سترھویں سالگرہ فرض کریں آپ منتظم ہوتے۔۔۔

مقدس

لائبریرین
الحمدللہ مقدس۔ سب ٹھیک۔
ہم ٹھیک۔ ہماری محفل ٹھیک:)
آپ سنائیں! کیا حال ہے؟
بچے کیسے ہیں؟
اب تو کچھ بڑے ہو گئے ہوں گے ماشاءاللہ ۔
اللہ پاک مقدر اچھے کرے۔ نیک بنائے۔ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔ آمین!
الحمدللہ بالکل ٹھیک
جی اب تو طلحہ 8 سال کا ہو گیا ماشاءاللہ
 
جاسمن

لائبریرین
تابش بھائی!
کل میں نے آپ کی شفٹنگ کی خبر پڑھتے ہی آپ کی سیٹ پہ قبضے کا سوچا بلکہ منصوبہ بنایا تھا۔ آپ نے کھچ مچا دی۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
دیکھیے آپ منتظم نہیں بن سکتیں کیونکہ عہدے کا ٹائٹل منتظم ہے، منتظمہ نہیں۔ :)
پہلے بھی مدیر ہی ہیں۔ اور منتظم بنیں گے تو نئی تبدیلیوں میں مدیرہ و منتظمہ جیسی تبدیلیاں بھی ہوں گی ناں!!
:)
یقین مانیں جو لوگ اس دھڑن تختے میں ساتھ دیں گے، انھیں معطل/معطلہ نہیں کیا جائے گا۔ ان میں سے جو کچے شاعر بھی ہوں گے ان کے سابقے بھی شاعری کے زمرے میں بڑے بڑے شاعروں کے ساتھ ٹانگ دیے جائیں گے۔
 
علی وقار

محفلین

آپ ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ پیش کریں۔ نیم شاعروں کی بھی جلد از جلد چھانٹی کی جائے تاکہ آپ اس مجوزہ ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کر سکیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ پیش کریں۔ نیم شاعروں کی بھی جلد از جلد چھانٹی کی جائے تاکہ آپ اس مجوزہ ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کر سکیں۔
بالکل۔۔۔ کامیابی تو تاریخی ہونی چاہئیے اور کسی شُبھ تاریخ پر ہونی چاہئیے ورنیہ جاسمن آپا کو سنی پا جی کا ڈائیلاگ یاد آ جانا تاریخ پہ تاریخ والا۔
 
Top