری تنہائی کا

اسی سوچ میں چھ گھڑی دن باقی رہا جادوگرنی چمکی چمکائی آئی

جان عالم کو اس کی سوچ دیکھ کے رونا آیا لیکن ڈر کے مارے جو ہنسنے لگا نالہ گلے میں پھنسنے لگا پھر وہی اکل و شرب کا چرچا مچا جب نصف شب گزری لہو لعب سے فرصت ملی وہ تو سو رہی ان کو فرصت ملی وہ تو سو رہی ان کو بیداری اختر شماری نصیب ہوئی فرد


شاہد رہیو تو اے شب ہجر جھپکی نہیں آنکھ مصحفی کی


اسی انداز سے دو مہینے گزرے جان عالم کا روز کی کوفت سے یہ عالم ہوا کہ سوکھ کے کانٹا ہو گیا بدن ڈھانچا ہو گیا استاد


ہوں کاہ سے کاہیدہ بس زار اسے کہتے ہیں

عیسی سے نہ ہو اچھا بیمار اسے کہتے ہیں

بن ہاتھ لگے دس کے جا سے نہیں ہلتا میں

لاغر اسے کہتے ہیں تیار اسے کہتے ہیں

تصویر مرقع ہوں سکتے کا سا عالم ہے

جنبش ہی نہیں نقش دیوار اسے کہتے ہیں

ص 67


قضارا ایک روز وقت رخصت ساحرہ بولی جان عالم تیری تنہائی کا اکثر خیال بلکہ مجھے ملال رہتا ہے تو اکیلا تمام دن گبھراتا ہوگا باغ خالی کاٹے کھاتا ہوگا مجبور ہوں کوئی تیرے دل بہلانے کو گوں نہیں

جسے چھوڑ جاؤں یہ رنڈیاں بد سلیقہ ہیں ان کو کہاں تک آدمیت سکھاؤں ہنوز انہیں نشست و برخاست کا طریقہ نہیں آیا ان سے تو اور برخاستہ خاطر ہوگا شہہ زادے نے کہا ہم کیا گھبرائیں گے دل بہلانے والا کہاں سے لائیں گے تنہا پیدا ہوئے تمام عمر اکیلے رہے ہماری قسمت میں دوسرا لکھا نہیں ہم صحبت ہمارا خدا نے خلق کیا نہیں لیکن یہ اندیشہ ہمیشہ رہتا ہے کوئی ہمیں مار ڈالے تو دن بھر مفت مٹی خراب رہے تم سے کون جا کر کہے ہنسی کی جا ہے رونے والا نا پیدا ہے وہ بولی یہ مکان طلسم ہے باد مخالف کا گزر محال ہے تیرا کدھر خیال ہے شہہ زادے نے کہا اگر کوئی جادوگر یہ قصد کرے اسے کون روکے فریفتہ بہ شدت تھی بند ہوئی وہم یہ ہوا کہ میرے بعد کوئی جادوگرنی آئے اور اس پر عاشق ہوجائے مار ڈالنا کیسا یہاں سے اڑائے تو تو کہاں پائے سب محنت برباد جائے فرط محبت میں نشۂ الفت میں انجام کار نہ سوچی بے تامل نقش سلیمانی جو بزرگوں کی امانت اور نشانی تھی صندوق سے نکال اس کے بازو پر باندھا کہا اب نہ تاثیر سحر نہ دیو کا گزر نہ پری سے ضرر ہوگا دل کا کھٹکا مٹا مزے اڑا یہ کہہ کے وہ تو بہ دستور چلی گئی جان عالم کے سر پہ خرابی آئی وہی بلبلانا شور مچانا


