فسانہ عجائب کی پروف خوانی

فسانہ عجائب کی ٹائپنگ مکمل ہوئے کچھ عرصہ ہو گیا ہے مگر پروف ریڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اعجاز صاحب نے تقریباََ 73 صفحات کی اصلاح کر دی ہے مگر صفحات کی ترتیب میں مسائل نے پیشرفت روک دی۔

اب ٹائپنگ کی طرح پروف کے لیے بھی رضاکاروں کی ضرورت ہے تاکہ اس کام کو تقسیم کیا جا سکے۔

فسانہ عجائب محفل متن دھاگہ

فسانہ عجائب (ریختہ ویب سائٹ)

گوگل ڈاکس فسانہ عجائب ربط
 
آخری تدوین:
کتاب پروف پیشرفت

اعجاز عبید۔۔۔۔۔۔۔ مقدمہ از مخمور اکبر آبادی - مکمل
اعجاز عبید۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 1 سے 72 - مکمل
محب علوی ۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 73 سے 100 مکمل
مومن فرحین ۔۔۔۔کتاب صفحہ: 101 سے 120۔ (107 تک ہو گئے)
@سیما علی۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 121 - 140
سید عاطف علی ۔۔۔کتاب صفحہ: 141 - 170
محمد خلیل الرحمٰن۔۔۔کتاب صفحہ: 171 - 200
قرۃالعین اعوان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 201 - 220۔ مکمل
شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 221 - 259 مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ: 260 - 299۔ (نصف مکمل)
شمشاد ۔۔۔ کتاب صفحہ 300 - 325
محب علوی۔۔۔۔۔۔۔۔کتاب صفحہ 326 سے 346
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
کتاب پروف پیشرفت

اعجاز عبید مقدمہ از مخمور اکبر آبادی۔۔۔۔ مکمل
اعجاز عبید۔۔۔ کتاب صفحہ 1 سے 73۔۔۔۔مکمل
محب علوی ۔۔۔۔کتاب صفحہ 74 سے 100
مخمور کا مقدمہ صرف ٹائپ شدہ مواد میں ہی دیکھا ہے، اصل مواد سے نہیں، پی ڈی ایف رشید حسن خان کی مرتبہ میرے پاس تھی شعیب کی فراہم کردہ، اصل مواد سے اسے بھی ملا کر دیکھنے کی ضرورت بھی ہے
 
مخمور کا مقدمہ صرف ٹائپ شدہ مواد میں ہی دیکھا ہے، اصل مواد سے نہیں، پی ڈی ایف رشید حسن خان کی مرتبہ میرے پاس تھی شعیب کی فراہم کردہ، اصل مواد سے اسے بھی ملا کر دیکھنے کی ضرورت بھی ہے
جی میں کوشش کر رہا ہوں کہ پروف کے لیے بھی ٹیم بن جائے ورنہ یہاں آ کر کتابیں رک جاتی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں تو خود کو اس قابل نہیں سمجھتی مقدس:)
ایسا نہ ہو کہ میری پروف ریڈنگ کی مزید پروف ریڈنگ کرنی پڑے۔:D
 
جناب، فسانہ عجائب کے کچھ صفحات کی پروف ریڈنگ کرنی ہے۔ اس کے لیے ٹیم ترتیب دی جا رہی ہے تاکہ ایک ہی بندے پر بوجھ نہ پڑے۔ مندرجہ ذیل ربط پر صفحات موجود ہیں مگر پہلے آپ کا جی میل ایڈریس چاہیے ہو گا جو چاہے آپ مجھے مکالمے میں بھیج دیں۔

گوگل ڈاکس فسانہ عجائب ربط
 

نور وجدان

لائبریرین
میری اردو تو بہت گئی گزری ہے، اس بار گراں کے لیے مجھ ناتواں کی زبان دانی کہاں اور کس درجے پر ہوگی؟ یہ تو اردو کا بیڑہ غرق کرنے والی بات ہوگی :)
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ مگر جاسمن بہنا میری اُردو کہاں اچھی ،بالکل درست سید صاحب اور خلیل بھائی، البتہ کوشش ضرور کر سکتی ہوں :):)
جی کوشش ہی چاہیے اور میرا خیال ہے کہ پروف میں افرادی قوت کی کمی کو آپ کی شمولیت سے پورا کرنے میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔
 
Top