فسانہ عجائب کی پروف خوانی

الف عین

لائبریرین
کچھ غیر ضروری پیش تو میں نکال چکا تھا جہاں تک یہ فائل دیکھی تھی، لیکن میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور پھر کہہ رہا ہوں کہ ٹائپ کرنے والے بالکل کتاب کی نقل نہ کریں۔ صفحہ نمبر بھلے ہی دے دیا جائے تاکہ چیک کرنے میں آسانی ہو، لیکن میں نے صفحہ نمبر نکال دئے تھے، جہاں تک کتاب دیکھی تھی۔ ٹائپ کرتے وقت وہیں اعراب ڈالے جائیں جہاں ضروری محسوس ہوں۔
 
محمد خلیل الرحمٰن آپ بھی پیشرفت شیئر کرتے رہیں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کب تک صفحات مکمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر وقت زیادہ لگ رہا ہو تو کچھ صفحات دوبارہ تقسیم ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ ارکان کے پاس صفحات کم ہیں۔
 
ایک طریقہ جس سے کافی رفتار بنتی ہے وہ دو لوگوں کا مل کر پروف ریڈ کرنا ہے۔ ایک متن پڑھے اور دوسرا تصدیق اور تصحیح کرتا جائے۔

اس کے علاوہ لیپں ٹاپ یا کمپیوٹر پر کتاب کھول کر فون پر ایپ میں تبدیلیاں کرنا بھی نسبتاً بہتر ہے۔
 
محمد خلیل الرحمٰن آپ بھی پیشرفت شیئر کرتے رہیں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کب تک صفحات مکمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر وقت زیادہ لگ رہا ہو تو کچھ صفحات دوبارہ تقسیم ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ ارکان کے پاس صفحات کم ہیں۔
کل ہم نے شروع کیا ہے۔ آج رات تک بتاسکیں گے۔
 
کل ہم نے شروع کیا ہے۔ آج رات تک بتاسکیں گے۔
بہترین۔ یہ پیشرفت کا پیغام اس لیے لکھا اور لکھوایا تاکہ سب کو اطلاع ملتی رہے کہ صفحات پر کام ہو رہا ہے۔
ایسے میں اگر کوئی ممبر کام نہ کر پائے تو اس کے صفحات دوبارہ تقسیم کر دیے جائیں۔
 
آج ضرور کروں ان شاءاللّہ،دو دن سے بخار اور فلُو تھا۔تو بالکل نہیں کیا کام،شرمندگی ہے۔
نہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ پیغام کا مقصد ہی یہی ہے کہ اگر کسی مصروفیت یا مجبوری کی وجہ سے کام نہ ہو پائے تو ٹیم کے دیگر ممبران وہ کام کر لیں اور یوں ٹیم ورک سے کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
 
ماشااللہ بہت عمدہ رفتار سے پروف کا کام ہو رہا ہے اور میرے خیال سے فسانہ عجائب سے مشکل کتاب پروف کی شاید ہی دیکھنے کو ملے۔ ایک تو کتاب دقیق اور مسجع و مقفی تھی دوسرا دو پلیٹ فارم پر ٹائپ ہوئی جس کی وجہ سے صفحات کی ترتیب میں کئی غلطیاں تھیں۔ تیسرا ناگہانی وجوہات کی وجہ سے اس کی پروف خوانی التوا کا شکار ہوتی رہی۔
اب تمام لوگوں کی محنت اور کوشش سے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی یے۔
 
کتاب پروف پیشرفت

اعجاز عبید۔۔۔۔۔۔۔ مقدمہ از مخمور اکبر آبادی - مکمل
اعجاز عبید۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 1 سے 72 - مکمل
محب علوی ۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 73 سے 100 مکمل
مومن فرحین ۔۔۔۔کتاب صفحہ: 101 سے 120۔ (107 تک ہو گئے)
@سیما علی۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 121 - 140مکمل
سید عاطف علی ۔۔۔کتاب صفحہ: 141 - 170 (مکمل)
محمد خلیل الرحمٰن۔۔۔کتاب صفحہ: 171 - 200
قرۃالعین اعوان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 201 - 220۔ مکمل
شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 221 - 259 مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 260 - 299۔ مکمل
شمشاد ۔۔۔ کتاب صفحہ 300 - 325مکمل
محب علوی۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ 326 سے 346
 
مدیر کی آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ پیغام کا مقصد ہی یہی ہے کہ اگر کسی مصروفیت یا مجبوری کی وجہ سے کام نہ ہو پائے تو ٹیم کے دیگر ممبران وہ کام کر لیں اور یوں ٹیم ورک سے کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
ان شاء اللّہ آج ضرور کروں گی۔
 
سیما علی

لائبریرین
نہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ پیغام کا مقصد ہی یہی ہے کہ اگر کسی مصروفیت یا مجبوری کی وجہ سے کام نہ ہو پائے تو ٹیم کے دیگر ممبران وہ کام کر لیں اور یوں ٹیم ورک سے کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
مکمل ہوگئے 121-140
شکر ہے پرودگار کا:)
 
Top