ص 68


باغ کو سر پر اٹھانا اور گاہ انجمن آرا کے تصور سے یہ کہنا مؤلف


لکھا ہوا یہی قسمت کا تھا سو جان ملا

کہ میری خاک میں محنت دے آسمان ملا

ہزار صدمے پہ دل نے ہمارے اف بھی نہ کی

جو اک رفیق ملا وہ بھی بے زبان ملا

نہ ہم نے چین بہ زیر فلک کبھی پایا

عنایت ازلی سے عجب مکان ملا۔

تری تلاش میں در در بھٹکتے پھرتے ہیں

ملا نہ تو ہی تو جوتی سے گو جہان ملا

نہ کہ تو پیر فلک پر کہے گی ساری خلق

کہ خاک میں ترے جوروں سے کیا جوان ملا

بہت جہان کی کی سیر اے سرور حزیں

یہ بے خزاں نہ میں کوئی بوستاں ملا


ایک دن عالم تنہائی میں جان عالم کو یہ خیال آیا اس نقش کی تعریف اس نے بہت کی تھی کھولو تو شاید عقدہ کار بستہ کھلے یہ سوچ کے اسے کھولا اس کا یہ نقشہ تھا بست در بست کا نقش ہر خانے میں اسمائے الہی مع ترکیب و تاثیر تحریر تھے دیکھتے دیکھتے خانۂ مطلب میں نظر پڑی لکھا تھا کہ کوئی شخص کسی ساحر کی قید میں ہو یہ اسم پڑھے نجات پائے یا مکان طلسم میں پھنسا ہو اسے پڑھتا جدھر چاہے چلا جائے اور جو کوئی سحر کرتا ہو اس پر دم کر پھونک دے اسی دم اس کی برکت ساحر کو پھونک دے

یہ سانحہ اس میں دیکھ کے قریب تھا شہ زادہ شادی مرگ ہو جلد جلد وہ سب اسم یاد کر نقش بازو پر باندھاس عرصے میں جادوگرنی موجود ہوئی جان عالم کے تیور برے دیکھے پوچھا

مزاج آج کیسا ہے؟ وہ بولا الحمدللہ بہت اچھا ہے


ص 69



دیر سے تیرا منتظر تھا لے تجھے شیطان علیہ اللعن کو سونپا ہمارا اللہ نگہبان ہے یہ سنتے ہی روح قالب سے نکل گئی سمجھی پیچ پڑا جان عالم چل نکلا سحر سے روکنے لگی تاثیر نہ کی سر پیٹ کر کہا سعدی

کس نیا موخت علم تیرا ازمن

کہ مرا عاقبت نشانہ نکرد


یہ کہ کے ناریل زمین پر مارا وہ پھٹا ہزار ہا اژدھا شعلہ فشاں پیدا ہوا

شہ زادے نے کچھ پڑھا وہ سب کے سب پانی ہوگئے ہستی سے فانی ہوگئے پھر تو منت کرنے لگی پاؤں پر سر دھرنے لگی جادوگرنیاں سمجھانے لگیں کہ یہ شرط مروت نہیں جو اپنا والہ شیدا ہو اس سے دغا کیجیے شہ زادے نے کہا گریبان میں منہ ڈالو سوچو تو ہم بھی کسی کے عشق میں خود رفتہ وحشی عزیزوں سے جدا مصیبت کے مبتلا سر بہ صحرا ہوئے تھے ہمیں جبر سے قید کیا ہزار طرح کا الم مفارقت دیا یہ احسان کچھ کم ہے ہم نے طلسم درہم برہم جو نہ کیا وہ سمجھیں یہ نہ ٹھرے گا عاشقی کا کام نصیحت و پند قید و بند سے نہیں ہوتا اور جبر کا کام اگر اختیار کیا حباب آسا نا پایدار ہے اس کا کیا اعتبار ہے حسن


سدا ناو کاغذ کی بہتی نہیں


اور یہ قضیہ اتفاقیہ ہے مصرع


ہر روز عید نیست کے حلوہ خرد کسے



ص 70


حسن:

کبھی یوں بھی ہے گردشِ روزگار

کہ معشوق، عاشق کے ہو اختیار


لیکن سوچو تو؛ لاکھ طرح کا راحت وآرام ہو، جہان کا چَین صبح وشام ہو، جو جی نہ لگے تو کیا کرے۔

استاد:

دولتِ کونین حاصل ہو تو اٹھیے لات مار

پھر نہیں لگتا ہے جی، جس جا سے ہو جس کا اُچاٹ


اَلغَرَض وہ سِر پیٹتی رہیں۔ جانِ عالم نے بہ برکتِ اسمائے الٰہی اس طِلِسم سے رہائی پائی، اپنی راہ لی۔ چند روز میں پھر اُس حوض پر وارد ہوا۔ دیکھا اسپِ وفادار پتھر سے سِر مار مار مر گیا تھا۔ اس کی لاش دیکھ کے دل پاش پاش ہوا، خوب رویا۔ اب اور رنج پیادہ پائی کا قدم بوس ہوا۔ پاؤں اٹھانا کالے کُوس ہوا۔ سُبحَانَ اللّٰه ! کہاں وہ شبہ زادہ پَروَردَہ نِعَم وناز، کہاں یہ پیادہ پائی کا سفرِ دور و دراز ! ہر قدم خار، ہر گام آزار، مگر تصورِ یار پیشِ نظر۔ ہر قطرۂ اشک میں سَو سَو لَختِ جگر۔ آپ و نالہ در وہاں، یہ شعر ہر ساعت بَر زّبان، ناسخ :

مانعِ صَحرا نَوَردی، پاؤں کی ایذا نہیں

دل دُکھا دیتا ہے لیکن ٹوٹ جانا خار کا


کیوں نہ کھٹکوں آسماں کو رات دن مَیں نَاتَواں

آبلے کی شکل اس میں، مجھ میں عالٔم خار کا


رنگِ رو فَق، دل میں قَلَق۔ سینہ فِگار، پا آبلہ دار۔ چھاتی غمِ دوری سے شق، نہ کبھی حکایت شکایت بیر، گاہ نالۂ قیامت خیز۔ اور یہ غزل مُؤلّف کی درد آمیز۔



71
پڑھتا چلا جاتا تھا، مُولِّف:
توڑ کر خُم اور پٹک کر آج پیمانے کو ہم
سوئے مسجد جاتے ہیں زاہد کے بہکانے کو ہم
شمع رو! محفل میں کب دیں یار پروانے کو ہم
ایک کیڑے سے بھی کیا کچھ کم ہیں جل جانے کو ہم
خواب سا کرتے ہیں ہم ایامِ عشرت کو قِیاس
دھیان میں لاتے ہیں جس دم گزرے افسانے کو ہم
پر تلک تھا جس مکاں پر شمع رویوں کا ہجوم
چھانتے ہیں اب وہاں پر خاکِ پروانے کو ہم
اشک گل گوں کے نشان چُھٹ ، کچھ پتہ ملتا نہیں
جب خزاں میں ڈھونڈھتے ہیں اپنے کاشانے کو ہم
جرم کچھ صیادکا اپنی اسیری میں نہیں
روتے ہیں کُنج قفس میں آب اور دانے کو ہم
رشکِ زلفِ یار سب عُقدے ہیں میرے اے سُرور
اور الجھ اٹھتے ہیں، بیٹھیں جب کہ سلجھانے کو ہم

چشم ِتر، رنگ زرد، آہ سرد، دل میں درد۔ پاؤں کہیں رکھتا، آبلہ پائی سے کہیں اور جا پڑتا۔ نہ راہ میں بستی نہ گاؤں۔ نہ میل نہ سنگ نشان، راہ کا سر نہ پاؤں۔ دلِ صفا منزل میں عزم دردلدار۔ آبلوں کو اُنسِ خار ۔ سخت بد حواسی تھی۔ کانٹوں کی زَبان تلووں کے خون کی پیاسی تھی۔ نہ کوچ کی طاقت، نہ یارائے مقام۔ گھبراکے وہ ناکام یہ کہتا، مُولِّف:
بدل دے اور دل اِس کے بدلے الہیٰ ؛ تو تو ربُ العالمیں ہے اور اُس پر نقدِ جاں دے کر، بدل لیتا سُرور گردلِ بے رنچ چڑھ جاتا کسی کا دھیان میں اور جب ولولہ شوق سے جوشِ جنوں ہوتا، آنکھوں سے موج زن دریائے خوں ہوتا؛ تو یہ غزل مُو لِّف کی پ۔ڑھتا۔ مُولِّف:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جی بالکل یہی صفحہ۔


روز}اُدھر آنکلا۔اس نے جو یہ لشکرِ جرار اورقافلہ تیار دیکھا، پوچھا”{یہ} کس کی سواری ہے،کہاں کی تیاری ہے”؟
لوگوں نے تمام جانِ عالم کا قصہّ سُنایا۔یہ خوش ہوا،جی میں جی آیا نہ پوچھا” شہزادہ کہاں ہے؟”
وہ بولے “پیرِ مرد جو یہاں کا مالک ہے ُٰٰ[کامل ہے،عامل ہے] فقیرِ سالک ہے ۔ کچھ کہنے کو {تنہا} جدا لے گیا۔”
اس عرصے میں جانِ عالم رخصت ہو کے سوار ہوا۔{ سلامی کی توپ چلی،نقارہ نواز نے ڈنکے پر چوپ دی}.وزیرزادےُ نے {اسی ہلڑ میں} دوڑ کر مُجرا کیا۔شہزادے نے گھوڑے سے کود کے گلے لگایا۔[خوب پیار کیا]دیر تک نہ چھوڑا ، اسی دم لباسِ فاخرہ پہنا ،ہمراہ سوار کیا۔راہ میں سرگزشِت تفرقہ کہتا،سنتا چلا،جب خیمہ میں داخل ہوا،وزیر زادے کو محل سرا میں طلب کیا انجمن آرا
اور ملکؔہ {مہر نگار} کو نذر دلوا کے کہا۔”یہ وہی شخص ہے“ المِ مُفارقت مُدام دل میں کانٹا سا کھٹکتا تھا،جی سنیے {تنگ آمد دشد میں دم} اٹکتا تھا۔دیکھُو جب اچھے دن آتے ہیں۔{بے تلاش} بچھڑے مل جاتے ہیں،جس دن گردوں نے ہمیں آوارہؔ دشتِ اغیار کیا تھا۔جدُا ہر ایک دوست اورغمخوار کیا {تھا}اب مساعدتِ بخت سے ایاّم سخت دور ہوئے بہم مجبور ہوئے”۔
{اب}وزیر زادے کا حال سنو۔انجمن آرا کا حُسن و جمال بے مثال دیکھ دیوانہ ہو۔ہوش حواس ، عقل کھو،نمک حرام بنا،وصل کی تدبیر میں پھنسا۔
استاد؀
یار اغیار ہو گئے اللہّ کیا زمانے کا انقلاب ہوا
۲۲۲ ریختہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
-------
صفحہ 216
-------
برپا تھا ، درِ خیمہ پر کرسی بچھا دونوں بیٹھے تھے۔ پاسبان آس پاس پھرنے لگے۔
جب آدھی رات ہوئی ، ایک کو نیند آنے لگی ، دوسرے نے کہا :
سونا مناسب نہیں ؛ ایسا نہ ہو کوئی فتنہء خوابیدہ جاگے ، خیمے
سے کوئی چونک بھاگے ۔ وہ بولا : تو ایسا فسانہ کہو جو نیند اچٹنے کا
بہانہ ہو اس نے کہا خیر، آج ہم اپنی سر گذشت کہتے ہیں؛ اگر
غور سے سنو گے ؛ نیند کیا ، کئی روز بھوک پیاس پاس نہ آئے گی ،عبرت
ہو جائے گی ۔ اے عزیز ِ باتمیز! میں بادشاہ یمن کا لعل ہوں ۔ میرا باپ
للہ سلطنت سائل کو دے ؛ مجھے اور میرا چھوٹا بھائی کہ
وہ تم سے مشابہ تھا ، اس کو اور اپنی بی بی کو ہمراہ لے کر،
غریب الوطن ہوا تھا ۔ راہ میں ایک سوداگر فریب سے شہ زادی کو
لے گیا ،ہم دونوں بھائی ساتھ رہے ۔ آگے چل کر دریا ملا ۔
ناؤ بیڑا کچھ نہ تھا ۔ بادشاہ مجھ کو کنارے پر بٹھا چھوٹے کو
کنارِ شفقت میں اٹھا ، کندھے پر چڑھا پار چلا۔ مجھے بھیڑیئے نے پکڑا ۔ میرے چلانے
سے بادشاہ جو بد حواس ہوا ، بھائی دوش پر سے آغوش دریا
میں کھسک پڑا ۔ خود غوطے کھانے لگا ۔ پھر نہ جانے کیا گزرا ۔
مجھے تیر انداز نے دہنِ گرگ سے چھڑایا ، اب فلک اس بادشاہ
پاس لایا۔
وہ رو کر لپٹ گیا ، کہا : بھائی دریا میں ہم گرے تھے ، مچھلی والوں کے باعث ترے تھے ۔ پھر تو بغل گیر ہو ایسے
-------
صفحہ 217
-------
چلائے کہ وہ عورت نیند سے چونک پڑی۔پردے کے پاس آکے
حال پوچھنے لگی ۔ انہوں نے ابتدا سے انتہا تک وہ داستانِ مصیبت بیان کی ۔ وہ
پردہ الٹ جھٹ پٹ لڑکوں سے لپٹ گئی ، کہا : ہم اب تک سوداگر کی قید میں مجبور
ہیں ، سب سے دور ہیں۔ اسی دم یہ خبر بادشاہ کو پہنچی ۔ سواری جلد بھیجی ، رو بہ طلب
کیا ۔ اس وقت باہم دگر سب نے پہچانا ۔ فوراََ سوداگر کو قید کیا ۔ باقی رات مفارقت
کی حکایت میں گزر گئی ۔ صبح دم جلاد سپہر یعنی بے مہر مہر جب شمشیر شعاع کھینچ کر
ہنگامہ پرداز عالم ہوا ، سوداگر کو کاروان عدم کا ہم سفر کر کے بار ہستی سے سبک دوش کیا۔
یمن میں اخبار نویسوں نے یہ حال لکھا ۔ وہاں عجب ہڑبونگ مچا تھا ۔
وہ سائل ستم شعار بہ درجہء ظلم پیشہ و جفاکار نکلا ۔ رعیت نالاں ، ارکانِ
سلطنت ہراساں رہتے تھے ، ہزاروں رنج رات دن سہتے تھے ۔جب
یہ خبر وہاں پہنچی ، وزیر نے بہ صلاح رئیسانِ شہر زہر دے کر اسے مارا۔ تلخ کامی سے سب کو نجات
ملی ۔ اور عرضداشت اپنے بادشاہ کو لکھی ، تمنائے قدم بوس تمام شہر
کی تحری کی ۔ بادشاہ کے بھی محبتِ وطن دل میں جوش زن ہوئی ۔ سفر کی
تیاری ہونے لگی ۔ قطعہ :

حب وطن از ملک سلیماں خوشتر خار وطن از سنبل و ریحاں خوشتر
یوسف کہ بہ مصر بادشاہی میکرد میگفت گدا بودن کنعاں خوشتر

القصہ یمن میں آیا ۔ دونوں سلطنتیں قبضے میں رہیں ۔
جب بندر نے فسانہ تمام کیا ، پھر کہا کہ اے نیک بخت ! مطلب
اس کہانی سے یہ تھا کہ جو بادشاہ عاشقِ اللہ ، خدا پر شاکر تھا ؛ ایک
-------
 

صابرہ امین

لائبریرین
ص 210

آیا' تو رُوزی ہوئی؛ نہیں تو رُوزہ۔ یوں ہی ہر رُوز راہ طَے کرتا۔ جب یہ نوبت پہنچی ،چند روز میں ایک شہر ملا، مسافر خانے میں بادشاہ اتُرا۔ اتّفاقاَ ایک سوداگر بھی کسی سِمت سے وارِد ہوا۔ قافلہ باہَر اُتارا ، تنہا گھوڑے پر سوار ، سَیر کرتا مہمان سَرا میں وارِد ہوا۔ شہ زادی گو کہ گردِ راہ ، صعوبتِ سفر کی مُبتَلا تھی ؛ لیکن اچّھی صورت کبھی چِھپی نہیں رہتی۔ سعدی:

حاجتِ مَشّاطہ نیست روی دالآ رام را

سوداگر کی آنکھ جو پڑی ؛ بہ یک نگاہ اَزخُوِدرَفتَہ ہوا، سانس سینے میں اَڑی۔ بادشاہ کے قریب آ سلام کیا۔ یہ بیچارے اللہ کے ولی، وہ وَلَدُ الِزّنا شقی۔ بادشاہ نے سلام کا جواب دیا۔ اِس عرصے میں وہ غدّار حیلہ سُوچا ، بہت فَسُردٗہ خاطرہو کر کہا : اے عزیز! میں تاجِر ہوں، قافلہ باہَر اُترا ہے۔ میری عورت کو دردِ زِہ ہو رہا ہے۔ دائی کی تلاش میں دیر سے گدا ئی کر رہا ہوں، ملتی نہیں۔ تو مردِ بزرگ ہے، کَج ادائی نہ کر، اس نیک بخت ک للہ میرے ساتھ کر دے ؛ تا اِس کی شِراکَت سے اُس کو رنج سے نَجات ملے ؛ وگرنہ بندہء خدا کا مُفت خون ہوتا ہے، آدمی کا مر جانا زَبوٗں ہوتا ہے۔ یہ اللّٰہ کا نام سُن کر گھبرائے، بی بی سے کہا: زِہِے نصیب! جو محتاجی میں کسی کی حاجت بر آئے، کام نکلے۔ بسمِ اللّٰہ ، دِیر نہ کرو۔ اُس نے دَم نہ مارا، کھڑی ہو گئی، سوداگر کے ساتھ روانہ ہوئی۔ دروازے سے باہَر نکل اُس غریب سے کہا : قافلہ دور ہے، مجھے
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ص 211

آئے ہوئے عرصہ گزرا ہے؛ آپ گھوڑے پر چڑھ لیں تو جلد پہنچیں۔ وہ فَلَک سَتائی فریب نہ جانتی تھی، سوار ہوئی۔ سوداگر نے گھوڑے پر بِٹھا، باگ اُٹھائی۔ قافلے کے پاس پہنچ کے کوچ کا حُکم دیا، آپ ایک سِمت گھوڑا پِھینکا۔ اُس وقت اُس نیک بخت نے داد ببداد، فریاد مچائی۔ تڑپی، ُروئی پیٹی، چِلّائی۔ آہ وزاری اِس کی، اُس بے رَحم، سنگ دل کی خاطر میں نہ آئی۔

بادشاہ پَہَر بھر مُنتَظِر رہا ، پھر خَیال میں آیا : خود چلیے، دیکھیئے وہاں کیا ماجرا ہوا۔ بیٹوں کا ہاتھ پکڑے سَرا سے نکلا۔ ہر چند ڈھو نڈھا ؛ نشان کے سوا قافلے کا سُراغ نہ ملا۔ دور گردِ سیاہ اُڑتی دیکھی، جَرَس اور زَنگ کی صدا سُنی۔ نہ پاؤں میں دوڑنے کی طاقت، نہ بی بی کے چھوڑنے کی دل کو تاب ؛ سب طَرَح کا عذاب۔ نہ کوئی یار نہ غم گُسار۔ نہ خدا تَرس، نہ فریاد رَس۔ بہ حسرت و یاس قافلے کی سِمت دیکھ یہ کہا، مُصحفی :

تو ہمرہا نِ قا فلہ سے کہیو ای صبا

ایسے ہی گر قدم ہیں تمہارے، تو ہم رہے

لاچار، لڑکوں کو لے کر اُسی طرف چلا۔ چند گام چل کر اضطراب میں راہ بھول گیا۔ ایک ندی حائل پائی، مگر کَشتی نہ ڈُونگی نہ مَلّاح۔ نہ راہ سے یہ آشنا، نہ وہاں سَیّاح کا گُزارا۔ کَنارے پر دریا کے خاک اُڑا کے ایک نعرہ مارا اور ہر طرف ماہیِ بے آب سا واہی تباہی پھرا، رَہ برِ کامل کو پُکارا ؛ ساحِلِ مطلب سے ہَم کِنار
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
----------
صفحہ 232
----------

امر میں سراسر بے کار ہے ۔ بہ قول ناسخ :
ہاتھ آتی ہے کب علمو ہنر سے دولت ملتی ہے قضا اور قدر سے دولت -1

جو علم و ہنر رکھتے ہیں ، وہ ہیں محروم مانوس ہے بل احمق و خر سے دولت
روپے کا جمع ہونا ، جواہر کی تلاش میں ہیرا کھنا، دن کا جاگنا ، چاندی سونے
کی امید میں دن رات رات کا نہ سونا ، سیمیں تن ۔ لعل لبوں سے بہم ہونا جنہیں
میسرہر بار ہے ، انہیں مفارقت دنیا ناگوار ہے اور یہ کلام ہے ، مولف:

یاں کے جانے سے جی الجھتا ہے
کیا ہی دلکش سرائے فانی ہے

لیکن کبھی صبح عشرت ، گاہ الم کی شام ہے ، دنیا عجب مقام ہے ۔ نہ امیر ہوتے
عرصہ لگتا ہے ، نہ فقیر بنتے کچھ دیر ہے ، اس کارگاہ بے ثبات میں یہ اندھیر ہے ۔
سلف سے اہل کمال دنیا کے مال سے محروم رہے ۔ جو سزاوار
حکومت تھے ، وہ محکوم رہے ۔ شعر:

اسپ تازی شدہ مجروح بہ زیر پالاں طوق زریں ہمہ در گردن خر می بینم-2

یہاں کی نیرنگیوں سے فارغ البالوں پر عرصہ تنگ رہا ۔ مگر گردش چرخ کا وہی
ڈھنگ رہا ۔ سودا:

ہے چرخ جب سے ابلق ایام پر سوار
رکھتا نہیں یہ ہاتھ عناں کا بہ یک قرار-3
جن کے طویلے بیچ ، کئی دن کا ذکر ہے
ہر گز عراقی و عربی کا نہ تھا شمار
----------
صفحہ 233
----------

اب دیکھتا ہوں میں کہ زمانے کے ہاتھ سے
موچی سے کفش پا کو گٹھاتے ہیں وہ ادھار

اور جب وعدہ آ پہنچا تو نہ روپیہ کام آتا ہے ، نہ فوج ظفر موج
سے کچھ ہو ، نہ تہتمن جرار بچاتا ہے ۔ نہ کوئی آشنا دوست آڑے
آئے ، نہ کوئی عزیز و اقربا پنجہ ء ملک الموت سے چھڑائے ۔ اگر یہی امر
مانع قضا و قدر ہوتے ؛ جمشید و کاؤس ، دارا وسکندر بہ حسرت و
افسوس جان نہ کھوتے ۔ نیک عمل کرے تو وہ ساتھ جاتا ہے ۔
برے وقت میں احتیاض کسی کی بر لائے ، یا للہ کسی کو کچھ دے ؛ البتہ یہ کام
بناتا ہے ۔ اگر اپنے حال کو سوچے ، تو منہ نوچے ۔ بین العدمین آدمی ہے ،
دنیا یہ بیچ کی سرا ہے؛ وگرنہ دنیا سراب ، نقش برآب ، زندگی بدتر از حباب
ہے۔ پابند اس کا خراب ، ترک کرنے والا نایاب ۔ ناسخ:

ترک دنیا کا سوچ کیا نا سخ - کچھ بڑی ایسی کائنات نہیں 1

شعر:

اس گلشن ہستی میں عجب سیر ہے لیکن-2
جب آنکھ کھلی گل کی تو موسم ہے خزاں کا

قطعہ:

دنیا خوابیست ، کش عدم تعبیر است-3
صید اجل است گر جواں ور پیر است
ہم روئے زمیں پراست و ہم زیر زمیں
ایں صفحہء خاک ہر دو رو تصویر است
--------------------------
 

اوشو

لائبریرین
صفحہ 205
-----------------
خواہش کے جال میں پھنسا۔ یہ کہہ کر خوب ہنسا۔
دو کلمے یہ سنیے: جس دن شہہ زادہ گرفتارِ بلائے تازہ ہوا، یعنی چِڑیمار کے دامِ حرص میں گرفتار ہوا؛ ملکہِ دل گرفتہ خود بہ خود گھبرائی، رُو رُو کر یہ بَیت زَبان پر لائی، اُستاد:
ہوئی کیا وہ تاثیر اے آہ تیری 1
تھی آگے تو کچھ بِیش تر آزمائی
انجمن آرا سے کہا: تم نے سُنا، یہ کم بخت بندر پکڑوا کے سِر کُچلواتا ہے؛ یقین جانو جانِ عالم اس ہیئت میں ہے۔ اور آج، خدا خیر کرے، صُبح سے بے طرح دلِ ناکام کو اِضطِراب ہے، جانِ زار کو پِیچ و تاب ہے۔ گھر کاٹتا ہے،غم کلیجا چاٹتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے شہہ زادہ پکڑا گیا۔ یا کوئی اور آفتِ تازہ، ستمِ نَو بے اندازہ چَرخِ کُہن دِکھائے گا۔ ہنسی کے بدلے رُلائے گا۔ میر:
جس سے جی کو کمال ہو اُلفت
جس کی جانِب درست ہو نسبت 2
جُنبِش اُس کی پلک کو گروھاں ہو
دل میں یھاں کاوِش اک نُمایاں ہو
یار کو دردِ چشم گر ہووے
چشمِ عاشق لہو سے تَر ہووے
وھاں دَہَن تنگ، یھاں ہے دل تنگی
حُسن اور عشق میں ہے یک رنگی
انجمن آرا نے جَھلا کر کہا: اس سے اور اَفزوں کیا دنیا میں تباہی و خرابی ہو گی: شہر چھُٹا، سلطنت گئی، ماں باپ، عزیز و اَقرِبا کی جُدائی نصیب ہوئی، گھر لُتا۔ زخمِ دل و جگر آلے پڑے ہیں، جان
 

سیما علی

لائبریرین
لیجے حاضر
عش عش کرتا رہا ،پھر بصد تکرار شہر کا مکلفّ ہوا،جلد جلد عماراتِ شاہی ،سجے سجائے خالی ہوئے۔اسکو اُتارا لشکر وہیں رہا۔پھر حسبِ طلب ملکہ و انجمن آرا سرِ چوک دو محلسرا برابر خالی ہوئے. اس میں وہ ناموسِ سلطانِ مضطرِ حیران داخل ، بصد خستہ حالی ہوئے.چند روز دعوت کہ جلسے رہے. جب فرصت لی دل میں سوچا اگرچہ [شہزادہ]جانِ عالم بند رہے . الا اس کے جینے میں اپنی موت کا خوف و خطر ہے۔ایسی تدبیر نکالیے کہ اسے جان سے مار ڈالیے پھر بے کھٹکے آرام صبح شام کیجیے۔ملکہ سے ڈرتا تھا.پیر مرد کہ نام لینے سے مرتا تھا۔جیسے چور کی داڑھی میں تنکا ۔یہ سوچ کے حکم کیا”ہمیں بندر درکار ہیں،جو لائے گا دس روپے پائے گا.”
اہلِ شہر ہزاروں بندر پکڑ لائے۔جو سامنے آتا، بغور دیکھ سر تڑُ وا آتا۔
تھوڑے عرصے میں بہت سے بندر اس سفاک نے ہلاک کیے. جب بندر کم ہوئے، دام بڑھے ،بحدّ یکہ فی بندر سو روپے مقرر ہوئے،دو کوس چار کوس گرد وہیش نام و نشان نہ رہا، بندر عنقا ہوگیا، چنانچہ وہیں کے بھاگے ہوئے،آج تک متھرا، بند بن، اور اودھ بنگلے میں خستہ تن ہیں،بلکہ اس زمانے میں بندرابن یاالفتح تھا، اب عرصہ داراز گزرا، بندروں کی وہ کثرت جو نہ رہی ، اس کسر سے لفظ بالکسر خلقت کہنے لگی ۔
غرض کہ ہر طرف شہر میں غلغلہ ہوا۔سب کی یہی معاش ہوئی، ہر شخص کو بندر کی تلاش ہوئی۔ایک چڑیمار دیوارِ سرااُسی بستی میں بستا تھا،مگر محتاجِ،مفلوک ، بہزار جستجو و تھا پو، تمام دن کی گردش میں دس پانچ جانور جو ہاتھ آجاتے،دو چار پیسے کو بیچ کر ، جور و خصم روٹی کھاتے، اگر خالی پھرا فاقے
سے پیٹ بھرا ، ایک روز جورو کہنے لگی “ تو سخت احمق ہے دن بھر
۲۳۰
جانوروں کی تلاش میں دَر دَر خاک بسر،الُو سا دیوانہ، ہر ایک ویرانہ جھانکتا پھرتا ہے.اس پر جو روٹی ملی،تو لتاّ بدن پر ثابت نہیں.کسی طرح ہنومان کی دیانت ایک بندر بھی ہاتھ آئے تو برسوں کی فرصت ہو جائے.[دلدّر ہو جائے]
لالچ تو بُرا ہوتا ہے،وہ راضی ہوگیا.کہا” کہیں سے آٹا لا روٹی پکا” اور جس طرح ، تھوڑے چنے بہمُ پہنچا۔صبح بندر کی تلاش میں جاؤں گا،نصیب آزماؤں گا”۔
اُس نے مانگ جانچ وہ سامان کر دیا،دو گھڑی رات رہے،چڑیمار جاں،پھٹکی،پھینک،لاسا کہنپا چھوڑ،نئی جورو دھوکے کی تھی،اُُسے توڑ،روٹی چنے اور رسی لیکر چل نکلا ۔شہر سے چھ سات کوس باہر نکل،درختو میں ڈھونڈنے لگا۔ وہاں شہزادے کا حال یہ تھا کہ اسُ نے جس بندر پکڑتے لوگوں کو د یکھا تھا، اور سر تڑوانے کا حال سنا تھا،بد حواس ، پریشان، زیست سے یاس ،سراسیمہ، حیران،ہر طرف چھپتا پھرتا تھاتھا[ضعف و نقاہت سے ہر قدم پر الجھ کے گرتا تھا،[ کہ مبادا کوئی پکڑ۔ لے جائے، زندگی میں خلل آئے،اسُ روز کئی دن کا،بےآب و دانہ ، خستہ و خراب ،ضعف و نقاہت سے ایک درخت کی کول میں غش ہو کہ گر پڑا تھا۔ چڑیمار نے دیکھ لیا، دبے پاؤں آ کے گردن پکڑی۔اس نے آنکھ کھولی، گلا دستِ قضا میں پایا جینے سے ہاتھ اُٹھا یا یقین (کامل)ہوا زیست اتنی تھی،آج پیمانہٓ بقا بادہٓ اجل سے لبریز ہو کر چھلکا،پکارا اے گردونِ دوں!
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘؀۱ چڑ یمار نے کمر سے رسی کھول (کے) مضبوط باندھا پھر
۲۳۱
 
Top